انٹرویو نایاب بھائی سے باتیں کریں

ہاہاہا
باقی سب کیا ٹھیک ہے ؟؟؟
جی جی ضرور
یہ یہاں نہیں ملے گا اس کے لیے آپ کو گوگل صاحب کو زحمت دینی ہو گی banghead smiley لکھ کر سرچ کریں
لال،پیلی ہر قسم کی دیواریں اور غصیلے سمائلی نظر آئیں گے
اور کوئی ہیلپ :p

اور محفل میں چسپاں کیسےہو گی ؟؟:nerd:

نایاب بھائی سے معذرت کے ساتھ :nerd2:
 

نایاب

لائبریرین
السلام علیکم نایاب بھائی ، آپ کی باتیں پڑھنے کو دل ہے لیکن نستعلیق میں پڑھنے میں مشکل ہو رہی ہے ، کیا یہ ممکن ہے کہ آپ تاہوما فونٹ میں لکھیں یا نستعلیق کے علاوہ کسی دوسرے آسان فونٹ میں لکھیں اور نایاب بھائی اگر مشکل نہیں ہو تو اقتباس سے باہر لکھنے کے لیے بھی درخواست ہے یا اقتباس کے اندر فونٹ سائز کچھ بڑا کر دیجیے گا ۔
وعلیکم السلام
میری محترم با رعب سی بہنا
اللہ تعالی سدا آپ کو اپنی امان میں رکھے آمین
بہت معذرت کہ نستعلیق میں تحریر مشکل لگی ۔
میں نے مکمل دھاگہ " تاہوما " فونٹ میں تحریر کر دیا ہے ۔
اور اقتباسات سے باہر کر دی ہے اپنی تحریر ۔۔۔۔۔۔۔۔۔
شمشاد نے کہا ہے
ایسے تمام اراکین جنہوں نے یہ پرچہ حل نہیں کیا، برائے مہربانی حل کر کے جلد از جلد اس فزض سے سبکدوش ہو جائیں۔

شمشاد نے کہا ہے
1) آپ کا نام جو سرکاری کاغذات میں لکھا ہوا ہے ؟

سید محمد نایاب حسین نقوی
شمشاد نے کہا ہے
2) آپ کا غیر سرکاری نام کیا ہے ؟

حسین سید محمد
3)شمشاد نے کہا ہے
پیار میں آپ کو کس نام سے بلایا جاتا ہے اور کیوں ؟

نابی ۔۔۔ ۔ بدھو ۔۔۔ ۔
کیوں ؟
یہ تو اس کی مرضی ہے ۔ وہ جس نام سے بھی بلائے میں تو بھاگا چلا آؤں ۔۔۔
شمشاد نے کہا ہے
4) غصے میں کس نام سے پکارے جاتے ہیں ؟

غصہ آتا ہی بہت کم ہے
اور جب آئے تو
پکارنے والے پکارتے کہاں ہیں
بس مسکراہٹ دکھا غصہ اتارنے کی کوشش کرتے ہیں ۔
شمشاد نے کہا ہے
5) بڑے ہو کر کیا بننے کا ارادہ ہے ؟

بچپن میں خود کو پچپن کا سمجھتے رہے ہم
سو کبھی بڑے ہونے کا سوچا ہی نہیں ۔
اب بڑے ہو گئے ہیں تو
پچھتاوے ہمراہ لیئے پھرتے ہیں ۔۔۔
شمشاد نے کہا ہے
6) کراچی سطح سمندر سے 6 انچ نیچے ہے، اگر یہ 12 انچ نیچے ہوتی تو آپ کیا کرتے ؟

اللہ کی رضا پر راضی ہوتے گزارا کرتے
شمشاد نے کہا ہے
7) دو اور دو ہر دفعہ چار ہی کیوں ہوتے ہیں ؟ مثال دے کر واضح کریں۔

کیونکہ انگلیوں پر چار گننا آسان ہے ۔۔۔ بائیس گنتے گنتے بھول کا امکان
شمشاد نے کہا ہے
کیا آپ اکیلے ایک کلو دہی کھا سکتے ہیں ؟

دو کلو بھی تو کیا حرج ۔۔۔ ۔ پر ہو پاکستان کا تازہ کونڈے کا جما ہوا
شمشاد نے کہا ہے
9) اگر دریا میں آگ لگ جائے تو مچھلیاں کہاں جائیں گی؟

درختوں پہ ہی چڑھیں گی ۔ جان بچانا فرض ہے نا ۔
شمشاد نے کہا ہے
10) آپ اب تک کیوں زندہ ہیں؟

قرضدار ہیں زندگی کے اور ابھی بھی بہت سے قرض چکانے ہیں ۔ سو زندہ ہیں ۔ کہ مالک کی یہی مرضی
شمشاد نے کہا ہے
11) کب تک زندہ رہنے کا ارادہ ہے ؟

تلاش میں ہیں " آب حیات " کی
وہ رب سچا چاہے گا تو حیات جاودانی پا ہی لیں گے ۔
شمشاد نے کہا ہے
12) شیر اور بلی کی آپس میں کیا رشتہ داری ہے ؟ کیا بلے کی شیرنی سے اور شیر کی بلی سے شادی ہو سکتی ہے؟

بلی شیر کی خالہ
خالہ بھانجے کی شادی نا ممکن امر
شمشاد نے کہا ہے
13) کوئے کو ہمارے ہاں اچھا پرندہ کیوں نہیں سمجھا جاتا؟

بن بلائے مہمانوں کی آمد کی اطلاع کچھ لوگوں پہ گراں گزرتی ہے ۔
شمشاد نے کہا ہے
14) ایک الیکٹرک ٹرین جو پشاور سے کراچی 35 میل فی گھنٹے کی رفتار سے جا رہی ہے اور ہوا اس کے مخالف 23 میل فی گھنٹے کی رفتار سے چل رہی ہے تو اس کو دھواں کدھر کو جائے گا اور کس رفتار سے جائے گا؟

دھوئیں کا علم نہیں مگر ٹرین کے مسافروں کی جانب 35 جمع 23 برابر 58 میل فی گھنٹے کی رفتار سے گردو غبار آئے گا ۔
شمشاد نے کہا ہے
14 میں سے 16 سوالوں کے جواب لکھنا ضروری ہیں، دو سوال اپنے پاس سے لکھ کر ان کا جواب دینا ہے۔
نوٹ : وقتاً فوقتاً سوالوں میں تبدیلی کی جا سکتی ہے۔

(1) یہ وقت کیا بلا ہے ؟ گزارو تو گزرتا نہیں ۔ اور جب چاہو کہ وقت رک جائے
تو ایسا گزرتا ہے جیسے ہاتھ کی مٹھی سے ریت پھسلتی ہے ۔ اسے بس میں کیسے کروں ۔ ؟
جواب کا علم ہوتا تو سوال کیونکر کرتا ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔؟
(2) پاکستانی عوام اور معاشرے کو کون سدھارے گا ۔؟
جواب اس کا بھی نہیں معلوم
شمشاد نے کہا ہے
یہ لیں جی نایاب بھائی اس عنوان کے تحت گرفتار ہو گئے ہیں۔ ضمانت کے کاغذات تیار ہوتے ہوتے سو صفحے تو ہو ہی جائیں گے۔سب اراکین کو دعوت عام ہے کہ اپنا اپنا اسلحہ لیکر حملہ آور ہو جائیں۔ آخر میں میں بھی شامل ہو جاؤں گا۔

محترم شمشاد بھائی
یہ تو " جال ہم رنگ زمیں " ہوا نا ۔
میں تو حیران ہی ہو رہا تھا کہ " اجتماعی سے فردی " کیسے ہو گیا یہ دھاگہ ۔
تعبیر نے کہا ہے ۔ نایاب بھائی آپ سے باتیں کرنا اور سیکھنا مجھے بہت اچھا لگتا ہے تو چلیں میں ہی سوالات کا آغاز کرتی ہوں
1) پہلے تو ایک پرسنل سوال(چاہیں تو مجھے ذپ میں جواب دیں) پاکستان سے آنے کے بعد اور کافی عرصے بعد محفل پر آنے کے بعد آپ میں یہ تبدیلی کیسے اور کیونکر آئی کہ پہلے آپ کے ہر پیغام میں ڈھیروں دعائیں ہوتی تھیں جس کی وجہ سے میں آپ کو محفل کا پیر اور درویش بھی کہتی تھی؟

محترم بہنا بزرگوں کا فرمان ہے کہ
" جب تمہاری لاشعوری حرکات و عادات تمہارے شعور میں عیاں ہوتے
تمہارےسامنے تمہارا فخر بننے لگیں تو انہیں بدلنے کی کوشش کرو تاکہ گمراہی سے بچ سکو " " دعا دینا دعا لینا " یہ تو میری اک ایسی لاشعوری عادت ہے جسے بدلنا چاہوں بھی تو بدل نہیں سکتا ۔
میں اک گنہگار سا انسان ہوں ۔ مجھے درویشوں ۔ پیر بزرگوں میں جگہ دینا مجھے اپنے آپ میں شرمندہ کرنے کا سبب ۔میں تو درویشوں کے قدموں کی خاک برابر بھی نہیں ۔
تعبیر نے کہا ہے
2)ایسے تین کام جنہیں کرنے میں مزا آتا ہےا اور تین ہی کام جنہیں کرتے ہوئے کوفت ہوتی ہو؟

اس جواب پہلے بھی اک پوسٹ میں دے چکا ہوں
(1) مجھے مزہ آتا ہے
جب میں اپنے ملنے جلنے والوں کو اپنی گفتگو سے
تعویذ دھاگے جادو ٹونے کے وہم سے آزاد کروانے کی کوشش کرتا ہوں ۔
مجھے کوفت ہوتی ہے
جب مجھے ان کے وہم کی سطح پر آتے ان کے یقین کو ٹھہرانے کے لیئے الٹی سیدھی حرکات کرنا پڑتی ہیں
(2) مجھے مزہ آتا ہے
جب میں چائے کو ٹھنڈی کر کے پیتا ہوں
مجھے کوفت ہوتی ہے
جب چائے بنا کر دینے والا گرم گرم چائے پینے پر اصرار کرتا ہے
(3) مجھے مزہ آتا ہے
جب میں کسی درویش فقیر کی زبان سے قران پاک کا بیان سنتا ہوں
مجھے کوفت ہوتی ہے ۔
جب کوئی کسی تحریری گفتگو میں لمبی لمبی احادیث نبی پاک صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کو کاپی پیسٹ کیئے چلا جاتا ہے ۔
تعبیر نے کہا ہے
3)عورت ماں،بہن،بیٹی اور بہو اور ایسے ہی انیک رشتے تو آپ کو عورت کس روپ اور رشتے میں پسند ہے اور کیوں؟؟؟

عورت ۔۔۔ بنا کسی تعلق بنا کسی رشتے کے بھی ۔۔۔ ۔۔
بلا شبہ میرے نزدیک بہت قابل احترام اور شفقت و توجہ کی حقدار ہے ۔
اللہ سبحان و تعالی تو صرف تخلیق انسان کے لیئے " کن " فرماتا ہے ۔
اور عورت ہی کو یہ شرف حاصل ہے کہ وہ اس "کن " کو اپنی جاں پر کھیلتے " فیکون " میں بدلتی ہے ۔
سب رشتے محترم اور بہت پیارے مگر
" بیٹی " کا روپ مجھے سب رشتوں سے پیارا ہے ۔
مجھے اس رشتے میں سب رشتوںکا نور جھلکتا محسوس ہوتا ہے ۔
" تپتی زمیں پر آنسوؤں کے پیار کی صورت ہوتی ہیں "
پھولوں کی طرح ہوتی ہیں
نامہرباں دھوپ میں سایہ دیتی
نرم ہتھیلیوں کی طرح ہوتی ہیں
تتلیوں کی طرح ہوتی ہیں
چڑیوں کی طرح ہوتی ہیں
تنہا اداس سفر میں
رنگ بھرتی رداؤں جیسی ہوتی ہیں
چھاؤں جیسی ہوتی ہیں
حد سے مہرباں، بیان سے اچھی
بیٹیاں وفاؤں جیسی ہوتی ہیں
تعبیر نے کہا ہے
4)کبھی کسی بات پر پچھتاوا ہوا اگر ہاں تو کیوں اور کس بات پر؟؟؟

کاش کہ بچپن میں اپنی ماں کی بات مان سکول جاتے پڑھ لکھ جاتا ۔ اور آوارہ گردی نہ کرتا ۔ تو آج اس " پچپن " میں کڑی دھوپ میں محنت و مشقت سے بچ جاتا ۔ سچی بات کہ بہت پچھتاوا ہوتا ہے ۔
تعبیر نے کہا ہے
5)بچپن میں آپ مار کھانے والے بچے تھے یا مارنے والے بچے اور کچھ اپنے بچپن کا بتائیے کچھ دلچسپ یا یادگار؟؟؟

