ناروے میں اسلام مخالف ریلی

فرقان احمد

محفلین
آپ سب سے پہلے بھی کہا تھا کہ اس معاملہ کو اگنور کریں۔ یہ اسلام مخالف انتہا پسند خود ہی توجہ نہ ملنے پر اسلام اور قرآن پاک کی توہین ختم کر دیں گے۔ لیکن نہیں۔ میڈیا میں اتنا شور مچایا ۔ ناروے کے سفیر کو بلا کرمعافی مانگنے کو کہا۔ نارویجن کمپنیوں کو بائیکاٹ کرنے کی مہم چلائی۔ ناروے مخالف مظاہروں میں ملک کے مکینوں کو مرنے مارنے کی دھمکیاں دی۔ حملہ آوروں کو ہیرو بنا کر پیش کیا۔ ان سب چیزوں کا کیا نتیجہ نکلا؟ وہ اسلام مخالف انتہا پسند اور شیر ہو گئے۔ اور آج ان کا بیان آیا ہے کہ وہ آئندہ اسلام مخالف احتجاج میں دوبارہ قرآن پاک جلائیں گے۔ ہن آرام اے؟
SIAN-profil Arne Tumyr sier han kommer til å brenne Koranen igjen
آپ کی توجہ ہنوز ردعمل دینے والوں پر ہی ہے۔ دراصل، کچھ معاملات ایسے ہوتے ہیں، جن کو نظرانداز کرنا ممکن نہیں ہوتا ہے۔ :)
 
جاسم محمد

محفلین
آپ کی توجہ ہنوز ردعمل دینے والوں پر ہی ہے۔ دراصل، کچھ معاملات ایسے ہوتے ہیں، جن کو نظرانداز کرنا ممکن نہیں ہوتا ہے۔ :)
پاکستان نے ایک مسیحی لڑکی آسیہ مسیح کو توہین رسالت کے الزام پر جیل میں ڈال دیا۔ ناروے سمیت کئی مغربی ممالک اس کے حق میں بولتے رہے۔ یہاں تک کہ سابق گورنر سلمان تاثیر نے آسیہ کے لئے آواز بلند کرنے پر اپنے ہی باڈی گارڈ ممتاز قادری کے ہاتھوں قتل ہو کر اسے قومی ہیرو بنا دیا۔
9 سال کال کوٹھری میں سزا کاٹنے کے بعد سپریم کورٹ نے آسیہ مسیح کو باعزت بری کر دیا۔ لیکن پاکستان کے مذہبی جنونیوں کو یہ فیصلہ ہضم نہ ہوا اور وہ سڑکوں پر نکل آئے۔ آرمی چیف کو قادیانی کہہ کر فوج کو بغاوت کرنے پر اکسایا۔ سپریم کورٹ کے ججز سے متعلق کہا کہ ان کا سر قلم کر دو۔
بہت مشکلوں سے حکومت نے حالات کو نارمل کیا اور انتہا پسندوں کا سافٹوئیر ٹھیک کیا گیا۔
جب پاکستان جیسا ملک ان متنازعہ معاملات میں اپنے قانون پر اتنی سختی سے عمل درآمد کرتا ہے تو یہی معیار ناروے کیلئے کیوں ٹھیک نہیں؟
قرآن پاک جلانا ایک انتہائی قابل مذمت فعل ہے۔ البتہ غیر قانونی نہیں ہے۔ اب ناروے کو مجبور کرنا کہ وہ مسلمانوں کے جذبات کی وجہ سے اپنے قوانین میں تبدیلیاں کرے درست رویہ نہیں۔خاص طور پر جب پاکستان مغربی ممالک کی فرمائش پر اپنے قوانین میں رتی بھر بھی لچک دکھانے کا حامی نہیں ہے۔
 
