انٹرویو نایاب بھائی سے باتیں کریں

نایاب

لائبریرین
ایسے تمام اراکین جنہوں نے یہ پرچہ حل نہیں کیا، برائے مہربانی حل کر کے جلد از جلد اس فزض سے سبکدوش ہو جائیں۔

1) آپ کا نام جو سرکاری کاغذات میں لکھا ہوا ہے ؟
سید محمد نایاب حسین نقوی
2) آپ کا غیر سرکاری نام کیا ہے ؟
حسین سید محمد
3) پیار میں آپ کو کس نام سے بلایا جاتا ہے اور کیوں ؟
نابی ۔۔۔۔ بدھو ۔۔۔۔
کیوں ؟
یہ تو اس کی مرضی ہے ۔ وہ جس نام سے بھی بلائے میں تو بھاگا چلا آؤں ۔۔۔
4) غصے میں کس نام سے پکارے جاتے ہیں ؟
غصہ آتا ہی بہت کم ہے
اور جب آئے تو
پکارنے والے پکارتے کہاں ہیں
بس مسکراہٹ دکھا غصہ اتارنے کی کوشش کرتے ہیں ۔

5) بڑے ہو کر کیا بننے کا ارادہ ہے ؟
بچپن میں خود کو پچپن کا سمجھتے رہے ہم
سو کبھی بڑے ہونے کا سوچا ہی نہیں ۔
اب بڑے ہو گئے ہیں تو

پچھتاوے ہمراہ لیئے پھرتے ہیں ۔۔۔
6) کراچی سطح سمندر سے 6 انچ نیچے ہے، اگر یہ 12 انچ نیچے ہوتی تو آپ کیا کرتے ؟
اللہ کی رضا پر راضی ہوتے گزارا کرتے
7) دو اور دو ہر دفعہ چار ہی کیوں ہوتے ہیں ؟ مثال دے کر واضح کریں۔
کیونکہ انگلیوں پر چار گننا آسان ہے ۔۔۔ بائیس گنتے گنتے بھول کا امکان
8) کیا آپ اکیلے ایک کلو دہی کھا سکتے ہیں ؟
دو کلو بھی تو کیا حرج ۔۔۔۔ پر ہو پاکستان کا تازہ کونڈے کا جما ہوا
9) اگر دریا میں آگ لگ جائے تو مچھلیاں کہاں جائیں گی؟
درختوں پہ ہی چڑھیں گی ۔ جان بچانا فرض ہے نا ۔
10) آپ اب تک کیوں زندہ ہیں؟
قرضدار ہیں زندگی کے اور ابھی بھی بہت سے قرض چکانے ہیں ۔ سو زندہ ہیں ۔ کہ مالک کی یہی مرضی
11) کب تک زندہ رہنے کا ارادہ ہے ؟
تلاش میں ہیں " آب حیات " کی
وہ رب سچا چاہے گا تو حیات جاودانی پا ہی لیں گے ۔
12) شیر اور بلی کی آپس میں کیا رشتہ داری ہے ؟ کیا بلے کی شیرنی سے اور شیر کی بلی سے شادی ہو سکتی ہے؟
بلی شیر کی خالہ
خالہ بھانجے کی شادی نا ممکن امر
13) کوئے کو ہمارے ہاں اچھا پرندہ کیوں نہیں سمجھا جاتا؟
بن بلائے مہمانوں کی آمد کی اطلاع کچھ لوگوں پہ گراں گزرتی ہے ۔
14) ایک الیکٹرک ٹرین جو پشاور سے کراچی 35 میل فی گھنٹے کی رفتار سے جا رہی ہے اور ہوا اس کے مخالف 23 میل فی گھنٹے کی رفتار سے چل رہی ہے تو اس کو دھواں کدھر کو جائے گا اور کس رفتار سے جائے گا؟
دھوئیں کا علم نہیں مگر ٹرین کے مسافروں کی جانب 35 جمع 23 برابر 58 میل فی گھنٹے کی رفتار سے گردو غبار آئے گا ۔

