تاسف نامور پاکستانی ہوابازایم ایم عالم انتقال کرگئے۔

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
انا للہ و انا الیہ راجعون
انہیں دنیا کا تیز ترین اور کم وقت میں Ace in a day بننے کا اعزاز حاصل ہے۔ چار جہاز انہوں نے تیس سیکنڈ سے بھی کم وقت میں اور کل پانچ جہاز ایک منٹ سے بھی کم وقت میں گرائے تھے۔ کراچی میں ایک سڑک بھی ان کے نام سے منسوب ہے
جی۔اور انہوں نے ٹوٹل 9 طیارے مار گرائے تھے
 
قیصرانی

لائبریرین
انا للہ و انا الیہ راجعون۔اللہ تعالیٰ انہیں جنت الفردوس میں جگہ دے۔

ویسے کس کس کو پتہ ہے کہ ہم ناشکرے،ناقدرے،رزیلوں نے ان کے ساتھ 71 کی جنگ میں کیا سلوک کیا تھا؟؟
عینی بچے مجھے یہ دیکھ کے خوشگوار حیرت ہوئی کہ تم بھی انہیں جانتی ہو۔ورنہ جن سکولوں میں اردو پر پابندی ہو وہاں تو میرا خیال تھا کہ پڑھایا جاتا ہوگا کہ پاکستانی ہمیشہ سے ہی بزدل اور بے غیرت رہے ہیں اور پاکستان کو "جوزف سی میک کونل"،جیمز جبارا"،مینوئیل فرنینڈس" وغیرہ نے بچایا تھا:ROFLMAO:
یہ حفظ ماتقدم کے طور پر کیا گیا تھا کہ راشد منہاس اور مطیع الرحمان والے واقعے کے بعد تمام تر افراد جو بنگلہ دیش یعنی مشرقی پاکستان سے تعلق رکھتے تھے، کو ہوائی ڈیوٹی سے ہٹا کر گراؤنڈ ورک دے دیا گیا تھا۔ اس میں ایم ایم عالم یا کسی اور کی تخصیص نہیں تھی۔ تاہم کمانڈ اینڈ سٹاف کالج کوئٹہ کی سربراہی سے انہیں ہٹانا واقعی ایک سازش تھی اور اس کا مجھے بھی افسوس ہے۔ تاہم ایم ایم عالم مرحوم کی وفاداری پر شبہ کرنا اپنی وفاداری پر شبہ کرنا ہے
 
قیصرانی

لائبریرین
جی۔اور انہوں نے ٹوٹل 9 طیارے مار گرائے تھے
جی ٹوٹل سے مراد اسی ایک مشن کی بات کر رہے ہیں کہ جنگ کے دوران کل انہوں نے نو جہاز گرائے تھے؟ عام طور پر اس طرح کے مشن میں یا تو گن کیمرہ یا پھر دشمن کی طرف سے قبول کئے جانے والے جہاز ہی شمار ہوتے ہیں۔ ایم ایم عالم مرحوم کے جہاز کے گن کیمرہ کی وڈیو آج تک پبلک نہیں کی گئی۔ اس لئے ہمیں وہی تعداد قبول کرنی چاہیئے جو مصدقہ ہے
 
حسان خان

لائبریرین
ہمارے گھٹیا ذرائعِ ابلاغ جتنا وقت دیو آنند جیسے غیر ضروری لوگوں کی وفات پر صرف کرتے ہیں، کاش اُس کا عشرِ عشیر ہی ایم ایم عالم جیسے قہرمانانِ ملت کے لیے صرف کر دیتے۔
 
