انٹرویو نایاب بھائی سے باتیں کریں

نایاب

لائبریرین
بٹیا رانی
کچی جمع کچی برابر ہے پکی پکی ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
بھلا بیٹیاں بھی کبھی کچی کرتی ہیں ۔
اور میں نے تو اتنی سمائیلز بھی ارسال کر دیں بٹیا جی
چلو ایسا کرو بٹیا جی کہ
یہ آئیس کریم کھا لو اور کچی ختم کرو
ذرا مسکرا دو ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
TBFI-intro-2.jpg

Fresh-Strawberry-Ice-Cream.jpg
 

ناعمہ عزیز

لائبریرین
بٹیا رانی
کچی جمع کچی برابر ہے پکی پکی ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔
بھلا بیٹیاں بھی کبھی کچی کرتی ہیں ۔
اور میں نے تو اتنی سمائیلز بھی ارسال کر دیں بٹیا جی
چلو ایسا کرو بٹیا جی کہ
یہ آئیس کریم کھا لو اور کچی ختم کرو
ذرا مسکرا دو ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔
TBFI-intro-2.jpg

Fresh-Strawberry-Ice-Cream.jpg
نہیں پہلے بتائیں میں آپ کا بیٹا ہوں نا ؟:rolleyes:
 

فرحت کیانی

لائبریرین
السلام علیکم
بہت اچھا کام کیا تعبیر ۔ مجھے ان دنوں کچھ بھی پوسٹ کرنے کی بالکل فرصت نہیں ہے بس کسی وقت کوئی کام کرتے فون سے ادھر بھی جھانک لیتی ہوں لیکن جب سے آپ نے نایاب بھائی سے سوالات کا سلسلہ شروع کیا ہے۔ میں نیٹ کونیکٹ کرتے ہی دیکھتی ہوں کہ کیا کیا نئی باتیں ہوئی۔ جتنے دلچسپ سوالات اتنے ہی زبردست جوابات۔ :)
ابھی بھی میں آدھی سو چکی تھی لیکن دل چاہا کہ یہاں کچھ لکھوں تو آ گئی۔
سب سے پہلے تو نایاب بھائی بہت شکریہ۔ میرا نام اس فہرست میں شامل کرنے کے لئے۔ بہت اچھا لگا۔ حالانکہ کہ میرا خیال ہے کہ میرا نام کسی بھی رکن کی ملنے والے اراکین کی ممکنہ فہرست میں آنا ناممکن ہے۔
آپ کے جوابات بہت اچھے لگے۔ کچھ پر تفصیلی تبصرے کو بھی جی چاہا اگر زندگی اور مصروفیت نے اجازت دی تو لکھنا ضرور ہے۔ کچھ سوالات ذہن میں آئے تھے سوچا جلدی سے پوسٹ کر دوں مبادا کل تک بھول جاؤں۔ اگرچہ سوالات کچھ خاص عقلمندانہ نہیں ہیں پھر بھی۔
  • آپ نے اپنے ایک جواب میں غزل کا مکمل نام لکھا ہے۔ سیدہ معیدہ نقوی (اگر میں نے غلط لکھا تو تصحیح کر دیں پلیز)۔ بہت پیارا نام ہے۔ اس کا مطلب کیا ہے؟ اور یہ نام کس نے رکھا تھا؟
  • غزل کیا پیار کا نام ہے؟ تو یہ نام ہی کیوں اور یہ بھی کس نے رکھا؟
  • غزل کو کتنا پڑھانا چاہیں گے اور پڑھائی میں ان کی چوائس کا کتنا خیال رکھیں گے؟
  • یہ بتائیں کہ غزل کی کوئی ایسی فرمائش جو چاہنے کے باوجود پوری نہ کی ہو یا نہ چاہنے کے باوجود پوری کی ہو؟
  • کوئی ایسی جگہ جہاں جانے کا بہت دل چاہتا ہے؟
  • اب تک پاکستان میں کہاں کہاں اور پاکستان سے باہر کن ممالک میں جانا ہوا ہے (اگر پہلے یہ سوال ہو چکا ہے تو معذرت)
  • ان دنوں بھی پاکستان سے باہر ہی ہیں ناں نایاب بھائی؟ سعودی عرب میں؟ تو یہ بتائیں کہ پاکستان جاتے ہوئے کتنا سامان لے کر جاتے ہیں؟ بیگز بھر کر یا یہ خیال ہوتا ہے کہ جب ہر چیز وہاں سے مل جاتی ہے تو اتنا وزن اٹھانے کا فائدہ؟ گھر سے کوئی لمبی چوڑی فرمائشی لسٹ تھمائی جاتی ہے؟
  • اتنی دشت نوردی کے بعد ابھی بھی کوئی چیز ہے جو آپ کی توجہ اپنی طرف کھینچتی ہے؟ جیسے تاریخی عمارتیں ، صحرا، سمندر وغیرہ
  • بچت پر یقین رکھتے یا بچت کرتے ہیں یا جو آیا بس خرچ ہو گیا؟
  • اور ایک آخری سوال یہ جو اشفاق احمد، ممتاز مفتی اور قدرت اللہ شہاب کے 'بابے' ہیں۔کیا واقعی ایسے بابے ہوتے ہیں؟ ان کو پہچانا کیسے جائے؟
  • ممتاز مفتی کی کتاب لبیک پڑھنے کا اتفاق ہوا؟ اگر ہاں تو آپ کا اس پر تبصرہ۔