بچپن سے بہت شرمیلا لڑائی جھگڑے سے دور رہتا آیا ہوں ۔ اس لیئے نہ کبھی مار کھائی اور نہ ہی کسی کو مارا۔ بچپن کا کیا بتاؤں خود کو پچپن کا سمجھتا تھا ۔ آٹھ سال کی عمر سے میں آوارہ ہو گیا ۔ عجیب احمق تھا میں بھی
سکول سے بھاگنا ، گھاس کاٹنی ۔ ردی کاغذ جمع کرنا انہیں بیچ کر عیاشی کرنی ۔ دوستوں میں سیٹھ بنے رہنا ۔ لایبریریوں میں پھرنا ۔جو بھی کتاب ملنی پڑھ ڈالنا ۔ امتحانوں کے نزدیک سکول میں پہنچ استادوں کو سلام کرنا ۔
واہ بھئی آج تو نایاب دستیاب ہو گیا ۔ کی کریئے ایس بچے دا ۔ وڈے شاہ صاحب دا کی حال اے ۔ خارج اور داخل ہونے کی فیس جمع کروانی امتحان دینا اور پاس ہوجانا ۔ گھر والوں کا کانوں کان خبر نہ ہونی کہ صاحبزادے کیا گل کھلاتے پھر رہے ہیں ۔بس ایسی ہی حماقتوں سے بھرا پڑا ہے اپنا بچپن
تعبیر نے کہا ہے
6)محفل میں پانچ پسندیدہ سیکشنز بمعہ ممبران اور پوسٹس؟؟؟

محفل اردو کا بہت پرانا قاری ہوں ۔ بہت علم حاصل کیا ہے اس اردو کی شمع سے ۔ سارے ہی سیکشنز پسندیدہ ہیں ۔ کچھ پسندیدہ ممبرز تو اب "معطل " کے عنوان میں ہیں ۔ اور کچھ خاموش سے ہو گئے ہیں ۔
اللہ سدا روشن رکھے اس شمع محفل اردو کو آمین
فی الحال کے لیے اتنا ہی 2012 میں سے اٹھا آپ نے 1973 میں پہنچا دیا میری محترم بہنا ۔ لکھا کم ہے اور گزرے وقت کی فلم زیادہ دیکھی ہے ۔
اللہ تعالی سدا آپ پر مہربان رہے آمین
تعبیر نے کہا ہے
واٖؤ نایاب بھائی مزا آگیا
زبردست،زبردست،زبردست،زبردست،زبردست،زبردست

اللہ تعالی سدا آپ کو اپنی امان میں رکھتے قلب مطمئنہ کا حامل ٹھہرائے آمین
تعبیر نے کہا ہے
لیکن آخری سوال میں ڈنڈی مار گئے نا

ڈنڈی نہیں ماری بہنا سچ میں
مجھے وہ سب ہی اچھے لگتے ہیں جن کی باتوں میں خلوص کی مہک
اور آگہی کی خوشبو مہکتی ہے ۔
تعبیر نے کہا ہے
اس کی سزا کچھ نئے سوالات

گلاں دا گالڑ ہوں میں تومیری محترم بہنا
تعبیر نے کہا ہے
1)قرآن پڑھتے ہوئے کس سورت یا آیت پر بیک وقت آپ کو اللہ پر بہت پیار بھی آیا ہو، ڈر بھی لگا ہو اور اللہ بہت قریب محسوس ہوا ہو ایسے جیسے وہ آیت آپ کو مخاطب کر رہی ہو ؟؟؟

محترم بہنا "قران " بارے میرا یہ یقین ہے کہ یہ نہ صرف خاص میرے لیئے بلکہ اس کائنات میں جنم لینے والے ہر ذی روح کے لیئے اللہ سبحان و تعالی کا وہ محبت نامہ ہے جس کی ترسیل آپ جناب نبی پاک حضرت محمد صلی اللہ علیہ و آلہ کی ذات مبارک سے ہوئی ۔ اس محبت نامے میں " محب " اپنے " حبیب "کی شخصیت و کردار عادت و اطوار کو خود اپنی زبان مبارک سے ذکر کرتے ان تمام انسانوں کے لیئے " اسوہ حسنہ " قرار دے رہا ہے جو کہ اس (اللہ ) سے محبت کے دعوےدار ہوں ۔
الم " سے لیکر "والناس " تک ہر آیت مبارکہ اپنی جگہ اک مکمل پیغام ہے۔
آیت الکرسی ۔ سورہ حشر کی آخری سات آیات کو بطور جواب اختیار کرتا ہوں جو کہ بیک وقت آپ کے پوچھے گئے سوال میں موجود ہر کیفیت کی عکاس ہیں
تعبیر نے کہا
2)آپکی پسندیدہ آیت اور حدیث؟؟؟

اللہ نورالسماوات و الارض
ہروہ حدیث مبارکہ جس میں بھلائی اور خیر پھیلانےکی عمل کرنے کی ہدایت و ترغیب ہو میرے لیئے پسندیدہ ہے ۔ جیسا کہ راہ سے پتھر ہٹا دینا
تعبیر نے کہا
3)کبھی آپ کو موسیقی اور فلم و ٹی وی سیکشن میں نہیں دیکھا ،کیا آپ کو ان میں کوئی دلچسپی نہیں ہے؟؟؟ اگر ہے تو اپنا کوئی آل ٹائم فیورٹ ڈرامہ اورگانا بتائیں؟؟؟

اک عمر گزاری ہے اس موسیقی کے دشت میں سیاحی کرتے
سات سروں کے سمندر میں پیراکی کرتے ۔ اس "مقولے " سے متفق ہوں کہ اچھے کلام پر مبنی موسیقی روح کی غذا ہے
ڈرامہ "اندھیرا اجالا" بہت شوق سے دیکھا تھا
اور گانا ؟
پل پل دل کے پاس
کسی ایک کا انتخاب تو بہت مشکل ہے
آدمی مسافر ہے
چھوڑ دے دنیا کسی کے لیئے
بہت لمبی فہرست ہے پسندیدہ گانوں کی
کشور کمار فلمی گانوں میں
اور اقبال باہو ۔ نصرت ۔ صوفیانہ کلام کی گائیکی میں پسندیدہ ہیں
تعبیر نے کہا ہے
4)آپکی پسندیدہ کتاب اور کردار؟؟؟

قران پاک
الرحیق المختوم
عشق کا عین
اور کردار
ابن صفی مرحوم کا تخلیق کردہ
علی عمران
تعبیر نے کہا ہے
5)آپ کو غصہ کس بات پر آتا ہے اور اسے کیسے کنٹرول کرتے ہیں؟؟؟

غصہ کبھی کبھار آتا ہے جب کہیں مجھے سمجھنے میں غلطی کی جا رہی ہو ۔ اور جب کبھی ایسی کیفیت طاری ہوتی ہے تو الگ تھلگ ہو کر درود شریف کے ذکر سے خود کو مشرف کرنے لگتا ہوں ۔
تعبیر نے کہا ہے
6)کس بات پر خوش ہوتے ہیں اور کیا بات آپ کو آبدیدہ یا دکھی کر دیتی ہے؟؟؟

جب میری بٹیا میری سچی غزل مجھے پڑھاتی ہے
اور مجھے
ساڈا چڑیاں دا چنبہ اساں اڈ جانا ۔۔۔ ۔۔ یاد آنے لگتا ہے
تعبیر نے کہا ہے
7)آپکی پسندیدہ ڈش پلس سویٹ ڈش؟؟؟

نہاری " حلیم
چاکلیٹ بے انتہا پسند ہے
تعبیر بہنا ۔ جزاک اللہ خیراء ۔ آپ کے پوچھے گئے سوالات میرے لیئے کسی حد تک ذاتی محاسبے کا سبب بنتے میری اصلاح کا باعث بنے ۔
عزیزامین نے کہا ہے
جنگلی حیات پر آپ کی کیا رائے اور کیا تجربہ ہے؟

محترم عزیز امین بھائی
جنگلی حیات بارے میری رائے میں انسان اور جنگلی حیات لازم و ملزوم ہیں ۔ اور یہ رائے کچھ ایسی ہی ہے جیسا کہ اس رپورٹ میں
بیان کیا گیا ہے ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔ ۔
آپ نے اس شخص کی کہانی تو پڑھی ہوگی جو درخت کی ایک شاخ پر بیٹھا اسے کاٹ رہاتھا اور وہ یہ سننے کے لیے تیار نہیں تھا کہ اس کا نتیجہ کیا ہوگا۔ ایک عالمی ادارے کی تازہ رپورٹ یہ ظاہر کرتی ہے کہ آج کا انسان بھی کہانی کے اسی کردار جیسا ہے اور اسے مطلق پروا نہیں ہے اپنے کیے پر مستقبل میں اس پر کیا بیتنے والی ہے۔وسائل کے بے دریغ استعمال سے کرہ ارض کی شکل تبدیل ہورہی ہے اور 1970ء کے عشرے میں زمین پر موجود نباتات اور حیات میں جو تنوع اور رنگارنگی تھی، اس میں اب 30 فی صد تک کمی ہو چکی ہے۔
رپورٹ کے مطابق انسانی ہوس کا سب سے زیادہ نشانہ استوائی خطےکی نباتات اور جنگلی حیات بن رہی ہے۔اور اگر انسان نے اپنا رویہ نہ بدلا تو زمین کے قدرتی ماحول کو ناقابل تلافی نقصان پہنچ سکتا ہے
بشکریہ وائس آف امریکہ
تعبیر نے کہا ہے جزاک اللہ خیر بھائی دعاؤں میں ہمیشہ یاد رکھئیے گا

یہ بہنیں بہت عجیب ہوتی ہیں ۔ مارتی ہیں کان کھینچتی ہیں ، لڑتی ہیں جھگڑتی ہیں ۔ دور چلی جاتی ہیں مگر دعاؤں میں شامل رہتی ہیں ۔ دعاؤں سے نکلتی ہی نہیں ۔
اللہ سبحان و تعالی ہم سب کی بہنوں بیٹیوں کو اچھے نصیب کا حامل فرماتے
ان کی راہ حیات میں سدا اپنی رحمتوں کا سایہ رکھتے ان کو اپنے اپنے گھروں کا مالک فرمائے ۔ آمین
تعبیر نے کہا
آپکی گلاں بڑی دلچسپ ہوتی ہیں

شاید آپ نے پنجابی کی وہ کہاوت نہیں سنی پڑھی کہ
"اجڑیاں باغاں دے گالڑ پٹواری "
دلچسپ ۔؟ کل اچانک آپ کے اک پرانے دھاگے " پر سنالٹی کوئز " پر نظر پڑی تو
"انگلش نایاب " پڑھ کر بہت ہنسا ۔ کیونکہ میری سچی غزل نے مجھے انگلش کے درست ہجوں سے آگاہ کر دیا ہے ۔
انگلش " آئی " سے نہیں بلکہ " ای " سے لکھا جاتا ہے ۔
تعبیر نے کہا ہے
اب کی بار میں بھی اسے ترجمے کے ساتھ پڑھنے اور سمجھنے کی کوشش کرونگی ۔ ان شاءاللہ

" رب زدنی علماء" کلام پاک کی تلاوت ترجمہ و تفسیر سے مشرف ہوتے ہوئے اس کلمہ طیبہ کا ورد بہت فائدہ دیتا ہے ۔
 

