نام بتائیں‌ آخری یا دیے گئے حرف سے

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

محمد وارث

لائبریرین
اسے آپ میرا ضعفِ بصارت بھی سمجھ سکتے ہیں اور ضعفِ دماغ بھی لیکن حقیقت یہ ہے کہ یہ دونوں کا حسین تو نہیں مگر امتزاج ضرور ہے۔

اگر بصارت اور دماغ کا یہ عالم ہے تو پھر بصیرت کہتی ہے کہ دل ضرور فتح ہونگے۔ ;)

ظ سے ظہیر فاریابی
تیرہویں صدی عیسوی کا کمال قصیدہ گو فارسی شاعر۔ حکمت اور علمِ نجوم کا بھی ماہر تھا۔

۔
 

فاتح

لائبریرین
یوسف بخاری
تحریکِ پاکستان کے کارکن جنہوں نے بعد ازاں حالات کے باعث شاعری بھی کی اور خوب ہی کی۔ نمونہء کلام:
غم کا میں، غم میرا دلدادہ رہا
پھر بھی میں جینے پہ آمادہ رہا
کارواں آتے رہے، جاتے رہے
ایک یوسف کو غمِ جادہ رہا
 

محمد وارث

لائبریرین
یسے نن، سرگئی Sergei Yesenin
اوائل بیسویں صدی کا روسی شاعر، عوام کا مقبول ترین شاعر، عینِ عالمِ شباب، تیس سال کی عمر میں انتقال کرگیا۔

ن

۔
 

فاتح

لائبریرین
اگر ن کی بجائے کاف یا جیم لکھ دیتے تو کیا جاتا۔ اس بہانے میں John Keats کا ذکر کر دیتا جو "عوام کے مقبول ترین شاعر" اور "عین عالم شباب میں انتقال" کے اذکار پر سب سے پہلے ذہن میں آتا ہے۔ لیکن چلئے نون ہی سہی۔
نیّرہ نور
ان کے تعارف کی تو قطعاً ضرورت نہیں۔
 

محمد وارث

لائبریرین
احمد مرزا جمیل
نوری نستعلیق کے موجد، نوری نستعلیق کو قومی اہمیت کی ایجاد قرار دے کر 1981 میں حکومتِ پاکستان نے آپ کو تمغہ امتیاز سے نوازا۔ 1981 میں ہی "جنگ" اخبار پہلی دفعہ مکمل طور پر نوری نستعلیق میں چھپا۔

۔
 

محمد وارث

لائبریرین
سلیم الزماں صدیقی، ڈاکٹر
پاکستان کے مایہ ناز سائنسدان۔ دنیا کی مختلف یونیورسٹیوں نے اعزازی ڈگریاں عطا کیں، حکومتِ پاکستان نے بھی اعلٰی ترین اعزازات سے نوازا۔ مصور بھی تھے۔ 97 برس کی عمر میں، 1994 میں وفات پاگئے۔

۔
 

محمد وارث

لائبریرین
ٹینی سن،الفریڈ ۔ Lord Alfred Tennyson
اینسویں صدی کا مشہور انگلش شاعر، اپنے دوست کی وفات پر ایک طویل مرثیہ لکھا جو بہت مشہور ہے۔

۔
 

فاتح

لائبریرین
غلام رسول مہر
ان کے بہت سے ادبی کارناموں میں سے دو کا ذکر کرتا چلوں۔
"نوائے سروش" کے نام سے دیوان غالب کی شرح لکھی۔
"خطوطِ غالب" کے نام سے غالب کے خطوط مرتب کئے جس کے آغاز میں ایک طویل مقدمہ لکھا اور اس میں انشائے غالب کی خصوصیات کے ساتھ ساتھ حیاتِ غالب پر بھی قدرے تفصیل سے روشنی ڈالی۔
 

محمد وارث

لائبریرین
ریاض خیر آبادی
خمریات کے ماہر

جس دن سے حرام ہوگئی ہے
مے، خلد مقام ہوگئی ہے

توبہ سے ہماری بوتل اچھی
جب ٹوٹی ہے جام ہوگئی ہے

۔
 

محمد وارث

لائبریرین
یونگ، Carl Gustav Jung
پچھلی صدی کا مشہور ماہرِ نفسیات اور فلسفی، فرائیڈ سے دوستی تھی، لیکن اس نے اپنی کتاب میں فرائیڈ کے نظریات پر دل کھول کر تنقید کی اور دوستی ختم ہوگئی۔

۔
 

الف عین

لائبریرین
گیلیلیو گیلیلی
تعارف کا محتاج نہیں۔
مگر اتنے دن سے کسی کا گزر یہاں نہیں ہوا؟؟؟
 

محمد وارث

لائبریرین
گیلیلیو گیلیلی
تعارف کا محتاج نہیں۔
مگر اتنے دن سے کسی کا گزر یہاں نہیں ہوا؟؟؟

شکر ہے اعجاز صاحب، آپ رونق افروز ہوئے ادھر، وگرنہ ضبط صاحب بھی نہیں، شمشاد صاحب بھی نہیں، آپ بھی نہیں، یہ تھریڈ تو ترس گیا سہاگن بننے کیلیے۔ :)

ی سے یوسف حسن، حکیم
ادیب اور طبیب، مشہور ادبی مجلہ "نیرنگِ خیال" کے مدیر، جو پچپن سال تک نکلتا رہا۔ 1923 میں "اقبال نمبر" شائع کرنے کا اعزاز حاصل کیا جو اقبال کے فن اور زندگی پر پہلی بھر پور کاوش تھی۔

۔
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top