سید عمران

محفلین
پاکستان کے آئین و قانون میں مذہبیوں کے جذبات کا تحفظ شامل ہے۔
نام نہاد۔۔۔
محض تسلی ینے کے لیے!!!
جس مرضی پر توہین مذہب کا الزام لگا کر پھانسی پر چڑھا دیں۔
ہوتا تو اس کے برعکس ہے۔۔۔
راتوں رات بغیر لین بنائے، ٹکٹ کٹائے ولایت روانہ کردیا جاتا ہے!!!
سپریم کورٹ نے آسیہ مسیح کو باعزت بری کر دیا۔
 
سید عمران

محفلین
جبکہ ناروے کے آئین و قانون میں مذہبیوں کے جذبات کی کوئی گنجائش نہیں۔ یہاں آپ کھلے عام مذہب پر تنقید اور مذہبی مقدسات کی توہین کر سکتے ہیں۔
جس اصول کے تحت مذہبی قانون کی توہین جرم نہیں، اسی اصول کے تحت ملکی قانون کی توہین کیوں جرم ہوئی؟؟؟
 
سید عمران

محفلین
جس طرح ناروے کے باسیوں کو پاکستان میں توہین مذہب کے نام پر ملنے والی سزاؤں پر تکلیف ہوتی ہے۔ ویسے ہی پاکستان کے باسیوں کو ناروے میں توہین مذہب کی آزادی پر تکلیف ہوتی رہے گی۔
معلوم ہوا فساد کی جڑ توہین کرنا ہی ہے۔۔۔
اس جڑ کا جڑ سے خاتمہ کیوں ضروری نہیں؟؟؟
 
فرقان احمد

محفلین
ہمیں تو تمام لبرلز اسی قسم کے نظر آئے کہ
تیری سرکار میں پہنچے تو سبھی ایک ہوئے۔۔۔
آپ مزید تفصیل فرمائیں تو معلومات میں اضافہ ہوگا!!!
جیسے ہم لنڈے کے لبرل ہیں؛ کسی مفتی یا مولانا کی قربت میں اگر پائے جاویں!
 
جاسم محمد

محفلین
جس اصول کے تحت مذہبی قانون کی توہین جرم نہیں، اسی اصول کے تحت ملکی قانون کی توہین کیوں جرم ہوئی؟؟؟
جن ممالک میں مذہبی قانون لاگو ہے وہاں جرم کا تعین اسی کے مطابق ہوگا۔ یہی صورت تحال ان ممالک میں ہوگی جہاں شرعی قوانین نافذ نہیں۔
آپ کے نزدیک قرآن پاک کو جلانا جرم ہے کیونکہ آپ مذہبی قوانین کو مانتے ہیں۔ جبکہ ناروے صرف سیکولر قوانین پر چلتا ہے۔
 
جاسم محمد

محفلین
معلوم ہوا فساد کی جڑ توہین کرنا ہی ہے۔۔۔
اس جڑ کا جڑ سے خاتمہ کیوں ضروری نہیں؟؟؟
کسی بھی چیز کی توہین یا تنقید ہر انسان کا بنیادی حق ہے۔ پاکستان میں تو ججوں کی تنقید پر توہین عدالت کے نوٹس آجاتے ہیں۔ اور فوج کی تنقید پر تو بندے ہی منظر سے غائب کر دئے جاتے ہیں :)
 
سید عاطف علی

لائبریرین
مثال کے طور پر شرعی سزائیں۔
یہ محض آپ کا خیال ہے ۔
سزائیں کوئی بھی ہوں برائی کی روک تھام کو یقینی بنانے کے لیے ہوتی ہیں ۔ سزائے موت تو شاید کسی غیر مسلم سیکولر ممالک میں بھی رائج ہوگی ۔
خوشحالی کا اس سے بھلا کیا تعلق؟ محنت ،امانت اور دیانت کے اصول خوشحالی کی ضمانت ہیں ،خواہ اسلامی ملک میں ہوں یا غیر مسلم ملک میں ۔
یہ علیحدہ بات ہے کہ برائی (جرائم) کے تعین کے پیمانے مختلف ہوں ۔
 