نایاب

لائبریرین
تعبیر نے کہا ہے
نایاب بھائی اس آیت کو پسند کرنے کی کچھ خاص وجہ؟؟؟ہو سکے تو کچھ تفصیل بتائیں اس بارے میں؟؟؟
بہت بچپن ہی سے آوارہ گرد ی کرتے " ملنگوں درویشوں فقیروں " کا لبادہ اوڑھے بہت سی ہستیوں کی صحبت حاصل رہی ۔ دکھی انسانیت کو ان کو " اللہ والا " سمجھتے ان کے پاس آتے اپنی مشکلوں کو بیان کرتے اور دعا کی التجا کرتے جھڑکیاں کھاتے بہت بار دیکھا ۔ تجسس ہوا کہ یہ لوگ اس مقام پر کیسے پہنچے ہیں ؟ کیا اسم ہے ان کے پاس ۔ ؟
چونکہ ان سے میرا یاری دوستی والا ناطہ تھا ۔ اور میرا وقت ان کے پاس ہی گزرتا تھا ۔ اس لیئے میں ان کی حقیقت سے بخوبی واقف تھا ۔ اور ان کے پہنے لبادوں کی حقیقت بھی مجھ سے مخفی نہ تھی ۔ ان میں اکثر صرف اس دھندے سے اپنے بال بچوں کا رزق تلاشتے تھے ۔ میری نظر میں یہ سب نشئی دھوکہ باز اور ڈھکوسلے تھے ۔ اور خلق خدا کی مجبوریوں سے فائدہ اٹھاتے تھے ۔
ان میں اک کاغذ چننے والا بھی تھا جس کی واحد مصروفیت سڑکوں پر موسم سے بے نیاز گھومنا اور پھٹے پرانے اخباری کاغذوں کا جمع کرنا اور انہیں کسی بلند جگہ اکٹھا کر کے باندھ دینا تھی ۔ میں اسے پاگل سمجھتا تھا ۔ کبھی کبھار میں نے دیکھنا کہ کسی درویش ملنگ کے پاس کوئی مرد یا عورت روتے ہوئے اپنی فریاد بیان کر رہے ہیں ۔ تو اس شخص نے اچانک اس مرد یا عورت کو اک لکڑی سے ضرب لگانی اور اسے مجمع سے دور لے جا کر اسے کچھ کہنا اور مارتے اسے بھگا دینا ۔ جیسے ہی وہ فریادی وہاں سے بھاگتا ۔ سب مجمع اس بات پر اتفاق کرتا کہ اس فریادی کا بیڑا پار ہو گیا ہے ۔ اور یہ حقیقت اپنی جگہ کہ دوبارہ وہ فریادی جب نظر آتا تھا ۔ تو اس کے پاس ان صاحب کے لیئے مٹھائی یا کپڑوں کا جوڑا یا پیسے ہوتے تھے ۔ لیکن یہ صاحب کچھ بھی قبول نہ کرتے تھے ۔ اور کھڑے کھڑے وہ لباس اور وہ مٹھائی وہ پیسے مجمع میں موجود کسی بھی دوسرے کی جانب اچھال دیتے تھے ۔ اور اس فریادی کو کچھ کشمیری پنجابی زبان میں بے ربط سے جملے کہتے تھے ۔ جن کا مفہوم کچھ ایسا ہوتا تھا کہ " اب نہیں بھولنا اور سدا اس کا ذکر کرنا ہے "
میری اس سے بھی دوستی تھی اکثر اسے اپنے پاس بٹھا چائے سگریٹ کھانا کھلاتا تھا ۔ مجھے تجسس تھا کہ یہ کیا تلقین کرتا ہے فریادی کو ؟ اک دن وہ جانے کس موج میں تھے ۔ مجھے اپنی لکڑی سے اک ضرب لگا کہنے لگے کہ ۔
" اٹھ نشئیا ۔ کیوں بزرگاں نوں بدنام کرنا ایں " مجھے بہت حیرت ہوئی کہ انہوں نے ایسا کیوں کیا ۔ اٹھ کر ان کے پیچھے گیا ۔ اور پوچھا کہ سائیں جی خیر تو ہے ۔ کہنے لگے پہلے چائے پلا اور کچھ کھلا ۔ بہت بھوک لگی ہے ۔ میں اکیلا ہی ڈیرے پر تھا ۔ سو ناچار ہوٹل پر گیا چائے اور بسکٹ لایا ۔ انہیں کھلایا ۔ کھا پی کر دیوانہ وار ہنسے اور کہنے لگے کہ " سیدا تو تو سردار ہے ۔ مگر تیری عقل نے تجھے گمراہی میں دھکیل دیا ہے ۔ توبہ کر لے ۔ یہ نشے بازی چھوڑ ماں باپ کی اطاعت کر ، ورنہ بہت دھکے کھائے گا پچھتائے گا ۔ لیکن گیا وقت پھر ہاتھ نہ آئے گا ۔ بول کیا چاہتا ہے تو ؟ میں موقع غنیمت سمجھا اور کہا کہ ۔ سائیں جی آپ صرف اتنا بتا دیں کہ آپ کیا اسم بتاتے ہیں کہ پریشان حال لوگ خوشی خوشی آ کر آپ کو مٹھائی کپڑے پیسے دینے کی کوشش کرتے ہیں ۔ ؟
یہ سن کر پھر قہقہے لگانے لگے ۔ پھر کچھ دیر خاموش رہ کر کہنے لگے کہ " سید تو بہت شاطر ہے " میں بھی اسی شاطری کا شکار ہوتے اجڑا برباد ہوں ۔ یہ کہہ کر وہ اٹھے اور مجھے نلکہ گیڑنے پر لگا کپڑوں سمیت ہی نہانے لگے ۔ خوب اچھی طرح نہا کر گھٹنوں پر بیٹھ گئے ۔ اور قران پاک کے بارے ذکر فرمانے لگے ۔ کبھی یہ سورت کبھی وہ سورت ۔ مجھے کچھ اکتاہٹ ہونے لگی تو کہنے لگے کہ ۔ سیدتو جو تجسس میں گمراہ ہو چکا ہے تو بس یہ اک کلمہ یاد کر لے ۔ اس کے ذکر سے تیرا بھی بھلا ہو گا اور ان کا بھی جن تک یہ کلمہ پہنچے گا ۔
"اللہ نورالسماوات و الارض " 1977 میں چودہ سال کی عمر میں سنا یہ کلمہ آج بھی (جبکہ پچاس کے قریب ہوں میں )اسی جوش و جذبے سے روشن ہے ۔ اور بلاشبہ اس کے ذکر کو بہت بابرکت پایا ہے ۔
نماز چاہے گنڈے دار ہی کیوں نہ ہو ئی
آیت الکرسی
سورت الحشر کی آخری سات آیات
یا اللہ یا رحمان یا رحیم یا کریم یا ذوالجلال و الاکرام انی مغلوب فا انتصر
رب زدنی علماء
اللھم صلی علی محمد و علی آل محمد و بارک وسلم
آوارہ گردی کرتےان ہی کلمات پاکیزہ کو پایا ہے ۔ اور ان ہی کا مبلغ ہوں ۔
تعبیر نے کہا ہے
اپنے وقت کا مشہور ڈرامہ
ہممم اسکا مطلب ہے کہ آپ کو قانون اور مجرم ٹائپ ٹاپک پسند ہیں
اب آپ ڈرامے نہیں دیکھتے؟؟؟اس بار بھی کچھ اچھے ڈرامے آچکے ہیں کچھ چیلنز پر اور آ بھی رہے ہیں
اگر ہو سکے تو ڈرامہ"در شہوار" ضرور دیکھئے گا
آپ کہیں تو میں آپ کو لنک ذپ کر دوں اگر دیکھنا چاہیں تو بلکہ ایک دو اور بتاؤنگی
حقیقت ہے کہ میں نے کبھی بچپن میں ایسا مجرم بننا چاہا تھا جو قانون کو دھوکہ دینے میں کامیاب رہے ۔
چور کیسے تالے توڑتے ہیں ۔ ؟
جیب تراش کیسے جیبیں کاٹتے ہیں ؟
منشیات کے سمگلر کیسے سمگلنگ کرتے ہیں ۔ ؟
اس کے بارے تجسس تھا اور ان شعبوں سے منسلک افراد سے گہری دوستی رکھتے ان کو عملی صورت دیکھتے اپنے تجسس کی تسکین کی ۔
لیکن یہ کرم اللہ کا کہ سوائے نشہ کرنے کے کوئی دوسرا جرم میرے ہاتھوں وقوع پذیر نہیں ہوا ۔میرے اللہ نے مجھے محفوظ رکھا ۔
اب تو بائیس سال گزر چکے ان لوگوں سے دور رہتے سعودیہ میں اپنی حماقتوں کی سزا پاتے لیکن شاید
اکثرلاہور و راولپنڈی کے تھانوں میں " مشکوک " افراد کی فہرست میں شاید میرا نام اب بھی موجود ہو ۔
میری محترم بہنا لوگ آتے ہیں اپنے اپنے گھروں میں بیتنے والے ڈرامے مجھے سناتے ہیں ۔
اور آپ جانیں ہی کہ " حقیقت ڈرامے سے زیادہ دل چسپ ہوتی ہے ۔ "
تعبیر نے کہا ہے
نایاب بھائی مجھے کچھ گڑبڑ لگ رہی ہے اس گانے کو پسند کرنے میں
یہ گانا اس ہستی کے بارے اک سچا اعتراف ہے جس نے میری زندگی میں آکر مجھے واقعی انسان بنایا ۔ اور اسم با مسمی " نایاب " ثابت کیا اپنے سسرال و میکے میں ۔۔۔ وہ بلا شبہ " پل پل دل کے پاس رہتی ہے " میں آج جو بھی ہوں یہ سب اس کی مخلصی اور مجھ سے سچے پیار کی بدولت ہے ۔ اس سچی " رضوانہ " نے مجھے میری تمام تر برائیوں سمیت اپنایا اور مجھ سے ایسی راضی رہی ۔ کہ بنا اس کے کہے مجھے نہ چاہتے ہوئے بھی اپنا آپ بدلنا پڑا ۔ اللہ تعالی مجھے اس کے سنگ سدا آباد رکھے آمین
تعبیر نے کہا ہے
سو تو ہے کہ ایک کا انتخاب ذرا مشکل ہے
پاکستانی پرانے فلمی گانے کیا پسند نہیں ہیں آپ کو؟؟؟
کبھی جب آتش جواں تھا تو بہت سنتا رہا ہوں ۔
تعبیر نے کہا ہے
کبھی پڑھنے کا اتفاق نہیں ہوا ہماری باجی بڑے شوق سے پڑھتی تھیں
اس کردار کو پسند کرنے کی کوئی خاص وجہ؟؟؟
علی عمران اک ایسا کردار ہے جو کہ مجھے اپنی شخصیت کا عکاس نظر آتا ہے ۔ احمق ۔ بدھو ۔ ہنسی بکھیرتے انسان کی خدمت کرنے والا ۔
تعبیر نے کہا ہے
میٹھے میں آپ کو چاکلیٹ پسند ہے بس
پاکستانی ایک کمرشل ہے چاکلیٹ کی بڑی ہی زبردست وہ دیکھی ہے نے
اس وقت تو مجھے اسکا نام ہی یاد نہیں آ رہا
چاکلیٹ تو چاکلیٹ ہے کوئی بھی کسی بھی روپ میں ہو ۔ مگر ہو بہت ساری
تعبیر نے کہا ہے
نایاب بھائی آپکا بہت بہت شکریہ
خوش رہیے
محترم بہنا اللہ تعالی سدا آپ سے راضی رہے آمین ۔
لگتا ہے کہ آپ کے سوالوں کے جواب دیتے دیتے شاید میرے ان چاہنے والوں کی خواہش پوری ہو جائے
جو کہ مجھے اپنی داستان حیات لکھنے پر اکساتے ہیں ۔
تعبیر نے کہا ہے
اوکے نایاب بھائی کچھ نئے سوالات
اف نایاب بھائی اتنی سچی سچی باتیں کون اپنے بارے میں کھل کر بتاتا ہے اتنا کچھ
سچ تو سچ ہوتا ہے میری محترم بہنا
لاکھ جھوٹ کے پردے ڈالو
اک دن کھل جاتا ہے
سو سچ کہو تاکہ کسی بھی شرمندگی سے بچ سکو
تعبیر نے کہا ہے
اللہ آپکی جوڑی سلامت رکھے
آمین ثم آمین
جزاک اللہ خیراء
تعبیر نے کہا ہے
آپکی داستان کافی حیرت انگیز اور کسی کہانی جیسی ہے ۔اچھی خاصی کتاب لکھ سکتے ہیں آپ
اک زمانہ یہ کہتا ہے اور ہم سو جائیں گے کسی دن اس داستان کو کہتے کہتے
لکھنا نہیں آتا ورنہ لکھ ڈالوں تجسس میں الجھے خود پہ گزرے کرب کی داستان
سوال لازم ٹھہرتا ہے اور جواب میں کھلی کتاب ہوں میں
تعبیر نے کہا ہے
× کن لوگوں پر رشک آتا ہے؟؟؟
ایسے لوگوں پر جو بظاہر عام سے مسکین صفت سادہ سے لگتے ہوں ۔
عام لوگ انہیں پاگل دیوانہ کے لقب سے پکارتے ہوں ۔
لیکن ان کی محفل میں بیٹھ کر جب ان کی گفتگو سنو تو
ان کا حرف حرف کرن کی طرح اجالا اور لفظ لفط خوشبویں بکھیرتا محسوس ہو۔
تعبیر نے کہا ہے
×کبھی کسی سے حسد محسوس ہوا؟؟؟
جی اک ہستی ایسی ہے جس سے مجھے حسد ہوا ۔
اور یہ حسد سراسر ذاتی بنیاد پر ہوا ۔
کیونکہ میری من چاہی نے مجھے مسترد کرتے اس کو قبول کیا ۔
دعاگو ہوں کہ اللہ انہیں شادوآباد رکھے سدا آمین
مزید کچھ لکھنے سے معذرت کہ
وہ عِشق جو ہم سے رُوٹھ گیا، اب اس کا حال بتائیں کیا
تعبیر نے کہا ہے
×آپکے بچپن سے لیکر اب تک کے زمانے میں ہمارے ملک میں کتنے ہی تاریخی واقعات و حادثات ہوئے ہیں ،حکومتیں بدلیں
اور بہت کچھ تو آپ کو کوئی ایسا تاریخی واقعہ جو اب تک یاد ہو ؟؟؟
سقوط مشرقی پاکستان
ذوالفقار علی بھٹو کی پھانسی
یہ دو واقعات ایسے گزرے ہیں جنہوں نے اک عرصہ ماتمی فضاء طاری رکھی
اور آج کے پاکستان کے بگاڑ میں بہت زیادہ ہاتھ ان واقعات کا لگتا ہے ۔
تعبیر نے کہا ہے
×کسی سے اتنا متاثر ہوئے کہ اسی کو فالو کرنے کو دل کیا ہو ؟؟؟
جناب نبی پاک صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم
جناب علی علیہ السلام
جناب حسین علیہ السلام
جناب زینب علیہ السلام
یہ بلند و پاک ہستیاں تو میری روح میں سمائی ہیں
اور ان کو فالو کرنا میری آخرت کے لیئے نفع بخش ہے ۔
میں ان کی سیرت پاک کو جتنا بھی سمجھ کر فالو کرنا چاہوں
میں عاجز ٹھہرتا ہوں کیونکہ گنہگار ہوں
عام سے وہ انسان جنہوں نے آگہی کے در وا کیے ان میں
بابا بلھے شاہ سرکار
محترم واصف علی واصف
محترم اشفاق احمد
محترم ممتاز مفتی
اک لمبی فہرست ہے کہ جو بھی آگہی کو عام کرے جذبہ انس کو ہمراہ لیئے
اس کا اتباع کرنے پر یہ دل دیوانہ اکساتا ہے ۔
خدا کے عاشق تو ہیں ہزاروں
بنوں میں پھرتے ہیں مارے مارے
میں اس کا بندہ بنوں گا
جس کو خدا کے بندوں سے پیار ہو گا
تعبیر نے کہا ہے
×آپکی سب سے بڑی خوبی؟؟؟
بنا کسی تفریق مذہب و ملت و مسلک و رنگ و نسل و رشتہ و خاندان
مظلوم کا ساتھ دینا میرا اصول ہے ۔
تعبیر نے کہا ہے
×آپکی سب سے بڑی خامی
اصولی بات پر اپنے پیاروں سے بھی علمی عملی کھلے طور اختلاف کرنا
تعبیر نے کہا ہے
×آپکی پسندیدہ تاریخی شخصیت اور کیوں
"" سقراط "" جس نے ہنستے ہنستے زہر کا پیالہ تو پی لیا ۔ لیکن سچ کو جھوٹ نہ کہہ سکا
منصور بن حلاج ۔ جس نے" انا الحق " کا نعرہ مستانہ بلند کیا
اور کہا اگر مجھے دعوی خدائی کرتے پاؤ تو سولی ہی میری سزا
اور یہی نعرہ " انا الحق " کا لگاتے ہاتھ پاؤں کٹواتے سولی چڑھ گیا ۔
تعبیر نے کہا ہے
×گناہ کبیرہ اور صغیرہ کے علاوہ آپ کی نظر میں گناہ کیا ہے؟؟؟
وہ سچ جس سے کوئی دوسرا انسان مصیبت میں گرفتار ہو جائے
تعبیر نے کہا ہے
×اگر آپ کو موقع دیا جائے محفل کے تین افراد کے ساتھ ڈنر یا لنچ کا تو آپکا انتخاب کون تین لوگ ہونگے؟؟؟
صرف تین ؟
یہ تو بہت لمبی فہرست ہے محترم بہنا
ڈاکٹر یونس ۔ سیپوزا۔ فاروق سرور خان ۔زیک ۔تفسیر ۔ الف عین ۔ فاتح ۔ ظفری بھائی ۔ محب علوی ۔ سیدہ شگفتہ ۔ ساجد ۔ فرحت کیانی ۔قیصرانی ۔ خوشی ۔ تعبیر ۔ ابن سعید ۔ حجاب ۔ شمشاد ۔سخنور ۔عارف کریم ۔ محمد وارث ۔ محمد احمد۔ میر انیس ۔ نبیل ۔ مہ جبین ۔ فہیم ۔ یوسف ثانی ۔ ناعمہ ۔ عائیشہ۔ مقدس ۔ قریب سب ہی بہن بھائی بھتیجے اور معصوم شریر سی بیٹیاں
۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔
کس کس کا نام لکھوں محترم بہنا
محفل اردو کے تمام اراکین میرے لیئے بدرجہ استاد ہیں بلا لحاظ عمر و جنس ۔
ان سب کی صحبت نصیب ہوجائے کسی صورت تو
سبحان اللہ
لیکن ہر اک کے ساتھ اکیلے اکیلے ڈنر یا لنچ
کیسی " خواہش نایاب " ہے نا میری بہنا
تعبیر نے کہا ہے
×پسندیدہ ایجاد اور کیوں؟؟؟
انٹر نیٹ
کیونکہ مجھے اس ایجاد سے مالی اور علمی فائدہ حاصل کرنے کا موقع ملا ہے ۔ مالی اس طرح کہ " یاہو " اس سے بات کرنے کا مفت موقع فراہم کرتا ہے جو کہ " پل پل دل کے پاس رہتی ہے "
دوسرے اس انٹرنیٹ پر مجھے " اردو محفل " القلم " اردو لنک " جیسے علمی ادبی فورمز تک رسائی ملی ۔ اور مجھے بہت پیارے مخلص دوست ملے ۔ اور وکی پیڈیا جیسی کتابوں سے بھرا کمرہ ۔
تعبیر نے کہا ہے
نایاب بھائی ایک ساتھ کافی سوال پوسٹ کر دیے ہیں ۔آپ اپنی سہولت کے مطابق آرام آرام سے جواب دیجیے گا ۔ ایک ساتھ جواب دینے ضروری نہیں ہیں
میری بہنا آج کرے سو ابھی کر
اپنا تو یہ اصول میاں
 