14 میں سے 16 سوالوں کے جواب لکھنا ضروری ہیں، دو سوال اپنے پاس سے لکھ کر ان کا جواب دینا ہے۔

نوٹ : وقتاً فوقتاً سوالوں میں تبدیلی کی جا سکتی ہے۔
(1) یہ وقت کیا بلا ہے ؟ گزارو تو گزرتا نہیں ۔ اور جب چاہو کہ وقت رک جائے
تو ایسا گزرتا ہے جیسے ہاتھ کی مٹھی سے ریت پھسلتی ہے ۔ اسے بس میں کیسے کروں ۔ ؟
جواب کا علم ہوتا تو سوال کیونکر کرتا ۔۔۔۔۔۔۔۔؟
(2) پاکستانی عوام اور معاشرے کو کون سدھارے گا ۔؟
جواب اس کا بھی نہیں معلوم
 

شمشاد

لائبریرین
یہ لیں جی نایاب بھائی اس عنوان کے تحت گرفتار ہو گئے ہیں۔ ضمانت کے کاغذات تیار ہوتے ہوتے سو صفحے تو ہو ہی جائیں گے۔

سب اراکین کو دعوت عام ہے کہ اپنا اپنا اسلحہ لیکر حملہ آور ہو جائیں۔ آخر میں میں بھی شامل ہو جاؤں گا۔
 

نایاب

لائبریرین
یہ لیں جی نایاب بھائی اس عنوان کے تحت گرفتار ہو گئے ہیں۔ ضمانت کے کاغذات تیار ہوتے ہوتے سو صفحے تو ہو ہی جائیں گے۔

سب اراکین کو دعوت عام ہے کہ اپنا اپنا اسلحہ لیکر حملہ آور ہو جائیں۔ آخر میں میں بھی شامل ہو جاؤں گا۔
محترم شمشاد بھائی
یہ تو " جال ہم رنگ زمیں " ہوا نا ۔
میں تو حیران ہی ہو رہا تھا کہ " اجتماعی سے فردی " کیسے ہو گیا یہ دھاگہ ۔
 

شمشاد

لائبریرین
یہی تو جال ہے نایاب بھائی، جو اس میں پھنس جاتا ہے اسے اجتماعی سے فردی میں لے آتے ہیں۔
 

تعبیر

محفلین
نایاب بھائی آپ سے باتیں کرنا اور سیکھنا مجھے بہت اچھا لگتا ہے تو چلیں میں ہی سوالات کا آغاز کرتی ہوں

1) پہلے تو ایک پرسنل سوال(چاہیں تو مجھے ذپ میں جواب دیں) پاکستان سے آنے کے بعد اور کافی عرصے بعد محفل پر آنے کے بعد آپ میں یہ تبدیلی کیسے اور کیونکر آئی کہ پہلے آپ کے ہر پیغام میں ڈھیروں دعائیں ہوتی تھیں جس کی وجہ سے میں آپ کو محفل کا پیر اور درویش بھی کہتی تھی؟

2)ایسے تین کام جنہیں کرنے میں مزا آتا ہےا اور تین ہی کام جنہیں کرتے ہوئے کوفت ہوتی ہو؟

3)عورت ماں،بہن،بیٹی اور بہو اور ایسے ہی انیک رشتے تو آپ کو عورت کس روپ اور رشتے میں پسند ہے اور کیوں؟؟؟

4)کبھی کسی بات پر پچھتاوا ہوا اگر ہاں تو کیوں اور کس بات پر؟؟؟

5)بچپن میں آپ مار کھانے والے بچے تھے یا مارنے والے بچے اور کچھ اپنے بچپن کا بتائیے کچھ دلچسپ یا یادگار؟؟؟

6)محفل میں پانچ پسندیدہ سیکشنز بمعہ ممبران اور پوسٹس؟؟؟

فی الحال کے لیے اتنا ہی :)
 

نایاب

لائبریرین
نایاب بھائی آپ سے باتیں کرنا اور سیکھنا مجھے بہت اچھا لگتا ہے تو چلیں میں ہی سوالات کا آغاز کرتی ہوں