سوال بہت بے ترتیب ہیں لیکن تھکن اور نیند سے برا حال ہے۔ لکھنا بھی ضروری تھا سو لکھ دیئے۔
 

فرحت کیانی

لائبریرین
fahim آپ نے بھی فرصت کے ساتھ کیا قافیہ ملایا ہے میرا۔ تعبیر تو اتنی اچھی ہیں۔ دوستی تو ہے لیکن مسئلہ یہ ہے کہ میری غیر مستقل مزاجی اور بے قاعدگی کی وجہ سے میں اکثر دوسروں سے رابطے میں نہیں رہتی۔ اور تعبیر آپ اتنی سویٹ سی ہیں کس کا دل نہیں چاہے کہ آپ سے دوستی اور وہ بھی پکی والی نہ ہو۔ :)

نایاب بھائی آپ کی اجازت سے fahim سے یہیں دو دو ہاتھ کر لوں۔ آپ نے میرے امتحان کو نقل سے پاس کرنے والی بات کی :surprise: ۔ بچت ہو گئی ہے آپ کی کہ میری ہتھوڑی نہیں مل رہی ورنہ۔۔۔۔۔۔:cowboy:
ویسے جس امتحان کی میں نے بات کی تھی وہ سکول کالج والے امتحان ہوتا تو کیا ہی بات تھی۔ اب تو پاس ہونا پکا تھا کہ اتنے نئے طریقے پتہ چل گئے۔ یہ زندگی کے امتحان ہیں بھائی۔ جہاں آپ کے سامنے پوری کتاب کھلی پڑی ہوتی ہے پھر بھی آپ نقل نہیں کر سکتے۔ (واہ واہ۔ تالیاں ) 8)
 

فہیم

لائبریرین
fahim آپ نے بھی فرصت کے ساتھ کیا قافیہ ملایا ہے میرا۔ تعبیر تو اتنی اچھی ہیں۔ دوستی تو ہے لیکن مسئلہ یہ ہے کہ میری غیر مستقل مزاجی اور بے قاعدگی کی وجہ سے میں اکثر دوسروں سے رابطے میں نہیں رہتی۔ اور تعبیر آپ اتنی سویٹ سی ہیں کس کا دل نہیں چاہے کہ آپ سے دوستی اور وہ بھی پکی والی نہ ہو۔ :)