نایاب

لائبریرین
عزیزامین نے کہا ہے
مجھے دکھ ہے آپ نے اردو لنک کو ووٹ دیا جب کہ اردو لک اس سے بہت میعاری ہے

محترم عزیز امین بھائی
میں نے کسی کو ووٹ نہیں دیا ۔ یہ تو ان فورمز کا ذکر کیا ہے جہاں سے اکتساب بھی ہو اور آپ جیسے دوست بھی ملے آپ سے پہلی ملاقات بھی تو " اردو لنک " پر ہی ہوئی تھی ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔
عزیزامین نے کہا ہے
پر لک اور لنک کا کیا مقابلہ اردو لک اردو لنک سے بہتر ہے کبھی مسلم اور پاکستانی ہونے کے حوالے سے نیٹ پر کچھ کام کرنے کو دل چاہا؟

محترم عزیز امین بھائی
لک اور لنک کا مقابلہ کیا کس نے ؟
ذرا اس کو سامنے تو لاؤ ۔۔۔ ۔۔
مسلم اور پھر دل وہ بھی پاکستانی ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔
دل تو پگلا دیوانہ کھیلن کو مانگے چاند
مگر چاند لانے کو بہت دور کا سفر
اب اتنی مشقت کون کرے ۔۔
چاند کی جگہ پلاسٹک کی گیند ہی گوارا ۔۔۔
عزیزامین نے کہا ہے
چاند تو چاند ہے ۔ کبھی پلاسٹک کا گیند دیکھ کر عید منائی؟

چاند دکھتا ہی کہاں ہے میرے محترم
آدھی رات کو خبر مل جاتی ہے صبح عید ہے
اور میرا چاند تو ویسے بھی مجھ سے بہت دور پردیس میں رہتا ہے ۔
کہیں سالوں میں صورت دکھتی ہے ۔
عزیزامین نے کہا ہے
پھر کب وقت ہو گا؟

وقت ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔ ۔ ؟
یہی تو رولا ہے کہ
وقت بہت کم وفا کرتا ہے اور ان ہی سے کرتا ہے جو اس کی قدر جانیں
اور ہم جیسے تو بس یہی گاتے رہتے ہیں
وقت کرتا جو وفا میرے محترم
زحال مرزا نے کہا ہے
حسین منصورحلاج کے عشاق میں توہم بھی اپنا نام شامل کرانے کے متمنی ہیں - عشق حقیقی کو حسین معراج عطا کی
عاشق ہویوں رب دا ہوئی ملامت لاکھ
لوکی کافر کافرآکھ دے تُوں آہو آہو آکھ
مجھ تو رشک آرہا ہے آپ پر اور تعبیر پر کہ کاش میں ایسے سوال پوچھ سکتا اور آپ سے جواب دے سکتا کہ آپ صاحب علم بھی ہیں اور صاحب عرفان بھی

میرے محترم بھائی
دعا کرتا ہوں کہ اللہ تعالی آپ کے میرے بارے گمان کو حقیقت میں بدل دے ۔
اور اس گمان کو اپنی رحمت آپ کے لیئے خاص فرماتے آپ کو صاحب علم و عرفان کرتے آپ کو اپنے عاشقان عملی کے درجے میں کھڑا ہونے کی توفیق سے نوازے آمین
ابو عبد الله حسين بن منصور الحلاج (858 ع- 26 مارس، 922ع ) (244 ه۔ 309 ه۔) جس صدا کے حامل تھے ۔اس کو سمجھنے واسطے بھی توفیق الہی ہی مددگار ۔
ورنہ " محرم " مجرم "بنا راندہ درگاہ ہوتے دار پر کھڑا
تعبیر نے کہا ہے
لیکن نایاب بھائی بعض سچ تو انسان خود سے بھی چھپاتا ہے
آپ کو نہیں لگتا کہ ہر بات بتانے والی نہیں ہوتی؟؟؟

سچ تو یہ ہے کہ ہر آدمی کا سچ الگ ہوتا ہے اور ہم سے مختلف ہوتا ہے
سچ تو سچ ہی ہوتا ہے میری بہنا
لاکھ چھپاؤ اک دن کھل جاتا ہے ۔
تو کیا فائدہ کچھ چھپانے کا ۔
ہر بات دو یا دو سے زیادہ انسانوں کے درمیان ہوتی ہے ۔
اس بات کی بنیاد " اعتماد و اعتبار " ہوتی ہے
اور اس اعتماد و اعتبار کی صرف اک ہی پکار ہوتی ہے کہ
آپس میں کچھ نہ چھپایا جائے ۔ سچ وہی چھپائے جانے کی کوشش کی جاتی ہے ۔ جو کسی صورت ہماری شخصیت و کردار کی کجی سے منسلک ہوں ۔
اور ان کے افشاء ہونے سے ہمیں شرمساری کا سامنا کرنا پڑے
سچ صرف وہی چھپانا بہتر جس سے انتشار و افتراق پھیلنے کا اندیشہ ہو ۔
کسی انسان کو بلا وجہ نقصان نہ پہنچے ۔
ایسے سچ غیبت کے درجے میں آتے ہیں ۔
تعبیر نے کہا ہے
تعریف کروانا چاہتے ہیں نا نایاب بھائی

تعریف تو اس سچے خالق حقیقی کو ہی سزاوار ہے ۔ محترم بہنا
تعبیر نے کہا ہے
یاد ہے آپکو آپ نے ایک بار مجھے کہا تھا کہ میں بال کی کھال اچھی اتارتی ہوں
آج بھی میں یہی کام کرنے لگی ہوں

بال کی کھال اتارنا بھی اک فن ہے اور بہت کم اس فن میں ماہر ہوتے ہیں
اور بلاشبہ آپ مہارت رکھتی ہیں ۔
تعبیر نے کہا ہے
آج مجھے کام کرتے آپکا انٹرویو یاد آرہا تھا تب مجھے یاد آیا کہ
آپ نے ایویں ہی یہ بات کہی تھی انگلش ای کے بجائے آئی والی جبکہ انگلش سیکشن میں اچھا خاصا انگلش فارم لکھا ہوا ہے اور آپکی آبزرویشن تو کمال کی ہے میں نہیں مانتی یہ بات ویسے

ماشاءاللہ
سچی بات کہ انگلش کے ہجے مجھے میری بٹیا نے بتائے کہ " ای " سے لکھی جاتی ہے ۔ آپ کے نہ ماننے پر بطور شکر یہی کلمہ کہہ سکتا ہوں کہ
یہ سب میرے رب کا فضل ہے کہ " پڑھا نہ لکھا محمد فاضل " کہلایا ۔۔
تعبیر نے کہا ہے
دوسری جو بات پوچھنی ہے وہ یہ کہ عمران آپکا پسندیدہ کردار ہے اور وہ ایک detective تھا تو آپکو مجرم پکڑنے اور جرائم کا خاتمہ کرنے کے بجائے مجرم بننے کا شوق کیوں تھا ؟؟؟

