ناروے کے ملکی انتخابات میں پاکستانیوں کا کارنامہ!

arifkarim

معطل
پاکستانی پوری دنیا میں اپنے انوکھے ’’کارناموں‘‘ کی وجہ سے مشہور ہیں۔ یہاں ناروے میں قریباً ۳۰،۰۰۰ پاکستانی آباد ہیں جنکی نمائندگی کیلئے امسال قومی انتخابات میں پارلیمنٹ کی سیٹوں کے لئے زبرست مقابلہ ہو رہا ہے۔ ہادیہ تاجک ان میں سے ایک امید وار ہیں اور پیشہ کے لحاظ سے صحافی رپورٹر ہیں۔ آپ ایک عرصہ تک ناروے کے موجودہ وزیر اعظم جینس اسٹولٹن برگ کی نجی مشیر بھی رہ چکی ہیں۔ اس وجہ سے ملکی سیاسیات پر آپکا کافی اسر و رسوخ ہے۔
اوسلو میں پچھلے چند دنوں سے جامع مسجد اور اسکے گرد نواح میں اردو زبان میں تاجک کیخلاف پمفلٹ نما کاغذ تقسیم کئے گئے۔ جسمیں ووٹرز کو خبردار کیا گیا کہ ہرگز انکو ووٹ نہ ڈالا جائے کیونکہ یقیناً علما کرام کے نزدیک ہادیہ تاجک کے خیالات ’’غیر اسلامی ‘‘ ہیں! یاد رہے کہ تاجک ساری عمر ناروے میں رہی ہیں اور ماحول کا اثر ہونا ایک قدرتی عمل ہے۔ کاغذی اشتہار کی کاپی:
_F-Br_dtekst-l_pes_1106009a.jpg

ناروے میں کسی بھی امید وار کی نامعلوم تنقید سازش کے زمرہ میں آتا ہے البتہ نام کیساتھ تنقید کرنے کی اجازت ہے۔ بعض لوگوں کا خیال ہے کہ چونکہ ہادیہ خاتون ہیں اسلئے کچھ ’’اسلامی لوگ‘‘ انکے خلاف سازشیں کرتے رہتے ہیں۔ آج کے ملکی انتخابات میں تاجک لیبر پارٹی طرف سے چھٹے امید وار کی حیثیت سے مقابلہ کریں گی۔ انکے مدمقابل عابد راجا ہوں گے جنکا تعلق لیفٹ ونگ پارٹی سے ہے۔ مزید:
http://en.wikipedia.org/wiki/Hadia_Tajik
http://www.aftenposten.no/nyheter/iriks/politikk/article3266758.ece
 

ماوراء

محفلین
میں ابھی گھر میں اسی خبر کے بارے میں بات کر رہی تھی۔
یہ ہمارے لوگ اپنے ہی لوگوں کو آگے بڑھنے نہیں دیتے۔ بچاری کی قسمت۔۔الیکشن سے ایک دن پہلے۔
 

arifkarim

معطل
میں ابھی گھر میں اسی خبر کے بارے میں بات کر رہی تھی۔
یہ ہمارے لوگ اپنے ہی لوگوں کو آگے بڑھنے نہیں دیتے۔ بچاری کی قسمت۔۔الیکشن سے ایک دن پہلے۔

ہاں بیچارا عابد راجا بھی ووٹ مانگ مانگ کر تھک گیا ہے۔ لیکن ہماری قوم جہاں بھی ہو، ایک کان سے سن کر دوسرے سے نکالنے میں‌ماہر ہے۔ جمہوریت شاید اسی لئے ہمارے ملک میں نہیں پنپتی کہ ہمیں اس نظام کی سوج بوجھ ہی نہیں ہے۔ بس خانہ پوری کیلئے جذبات میں آکر ووٹ ڈال دیتے ہیں!
ویسے اگر frp جیت گئی تو ملک کا بیڑا غرق ہو جائے گا!
 

ماوراء

محفلین
ہمارے لوگوں کو ایسی شرارتیں کرنے سے فرصت ملے تو باقی چیزوں کے لیے وقت ملے نا۔
عابد راجہ کو بھی بڑے پاپڑ بیلنا پڑ رہے ہیں۔ صبح دیکھتے ہیں کہ کیا ہوتا ہے۔
frp کا تو نام بھی نہ لیں۔۔بہت برا ہو گا۔ ویسے انٹرنیٹ پر فورمز وغیرہ پر میں نے لوگوں کے جوکمنٹس پڑھے ہیں۔۔مجھے تو لگ رہا ہے سارا ملک frp کی طرف ہی ہے۔
 

arifkarim

معطل
ہمارے لوگوں کو ایسی شرارتیں کرنے سے فرصت ملے تو باقی چیزوں کے لیے وقت ملے نا۔
عابد راجہ کو بھی بڑے پاپڑ بیلنا پڑ رہے ہیں۔ صبح دیکھتے ہیں کہ کیا ہوتا ہے۔
frp کا تو نام بھی نہ لیں۔۔بہت برا ہو گا۔ ویسے انٹرنیٹ پر فورمز وغیرہ پر میں نے لوگوں کے جوکمنٹس پڑھے ہیں۔۔مجھے تو لگ رہا ہے سارا ملک frp کی طرف ہی ہے۔

امریکہ اور انوسٹرز FRP کے حق میں ہیں۔ یہاں بھی جمہوریت کا وہی حال نہ ہو جو پاکستان میں ہوتا ہے۔ :noxxx:
 

