تاسف نامور پاکستانی ہوابازایم ایم عالم انتقال کرگئے۔

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

قیصرانی

لائبریرین
جی بھائی میں بھی تو یہی بتا رہا ہوں کہ "میرا ذاتی خیال" یہ ہے کہ میں اس بات سے اتفاق نہیں کرتا:p
کیونکہ میرے نزدیک ایسی بات کا مطلب ان کے جرائم کی پردہ پوشی ہے(چاہے کتنی ہی معمولی کیوں نہ ہو)
پھر یہ کہتے ہیں کہ "آپریشن سرچ لائٹ" بھی جائز تھا:angry:
آپ 1971 کی تاریخ کے بارے صرف حمود الرحمان کمیشن کے جزوی ابواب کے علاوہ بھی پڑھیئے۔ ابھی کچھ ہفتے قبل ہی ایک بنگلہ دیشی مصنفہ یا شاید ہندوستانی مصنفہ نے اس پر روشنی ڈالی ہے :)
 
آپ 1971 کی تاریخ کے بارے صرف حمود الرحمان کمیشن کے جزوی ابواب کے علاوہ بھی پڑھیئے۔ ابھی کچھ ہفتے قبل ہی ایک بنگلہ دیشی مصنفہ یا شاید ہندوستانی مصنفہ نے اس پر روشنی ڈالی ہے :)
کتاب کا نام مل جائے تو بہت مہربانی ہو گی آپ کی:)
ویسے کیا آپ کو یقین ہے کہ انہوں نے "روشنی" ہی ڈالی ہے "تاریکی" نہیں:rolleyes:
 
قیصرانی

لائبریرین
کتاب کا نام مل جائے تو بہت مہربانی ہو گی آپ کی:)
ویسے کیا آپ کو یقین ہے کہ انہوں نے "روشنی" ہی ڈالی ہے "تاریکی" نہیں:rolleyes:
میرا خیال ہے کہ روشنی ڈالی ہے کیونکہ اس کے بعد لوگوں نے اس پر اچھی خاصی تاریکی ڈالنا شروع کر دی تھی :)
محترمہ کا نام شرمیلا بوس یا پھر سرمیلا بوس ہے۔ ان کی کتاب کا لنک یہ رہا
 
کاشفی

محفلین
یہ حفظ ماتقدم کے طور پر کیا گیا تھا کہ راشد منہاس اور مطیع الرحمان والے واقعے کے بعد تمام تر افراد جو بنگلہ دیش یعنی مشرقی پاکستان سے تعلق رکھتے تھے، کو ہوائی ڈیوٹی سے ہٹا کر گراؤنڈ ورک دے دیا گیا تھا۔ اس میں ایم ایم عالم یا کسی اور کی تخصیص نہیں تھی۔ تاہم کمانڈ اینڈ سٹاف کالج کوئٹہ کی سربراہی سے انہیں ہٹانا واقعی ایک سازش تھی اور اس کا مجھے بھی افسوس ہے۔ تاہم ایم ایم عالم مرحوم کی وفاداری پر شبہ کرنا اپنی وفاداری پر شبہ کرنا ہے
قیصرانی بھائی ۔دراصل یہ حفظ ماتقدم نہیں تھا بلکہ بہت ہی غلط اقدام تھا۔ اس غلط اقدام کے ذریعے دوریاں پیدا کی گئیں۔
ایم ایم عالم مرحوم و مغفور رحمتہ اللہ علیہ بہاری کمیونٹی سے تعلق رکھتے تھے۔۔اس کمیونٹی کے لوگوں نے ہمیشہ اول دن سے صرف اور صرف پاکستان کی بات کی اس کی بقا کی بات کی اور آج تک کرتے ہیں۔۔
 