عمران کا کردار ابن صفی کے قلم سے ابھری اک ایسی شخصیت ہے ۔ جو ہر لحاظ سے کامل ہے ۔ مگر اس میں اک کجی ہے ۔ جو کہ اس کردار پر لکھے گئے ناولز کو پڑھنے پر ہی کھل سکتی ہے ۔ میرا مجرم بننے کا شوق کسی حد تک ایسی سوچ کا حامل تھا کہ کوئی بھی مجھے پکڑ نہ سکے ۔ عمران جیسے سراغرسانوں کو بھی چکر دے دیا کروں ۔ شکر ہے کہ یہ شوق عمل درآمد سے پہلے ہی دم توڑ گیا ۔ اور" نایاب "بننے کی سوچ نے اسیر کر لیا ۔ اس اسیری نے مطالعے اور گفتگو میں ایسی مہارت کا حامل کر دیا کہ میرے اپنے بھی مجھ سے دور دور ہی رہنا مناسب سمجھنے لگے ۔
ایسے ہی اور بہت سارے احمقانہ شوق مجھے اپنا اسیر کیئے رکھتے تھے ۔
جنوں سے دوستی کر لوں ۔
ٹیلی پیتھی سیکھ لوں ۔
ہمزاد قابو کر لوں ۔
نجومی بن جاؤں ۔
پامسٹری سیکھ لوں ۔
اور یہ میرے رب کا فضل کہ مجھ پر مہربان رہا
اور میرے بہت سے شوق و خواب کو تکمیل و تعبیر کی
منزل تک پہنچاتےمجھےمجرم بننے سے بچا لیا ۔۔
تعبیر نے کہا ہے
نایاب بھائی معصوم اور مخلص لوگوں کی پہچان کیسے ہوتی ہے کہ آجکل تو کسی پر بھی اعتبار کا زمانہ نہیں اور زیادہ اللہ اللہ کرنے والے ہی ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔ آگے خود ہی سمجھ جائیں

اعتماد اور اعتبار بلا شبہ دھوکے کی پہلی سیڑھی ہوتی ہے ۔
لیکن اس ڈر سے کہ دھوکہ ملے گا ۔ کسی پر اعتماد اور اعتبار نہ کرنا اپنی جگہ اک غلطی اور اپنی ذات سے کسی دوسرے کو فائدہ پہنچنے سے روکنے کا سبب
پہچان کوئی بھی نہیں ہے ۔ سوا اس کے کہ جو سچا اور اللہ سے ڈرنے والا ہوگا ۔ وہ کبھی بھی اپنے ظاہری کردار اور شخصیت کو اپنی اس کیفیت کی نمائیش کے لیئے استعمال کرتا نہ دکھے گا ۔ جب ایسے انسان کے پاس تنہائی کی محفل نصیب ہو تو اس کا باطن کھلے گا کہ
اس کی حقیقت کیا ہے ۔؟
ایسے ہی تنہائی میں یہ حقیقت بھی کھل جاتی ہے کہ
" سانپ سانپ " کہتے ڈرانے والا خود کس قدر بڑا سانپ ہے ۔"
اعتماد و اعتبار کرنا اور کسی دوسرے کے ہم پر کیئے جانے والے اعتماد و اعتبار کو قائم رکھنا ۔ درحقیقت اس " جذبہ انس " کی بنیاد اور اہم ضرورت ہوتی ہے جو کہ انسانوں کے درمیان فلاح اور بھلائی کے کاموں کو وسعت دیتے انسانیت کو قائم کرتا ہے ۔
تعبیر نے کہا ہے
سوری بھائی مجھے ان کے بارے میں نہیں پتہ کہ کون شخصیت ہیں تاریخ میں
کہیں بنو امیہ یا بنو عباس کے دور میں تو نہیں تھے؟؟؟

حسین بن منصور حلاج کے بارے اتنا ہی لکھ دینا مناسب کہ
صوفیا میں یہ ہستی اور اس کے افکار بہت اہمیت رکھتے ہیں
یہ ہستی " حلول ووحدت الوجود والشہود " کے فلسفے کی بانی کہلائی جاتی ہے اور اکثریت کے نزدیک متنازغہ ہستی ہے ۔
یہ اپنے " سچ " کے اعتراف میں بہت مشہور ہیں اور ان کا نام اکثر
کسی " سچ " بولنے والےپر بطور مثل چسپاں کر دیا جاتا ہے ۔
ان کے بارے اکثر اشعار " اقبال و فیض " نے کہے ہیں ۔
کبھی وقت ملا تو جو اکتساب میں نے کیا ہے ان کے قصے سے
وہ تحریر کر دوں گا ۔
 

نایاب

لائبریرین
تعبیر نے کہا ہے
اکیلے اکیلے کیوں؟؟؟

تاکہ ان سب سے کھری کھری سن سکوں اور سنا بھی سکوں ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔
تعبیر نے کہا ہے
ویسے اگر آپکو خود بل دینا پڑ گیا نا تو خاصی مہنگی پڑ سکتی ہے یہ خواہش

شوق دا مل کوئی نا ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔ میری بہنا ۔۔
تعبیر نے کہا ہے
میرا بھی ذکر ہے کمال ہے ۔۔شکریہ شکریہ
لیکن میں استاد کیسے ہوئی جبکہ میرا علم تو زیرو ہے آپکے آگے

آپ استاد کے درجے میں اس لیئے ہیں کہ آپ کی وجہ سے انگلش کا ماہر بن گیا ۔ اٹکل پچو تکے آپ کی نظر میں آبزرویشن ٹھہرے خود پر اعتماد حاصل ہوا ۔۔۔ ۔۔
مذاق برطرف ۔۔۔ میں جب اس علمی گاؤں پر آباد ان گاؤں کی سیاحت پر نکلا تو جو کہ مختلف ناموں سے اردو کی ترقی کے لیئے مصروف عمل ہیں ۔ تو مجھ میں اک احساس کمتری تھا کہ یہ سب ہستیاں اتنی پڑھی لکھی ہیں ۔ مجھ میں اتنی صلاحیت نہیں ہے کہ میں ان سے گفتگو کر سکوں ۔ اپنے خیال و سوچ کو ان کے سامنے بیان کر سکوں ۔ کافی عرصہ خاموشی سے سیاحت کرتا رہا اور مصروف گفتگو ہستیوں کی گفتگو سے علم کے موتی اکٹھے کرتا رہا ۔ آپ ان محترم بہنوں کی صف میں شامل ہیں جن کے کمنٹس نے مجھے کسی بھی تحریری گفتگو میں حصہ لینے کا اعتماد دیا ۔ اک آپ اور دوسرے سیدہ شگفتہ بہنا نے میرے ڈرے ڈرے سے شروع کے دو چار کمنٹس پر حوصلہ افزا تبصرہ کیا ۔ اور مجھ میں اعتماد ابھارتے میری دعاؤں کی حقدار ٹھہریں ۔ اللہ تعالی میری سب بہنوں بیٹیوں کو سدا اپنی امان میں رکھے ۔ آمین
تعبیر نے کہا ہے
آپ نے ایک ساتھ تین فارمز کے نام لکھے ہیں تو کیا آپ باقی دو کے بھی ممبر ہیں ۔ ایک ساتھ اتنے فارمز کو وزٹ کیا جا سکتا ہےِ؟؟؟کیسے منیج کرتے ہیں آپ

کبھی لمبے لمبے خطوط لکھنے کا بہت شوق تھا ۔ پھر کمپیوٹر سے آشنائی ہوئی ۔ یاہو اک واسطہ بنا میرے اور اس " پل پل دل " کے پاس رہنے والی کے درمیان ۔ رومن میں لکھی ای میلز لکھتے پڑھتے کچھ مزہ نہ آتا ۔ سو اردو کی تلاش میں " اردو لنک " جو کہ اک چیٹ روم تھا تک پہنچا ۔ اور وہاں دوران چیٹ لکھے جانے والے اشعار کو اپنے خطوط سجانے کے لیئے جمع کرنا مشغلہ بنا لیا ۔ اب اردو فونٹس کی تلاش ہوئی اور " اردو محفل " اور " القلم " تک پہنچ گیا ۔ اور 2005 سے لیکر اب تک ان تینوں فورمز کا ہی رکن ہوں ۔
یہ وہ تینوں فورمز ہیں جہاں پر اراکین کے درمیان ہونے والی گفتگو سے مجھے علم حاصل کرنے اور اپنی شخصیت سنوارنے کا موقع ملا ۔ آج کل تو صرف "محفل اردو " پر حاضری لگواتا ہوں ۔
تعبیر نے کہا ہے
جیسے آپ کی مرضی میں نے تو آپ کی سہولت کے لیے کہا تھا کہ ماشاءاللہ آپ بہت تفصیل سے لکھتے ہیں نا تو کہیں تھک نا جائیں

میری محترم بہنا
یہ " تھک جانا " لکھ کر استعارے میں مجھے بوڑھے ہونے کا احساس تو نہیں دلا رہیں ۔؟
ابھی بوڑھا نہیں ہونا مجھے ۔ ابھی تو زندگی کا بہت قرض چکانا ہے ۔
اس لیئے اب غزل سننی پڑے گی " ابھی تو میں جوان ہوں " ۔۔
زحال مرزا نے کہا ہے
چلیں جی پوچھ لیتے ہیں نایاب بھائی سے سوالات
1- اگر آپ کو ایک دن ویرانے میں گزارنا پڑے تو کون سی تین اشیاء ساتھ لیں گے؟

پانی تو ہوگا نا وہاں محترم بھائی
اک دن کیا تین تین دن گزار آتا ہوں ویرانوں میں
سگریٹ
چائے
کمپیوٹر یا کتاب
زحال مرزا نے کہا ہے
2- کسی ناول یا کہانی کا کردار جس نے آپ کو بہت متاثر کیا ہو؟

ابن صفی کا تخلیق کردار عمران
زحال مرزا نے کہا ہے
3- اگر آپ کو ماضی میں جانے کی اجازت مل جائے تو زندگی کے کس دور میں جانا چاہیں گے اور کیوں؟

کاش کوئی لوٹا دے میرے بیتا ہوا بچپن
وہی سات سال کی عمر ہو اور میں ویسے ہی تیار ہو کر بستہ لیکر گھر سے نکلوں ۔ سیر کرتا ہوا سیدھا سکول جاؤں ۔ ماں کی خواہش کو پورا کروں ۔
دوسرے بہن بھائیوں کی طرح پڑھوں لکھوں افسری کروں ۔
اے کاش //////////
زحال مرزا نے کہا ہے
4- آپ کے خیال میں انسانی فلاح کی ضمانت کس میں ہے ؟

انسانیت کا فروغ ۔ اخلاق کی تبلیغ ۔مذہبی آزادی
آپ جناب نبی پاک حضرت محمد صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم جب فتح مکہ کے بعد مکے میں داخل ہوئے تو سراپا عجز کی علامت بنے فرما رہے تھے کہ
جو شخص ابو سفیان کے گھرمیں داخل ہو جائے وہ امان میں ہے ،جو شخص مسجد الحرام میں پناہ لے لے وہ امان میں ہے ،جو شخص اپنے گھر کے اندررہے اور دروازہ بند کر لے وہ بھی امان میں ہے۔“
یہ نہیں فرمایا کہ آج ہلاکت ہے اس کے لیئے جو اسلام قبول نہ کرے اور یہ " فلاح انسانی " کے وہ مصدقہ اصول ہیں جن پر کاربند رہنے والے انسانیت کو عروج پہ پہنچا دیتے ہیں
اور یہ کس سے مخفی ہے کہ جب تک امت مسلمہ ان اصولوں پہ کاربند رہی اسلام عروج کی بلندی تک پہنچا اور جب امت مسلمہ نے ان اصولوں سے روگردانی شروع کی زوال دروازے تک آن پہنچا
زحال مرزا نے کہا ہے
5- آپ کا تکیہ کلام کیا ہے؟

بلا شبہ
تعبیر نے کہا ہے
یہ "کجی" کا کیا مطلب ہے؟؟؟

انسانی شخصیت میں موجود ایسی خامی جو اس کی شخصیت میں موجود تمام خوبیوں کو دھندلا دے ۔ "کجی یا ٹیڑھ " کہلاتی ہے
تعبیر نے کہا ہے
آپ کسر نفسی سے کام لیتے ہیں جبکہ ماشاءاللہ آپ بہت بہت ذہین اور عالم و فاضل ہیں ۔ اللہ آپکے علم میں اور اضافہ کرے

جزاک اللہ خیراء
اللہ تعالی اس گمان کو حقیقت میں بدل دے اور آپ کی دعا کو شرف قبولیت بخشے آمین ثم آمین
تعبیر نے کہا ہے
یہ بتائیں کہ جنہیں آپ نے احمقانہ شوق کہا ہے اور جن کا ذکر بھی کیا ہے
ان میں یہ کون کون سے فن آپ کو آتے ہیںِ؟؟؟

