نبیل
تکنیکی معاون
جویریہ بہن، میں نے خود سے کبھی اس کے تجربات نہیں کیے ہیں۔ اس کے لیے آپ کو ایک آڈیو کیبل درکار ہوگی جس کے ذریعے آپ کیسٹ ریکارڈر کے ہیڈفون کنکشن سے آؤٹ پٹ لے کر کمپیوٹر کے ساؤنڈ کارڈ کے مائیکروفون کنکشن میں ان پٹ کر سکیں۔ اس کے بعد آپ کو کوئی ساؤنڈ ریکارڈنگ سوفٹویر جیسے کہ Audacity وغیرہ درکار ہوگا جس کے ذریعے آپ ریکارڈنگ کر سکتی ہیں اور آواز کی کوالٹی اور فائل کے سائز کو درست رکھنے کے لیے مختلف سیٹنگز کر سکتی ہیں۔ گوگل پر Digitizing Audio Cassetes سرچ کر کے دیکھیں، اس کے بارے میں کئی روابط مل جائیں گے۔