میرے بھائی ، خالی ہاتھ مت جا۔ کڑوی چیز پینی ہے تو جاتے جاتے سیاست فورم کا چکر لگاتے جا۔ کڑواہٹ بھی ملے گی اور بن پئے چکرا بھی جائے گا۔چلو پھر ہم چلتے ہیں ساقی تیرے در سے خالی۔
ایسا کریں آپ چائے بنائیں، خود بھی پئیں اور دوسروں کو بھی پلائیں۔
خیر ۔۔ سے آپ کو چائے بنانی بھی آتی ہے اور باتیں بنانا بھی۔
مجھے بہت تھکن ہورہی ہے پلیز آپ بنا دیں پیارے دوست۔۔نیکسٹ ٹائم بنا کر پلادونگا۔۔
ابھی تو دفتر میں ہوں۔ گھر جا کر بنا دوں گا۔ ویسے اس وقت تک آپ کی تھکن بھی اتر چکی ہو گی اور آپ کا چائے بنانے کا وقت بھی ہو چکا ہو گا۔
اگر یہ مجھے کہہ رہے ہیں تو آپ مجھ سے بات مت کریں۔۔میں آپ سے کُٹی ہوچکا ہوں تین چار گھنٹوں کے لیئے۔۔
ارے ۔۔ ارے ۔۔۔ وہ کیوں صاحب ؟؟