اک ڈرائیونگ نہیں آتی محترم بہنا
باقی تمام علوم سے حسب منشاء استفادہ حاصل کرتے اس سچے اللہ سمیع العلیم کا شکر ادا کرتا ہوں ۔
جس نے مجھے ان علوم کو سمجھنے کی توفیق سے نوازا ۔۔۔ ان علوم میں کامل ہونے کا درجہ رکھنے والے کس صورت حال کا شکار ہوتے ہیں اس کی وضاحت اک مختصر واقعہ سے ۔
سن 79 کی بات ہے یہ ۔ ہم کچھ آوارہ دوستوں نے مل کر ریلوے کی زمین پر قبضہ کرتے اک ڈیرہ بنا رکھا تھا ۔
منشیات کے عادی اور درویشی کے لبادے اوڑھے ملنگ اور کچھ بے سہارا بے خانماں ضعیف العمر بزرگ
اس ڈیرے کو اپنے آرام و سکون کے لیئے استعمال کرتے تھے ۔ ان میں اک شخصیت " ویلے تایا " کی بھی تھی ۔ میلے کچیلے رہنا نہ کبھی نہانا نہ کبھی منہ ہاتھ دھونا ۔ جگے تایا کہلاتے ڈیرے پہ خاموش بیٹھے رہتے وقت پاس کرنا ۔
ہم دو دوست اس ڈیرے کے روح رواں کہلاتے تھے ۔ اور ہمارا زیادہ وقت یہاں ہی گزرتا تھا ۔ اس لیئے سب ڈرامے باز قسم کے لوگ ہمارے سامنے کھلی کتاب تھے ۔ اک دن میرے دوست " یاسین بھٹی " نے کہا کہ شاہ جی " ایس ویلے تایا بارے جاندے او ؟ اے کی شئے اے ؟"
میں نے کہا کہ مجھے لگتا ہے کہ اس بوڑھے کو گھر والوں نے نکال دیا ہے اس لیئے یہاں پڑا رہتا ہے ۔ کہنے لگا کہ نہیں مجھے علم ہے کہ اس بابے کے اگے پیچھے کوئی نہیں ہے ۔ اور یہ اپنے ہاتھ دیکھنے کے فن میں کبھی کامل کہلاتا تھا ۔ صدر ایوب تک اس کی پہنچ تھی ۔ لیکن پھر جانے کیا ہوا کہ یہ نشے میں ڈوب گیا ۔ اور آوارگی کرتے زندگی گزارنے لگا ۔
اندھا کیا چاہے دو آنکھیں ۔ سو اب تایا جی پر نظر رہنے لگی ۔ جب کبھی اکیلے ہونا تایا جی کو چھیڑنا انہیں بات کرنے پر مجبور کرنا ۔ ان کی سپیشل خدمت کرنی ۔ آہستہ آہستہ ان سے بے تکلفی ہو گئی ۔ ہم چونکہ اس زمانے میں نئے نئے عشق کے اسیر ہوئے تھے ۔ اور اپنے عشق کے انجام بارے متفکر رہتے تھے ۔ اک دن کسی ایسی ہی سوچ میں مبتلا اپنے دھیان میں گم تھا ۔ یکبارگی جو نگاہ اٹھی تو دیکھا کہ تایا جی میرے ہاتھ پر نظر جمائے ہوئے ہیں ۔میں ویسے ہی کچھ پریشان تھا چھوٹتے ہی تایا جی سے کہا کہ "ویلے تایا جی کدے ساہنوں وی کج دس دیو کہ کی بنے گا ساڈھا " یہ سن کر ہنسنے لگے اور کہنے لگے کہ " سید بادشاہ اک عمر گزرے گی تیری اس آوارگی میں " لیکن اک دن تو راہ پر آ جائے گا ۔
عشق تیرا تجھے وہ ضرب لگائے گا کہ تو اپنے اس تجسس کی اسیر سب ذہانت و چالاکی بھول جائے گا ۔
اور کچھ ایسی حقیقتوں سے آگہی دی جو کہ سو فیصد درست تھیں ۔ اب جب وقت ملنا ان سے اسی پامسٹری کے موضوع پر بات چیت ہونے لگی ۔ تایا جی بہت پڑھے لکھے وسیع علم کا حامل نکلے ۔ اک دن میں نے اس سے کہا کہ
تایا جی آپ کو کیا مشکل ہے جو آپ اتنے گندے رہتے ہیں نہ نہاتے ہیں نہ منہ ہاتھ دھوتے ہیں ۔ کتنی بو آتی ہے آپ میں سے ۔ لوگ آپ کے پاس بیٹھتے بھی نہیں ۔ یہ سن کر روانے لگے اور کہنے لگے کہ سید کیا بتاؤں تجھے میرا یہ منہ ہاتھ دھونا اور نہانا کیوں چھوٹ گیا ۔۔ اس ہاتھ دیکھنے کے علم نے جہاں مجھے بے انتہا عزت دی وہیں ایسی اذیت بھی دی کہ اس سے ملی سب عزت بھی گئی اور اذیت عمر بھر کا ساتھ بنی ۔ سب عزت بھی گئی اور اذیت عمر بھر کا ساتھ بنی ۔
میں جب اپنا ہاتھ اٹھاتا تھا منہ دھونے کے لیئے ۔ تو میرے ہاتھ کی لکیریں مجھ پر ہنستی تھیں ۔ مجھے نہ چاہتے ہوئے بھی اس آگہی سے گزرنا پڑتا تھا میرا کوئی چاہنے والا تو اک بار مرتا تھا مگر مجھے اس کے نہ مرنے تک بار بار مرنا پڑتا تھا ۔ مجھے میرے ہاتھ کی لکیریں میرے آنے والے وقت کو جیسے مجسم کر دیتی تھیں ۔ میں نے ان لیکروں سے آگہی پاکر اپنے والدین اپنے بیوی بچوں کی موت کب کیوں کیسے ہو گی کو جان کران کی موت تک کتنی اذیت پائی ہے ۔ کہ مجھے ہاتھ اپنے سامنے کرتے ڈر لگتا تھا ۔
اللہ سچے نے انسان سے ان تمام باتوں کو چھپا رکھتے انسان پر اپنا فضل کر رکھا ہے ۔
ایسے علم جو " غیب " سے مطلع کرنے سے منسوب ہوں ان میں کاملیت حاصل کرنے کی خواہش گویا اپنے آپ پر آگہی سے بھرپور دروازہ کھولنا جیسا ہے ۔
" غیب کا علم صرف اللہ کو ہی سزاوار ہے ۔ "
ان تایا جی ہی سے کچھ پامسٹری کے علم کا اکتساب کیا ۔
کامل تو نہیں ہوں مگر خاندان والے ہی کیا اک زمانہ مجھے ہاتھ دکھا اپنے خوابوں میں گم ہوجاتا ہے ۔ اور میرے لیئے چائے پینے کا سبب
 

نایاب

لائبریرین
تعبیر نے کہا ہے
" حلول ووحدت الوجود والشہود "
یہ مجھے سمجھ نہیں آیا ۔

حلول ۔۔۔ ۔ اللہ تعالی کا کسی جسم انسانی میں سما جانا
اک مردود فلسفہ ہے
وحدت الوجود ۔۔۔ ۔ روح کے نفخ الہی کو سب اجسام میں یکساں سمجھنا
اک اختلافی فلسفہ ہے
وحدت الشہود ۔۔۔ ۔۔۔ ۔ سب کائناتی اجسام میں خالق کی جھلک دیکھنا
یہ بھی اختلافی فلسفہ ہے
تعبیر نے کہا ہے
× یہ بتائیں کہ نشے کی لت کیوں اور کن وجوہات کے بنا پر پڑتی ہے؟؟؟

نشے میں مبتلا ہونے کی صرف اک وجہ ہوتی ہے
" فرد کا اپنی معاشرتی روحانی جسمانی خواہشوں کے کسی بھی صورت نامکمل اور نا آسودہ رہنے پر اسکے شعور میں ابھرنے والی سوچ کی اذیت سے فرار " اب یہ فرار چاہے شعوری ہو یا لاشعوری بہرصورت فرد کو اک ایسی پناہگاہ تلاش کرنے پر ابھارتا ہے ۔ جہاں وہ اپنی کسی ناآسودگی اور کسی کمتری کے باعث دوسرے افراد کی نگاہوں سے ابھرنے والی تضحیک و تذلیل سے بچ سکے ۔ اور نشہ اسے یہ پناہگاہ فراہم کر دیتا ہے ۔
نشہ ہے کیا ؟یہ کن کیفیات کو ابھارتا ہے ۔ ؟
" نشہ شراب میں ہوتا تو ناچتی بوتل "
نشہ کسی بھی فرد کا کسی بھی صورت کسی شئے کا سہارا لیتے اپنے شعور کو یہ آگہی دینا ہوتی ہے کہ اس شئے کے استعمال سے اب مین نشے میں ہوں ۔ اور یہ آگہی اس قدر طاقتور ہوتی ہے کہ فرد نشے میں مدہوش دکھتا ہے ۔ اسی مدہوشی میں وہ بیرونی دنیا کے بکھیڑوں میں الجھے بنا اپنے اپ میں ڈوبا باریکیاں تلاش کرتا رہتا ہے
نشہ دراصل انسان میں موجود اس " میں " کو سلا دیتا ہے جو کہ انسان کو دوسروں کی نظر میں اپنا آپ سنوارنے اور نمایاں کرنے کے مددگار ہوتی ہے ۔
جب یہ " میں " نشے کے زیر اثر ہوتی ہے تو فرد کو یہ پرواہ نہیں ہوتی کہ اسے کون کس نظر اور کس صورت سے دیکھ رہا ہے ۔
اور فرد نشے کے زیر اثر اک یک گونہ مستی اور اپنے آپ میں مگن رہتا ہے ۔
اور اس کی یہ مستی اور اپنے آپ میں مگن رہنے والی کیفیت اسے بیرونی دنیا سے یکسر بے نیاز کر دیتی ہے ۔
کچھ تو نشے کو مجبوری کے عالم میں اختیار کرتے ہیں ۔
اور کچھ اپنے تجسس کی تسکین کے لیئے جب کسی نشہ آور شئے کا استعمال کرتے ہیں ۔ تو وہ جسمانی طور پر اپنے آپ کو عمومی طور سے زیادہ ہشاش باش پاتے ہیں اور اس نشے کے اسیر ہوجاتے ہیں ۔
نشہ اک لعنت ہے کیونکہ یہ فرد کو تو ذہنی طور پر توانا کرتا ہے مگر جسمانی اور معاشرتی طور پر بے انتہا نقصان کا سبب بنتا ہے ۔
جسمانی عوارض تو اپنی جگہ مگر اس کی معاشرتی برائی یہ ہے کہ فرد صرف اپنے آپ میں ڈوبا ان تمام فرائض سے غافل ہو جاتا ہے جوکہ کسی بھی معاشرے میں موجود انسانوں کے لیئے فلاح کا سبب بنتے ہیں ۔
تعبیر نے کہا ہے
×آپ کو اسمائلیز کا استعمال کرتے کبھی نہیں دیکھا اسکی کوئی خاص وجہ؟؟؟

اک تو مجھے ان کی سمجھ نہیں آتی
دوسرے جانے کیوں مجھے یہ احساس ہوتا ہے کہ میری تحریرکو سمائیلیز کی ضرورت نہیں ۔ میرا مخاطب میرے لہجے اور میری سوچ سے آگہی رکھتا ہے ۔
تعبیر نے کہا ہے
×آپکا پسندیدہ اقتباس یا اقوال؟؟؟

بلا تخصیص مذہب و ملت بحیثیت اک انسان کے کچھ عظیم سوچ و فکر کے مالک لکھنے والوں کی تحاریر کا نور
" ابن آدم سے انسان بننے تک کے سفر جاری میں " میرا مددگار رہتا ہے ۔
ہر وہ تحریر وہ جملہ جس میں انسانیت کی خوشبو مہک رہی ہو جو انسانوں کے درمیان پیار محبت سلوک بڑھانے کا پیغام دے رہا ہو ۔ جو اخلاص و اخلاق کے لہجے سے مزین ہو ۔ میرا پسندیدہ ہے ۔
تعبیر نے کہا ہے
×زندگی میں کوئی ایسی نعمت جس کے لیے ہر وقت اللہ کا شکر ادا کرتے ہوں؟؟؟

میری بیٹی میری سچی غزل نایاب (سیدہ معیدہ فاطمہ نقوی) بلاشبہ میرے اللہ نے مجھے اپنے کرم خاص سے نواز دیا ۔ الحمد للہ
تعبیر نے کہا ہے
×سیکھنے کا عمل کبھی ختم نہیں ہوتااگر ہم سیکھنا چاہیں تو ہر ایک سے کچھ نا کچھ سیکھ سکتے ہیں خواہ وہ بچہ ہو یا جانور ۔۔۔
تو کیا آپ نے کبھی کسی جانور سے کچھ سیکھا ۔

بلا شبہ درست لکھا آپ نے کہ
" مہد سے لحد " تک سیکھنے کا عمل کبھی ختم نہیں ہوتااگر ہم سیکھنا چاہیں تو ہر ایک سے کچھ نا کچھ سیکھ سکتے ہیں خواہ وہ بچہ ہو یا جانور
حیوانات سے بھی بلاشبہ بہت کچھ ملتا ہے سیکھنے کو
وفاداری اور توکل علی اللہ
کتے اور گھوڑے سے وفادری کا سبق ملا
پرندوں سے توکل علی اللہ
گائے بھینسوں اونٹوں بکریوں سے " ادلے کا بدلہ " جیسا کھلاؤ گے ویسا دودھ پاؤ گے
تعبیر نے کہا ہے
× کس چیز سے الجھن ہوتی ہے؟؟؟

جب کوئی مجھ پر حکم چلانے لگے
تعبیر نے کہا ہے
×خود کو تین الفاظ میں بیان کریں ؟؟؟

بدھو احمق بڑبولا
میں ہوں اک بھنڈار دکھوں کا میرے پاس خزانا ہے
میں نے اوروں کے دکھ میں اپنے دکھ کو پہچانا ہے
نامعلوم
تعبیر نے کہا ہے
×محفل پر آپکے آل ٹائم فیورٹ تین تھریڈ