نایاب بھائی آپ کی اجازت سے fahim سے یہیں دو دو ہاتھ کر لوں۔ آپ نے میرے امتحان کو نقل سے پاس کرنے والی بات کی :surprise: ۔ بچت ہو گئی ہے آپ کی کہ میری ہتھوڑی نہیں مل رہی ورنہ۔۔۔ ۔۔۔ :cowboy:
ویسے جس امتحان کی میں نے بات کی تھی وہ سکول کالج والے امتحان ہوتا تو کیا ہی بات تھی۔ اب تو پاس ہونا پکا تھا کہ اتنے نئے طریقے پتہ چل گئے۔ یہ زندگی کے امتحان ہیں بھائی۔ جہاں آپ کے سامنے پوری کتاب کھلی پڑی ہوتی ہے پھر بھی آپ نقل نہیں کر سکتے۔ (واہ واہ۔ تالیاں ) 8)
چلیں اب سویٹ سسٹر کو اپنی سویٹ ہونے کا یقین آگیا ہوگا :)

اور دو ہاتھ کرنے کا مطلب کہ دو ہاتھ لگا دیں مجھے:eek:
اور آپ کے ہاتھ کونسا ہتھوڑی سے کم ہونے ہیں:ROFLMAO:

اور دعا ہے کہ آپ کو ہر امتحان میں کامیابی ملے۔ آمین :)
 

نایاب

لائبریرین
فرحت کیانی نے کہا ہے
السلام علیکم

وعلیکم السلام
سدا خوش ہنستی مسکراتی رہیں محترم بہنا

فرحت کیانی نے کہا ہے
بہت اچھا کام کیا تعبیر ۔ مجھے ان دنوں کچھ بھی پوسٹ کرنے کی بالکل فرصت نہیں ہے
بس کسی وقت کوئی کام کرتے فون سے ادھر بھی جھانک لیتی ہوں
لیکن جب سے آپ نے نایاب بھائی سے سوالات کا سلسلہ شروع کیا ہے۔
میں نیٹ کونیکٹ کرتے ہی دیکھتی ہوں کہ کیا کیا نئی باتیں ہوئی۔
جتنے دلچسپ سوالات اتنے ہی زبردست جوابات۔
ابھی بھی میں آدھی سو چکی تھی لیکن دل چاہا کہ یہاں کچھ لکھوں تو آ گئی۔

دیر آید درست آید
تعبیر بہنا اللہ انہیں سدا اپنی امان میں رکھے
نے اپنے دلچسپ سوالات سے بلا شبہ مجھے مجبور کر دیا کہ
اسی بہانے " داستان نایاب " تحریر کر ہی دوں ۔
محترم ریاض شاہد صاحب اک جگہ لکھتے ہیں کہ
اس دنیا میں سب سے زیادہ دلچسپ شے بذات خود انسان ہے اور آپ بیتی
کسی بھی انسان کی عمر بھر کا نچوڑ چند سو صفحات میں آپ کے سامنے لا کر رکھ دیتی ہے ۔
میں یہ بھی سمجھتا ہوں کہ سچا آپ بیتی نویس ایک بہادر شخص ہوتا ہے
جو اپنے تمام اچھے برے تجربات ، افعال اور خیالات قاری کے سامنے بلا کم و کاست پیش کر دیتا ہے کہ
” اب فیصلہ ترے ہاتھ میں ہے مری تقصیر کا۔۔۔۔۔۔۔۔
ورنہ میں کہاں کا بہادر ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

فرحت کیانی نے کہا ہے
سب سے پہلے تو نایاب بھائی بہت شکریہ۔
میرا نام اس فہرست میں شامل کرنے کے لئے۔ بہت اچھا لگا۔
حالانکہ کہ میرا خیال ہے کہ میرا نام کسی بھی رکن کی ملنے والے اراکین کی ممکنہ فہرست میں آنا ناممکن ہے۔

ہر گمان درست کب ہوتا ہے میری محترم بہنا
فرحت کیانی نے کہا ہے
آپ کے جوابات بہت اچھے لگے۔
کچھ پر تفصیلی تبصرے کو بھی جی چاہا اگر زندگی اور مصروفیت نے اجازت دی تو لکھنا ضرور ہے۔