ان کے شکاروں کے نام اور تفصیل

6 ستمبر 1965: 1ہاکر ہنٹر،سکواڈرن لیڈر اجیت کمار روالے،کلڈ ان ایکشن
7 ستمبر 1965: 5 ہاکر ہنٹر
  1. سکواڈرن لیڈر اونکر ناتھ کاخر،قیدی بنا لیے گئے
  2. سکواڈرن لیڈر اے بی دیوایا
  3. سکواڈرن لیڈر سیریش بی بھگوت
  4. فلائٹ لیفٹینٹ بی گوہا
  5. فلائنگ آفیسر جگدیو سنگھ برار،کلڈ ان ایکشن
16 ستمبر 1965: 1 ہنٹر ہاکر،فلائنگ آفیسر فرخ دارا بونشا،کلڈ ان ایکشن

ماخذ:وکی پیڈیا
http://en.wikipedia.org/wiki/Muhammad_Mahmood_Alam#Indo-Pakistani_War_of_1965
 
جی ٹوٹل سے مراد اسی ایک مشن کی بات کر رہے ہیں کہ جنگ کے دوران کل انہوں نے نو جہاز گرائے تھے؟ عام طور پر اس طرح کے مشن میں یا تو گن کیمرہ یا پھر دشمن کی طرف سے قبول کئے جانے والے جہاز ہی شمار ہوتے ہیں۔ ایم ایم عالم مرحوم کے جہاز کے گن کیمرہ کی وڈیو آج تک پبلک نہیں کی گئی۔ اس لئے ہمیں وہی تعداد قبول کرنی چاہیئے جو مصدقہ ہے
جنگ کے دوران کی بات کر رہا تھا پر آپ کی بات درست ہے۔
ہمیں مصدقہ تعداد کو ہی قبول کرنا چاہیے
 
یہ حفظ ماتقدم کے طور پر کیا گیا تھا کہ راشد منہاس اور مطیع الرحمان والے واقعے کے بعد تمام تر افراد جو بنگلہ دیش یعنی مشرقی پاکستان سے تعلق رکھتے تھے، کو ہوائی ڈیوٹی سے ہٹا کر گراؤنڈ ورک دے دیا گیا تھا۔ اس میں ایم ایم عالم یا کسی اور کی تخصیص نہیں تھی۔ تاہم کمانڈ اینڈ سٹاف کالج کوئٹہ کی سربراہی سے انہیں ہٹانا واقعی ایک سازش تھی اور اس کا مجھے بھی افسوس ہے۔ تاہم ایم ایم عالم مرحوم کی وفاداری پر شبہ کرنا اپنی وفاداری پر شبہ کرنا ہے
ان کے "حفظ ماتقدم" کی تو ایسی کی تیسی:terror:
انہیں بھٹو جیسے "اپنی ذات کے وفادار" کو وزیراعظم بناتے وقت کوئی "حفظ ماتقدم" نہیں سوجھا تھا:mad:
ایسے ہی لوگ "بُچر آف بنگال" کو اپنا "آرمی چیف" بنا سکتے ہیں۔:angry:
ویسے کیا صرف میں ہی "بھٹو" اور "ایسے جنرلز" کے درمیان قریبی تعلقات کو "فِشی" سمجھتا ہوں یا کوئی اور بھی میرا ہم خیال ہے:rolleyes:
 
جب آپ حالت جنگ میں ہوتے ہیں تو اس طرح کے واقعات سے بچنے کے لئے صرف اور صرف احتیاط ہی کام آتی ہے :) ایسا ممکن نہیں کہ آپ اپنے گھر کا دروازہ کھلا چھوڑ کر ہمسائے کو چور سے بچانے نکل جائیں۔ میں یہ نہیں کہہ رہا کہ بنگالی افسران سے کوئی واقعی خطرہ ممکن تھا، لیکن میرا ذاتی خیال ہے کہ جنگ کے دوران کی حد تک پابندی کسی حد تک جائز تھی
 