فاخر رضا

محفلین
وہ ایک لات لاکھوں مسلمانوں کی فوج سے زیادہ بھاری تھی، وہ لات چھتیس ممالک کی فوج کے منہ پر بھی ہے جو مسلمانوں کو ذبح کرنے کے لئے بنائی گئی ہے
 
خوشحالی کا اس سے بھلا کیا تعلق؟ محنت ،امانت اور دیانت کے اصول خوشحالی کی ضمانت ہیں ،خواہ اسلامی ملک میں ہوں یا غیر مسلم ملک میں ۔
خوش حالی کا تعلق ، ٹیکسوں سے ہے، یات تو آپ مان لیں کہ آپ بغدادی شریعت پر عمل کرکے کوئی ٹیکس نہیں دیں گے یا پھر مان لیجئے کہ الہی شریعت پر عمل کرکے 20 فی صد ٹیکس (زکواۃ) دیں گے اور ڈھائی فی صد پراپرٹی ٹیکس (صاحب نصاب یعنی پراپرٹی کے ماک پر پراپرٹی پر زکواۃ) دیں گے اور اس طرح ملکی دولت کا 20 فی صد، معیشیت کی ترقی پر خرچ کرکے ہر فرد کی زندگی بہتر بنائیں گے۔ بناء ٹیکس کی معیشیت ، کسی بھی ملک کی طرح ناروے کے باشندے بھی یہ نہیں چاہتے کہ ایسے کسی معاشی نظام کو لایا جائے جو بدحالی کی طرف لے جائے۔ بغدادی شریعت گارنٹی دیتی ہے کہ معیشیت تباہ ہو جائے گی، امن غارت ہو جائے گا۔ لہذا ناروے کے باشندے حق رکھتے ہیں کہ ایسی بغدادی شریعت کو نا منظور کریں اور جہاں بھی ایسے نظام کے علم بردار اپنے آپ کو مسلمان کہہ کر انتہا پسندی کا مظاہرہ کریں ، وہاں ان کو روک دیں۔

ذرا سوچئے کہ ملکی دولت کا بیس فی صد ، ملک کی ترقی پر لگایا جائے تو معیشیت کتنی بہتر ہوجائے گی؟ گویا، امیر ترین افارد کی آمدنی کے بیس فی صد میں آپ کا بھی حصہ ہوگا۔

جو ممالک اس پر عمل کرتے ہیں، ان پر اسلام کے نام پر بغدادی شریعت کیو تھوپنا چاہتے ہیں آپ؟
 
آخری تدوین:
وہ ایک لات لاکھوں مسلمانوں کی فوج سے زیادہ بھاری تھی، وہ لات چھتیس ممالک کی فوج کے منہ پر بھی ہے جو مسلمانوں کو ذبح کرنے کے لئے بنائی گئی ہے
یار، شکوہ بے جا بھی کرے کوئی تو لازم ہے شعور۔ خود آگہی کی ضرورت ہے بھائی۔ آج دنیا کے 55 مسلم ممالک کچھ بھی نہیں بناتے، ان کی غربت اور بے حالی سب کے سامنے ہے۔ یہ تو خود اپنے آپ کو ذبح کرنے مین مصروف ہیں۔

عراق اور ایران ایک دوسرے کو ذبح کرنے میں مصروف
ایران اور شام ، ایک دوسرے کو ذبح کرنے میں مصروف
ایران اور سعودی ، ایک دوسرے کو ذبح کرنے میں مصروف
ایران اور امارتی ، ایک دوسرے کو ذبح کرنے میں مصروف
امارتی اور سعودی ، یمن ، ایک دوسرے کو ذبح کرنے میں مصروف
پاکستان اور افغانستان ، ایک دوسرے کو ذبح کرنے میں مصروف
ترکی اور شام ، ایک دوسرے کو ذبح کرنے میں مصروف
صومالیہ اور سوڈان ، ایک دوسرے کو ذبح کرنے میں مصروف
بنگلہ دیش اور پڑوسی ممالک ، ایک دوسرے کو ذبح کرنے میں مصروف