اللہ تعالی آپ کے وقت کو اپنی رحمت صدقے آسان رکھے ۔ آمین
مجھے " شدت " سے بھی کچھ بڑھ کر انتظار رہے گا ۔
فرحت کیانی نے کہا ہے
کچھ سوالات ذہن میں آئے تھے سوچا جلدی سے پوسٹ کر دوں مبادا کل تک بھول جاؤں۔
اگرچہ سوالات کچھ خاص عقلمندانہ نہیں ہیں پھر بھی۔

مجھ بدھو کے لیئے یہ اک اعزا زہی ہے میری بہنا کہ مجھے ان ہستیوں کی توجہ مل رہی ہے جنہیں کبھی دور بیٹھ تکا کرتا تھا ۔
فرحت کیانی نے کہا ہے

آپ نے اپنے ایک جواب میں غزل کا مکمل نام لکھا ہے۔
سیدہ معیدہ نقوی (اگر میں نے غلط لکھا تو تصحیح کر دیں پلیز)۔

سیدہ معیدہ فاطمہ نقوی (غزل نایاب )۔

فرحت کیانی نے کہا ہے
بہت پیارا نام ہے۔ اس کا مطلب کیا ہے؟ اور یہ نام کس نے رکھا تھا؟


معیدہ اسم متشق ہے اللہ تعالی کے اک صفاتی نام سے "یا معید "سے
جو کہ اللہ تعالی کی " گزرے وقت کو واپس لے آنے پر قادر " صفت مبارکہ پر قدرت کا اظہار ہے
(يا مبدئ يا معيد)
غزل کا یہ نام اس کے دادا (سید سبط محمد نقوی ) مرحوم نے اس کی پیدائیش سے پہلے ہی منتخب کر دیا تھا ۔
فرحت کیانی نے کہا ہے
غزل کیا پیار کا نام ہے؟ تو یہ نام ہی کیوں اور یہ بھی کس نے رکھا؟


جی غزل پیار کا نام ہے ۔ اور میرا پسندیدہ ہے ۔ میں نے ہی رکھا ہے اور اسی سے بلاتا ہوں ۔
کیوں رکھا ؟
اک مختصر کہانی بطور وضاحت
کبھی " پاکیزہ " ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ۔ اس میں اک لکھنے والی خاتون " ڈاکٹر غزل احمد خان "
نثر و نظم میں لکھا کرتی تھیں
مجھے ان سے دوستی کرنے کی خواہش ہوئی ۔میں نے انہیں خطوط لکھنے شروع کیئے ۔
لکھنے کیا شروع کیئے اپنا اک مشغلہ بنا لیا ۔
اک دن ان کا جوابی خط مجھے ملا ۔ انہوں نے میرے خطوط کی بہت تعریف کی ۔ اور مجھے لکھا کہ
محترم سادات سے تعلق رکھتے میرے نزدیک آپ بہت محترم ہیں ۔
اور اسی نسبت سادات نے مجھے یہ جواب لکھنے پر مجبور کر دیا ہے ۔
کہ اگر آپ مجھ سے دوستی کرنا چاہتے ہیں تو کس رشتے سے ۔ ؟
میں اک غریب گھر سے ہوں میرے والد نے مجھے مزدوری کر کے پڑھایا اور ڈاکٹر کے درجے تک پہنچایا ہے ۔
آپ کو کسی ایسی ہستی کی دوستی کی طلب ہے جو کہ آپ کے دل کی ہر اک بات سنے ۔
آپ میری مالی مدد کرنا چاہتے ہیں اور ساتھ میں دوستی کے بھی خواہش مند ہیں ۔
مجھے خود پر اپنے والدین پر اور سب سے بڑھ کر اللہ پر یقین ہے ۔
اور ان شاءاللہ میرا یقین سچ ثابت ہوگا ۔
میں دعا کرتی ہوں کہ اللہ تعالی آپ کو اک کامیاب مرد بنائے ۔ آپ اپنی شریک حیات کے ساتھ خوش و آباد رہیں ۔
اللہ تعالی آپ کو بیٹی سے نوازے ۔ اور وہ بیٹی آپ کی سب سے اچھی دوست ٹھہرے ۔
ان کا مجھے اک ہی خط ملا مگر وہ خط کسی کتاب سے کم نہ تھا ۔
ان کی شخصیت کچھ مزید مجھے ان کا اسیر کر گئی ۔
اور جب رب کریم نے میری منت قبول کرتے مجھے میری بٹیا سے نوازا تو میں نے اس کا نام غزل رکھ دیا ۔