سیاست ۔ مذہب ۔ بات چیت
تعبیر نے کہا ہے
×تین محفلین جن سے بات چیت کرنے میں مزا آتا ہےِ

اگر تو بات چیت سے مراد وہ ہستیاں جن کا نام مجھے ان کی تحاریر پڑھنے پر مجبور کر دیتا ہے تو وہ محترم ظفری بھائی اور محترم فاروق سرور خان اور محترم عارف کریم صاحب ہیں ۔
ان کی منطق ان کے دلائل ان کا تحریری لہجہ مجھے پسند ہے
اور اگر بات چیت سے مراد " گفتگو " ہےتو یہ میرے اللہ کا کرم ہے کہ
اس عالمی گاؤں میں مجھے یہ شرف حاصل ہے کہ " لاتعداد " بہنیں اور بیٹیاں مجھے اک " مان سمان " سے نوازتے میرے ساتھ بلا کسی جھجھک کے گفتگو کرتی ہیں اور مجھے ان سے گفتگو کرتے ان کے خدشات و وہمات پر بحث کرتے اک عجب طرح کا سکون ملتا ہے ۔
اردو محفل پر بھی مجھے جن کی گفتگو اچھی لگی وہ( ناموں سے قطع نظر )
وہ تینوں ہی میری بہنیں میری بیٹیاں ہیں ۔ اللہ سدا ان پر مہربان رہتے
ان کے گلشن اور ان کی راہ حیات میں بہاروں کا بسیرا رکھے آمین ثم آمین
 

نایاب

لائبریرین
ناعمہ عزیز نے کہا ہے
اور میری طرف سے بھی سوال لالہ

سدا خوش ہنستی مسکراتی رہو بٹیا جی
ناعمہ عزیز نے کہا ہے
آپ نے اتنی زندگی گزاری آپ اپنے مشاہدےسے زندگی کو کن لفظوں میں بیان کریں کریں گے ؟

زندگی نام ہے اک ایسی تلاش کا جو کہ مہد سے شروع ہوتی ہے اور لحد تک پہنچ کر بھی ناتمام رہتی ہے ۔
ہر آنے والا پل ہماری تلاش کو اک نیا رخ دے دیتا ہے ۔ اور اس تلاش میں زندگی رواں دواں رہتی ہے ۔
روح اپنے مرکز کی جانب کھینچتی ہے اور جسم خاکی اپنے مرکز کی جانب ۔
اور ان دونوں کے مجموعہ میں زندگی اس تلاش میں مصروف رہتی ہے
اک طرف اس کا گھر اک طرف میکدہ
ناعمہ عزیز نے کہا ہے
آپ نے زندگی کیا کیا سیکھا ؟

ہم جو کہ اس زندگی کی علامت ہیں ہمیں اپنے کردار و عمل سے اس زندگی کو روشن و منور رکھنا ہے ۔ صرف اپنے لیئے ہی نہیں جینا بلکہ اوروں کے لیئے جینا ہے تاکہ کوئی ہمارے لیئے جیئے ۔ اور زندگی کا پہیہ رواں دواں رہے ۔
ناعمہ عزیز نے کہا ہے
زندگی کا سب سے انمول لمحہ ؟ جس میں آپ کو لگا ہو کہ
لمحوں میں گزرا ہے صدیوں کا سفر
زندگی تیز بہت تیز چلی ہو جیسے ؟

ناقابل فراموش لمحہ
تیرہ سال تک جس جملے کو اپنی آگہی کے سمندر میں تیرتے پایا
اس جملے "" مجھے نفرت ہے تم سے ""
کو جب " مجسم " اپنے سامنے پایا تو
ناعمہ عزیز نے کہا ہے
اور کوئی ایسا لمحہ جسے یاد کرتے آج بھی نے اختیار آنسو آجاتے ہوں؟

وہ لمحہ جب میں نے اپنی نسبتی بہن اور بیٹی کو دلہن بنا رخصت کیا
تو اس کے بچھڑنے کے احساس نے لاشعوری طور پر میری آنکھ نم کر دی ۔
یہ لمحہ اپنی پوری معنویت سے مجھے اپنا اسیر کیئے ہوئے ہے
اور جب بھی میں اپنی سچی غزل سے بات کرتا ہوں
یہ لمحہ اپنی پوری شدت سے مجھ پر حاوی ہوتے میری آنکھ نم کر دیتا ہے ۔
برگ حنا نے کہا ہے
السلام علیکم
اگر ایک شعر میں گزری ہوئی زندگی کا احاطہ کرنے کو کہا جائے تو کونسے شعر کو یہ شرف بخشیں گے جناب؟

محترم بہنا برگ حنا
محترمہ یاسمین حبیب صاحبہ کا یہ شعر کچھ کچھ صادق آتا ہے کہ
اک نیند میں بس عمر گزرتی رہی اپنی
اک خواب میں گھر ہم نے بنایا اسے کہنا
یا پھر محترم شکیل بدایونی کی یہ غزل کچھ گزری زندگی کا احاطہ کرتی ہے
زندگی ان کی چاہ میں گزری
مستقل درد و آہ میں گزری
رحمتوں سے نباہ میں گزری
عمر ساری گناہ میں گزری
ہائے وہ زندگی کی اک ساعت
جو تیری بارگاہ میں گزری
سب کی نظروں میں سر بلند رہے
جب تک ان کی نگاہ میں گزری
میں وہ اک رہرو محبت ہوں
جس کی منزل بھی راہ میں گزری
اک خوشی ہم نے دل سے چاہی تھی
وہ بھی غم کی پناہ میں گزری
زندگی اپنی اے شکیل اب تک
تلخی رسم و راہ میں گزری
تعبیر نے کہا ہے
جزاک اللہ خیر بھائی
اللہ آپ کے علم میں اور اضافہ کرے

آمین ثم آمین
تعبیر نے کہا ہے
لیں جو سب سے آسان ہے وہی نہیں آتی
اب میرا بھی دل کر رہا ہے کہ اپنا ہاتھ آپ کو دکھاؤں
ویسے نایاب بھائی کیا ہاتھ دیکھنا اور دکھانا گناہ ہے؟؟؟

محترم بہنا اک مشہور کہاوت ہے کہ
آپ دیا تو دودھ برابر مانگ لیا تو پانی
کوئی ہماری پیاس کا احساس کرتے ہمیں بنا مانگے پانی پلا دے تو وہ پانی نہیں بلکہ دودھ کی مثال ہوگا
اور کوئی ہماری پیاس کا احساس نہ کرے اور ہم اس سے پیاس بجھانے کو پانی مانگیں تو وہ ہمیں اگر دودھ بھی دے تو پانی کی ہی مثال ہوگا
کچھ ایسی ہی صورت ہاتھ دیکھانے اور دیکھنے کی ہے ۔
خود سے کبھی کسی پامسٹ کو اپنا ہاتھ دیکھانا
خود سے کسی نجومی سے مستقبل بارے پوچھنا
کسی پامسٹ کسی نجومی کو اللہ کے علم غیب میں شریک سمجھنا ہے ۔
اگر کوئی ہمارا اپنا ہماری ظاہری شخصیت کو جو کہ ہمارے جسم پر موجود " تل " ہمارے ہاتھ کی لکیریں ۔ ہماری پیشانی ۔ ہمارا نام ہماری لا شعوری حرکات کا مطالعہ کرتے ہمیں کوئی نصیحت کوئی آگہی دے تو اس میں کچھ برائی نہیں
تعبیر نے کہا ہے
نایاب بھائی آپ نے کہا کہ ان تایا جی کو پامسٹری کی قیمت چکانی پڑی تو کیا آپ کے ساتھ بھی کچھ ناخوشگوار واقعہ ہوا ہے؟؟؟
کیا پامسٹ اپنا ہاتھ بھی پڑھ سکتا ہے؟؟؟

جی بہت بار اس اذیت سے پالا پڑا ہے ۔
میرے گھر والے یہ کہتے ہیں کہ جب بھی تیرا فون آتا ہے ہم سب چونک جاتے ہیں ۔ کہ جانے کیا خبر دے گا ۔ ظاہر ہے کہ میرے ہاتھ کی لکیریں میرے سامنے کھلی رہتی ہیں ۔
تعبیر نے کہا ہے
نایاب بھائی لگتا ہے کہ میں آپ کو یہ سوال صحیح سے نہیں سمجھا سکی
میں نے زمروں کی نہیں بلکہ تھریڈز یعنی دھاگے ۔ان کا پوچھا تھا جیسے یہ ایک تھریڈ ہے اسی طرح محفل پر اب تک پوسٹ گیے گئے تمام تھریڈز میں سے آپ کے تین پسندیدہ جنہیں آپ بار بار پڑھھا چاہیں

اوہ
اراکین محفل کے انٹرویوز
خوبصورت نظمیں
ذہانت آزمائیے
تعبیر نے کہا ہے
تینوں ہی مطلب ؟؟؟

وہ تینوں جن سے میری ذاتی پیغامات میں گفتگو رہتی ہے
تعبیر نے کہا ہے
نایاب بھائی سوالوں کے جواب خوشی خوشی دیتے ہیں یا یہ کہ کر کہ "اے مے کتھے فس گیا" کہ کر دیتے ہیں
اگر تو آپ کو جوابات دینے میں مزا آتا ہے تو میں مزید سوال کرونگی
ورنہ کوئی بات نہیں ہم اس انٹرویو کو ختم کر سکتے ہیں

محترم بہنا
سوال و جواب کی حامل شخصیت ہے میری
کوئی سوال پوچھے تو اچھا لگتا ہے ۔ اور جواب دیتے مزہ بھی آتا ہے ۔
مجھے تو بذات خود یہ گمان ستاتا ہے کہ
آپ سوال پوچھتے پوچھتے کہیں تھک کر یہ نہ سوچنے لگیں کہ
" کس زنبیل کو کھول بیٹھی ہوں میں "
بلا شبہ آپ جیسی ہستیوں کے سوالوں کے جواب دیتے مجھے اپنی ذات کا محاسبہ کرنے کا موقع ملتا ہے ۔
یوسف ثانی نے کہا ہے
میرے پیارے بھیا! اگر آپ کو ان احادیث سے ”اختلاف“ ہے یا آپ کو یہ احادیث ”پسند“ نہیں تو میں کیا کہہ سکتا ہوں۔ احادیث کو ”کاپی پیسٹ“ کیا جانا، اس سے بہتر ہے کہ اپنی طرف سے” لکھا ، اخذ یا گھڑا“ جائے۔ یہ ”نایاب بھائی سے باتیں کریں“ والا دھاگہ ہے، جس میں باتوں ہی باتوں میں رحمۃ اللعالمین صلی اللہ علیہ وسلم کی باتیں بھی شامل ہوگئی ہیں۔ اگر آپ کو اپنی باتوں کے درمیان رحمۃ اللعالمین صلی اللہ علیہ وسلم کی باتیں پسند نہیں تو آپ مدیر سے رحمۃ اللعالمین صلی اللہ علیہ وسلم کی باتوں کو اپنی ذمہ داری پر ”حذف“ کرواسکتے ہیں۔ اللہ تعلیٰ آپ کو اپنی باتوں کے ستاھ ساتھ رحمۃ اللعالمین صلی اللہ علیہ وسلم کی باتوں کو بھی پسند کرنے اور انہیں تسلیم کرنے کی توفیق دے آمین ثم آمین۔ سدا خوش رہیں بھائی۔ ہماری دعائیں آپ کے ساتھ ہیں۔

مجھ گنہگار سیاہ کار کی باتوں کے ساتھ اس ہستی مبارک جس کی ذات پاک پر اللہ اور اس کے فرشتے درود پڑھتے ہیں کے اقوال مبارک کیسے مناسب لگ سکتے ہیں ۔ میرے محترم بھائی
اللہ تعالی ہم سب کو اقوال صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم سے آگہی اخذ کرنے اور اس آگہی پر عمل پیرا ہونے کی توفیق سے نوازتے ہمیں شعوری اور لاشعوری طور پر ہمیں ان احادیث مبارکہ کو انتشار و افتراق کا سبب بنانے سے محفوظ رکھے آمین ۔
موجو نے کہا ہے
السلام علیکم
محترم نایاب صاحب
آپ کے بارے میں جان کر اچھا لگا میں تو آپ کو لڑکا بالا سمجھتا رہا اور بھائی کہتا رہا گستاخی معاف
میں بھی سوال کرنے کی جسارت کررہا ہوں کیونکہ آپ جواب دینے میں دیر نہیں کرتے سسپنس ڈائجسٹ کا مقبول ناول دیوتا کتنا حقیقت پر مبنی ہوسکتا ہے؟