1) پہلے تو ایک پرسنل سوال(چاہیں تو مجھے ذپ میں جواب دیں) پاکستان سے آنے کے بعد اور کافی عرصے بعد محفل پر آنے کے بعد آپ میں یہ تبدیلی کیسے اور کیونکر آئی کہ پہلے آپ کے ہر پیغام میں ڈھیروں دعائیں ہوتی تھیں جس کی وجہ سے میں آپ کو محفل کا پیر اور درویش بھی کہتی تھی؟
محترم بہنا بزرگوں کا فرمان ہے کہ
" جب تمہاری لاشعوری حرکات و عادات تمہارے شعور میں عیاں ہوتے
تمہارےسامنے تمہارا فخر بننے لگیں تو انہیں بدلنے کی کوشش کرو تاکہ گمراہی سے بچ سکو "
" دعا دینا دعا لینا " یہ تو میری اک ایسی لاشعوری عادت ہے جسے بدلنا چاہوں بھی تو بدل نہیں سکتا ۔
میں اک گنہگار سا انسان ہوں ۔ مجھے درویشوں ۔ پیر بزرگوں میں جگہ دینا مجھے اپنے آپ میں شرمندہ کرنے کا سبب ۔
میں تو درویشوں کے قدموں کی خاک برابر بھی نہیں ۔

2)ایسے تین کام جنہیں کرنے میں مزا آتا ہےا اور تین ہی کام جنہیں کرتے ہوئے کوفت ہوتی ہو؟
اس جواب پہلے بھی اک پوسٹ میں دے چکا ہوں
(1) مجھے مزہ آتا ہے
جب میں اپنے ملنے جلنے والوں کو اپنی گفتگو سے
تعویذ دھاگے جادو ٹونے کے وہم سے آزاد کروانے کی کوشش کرتا ہوں ۔
مجھے کوفت ہوتی ہے
جب مجھے ان کے وہم کی سطح پر آتے ان کے یقین کو ٹھہرانے کے لیئے الٹی سیدھی حرکات کرنا پڑتی ہیں
(2) مجھے مزہ آتا ہے
جب میں چائے کو ٹھنڈی کر کے پیتا ہوں
مجھے کوفت ہوتی ہے
جب چائے بنا کر دینے والا گرم گرم چائے پینے پر اصرار کرتا ہے
(3) مجھے مزہ آتا ہے
جب میں کسی درویش فقیر کی زبان سے قران پاک کا بیان سنتا ہوں
مجھے کوفت ہوتی ہے ۔
جب کوئی کسی تحریری گفتگو میں لمبی لمبی احادیث نبی پاک صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کو کاپی پیسٹ کیئے چلا جاتا ہے ۔

3)عورت ماں،بہن،بیٹی اور بہو اور ایسے ہی انیک رشتے تو آپ کو عورت کس روپ اور رشتے میں پسند ہے اور کیوں؟؟؟
عورت ۔۔۔ بنا کسی تعلق بنا کسی رشتے کے بھی ۔۔۔۔۔
بلا شبہ میرے نزدیک بہت قابل احترام اور شفقت و توجہ کی حقدار ہے ۔
اللہ سبحان و تعالی تو صرف تخلیق انسان کے لیئے " کن " فرماتا ہے ۔
اور عورت ہی کو یہ شرف حاصل ہے کہ وہ اس "کن " کو اپنی جاں پر کھیلتے " فیکون " میں بدلتی ہے ۔
سب رشتے محترم اور بہت پیارے مگر
" بیٹی " کا روپ مجھے سب رشتوں سے پیارا ہے ۔
مجھے اس رشتے میں سب رشتوںکا نور جھلکتا محسوس ہوتا ہے ۔
" تپتی زمیں پر آنسوؤں کے پیار کی صورت ہوتی ہیں "
پھولوں کی طرح ہوتی ہیں
نامہرباں دھوپ میں سایہ دیتی
نرم ہتھیلیوں کی طرح ہوتی ہیں
تتلیوں کی طرح ہوتی ہیں
چڑیوں کی طرح ہوتی ہیں
تنہا اداس سفر میں
رنگ بھرتی رداؤں جیسی ہوتی ہیں
چھاؤں جیسی ہوتی ہیں
حد سے مہرباں، بیان سے اچھی
بیٹیاں وفاؤں جیسی ہوتی ہیں