فرحت کیانی نے کہا ہے
غزل کو کتنا پڑھانا چاہیں گے اور پڑھائی میں ان کی چوائس کا کتنا خیال رکھیں گے؟

میری ذاتی خواہش تو ایم ایس سی تک کی ہے ۔
اللہ تعالی اسے سدا اپنی امان میں رکھتے اس کی راہ حیات کو آسان فرمائے آمین
خواہش میری اور پسند اس کی ہو گی ۔ ان شاءاللہ

فرحت کیانی نے کہا ہے
یہ بتائیں کہ غزل کی کوئی ایسی فرمائش جو چاہنے کے باوجود پوری نہ کی ہو یا نہ چاہنے کے باوجود پوری کی ہو؟

میرے بس میں ہوتو خود کو بیچ کر اس کی سب فرمائیشیں بنا اس کی فرمائیش کیئے پوری کر دوں ۔
بہت بھرے دل کی مالک ہے اپنی ماں کی طرح " راضی بر رضا " رہنے والی
فرحت کیانی نے کہا ہے
کوئی ایسی جگہ جہاں جانے کا بہت دل چاہتا ہے؟

امروہہ ضلع مراد آباد انڈیا ۔
جہاں میرے آباؤاجداد دفن ہیں ۔
فرحت کیانی نے کہا ہے
اب تک پاکستان میں کہاں کہاں اور پاکستان سے باہر کن ممالک میں جانا ہوا ہے


پاکستان میں 1990 تک رہا ہوں ۔
دولتالہ ۔ مری ۔ راولپنڈی ۔ لاہور ۔ ڈسکہ ان جگہوں پر بکھری ہوئی ہے داستان میری ۔
ان کے علاوہ " جئے شاہ نورانی " درگاہ سے لیکر " پیر بابا " درگاہ سوات تک
یعنی کراچی سے لیکر سوات تک شاید ہی کوئی درگاہ ایسی ہوگی جہاں میں نے کچھ راتیں نہ بتائی ہوں ۔
پاکستان میں آوارگی کی ملی سزا یہاں " سعودی عرب " میں مزدوری کرتے پوری کر رہا ہوں ۔

فرحت کیانی نے کہا ہے
ان دنوں بھی پاکستان سے باہر ہی ہیں ناں نایاب بھائی؟
سعودی عرب میں؟ تو یہ بتائیں کہ پاکستان جاتے ہوئے کتنا سامان لے کر جاتے ہیں؟
بیگز بھر کر یا یہ خیال ہوتا ہے کہ جب ہر چیز وہاں سے مل جاتی ہے تو اتنا وزن اٹھانے کا فائدہ؟
گھر سے کوئی لمبی چوڑی فرمائشی لسٹ تھمائی جاتی ہے؟


میں آغاز سے لیکر اب تک جب بھی چھٹی سے واپس آیا ہوں بالکل خالی ہاتھ
کیونکہ یہاں وہ سب کچھ مل جاتا ہے جو زندگی کی ضرورت ہو ۔
گھر سے بھی کبھی کوئی لمبی چوڑی فرمائیشی لسٹ نہیں ملتی ۔
جو بھیج دو یا پھر جو لے جاؤ اسی پر صبر و شکر
اب بیٹے جوان ہو رہے ہیں تو " موبائلز ۔ لیپ ٹاپ " کی فرمائیشیں کرتے ہیں ۔