ماوراء

محفلین
اور frp امریکہ اور اسرائیل کے حق میں۔۔! خیر صبح دیکھتے ہیں کہ کیا ہوتا ہے۔ امید ہے کہ Ap ہی جیتے گی۔
 

عثمان رضا

محفلین
محترم تلمیذ صاحب غالبا زیک صاحب یو ایس کی بات کررہے ہیں کہ یہاں تو کسی کو ایف‌آر‌پی کا علم ہی نہیں۔
 

arifkarim

معطل
بیچارے چھوٹے ملک! یہاں تو کسی کو ایف‌آر‌پی کا علم ہی نہیں۔ :grin::rolleyes: :p

ہاہاہا، امریکہ دوستی سے مراد ‌Blinderberg اور ISRAEL گروپ گینگ سے قریبی روابط ہیں جو کہ FRP کی قائد SIV JENSEN کے توسط سے حاصل ہوئے ہیں۔ رہی بات کہ امریکہ میں کوئی اس کے بارہ میں نہیں جانتا تو اسکا سادہ سا جواب یہ ہے کہ امریکیوں کو خود یہ نہیں پتا کہ انکے اپنے ملک میں کیا ہو رہا ہے، تو وہ دوسرے ممالک کے بارہ میں کیا جانیں گے؟! :grin:
جو قوم جعلی واقعات کو سچ سمجھ کر جنگیں کرنے پر آمادہ ہو سکتی ہے۔ اسکی فراصت پر مجھے یا کسی اور ممبر کو شک کرنے کی کوئی ضرورت نہیں ہے!
 

زیک

مسافر
تو جناب ازراہ کرم پڑھنے والوں کی بھلا ئی کے لئے اس کا مطلب یہاں تحریر کر دیں، نوازش ہوگی۔

ایف‌آر‌پی یا پروگریس پارٹی ناروے کی ایک دائیں بازو کی سیاسی جماعت ہے جو وہاں شاید دوسرے نمبر پر مقبول ہے۔ ناروے میں رہنے والے عارف کا کہنا ہے کہ اسے امریکہ کی سپورٹ حاصل ہے۔ ایک امریکی کی حیثیت میں میرا جواب یہ تھا کہ یہاں تو کسی کو علم ہی نہیں اس پارٹی کے بارے میں۔
 

تلمیذ

لائبریرین
ایف‌آر‌پی یا پروگریس پارٹی ناروے کی ایک دائیں بازو کی سیاسی جماعت ہے جو وہاں شاید دوسرے نمبر پر مقبول ہے۔ ناروے میں رہنے والے عارف کا کہنا ہے کہ اسے امریکہ کی سپورٹ حاصل ہے۔ ایک امریکی کی حیثیت میں میرا جواب یہ تھا کہ یہاں تو کسی کو علم ہی نہیں اس پارٹی کے بارے میں۔

شکریہ ، جی!
 

ماوراء

محفلین
ویسے کیا حقیقتا ہادیہ تاجک کے اس قسم کے خیالات ہیں جو اس پمفلٹ میں درج ہیں ؟
ہادیہ سمیت باقی کچھ لوگوں کو یہ باتیں پڑھ کر شاک ہوا ہے۔ اور کہا جا رہا ہے کہ یہ سب سچ نہیں ہے۔

بیچارے چھوٹے ملک! یہاں تو کسی کو ایف‌آر‌پی کا علم ہی نہیں۔ :grin::rolleyes: :p
بھئی ہم تو یہی چاہتے ہیں کہ امریکہ یا کسی امریکی کا "مبارک سایہ" ہم پر نہ ہی پڑے تو ہمارے لیے اچھا ہے۔:p
 

ماوراء

محفلین
چلو، آج میرے ووٹ کی عزت تو رہ گئی۔۔زندگی کا پہلا ووٹ تھا اور میری پارٹی یعنی لیبر پارٹی 64 سیٹوں سے جیت گئی۔ لیکن ابھی بھی چند میونسپلیٹز کے رزلٹ باقی ہیں۔
اگلے چار سال بھی پچھلے چار سال کی طرح Coalition گورنمنٹ ہو گی۔

partilederdebatten_1153525d.jpg

ماخذ
تمام پارٹی لیڈرز:
img650x367.jpg

ماخذ

عابد راجہ اور ان کی لبرل پارٹی بری طرح ناکام ہو گئی۔
img650x367.jpg

ماخذ

ہادیہ تاجک کی قسمت اچھی تھی۔۔لیبر پارٹی اوسلو سے چھ سیٹیں جیتی۔۔اور چھٹا نمبر ہادیہ تاجک کا تھا۔

ٹوٹل رزلٹ
 

arifkarim

معطل
مبارک ہو ہادیہ تاجک! نارویجن پارلیمنٹ میں‌واحد (غیر ملکی) پاکستانی مسلمان کی حیثیت سے انکی نمائندگی پر فخر ہے۔ صرف 25 سال کی عمر میں اتنی کامیابی حاصل کرنا بہت کم لوگوں کو میسر ہے۔ اللہ تعالیٰ آپکو مزید ترقیات سے نوازے۔ آمین
گوکہ پارلیمنٹ میں پہلے بھی دوسری پارٹیوں سے پاکستانی الیکٹ ہوتے رہے ہیں البتہ انکا تعلق ہمیشہ مخالف پارٹیوں سے رہا ہے۔ لیبر پارٹی اسکے برعکس بھاری اکثریت سے جیتی ہے۔
 
Top