4)کبھی کسی بات پر پچھتاوا ہوا اگر ہاں تو کیوں اور کس بات پر؟؟؟
کاش کہ بچپن میں اپنی ماں کی بات مان سکول جاتے پڑھ لکھ جاتا ۔ اور آوارہ گردی نہ کرتا ۔
تو آج اس " پچپن " میں کڑی دھوپ میں محنت و مشقت سے بچ جاتا ۔ سچی بات کہ بہت پچھتاوا ہوتا ہے ۔

5)بچپن میں آپ مار کھانے والے بچے تھے یا مارنے والے بچے اور کچھ اپنے بچپن کا بتائیے کچھ دلچسپ یا یادگار؟؟؟
بچپن سے بہت شرمیلا لڑائی جھگڑے سے دور رہتا آیا ہوں ۔ اس لیئے نہ کبھی مار کھائی اور نہ ہی کسی کو مارا۔
بچپن کا کیا بتاؤں خود کو پچپن کا سمجھتا تھا ۔ آٹھ سال کی عمر سے میں آوارہ ہو گیا ۔
عجیب احمق تھا میں بھی
سکول سے بھاگنا ، گھاس کاٹنی ۔ ردی کاغذ جمع کرنا
انہیں بیچ کر عیاشی کرنی ۔ دوستوں میں سیٹھ بنے رہنا ۔
لایبریریوں میں پھرنا ۔جو بھی کتاب ملنی پڑھ ڈالنا ۔
امتحانوں کے نزدیک سکول میں پہنچ استادوں کو سلام کرنا ۔
واہ بھئی آج تو نایاب دستیاب ہو گیا ۔
کی کریئے ایس بچے دا ۔ وڈے شاہ صاحب دا کی حال اے ۔
خارج اور داخل ہونے کی فیس جمع کروانی امتحان دینا اور پاس ہوجانا ۔
گھر والوں کا کانوں کان خبر نہ ہونی کہ صاحبزادے کیا گل کھلاتے پھر رہے ہیں ۔
بس ایسی ہی حماقتوں سے بھرا پڑا ہے اپنا بچپن


6)محفل میں پانچ پسندیدہ سیکشنز بمعہ ممبران اور پوسٹس؟؟؟
محفل اردو کا بہت پرانا قاری ہوں ۔ بہت علم حاصل کیا ہے اس اردو کی شمع سے ۔
سارے ہی سیکشنز پسندیدہ ہیں ۔
کچھ پسندیدہ ممبرز تو اب "معطل " کے عنوان میں ہیں ۔ اور کچھ خاموش سے ہو گئے ہیں ۔
اللہ سدا روشن رکھے اس شمع محفل اردو کو آمین
فی الحال کے لیے اتنا ہی :)
2012 میں سے اٹھا آپ نے 1973 میں پہنچا دیا میری محترم بہنا
لکھا کم ہے اور گزرے وقت کی فلم زیادہ دیکھی ہے ۔
اللہ تعالی سدا آپ پر مہربان رہے آمین
 

تعبیر

محفلین
واٖؤ نایاب بھائی مزا آگیا :)
زبردست،زبردست،زبردست،زبردست،زبردست،زبردست​
لیکن آخری سوال میں ڈنڈی مار گئے نا :(
اس کی سزا کچھ نئے سوالات :D
1)قرآن پڑھتے ہوئے کس سورت یا آیت پر بیک وقت آپ کو اللہ پر بہت پیار بھی آیا ہو، ڈر بھی لگا ہو اور اللہ بہت قریب محسوس ہوا ہو ایسے جیسے وہ آیت آپ کو مخاطب کر رہی ہو ؟؟؟​
2)آپکی پسندیدہ آیت اور حدیث؟؟؟​
3)کبھی آپ کو موسیقی اور فلم و ٹی وی سیکشن میں نہیں دیکھا ،کیا آپ کو ان میں کوئی دلچسپی نہیں ہے؟؟؟​
اگر ہے تو اپنا کوئی آل ٹائم فیورٹ ڈرامہ اورگانا بتائیں؟؟؟​
4)آپکی پسندیدہ کتاب اور کردار؟؟؟​
5)آپ کو غصہ کس بات پر آتا ہے اور اسے کیسے کنٹرول کرتے ہیں؟؟؟​
6)کس بات پر خوش ہوتے ہیں اور کیا بات آپ کو آبدیدہ یا دکھی کر دیتی ہے؟؟؟​
7)آپکی پسندیدہ ڈش پلس سویٹ ڈش؟؟؟​
 