فرحت کیانی نے کہا ہے
اتنی دشت نوردی کے بعد ابھی بھی کوئی چیز ہے جو آپ کی توجہ اپنی طرف کھینچتی ہے؟ جیسے تاریخی عمارتیں ، صحرا، سمندر وغیرہ


تاریخی عمارتیں مجھے مسحور کر دیتی ہیں ۔ دنیا و مافیہا سے بے خبر ہوجاتا ہوں ۔
میری سوچ و وجدان جب اس عمارت کی تعمیر کی جانب رواں ہوتے ہیں تو مجھے ایسے لگتا ہے کہ
یہاں اپنی زندگی بتانے والے میرے آس پاس ہیں اور مجھے اپنی کہانیاں سنا رہے ہیں ۔
صحرا ۔۔۔۔۔۔۔
چودھویں کی رات اور صحرا کی تنہائی
اس منظر اور کیفیت کو الفاظ میں بیان کیا ہی نہیں جا سکتا میری بہنا
سمندر ۔۔ جانے کیوں مجھے سمندر کبھی کشش نہیں کرتا ۔۔۔۔۔
فرحت کیانی نے کہا ہے
بچت پر یقین رکھتے یا بچت کرتے ہیں یا جو آیا بس خرچ ہو گیا؟


میں تو بچت سے دور رہنے والا انسان ہوں ۔ کھاؤ پیئو موج اڑاؤ مگر اسراف نہ کرو پر عمل پیرا
مگر میری نصف بہتر جانے کیسے کیسے بچت کرتی ہے ۔ بچوں کو بھی پالتی ہے ۔
خاندان میں خوشی و غمی میں بھی بھرپور شرکت کرتی ہے ۔ اور مجھے بھی صاحب جائیداد بنا دیا ہے ۔
فرحت کیانی نے کہا ہے
اور ایک آخری سوال یہ جو اشفاق احمد، ممتاز مفتی اور قدرت اللہ شہاب کے 'بابے' ہیں۔
کیا واقعی ایسے بابے ہوتے ہیں؟ ان کو پہچانا کیسے جائے؟


کسی بھی " بابے کے لبادے " میں چھپے حقیقی بابے کی شناخت ہمارا وجدان و ضمیر با آسانی کر سکتا ہے ۔
اگر ہم ذرا غور کرتے ان کے قول و عمل کو پرکھ لیں ۔
اخلاق ۔ انسان دوستی ۔ اپنی ذات کی نفی ۔قربانی ۔ اختیار کے وقت عجز
یہ علامت ہیں کسی بھی اللہ کے سچے بندے کی ۔
آپ کے دستخط میں موجود شعر بھی اک علامت ہے ایسے لوگوں کی
کہ " وہ اپنے حصے کی شمع جلانے میں مصروف " رہتے ہیں ۔ بنا کسی دوسرے کی شمع پر زبان دراز کیئے ۔

فرحت کیانی نے کہا ہے
ممتاز مفتی کی کتاب لبیک پڑھنے کا اتفاق ہوا؟ اگر ہاں تو آپ کا اس پر تبصرہ۔


کیا ہی زبردست مطالعہ و مشاہدہ ہے محترم جناب ممتاز مفتی صاحب کا
" لبیک " بلا شبہ اک استعارا ہے " انسان اور اس کے خالق اللہ " کے درمیان پیار و بے تکلفی کا ۔
میں اپنی ذاتی کیفیت بیان کروں تو جب بھی عمرہ کی سعادت حاصل ہوتی ہے تو
مدینہ منورہ پہنچتے ہی جسم و سوچ پر اک لرزہ سا طاری ہو جاتا ہے ۔ جسم و جان کی سب طاقتیں
سوچ و فکر و وجدان پر پہرےداری پر صرف ہونے لگتی ہیں ۔ کہیں کوئی گستاخی نہ ہو جائے ۔ کہیں کوئی بے ادبی نہ ہو جائے ۔
اک غیر مرئی " جلال " اپنا اسیر کیئے رکھتا ہے ۔
مگر جب مکہ المکرمہ پہنچتا ہوں تو سوچ فکر و وجدان سب آزادی سے مصروف عمل رہتے ہیں ۔
ایسے ہی لگتا ہے جیسے کوئی بچہ ماں کی گود میں بے فکری سے کھیل رہا ہو ۔