کیوں؟

جاؤ قتل کرو ایک دوسرے کو ، یہ آیت تمہارے ہی لئے ہے۔ کہ من حیث القوم ، تم ان جرائم میٰں مبتلا ہو۔

2:85 پھر تم ہی وہ ہو کہ اپنے لوگوں کو قتل کرتے ہو اور ایک جماعت کو اپنے میں سے ان کے گھروں میں سے نکالتے ہو ان پر گناہ اور ظلم سے چڑھائی کرتے ہو اور اگر وہ تمہارے پاس قیدی ہو کر آئیں تو ان کا تاوان دیتے ہو حالانکہ تم پر ان کا نکالنا بھی حرام تھا کیا تم کتاب کے ایک حصہ پرایمان رکھتے ہو اور دوسرے حصہ کا انکار کرتے ہو پھرجو تم میں سے ایسا کرے اس کی یہی سزا ہے کہ دنیا میں ذلیل ہو اور قیامت کے دن بھی سخت عذاب میں دھکیلے جائیں اور الله اس سے بے خبر نہیں جو تم کرتے ہو
 
جاسم محمد

محفلین
خوش حالی کا تعلق ، ٹیکسوں سے ہے، یات تو آپ مان لیں کہ آپ بغدادی شریعت پر عمل کرکے کوئی ٹیکس نہیں دیں گے یا پھر مان لیجئے کہ الہی شریعت پر عمل کرکے 20 فی صد ٹیکس (زکواۃ) دیں گے اور ڈھائی فی صد پراپرٹی ٹیکس (صاحب نصاب یعنی پراپرٹی کے ماک پر پراپرٹی پر زکواۃ) دیں گے اور اس طرح ملکی دولت کا 20 فی صد، معیشیت کی ترقی پر خرچ کرکے ہر فرد کی زندگی بہتر بنائیں گے۔ بناء ٹیکس کی معیشیت ، کسی بھی ملک کی طرح ناروے کے باشندے بھی یہ نہیں چاہتے کہ ایسے کسی معاشی نظام کو لایا جائے جو بدحالی کی طرف لے جائے۔ بغدادی شریعت گارنٹی دیتی ہے کہ معیشیت تباہ ہو جائے گی، امن غارت ہو جائے گا۔ لہذا ناروے کے باشندے حق رکھتے ہیں کہ ایسی بغدادی شریعت کو نا منظور کریں اور جہاں بھی ایسے نظام کے علم بردار اپنے آپ کو مسلمان کہہ کر انتہا پسندی کا مظاہرہ کریں ، وہاں ان کو روک دیں۔

ذرا سوچئے کہ ملکی دولت کا بیس فی صد ، ملک کی ترقی پر لگایا جائے تو معیشیت کتنی بہتر ہوجائے گی؟ جو ممالک اس پر عمل کرتے ہیں، ان پر اسلام کے نام پر بغدادی شریعت کیو تھوپنا چاہتے ہیں آپ؟
ناروے میں ٹیکس ٹو جی ڈی پی ۴۰ فیصد سے زیادہ ہے۔
Total-Tax-Revenue-as-perent-of-GDP.png
 
جاسم، تو سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ شریعت کے دعوے دار، بناء ٹیکس ، جو کہ بغدادی شریعت کے مطابق ہے، ناروے کیسے چلائیں گے؟ بہت جلد ، ناروے بھی شام، اردن، افغانستان کی طرح ہو جائے گا۔

امریکہ، بیس فیصد سے زائید ٹیکس لے کر ، قرآن کے مطابق اپنی معیشیت چلاتا ہے، بیس فی صد زکواۃ ، اضافہ پر اور تقریباً 5 فی صد زکواۃ صھاب نصاب یعنی پراپرٹی کے مالک پر، اسلامی حکومت خاموش کانگریگیشن اور بغیر زکواۃ (ٹیکس) کے کس طرح بن سکتی ہے، یہ ان بغدادی شریعت کے طرف داروں سے پوچھا جائے جو ساری دنیا میں شیاطانی اودھم مچاتے پھر رہے ہیں
 
مدیر کی آخری تدوین:
Top