عینی شاہ

محفلین
انا للہ و انا الیہ راجعون۔اللہ تعالیٰ انہیں جنت الفردوس میں جگہ دے۔

ویسے کس کس کو پتہ ہے کہ ہم ناشکرے،ناقدرے،رزیلوں نے ان کے ساتھ 71 کی جنگ میں کیا سلوک کیا تھا؟؟
عینی بچے مجھے یہ دیکھ کے خوشگوار حیرت ہوئی کہ تم بھی انہیں جانتی ہو۔ورنہ جن سکولوں میں اردو پر پابندی ہو وہاں تو میرا خیال تھا کہ پڑھایا جاتا ہوگا کہ پاکستانی ہمیشہ سے ہی بزدل اور بے غیرت رہے ہیں اور پاکستان کو "جوزف سی میک کونل"،جیمز جبارا"،مینوئیل فرنینڈس" وغیرہ نے بچایا تھا:ROFLMAO:
جانتی ہوں بلکل جانتی ہوں بابا سائیں سے انکی بہادری کے قصے سنے ہیں ۔۔۔اس لیئے پتہ ہے انکا اور یہ تو ہمارے قومی ہیرو ہیں انکو کیسے نہیں جانے گا کوئی :)
 
عینی شاہ

محفلین
انا للہ و انا الیہ راجعون
Ace in a day کا مطلب ہے کہ کسی پائلٹ نے دشمن کے پانچ جہاز ایک ہی دن یا ایک ہی مشن کی پرواز کے دوران گرائے ہوں۔ انہیں دنیا کا تیز ترین اور کم وقت میں Ace in a day بننے کا اعزاز حاصل ہے۔ چار جہاز انہوں نے تیس سیکنڈ سے بھی کم وقت میں اور کل پانچ جہاز ایک منٹ سے بھی کم وقت میں گرائے تھے۔ کراچی میں ایک سڑک بھی ان کے نام سے منسوب ہے۔ جہاں تک میرا خیال ہے کہ دوسری جنگِ عظیم کے بعد یہ واحد پائلٹ تھے جو ایک دن میں ایک ہی مشن میں Ace in a day بنے
کراچی کا تو پتہ نہیں لیکن لاہور میں ایم ایم عالم روڈ ضرور ہے اور اکثر وہاں سے گزری بھی ہوں اور وہاں کے شاپنگ مالز اور ریسٹورینٹ پر بھی گئی ہوں ۔
 
ذرا غور کیجئیے کہ کتنی حیرت انگیز اور دلچسپ بات ہے کہ ہماری اسلامی تاریخ میں بری اور بحری کارناموں کا ذکر تواتر سے موجود ہے ، بدر سے شروع ہوکر نامعلوم کتنے ہی معرکے تھے جس میں نامور مجاہدین ، فوج و سپہ سالار نے اپنے جوہر دکھائے
اسی طرح قسطنطنیہ سے لیکر دیگر بحری معرکوں شہداء و غازیان اسلام نے فتح کے جھنڈے گاڑے ۔۔
پھر نیا دور آیا اور جنگ خشکی و تر کے علاوہ آسمانوں پر بھی لڑی جانے لگی ۔۔اس میں بھی اللہ نے مسلمانوں کی لاج رکھی
باقی اسلامی ممالک کا تو نہیں پتا البتہ ماضی کی پاکستان ائیرفورس نے اپنے اسلاف کی روایت کو برقرار رکھا اور آسمان پر بھی وہ داد شجاعت و جوہر دکھائے جو یقینا تاریخ اسلام پر ایک ناقابل فراموش داستان کی حیثیت رکھتی ہے
اور جہاں جہاں اسلامی جنگوں پر مسلمانوں کے عظیم کارناموں کو یاد کیا جائے گا وہاں پاک فضائیہ کا نام ضرور لیا جائے گا
ان شاء اللہ ۔۔۔۔
 
قیصرانی

لائبریرین
قیصرانی بھائی ۔دراصل یہ حفظ ماتقدم نہیں تھا بلکہ بہت ہی غلط اقدام تھا۔ اس غلط اقدام کے ذریعے دوریاں پیدا کی گئیں۔
ایم ایم عالم مرحوم و مغفور رحمتہ اللہ علیہ بہاری کمیونٹی سے تعلق رکھتے تھے۔۔اس کمیونٹی کے لوگوں نے ہمیشہ اول دن سے صرف اور صرف پاکستان کی بات کی اس کی بقا کی بات کی اور آج تک کرتے ہیں۔۔
یہاں ایک تصحیح کر دوں کہ ایم ایم عالم مرحوم نے ہمیشہ خود کو پاکستانی کہا اور مانا، نہ کہ بہاری :)
 