فرحت کیانی نے کہا ہے
سوال بہت بے ترتیب ہیں لیکن تھکن اور نیند سے برا حال ہے۔ لکھنا بھی ضروری تھا سو لکھ دیئے۔


اللہ تعالی آپ پر مہربان رہتے آپ کے اوقات کو آپ کے لیئے آسان فرمائے آمین
 

تعبیر

محفلین

محترم بہنا اک مشہور کہاوت ہے کہ
آپ دیا تو دودھ برابر مانگ لیا تو پانی
کوئی ہماری پیاس کا احساس کرتے ہمیں بنا مانگے پانی پلا دے تو وہ پانی نہیں بلکہ دودھ کی مثال ہوگا
اور کوئی ہماری پیاس کا احساس نہ کرے اور ہم اس سے پیاس بجھانے کو پانی مانگیں تو وہ ہمیں
اگر دودھ بھی دے تو پانی کی ہی مثال ہوگا
کچھ ایسی ہی صورت ہاتھ دیکھانے اور دیکھنے کی ہے ۔
خود سے کبھی کسی پامسٹ کو اپنا ہاتھ دیکھانا
خود سے کسی نجومی سے مستقبل بارے پوچھنا
کسی پامسٹ کسی نجومی کو اللہ کے علم غیب میں شریک سمجھنا ہے ۔
اگر کوئی ہمارا اپنا ہماری ظاہری شخصیت کو جو کہ ہمارے جسم پر موجود " تل " ہمارے ہاتھ کی لکیریں ۔
ہماری پیشانی ۔ ہمارا نام ہماری لا شعوری حرکات کا مطالعہ کرتے
ہمیں کوئی نصیحت کوئی آگہی دے تو اس میں کچھ برائی نہیں ۔

شکریہ بھائی

وہ تینوں جن سے میری ذاتی پیغامات میں گفتگو رہتی ہے
وہ خوش نصیب میں تو نہیں ہونگی کہ مجھے تو ہمیشہ زبردستی آپ سے بات کرنی پڑتی ہے


محترم بہنا
سوال و جواب کی حامل شخصیت ہے میری
کوئی سوال پوچھے تو اچھا لگتا ہے ۔ اور جواب دیتے مزہ بھی آتا ہے ۔
مجھے تو بذات خود یہ گمان ستاتا ہے کہ
آپ سوال پوچھتے پوچھتے کہیں تھک کر یہ نہ سوچنے لگیں کہ
" کس زنبیل کو کھول بیٹھی ہوں میں "
بلا شبہ آپ جیسی ہستیوں کے سوالوں کے جواب دیتے مجھے اپنی ذات کا محاسبہ کرنے کا موقع ملتا ہے

ہاہاہا
نہیں نایاب بھائی مجھے سوالات کرنے میں بہت مزا آتا ہے اور بہت کچھ سیکھنے اور سمجھنے کا موقع بھی ملتا ہے
میں تو نہیں تھکتی البتہ جواب دینے والا اکثر چڑ جاتا ہے :p
نایاب بھائی میں ذرا باقی انٹرویو پڑھ لوں اور محفل کا ایک چکر لگا لوں اگر ٹائم ملا تو پھر سے حاضر ہوتی ہوں نئے سوالات کے ساتھ :) ورنہ اگلے چکر میں
 

تعبیر

محفلین
تعبیر ایک اور بھی موقع تھا جب آپ سنجیدہ ہوئی تھیں اور وہ موقع تھا جب آپ ڈرائیونگ لائسنس لینے گئی تھیں۔

