ٹامس ایکوینس، سینٹ Thomas Aquinas
تیرہویں صدی عیسوی کا مشہور عیسائی فلسفی۔ انہوں نے ارسطو کو عیسائی دنیا کا ہیرو بنا دیا تھا جب کہ پچھلے نو سو سال سے یہ مرتبہ پہلے افلاطون کو حاصل تھا۔
وائٹ ہیڈ - Alfred North Whitehead
پچھلی صدی کا مشہور انگلش ریاضی داں، فلسفی اور ماہرِ تعلیم۔ برٹرنڈ رسل کے ساتھ مل کر پچھلی صدی کی اہم ترین کتابوں میں سے ایک "پرنسپیا میتھیمیٹیکا" Principia Mathematica لکھی۔
جسٹینین اول ۔ Justinian I
چھٹی صدی کا ایسٹرن رومن ایمپائر (بازنطین) کا بادشاہ، معمولی کسان کا بیٹا تھا۔ ایران، افریقہ اور اٹلی کے کھوئے ہوئے علاقے دوبارہ فتح کیے۔