یہاں ایک تصحیح کر دوں کہ ایم ایم عالم مرحوم نے ہمیشہ خود کو پاکستانی کہا اور مانا، نہ کہ بہاری :)
لیکن ان پر "شک" بہاری ہونے کی وجہ سے ہی کیا گیا تھا
ان کا تعلق تخت لاہور سے ہوتا تو کسی کی کیا مجال تھی کہ ان پر انگلی تک اٹھا سکتا
 
S. H. Naqvi

محفلین
انا للہ و انا الیہ راجعون

اللہ رب العزت محترم ایم ایم عالم صاحب کی مغفرت فرمائے، روزِ میدانِ حشر سرخرو فرمائے اور ان کو جنت الفردوس میں اعلٰی مقام عطا فرمائے۔۔آمین ثم آمین
اور ان کے سوگوار لواحقین کو صبرجمیل عطا فرمائے۔۔آمین
 
کاشفی

محفلین
یہاں ایک تصحیح کر دوں کہ ایم ایم عالم مرحوم نے ہمیشہ خود کو پاکستانی کہا اور مانا، نہ کہ بہاری :)
یہاں ماننے نہ ماننے کی بات ہی نہیں کی میں نے۔۔ :)
دیکھیں آپ نے کیا لکھا ہے۔۔
یہ حفظ ماتقدم کے طور پر کیا گیا تھا کہ راشد منہاس اور مطیع الرحمان والے واقعے کے بعد تمام تر افراد جو بنگلہ دیش یعنی مشرقی پاکستان سے تعلق رکھتے تھے، کو ہوائی ڈیوٹی سے ہٹا کر گراؤنڈ ورک دے دیا گیا تھا۔ اس میں ایم ایم عالم یا کسی اور کی تخصیص نہیں تھی۔ تاہم کمانڈ اینڈ سٹاف کالج کوئٹہ کی سربراہی سے انہیں ہٹانا واقعی ایک سازش تھی اور اس کا مجھے بھی افسوس ہے۔ تاہم ایم ایم عالم مرحوم کی وفاداری پر شبہ کرنا اپنی وفاداری پر شبہ کرنا ہے
بنگلہ دیش میں 1971ء تک ہوں گے پاکستانی لیکن اس کے بعد عملی طور پر دو ہی طرح کے لوگ تھے۔۔بنگالی جو بنگلہ دیشی ہوئے اور بہاری جنہوں نے پاکستان سے محبت کا حق ادا کیا۔۔
یہاں کسی لسانی بحث کی گنجائش نہیں پیدا کی جارہی ہے بلکہ یہ بتایا جارہا ہے اور وہ بھی آپ کے کہنے کے بعد کہ ایم ایم عالم کس کمیونٹی سے تعلق رکھتے تھے۔وہ بنگلہ دیشی نہیں تھے۔۔بلکہ پاکستانی تھے۔۔اور مرتے دم تک پاکستانی ہے تھے۔ آپ نے کہا کہ بنگلہ دیش یعنی کہ مشرقی پاکستان سے تعلق تھا جب ہی حفظ ماتقدم کے طور غلط کام کرکے سازش کی گئی۔۔بھائی مشرقی پاکستان میں بھی محبت وطن لوگ رہتے تھے۔۔جنہوں نے قربانیاں دی ہیں پاکستان کو بچانے کے لیئے قربانیاں دی ہیں۔۔۔۔ بس کہنے کا سینٹرل آئیڈیا یہ ہے کہ کسی کو کسی جگہ سے تعلق رکھنے کی وجہ سے اس پر شک کرنا چھوڑ دینا چاہیئے اور غلط طرح کے حفظ ماتقدمی سازش سے بچنا چاہیئے۔۔ :)۔۔ خیر اللہ رب العزت ایم ایم عالم رحمتہ اللہ علیہ کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے۔۔آمین
 
عسکری

معطل
سو سیڈ پر کیا کیا جا سکتا ہے ہر انسنا کا اینڈ ہونا ہے ایک دن ان کے نام پر اب ایک بیس ہونا چاہیے آپریشنل یا فارورڈ جو بھی ۔
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top