باقی ایک رہ گیا۔
:ROFLMAO::ROFLMAO::ROFLMAO:
اف شمشاد بھائی یہ بات آپ کو کیسے پتہ چلی؟؟؟ویسے اس بات کا ذکر میں نے کب کیا تھا یہاں اور آپ کو اتنی پرانی بات اب تک یاد ہے :eek:
ویسے آپ نے بھی کیا یاد کیا مجھے وہ بلنڈر جب بھی یاد آتا ہے اپنی عقل بندی پر ہنسی آتی ہے
امممممم ابھی دوسرا رہتا ہے ؟؟؟چلیں وہ بھی بتا دیں
 

تعبیر

محفلین
fahim آپ نے بھی فرصت کے ساتھ کیا قافیہ ملایا ہے میرا۔ تعبیر تو اتنی اچھی ہیں۔ دوستی تو ہے لیکن مسئلہ یہ ہے کہ میری غیر مستقل مزاجی اور بے قاعدگی کی وجہ سے میں اکثر دوسروں سے رابطے میں نہیں رہتی۔ اور تعبیر آپ اتنی سویٹ سی ہیں کس کا دل نہیں چاہے کہ آپ سے دوستی اور وہ بھی پکی والی نہ ہو۔ :)
8)
جو تیرا حال ہے وہ میرا حال ہے :p
میں بھی ریگولر نہیں رہتی اگر آتی بھی تو صرف ایک دو سیکشنز میں ہی وزٹ کر پاتی ہوں بس
ویسے مجھے بہت بہت اچھا لگتا ہے آپ سے بات چیت کر کے سچی
آپ،مہ جبین ۔سارہ خان جیسی سویٹ تو نہیں ہو سکتی میں
 

تعبیر

محفلین
باقی تو سب ٹھیک ہے پر یہ ائکون مجھے نہیں مل رہے کچھ ہیلپ کریں پلیز :grin:

ہاہاہا
باقی سب کیا ٹھیک ہے ؟؟؟
جی جی ضرور
یہ یہاں نہیں ملے گا اس کے لیے آپ کو گوگل صاحب کو زحمت دینی ہو گی banghead smiley لکھ کر سرچ کریں
لال،پیلی ہر قسم کی دیواریں اور غصیلے سمائلی نظر آئیں گے
اور کوئی ہیلپ :p
 

شمشاد

لائبریرین
:ROFLMAO::ROFLMAO::ROFLMAO:
اف شمشاد بھائی یہ بات آپ کو کیسے پتہ چلی؟؟؟ویسے اس بات کا ذکر میں نے کب کیا تھا یہاں اور آپ کو اتنی پرانی بات اب تک یاد ہے :eek:
ویسے آپ نے بھی کیا یاد کیا مجھے وہ بلنڈر جب بھی یاد آتا ہے اپنی عقل بندی پر ہنسی آتی ہے
اممم ممم ابھی دوسرا رہتا ہے ؟؟؟چلیں وہ بھی بتا دیں

آپ نے ایک دفعہ بتایا تھا کہ زندگی تین دفعہ سنجیدہ ہوئی تھیں، ایک دفعہ کا آپ نے بتایا تھا، ایک دفعہ کا میں بوجھ لیا تھا، تیسری دفعہ کب ہوئی تھیں، یہ راز آپ نے کبھی آشکار ہی نہیں کیا۔
 

سیدہ شگفتہ

لائبریرین
السلام علیکم نایاب بھائی ، آپ کی باتیں پڑھنے کو دل ہے لیکن نستعلیق میں پڑھنے میں مشکل ہو رہی ہے ، کیا یہ ممکن ہے کہ آپ تاہوما فونٹ میں لکھیں یا نستعلیق کے علاوہ کسی دوسرے آسان فونٹ میں لکھیں اور نایاب بھائی اگر مشکل نہیں ہو تو اقتباس سے باہر لکھنے کے لیے بھی درخواست ہے یا اقتباس کے اندر فونٹ سائز کچھ بڑا کر دیجیے گا ۔
 
Top