میرے محترم بھائی
اللہ تعالی سدا آپ پر مہربان رہے آمین
بچپن میں پچپن گزار چکا اب تو پچپن میں " لڑکا بالا " بنا رہنا اچھا لگتا ہے ۔
بڈھا نہ سمجھیئے گا ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔ ۔
داستان " دیوتا سے پہلے ۔ کچھ معروف ڈائجسٹس میں "اقابلا ۔ انکا ۔ ہمزاد ۔" ایسی داستانیں تھیں جو کہ مافوق الفطرت کرداروں پر مشتمل عملیات کی دنیا کی راہ دکھاتی تھیں ۔ اور ان کرداروں پرقابو پانے کے لیئے جو عملیات بیان کیئے جاتے تھے وہ اکثر " ہندوانہ " ہوتے تھے۔
جناب محی الدین نواب نے اس سلسلے کو شروع کیا ۔ چونکہ ٹیلی پیتھی ۔ مسمریزم ۔ ہپناٹزم ۔ اور مراقبہ ان سب کی بنیاد " یکسوئی " پر ہے کو نواب صاحب نے اپنا موضوع بناتے " دیوتا " کا آغاز کیا ۔ فرہاد علی تیمور کتنی حقیقی شخصیت ہے اس بارے محترم نواب صاحب اور محترم خواجہ شمس الدین عظیمی آگہی رکھتے ہیں ۔ ٹیلی پیتھی بنا کسی مرئی سہارے کے اپنی بات کسی دوسرے کے ذہن تک پہنچا دینا ۔ یہ بھی اک علم ہے ۔
باقی جہاں تک دیوتا میں بیان کیئے گئے واقعات کی بات ہے تو میرے محترم یہ بہت حد تک اک فکشن ہے ۔ مختصر یہ کہ ٹیلی پیتھی کا علم سچا ہے اور اس داستان میں اس سچ کو کیش کرایا گیا ہے ۔
 

تعبیر

محفلین
آپ نے ایک دفعہ بتایا تھا کہ زندگی تین دفعہ سنجیدہ ہوئی تھیں، ایک دفعہ کا آپ نے بتایا تھا، ایک دفعہ کا میں بوجھ لیا تھا، تیسری دفعہ کب ہوئی تھیں، یہ راز آپ نے کبھی آشکار ہی نہیں کیا۔


شمشاد بھائی یہ تیسری دفعہ والے نے تو چوتھی دفعہ سنجیدہ کر دیا ہے مجھے سوچنے پر
مجھے واقعی یاد نہیں آ رہا کہ تیسری دفعہ کا کیا راز ہے
اسی وقت کیوں نہیں پوچھ لیا تھا :(
 

تعبیر

محفلین
اور محفل میں چسپاں کیسےہو گی ؟؟:nerd:

نایاب بھائی سے معذرت کے ساتھ :nerd2:
سوری لیٹ جواب اس لیے ہو گیا کہ میں کل حاضر نہیں ہو سکی تھی :)
ویسے کیا آپ کوفورم پر تصاویر پوسٹ کرنا آتی ہیں؟؟؟
آپ کے جواب کے بعد میں تفصیل سے جواب دونگی
ویسے آپ http://www.urduweb.org/mehfil/threads/محفل-پر-تصاویر-ارسال-کرنا.963/
یہ تھریڈ پڑھیں
دوسرا طریقہ بعد میں بتاؤنگی :)
 

تعبیر

محفلین
السلام علیکم نایاب بھائی
مجھے لگتا ہے کہ یوسف ثانی بھائی ناراض ہو گئے ہیں
یوسف بھائی میری کوئی بات بری لگی ہے تو معذرت خواہ ہوں۔آئی ایم ایکسٹریملی سوری :(
اب آپ جب تک دوبار اس:D سمائلی کے ساتھ یہاں نہیں آئیں گے میں مزید سوال نہیں پوچھوں گی
میں ہڑتال پر ہوں بس

نایاب بھائی کوئی حدیث بتا کر یوسف بھائی کو یہاں واپس لائیں پلیز
 

نایاب

لائبریرین
السلام علیکم نایاب بھائی
مجھے لگتا ہے کہ یوسف ثانی بھائی ناراض ہو گئے ہیں
یوسف بھائی میری کوئی بات بری لگی ہے تو معذرت خواہ ہوں۔آئی ایم ایکسٹریملی سوری
اب آپ جب تک دوبار اس سمائلی کے ساتھ یہاں نہیں آئیں گے میں مزید سوال نہیں پوچھوں گی
میں ہڑتال پر ہوں بس

نایاب بھائی کوئی حدیث بتا کر یوسف بھائی کو یہاں واپس لائیں پلیز
وعلیکم السلام
اللہ تعالی سدا اپنی امان میں ہنستا مسکراتا رکھے آمین
میری محترم تعبیر بہنا
آپ کی اس پوسٹ نے مجھے یہ موقع فراہم کیا ہے کہ
میں اس بہانے سے اس دھاگے میں دیئے گئے کچھ جوابات سے ابھرنے والے تاثر
کو غلط ٹھہراتے اپنے ان تمام محترم دوستوں بھائی بہنوں بیٹیوں سے معذرت کروں ۔
جن کے لیئے میرے یہ جوابات کسی بھی صورت ناپسندیدہ ٹھہرتے دکھ کا باعث بنے ۔
میں ان تمام سے صدق دلی کے ساتھ معذرت کرتا ہوں ۔

""" ہیر آکھیا جوگیا چوٹھ بولیں
کون وچھڑے یار ملاوندا ای
ایسا کوئی نہ ملیا میں ڈھونڈ تھکی ،
جیہڑا گیاں نوں موڑ لیاوندا ای
"""


صرف تین ؟
یہ تو بہت لمبی فہرست ہے محترم بہنا
ڈاکٹر یونس ۔ سیپوزا۔ فاروق سرور خان ۔زیک ۔تفسیر ۔ الف عین ۔ فاتح ۔ ظفری بھائی ۔ محب علوی ۔ سیدہ شگفتہ ۔ ساجد ۔ فرحت کیانی ۔قیصرانی ۔ خوشی ۔ تعبیر ۔ ابن سعید ۔ حجاب ۔ شمشاد ۔سخنور ۔عارف کریم ۔ محمد وارث ۔ محمد احمد۔ میر انیس ۔ نبیل ۔ مہ جبین ۔ فہیم ۔ یوسف ثانی ۔ ناعمہ ۔ عائیشہ۔ مقدس ۔ قریب سب ہی بہن بھائی بھتیجے اور معصوم شریر سی بیٹیاں
۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔
کس کس کا نام لکھوں محترم بہنا
محفل اردو کے تمام اراکین میرے لیئے بدرجہ استاد ہیں بلا لحاظ عمر و جنس ۔
ان سب کی صحبت نصیب ہوجائے کسی صورت تو
سبحان اللہ
لیکن ہر اک کے ساتھ اکیلے اکیلے ڈنر یا لنچ
کیسی " خواہش نایاب " ہے نا میری بہنا

مجھ گنہگار سیاہ کار کی باتوں کے ساتھ اس ہستی مبارک جس کی ذات پاک پر اللہ اور اس کے فرشتے درود پڑھتے ہیں
کے اقوال مبارک کیسے مناسب لگ سکتے ہیں ۔ میرے محترم بھائی
اللہ تعالی ہم سب کو اقوال صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم سے آگہی اخذ کرنے اور اس آگہی پر عمل پیرا ہونے کی
توفیق سے نوازتے ہمیں شعوری اور لاشعوری طور پر ہمیں ان احادیث مبارکہ کو انتشار و افتراق کا سبب بنانے سے محفوظ رکھے آمین ۔
اللہ گواہ کے میرے لیئے محفل اردو کے تمام اراکین یکساں اور بہت محترم ہیں ۔
اور اگر میرے کسی لفظ یا جملے سے کسی بھی صورت دل آزاری کا تاثر ابھرا ہے ۔
تو میں اس کے لیئے معذرت خواہ ہوں ۔
اللہ تعالی آپ سب کو سدا اپنی امان میں رکھے اور سدا روشن رہے یہ محفل اردو آمین
 
وعلیکم السلام
اللہ تعالی سدا اپنی امان میں ہنستا مسکراتا رکھے آمین
میری محترم تعبیر بہنا
آپ کی اس پوسٹ نے مجھے یہ موقع فراہم کیا ہے کہ
میں اس بہانے سے اس دھاگے میں دیئے گئے کچھ جوابات سے ابھرنے والے تاثر
کو غلط ٹھہراتے اپنے ان تمام محترم دوستوں بھائی بہنوں بیٹیوں سے معذرت کروں ۔
جن کے لیئے میرے یہ جوابات کسی بھی صورت ناپسندیدہ ٹھہرتے دکھ کا باعث بنے ۔
میں ان تمام سے صدق دلی کے ساتھ معذرت کرتا ہوں ۔

""" ہیر آکھیا جوگیا چوٹھ بولیں
کون وچھڑے یار ملاوندا ای
ایسا کوئی نہ ملیا میں ڈھونڈ تھکی ،
جیہڑا گیاں نوں موڑ لیاوندا ای
"""





اللہ گواہ کے میرے لیئے محفل اردو کے تمام اراکین یکساں اور بہت محترم ہیں ۔
اور اگر میرے کسی لفظ یا جملے سے کسی بھی صورت دل آزاری کا تاثر ابھرا ہے ۔
تو میں اس کے لیئے معذرت خواہ ہوں ۔
اللہ تعالی آپ سب کو سدا اپنی امان میں رکھے اور سدا روشن رہے یہ محفل اردو آمین
یوسف ثانی بھائی !!!!!!!!!!!!!!!!!
ناراضگی ختم کرکے اس ٹاپک پر اپنے درشن دیں

اسطرح :D
 

یوسف-2

محفلین
السلام علیکم نایاب بھائی
مجھے لگتا ہے کہ یوسف ثانی بھائی ناراض ہو گئے ہیں
یوسف بھائی میری کوئی بات بری لگی ہے تو معذرت خواہ ہوں۔آئی ایم ایکسٹریملی سوری :(
اب آپ جب تک دوبار اس:D سمائلی کے ساتھ یہاں نہیں آئیں گے میں مزید سوال نہیں پوچھوں گی
میں ہڑتال پر ہوں بس

نایاب بھائی کوئی حدیث بتا کر یوسف بھائی کو یہاں واپس لائیں پلیز
@تعبیر سسٹر! آپ کو یہ ”خوش فہمی“ کیسے ہوگئی کہ میں آپ سے یا نایاب بھائی سے ناراض ہوگیا ہوں :D اختلاف رائے کو میں کبھی بھی ”مخالفت“ یا ”ناراض“ ہونے کے لئے ”استعمال“ نہیں کرتا۔ آزمائش شرط ہے :D کسی دھاگہ میں آنے ، نہ آنے کا مطلب اس دھاگہ کے روح رواں سے محبت یا ناراضگی ہر گز نہیں ہوتا۔:D کم از کم میرے نزدیک :D
 

نایاب

لائبریرین
@ تعبیر سسٹر! آپ کو یہ ”خوش فہمی“ کیسے ہوگئی کہ میں آپ سے یا نایاب بھائی سے ناراض ہوگیا ہوں :D اختلاف رائے کو میں کبھی بھی ”مخالفت“ یا ”ناراض“ ہونے کے لئے ”استعمال“ نہیں کرتا۔ آزمائش شرط ہے :D کسی دھاگہ میں آنے ، نہ آنے کا مطلب اس دھاگہ کے روح رواں سے محبت یا ناراضگی ہر گز نہیں ہوتا۔:D کم از کم میرے نزدیک :D
جزاک اللہ خیراء محترم بھائی
 

نایاب

لائبریرین

سیدہ شگفتہ

لائبریرین
وعلیکم السلام
میری محترم با رعب سی بہنا
اللہ تعالی سدا آپ کو اپنی امان میں رکھے آمین
بہت معذرت کہ نستعلیق میں تحریر مشکل لگی ۔
میں نے مکمل دھاگہ " تاہوما " فونٹ میں تحریر کر دیا ہے ۔
اور اقتباسات سے باہر کر دی ہے اپنی تحریر ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔

السلام علیکم ، بے حد شکریہ نایاب بھائی ، میں دل سے دعا کی آپ کے لیے ، اب اتنی آسانی ہو گئی ہے پڑھنے میں ۔ بے حد شکریہ
اور آپ نے معذرت کیوں لکھی ہے نایاب بھائی ؟ یہ نہیں لکھنا تھا ۔ دراصل فورم کی زین فورو پر اپگریڈ کے بعد سے مسلسل مجھے مشکل پیش آ رہی ہے نستعلیق فونٹ پڑھنے میں اور مجھے ڈر ہے کہ مسلسل پڑھنے سے نظر کی عینک کی ضرورت نہ پیش آ جائے کہیں ۔
 

سیدہ شگفتہ

لائبریرین
وعلیکم السلام
میری محترم با رعب سی بہنا
اللہ تعالی سدا آپ کو اپنی امان میں رکھے آمین

دعاؤں کے لیے بے حد شکریہ ، جزاک اللہ​
اچھا نایاب بھائی پہلے آپ کی باتیں پڑھ لوں پھر مجھے بھی سوال پوچھنا ہیں ، لیکن آپ نے بارعب کیوں لکھ دیا :blushing: مجھے تو بھتیجا کمپنی بھی کسی کھاتے میں نہیں لاتی ۔​
 
Top