قیصرانی

لائبریرین
ان کے شکاروں کے نام اور تفصیل

6 ستمبر 1965: 1ہاکر ہنٹر،سکواڈرن لیڈر اجیت کمار روالے،کلڈ ان ایکشن
7 ستمبر 1965: 5 ہاکر ہنٹر
  1. سکواڈرن لیڈر اونکر ناتھ کاخر،قیدی بنا لیے گئے
  2. سکواڈرن لیڈر اے بی دیوایا
  3. سکواڈرن لیڈر سیریش بی بھگوت
  4. فلائٹ لیفٹینٹ بی گوہا
  5. فلائنگ آفیسر جگدیو سنگھ برار،کلڈ ان ایکشن
16 ستمبر 1965: 1 ہنٹر ہاکر،فلائنگ آفیسر فرخ دارا بونشا،کلڈ ان ایکشن

ماخذ:وکی پیڈیا
http://en.wikipedia.org/wiki/Muhammad_Mahmood_Alam#Indo-Pakistani_War_of_1965
جی پچھلے صفحے کی آخری پوسٹ پر میں نے یہی لنک دیا تھا :)
 
جب آپ حالت جنگ میں ہوتے ہیں تو اس طرح کے واقعات سے بچنے کے لئے صرف اور صرف احتیاط ہی کام آتی ہے :) ایسا ممکن نہیں کہ آپ اپنے گھر کا دروازہ کھلا چھوڑ کر ہمسائے کو چور سے بچانے نکل جائیں۔ میں یہ نہیں کہہ رہا کہ بنگالی افسران سے کوئی واقعی خطرہ ممکن تھا، لیکن میرا ذاتی خیال ہے کہ جنگ کے دوران کی حد تک پابندی کسی حد تک جائز تھی
بگ ٹائم نامتفق منصور بھائی:shameonyou:
یہ اگر حقدار کو اس کا حق دینے پر رضامند ہو جاتے تو جنگ ہوتی ہی کب:ROFLMAO:
یہ سانحہ ان دونوں "فیکشنز" کی ملی بھگت کا نتیجہ تھا
 
فلک شیر

محفلین
اللہم اغفرلہ وارحمہ وعافہ واعف عنہ واکرم نزلہ ووسع مدخلہ وادخلہ فی الجنۃ الفردوس..........
اللہم ان کان محسناً فزد فی حسناتہ وان کان مسئیا فکفر عنہ سیاتہ ..........
اللہم الحقہ بالصالحین والصدیقین والمجاہدین......آمین برحمتک یا ارحم الراحمین
 
اب اس کا ترجمہ کون کرے گا:ROFLMAO:
 
عائشہ عزیز

لائبریرین
انا للہ و انا الیہ راجعون۔
امی جان ہمیں ان کے بارے میں بتایا کرتی تھیں بلاشبہ پاکستان کا فخر ہیں ایسے لوگ۔ اللہ تعالیٰ ان کے معاملات آسان فرمائے۔ آمین
 
تو تم نے سکول میں ان کے بارے میں کچھ نہیں پڑھا کیا
 
قیصرانی

لائبریرین
بگ ٹائم نامتفق منصور بھائی:shameonyou:
یہ اگر حقدار کو اس کا حق دینے پر رضامند ہو جاتے تو جنگ ہوتی ہی کب:ROFLMAO:
یہ سانحہ ان دونوں "فیکشنز" کی ملی بھگت کا نتیجہ تھا
آپ نے میرا جواب غور سے نہیں پڑھا، کہ میرا ذاتی خیال ہے کے الفاظ نظر سے نہیں گذرے یا پھر رجسٹر نہیں ہو سکے :)
 
جی بھائی میں بھی تو یہی بتا رہا ہوں کہ "میرا ذاتی خیال" یہ ہے کہ میں اس بات سے اتفاق نہیں کرتا:p
کیونکہ میرے نزدیک ایسی بات کا مطلب ان کے جرائم کی پردہ پوشی ہے(چاہے کتنی ہی معمولی کیوں نہ ہو)
پھر یہ کہتے ہیں کہ "آپریشن سرچ لائٹ" بھی جائز تھا:angry:
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top