نایاب

لائبریرین
واٖؤ نایاب بھائی مزا آگیا
زبردست،زبردست،زبردست،زبردست،زبردست،زبردست
اللہ تعالی سدا آپ کو اپنی امان میں رکھتے قلب مطمئنہ کا حامل ٹھہرائے آمین
لیکن آخری سوال میں ڈنڈی مار گئے نا
ڈنڈی نہیں ماری بہنا سچ میں
مجھے وہ سب ہی اچھے لگتے ہیں جن کی باتوں میں خلوص کی مہک
اور آگہی کی خوشبو مہکتی ہے ۔
اس کی سزا کچھ نئے سوالات
گلاں دا گالڑ ہوں میں تومیری محترم بہنا
1)قرآن پڑھتے ہوئے کس سورت یا آیت پر بیک وقت آپ کو اللہ پر بہت پیار بھی آیا ہو، ڈر بھی لگا ہو اور اللہ بہت قریب محسوس ہوا ہو ایسے جیسے وہ آیت آپ کو مخاطب کر رہی ہو ؟؟؟
محترم بہنا "قران " بارے میرا یہ یقین ہے کہ یہ نہ صرف خاص میرے لیئے بلکہ اس کائنات میں جنم لینے والے ہر ذی روح کے لیئے اللہ سبحان و تعالی کا وہ محبت نامہ ہے جس کی ترسیل آپ جناب نبی پاک حضرت محمد صلی اللہ علیہ و آلہ کی ذات مبارک سے ہوئی ۔ اس محبت نامے میں " محب " اپنے " حبیب "کی شخصیت و کردار عادت و اطوار کو خود اپنی زبان مبارک سے ذکر کرتے ان تمام انسانوں کے لیئے " اسوہ حسنہ " قرار دے رہا ہے جو کہ اس (اللہ ) سے محبت کے دعوےدار ہوں ۔
الم " سے لیکر "والناس " تک ہر آیت مبارکہ اپنی جگہ اک مکمل پیغام ہے۔
آیت الکرسی
سورہ حشر کی آخری سات آیات
کو بطور جواب اختیار کرتا ہوں جو کہ بیک وقت آپ کے پوچھے گئے سوال میں موجود ہر کیفیت کی عکاس ہیں ۔
2)آپکی پسندیدہ آیت اور حدیث؟؟؟
اللہ نورالسماوات و الارض
ہروہ حدیث مبارکہ جس میں بھلائی اور خیر پھیلانےکی
۔ عمل کرنے کی ہدایت و ترغیب ہو میرے لیئے پسندیدہ ہے
جیسا کہ راہ سے پتھر ہٹا دینا

3)کبھی آپ کو موسیقی اور فلم و ٹی وی سیکشن میں نہیں دیکھا ،کیا آپ کو ان میں کوئی دلچسپی نہیں ہے؟؟؟
اگر ہے تو اپنا کوئی آل ٹائم فیورٹ ڈرامہ اورگانا بتائیں؟؟؟
اک عمر گزاری ہے اس موسیقی کے دشت میں سیاحی کرتے
سات سروں کے سمندر میں پیراکی کرتے
اس "مقولے " سے متفق ہوں کہ اچھے کلام پر مبنی موسیقی روح کی غذا ہے
ڈرامہ "اندھیرا اجالا" بہت شوق سے دیکھا تھا
اور گانا ؟
پل پل دل کے پاس
کسی ایک کا انتخاب تو بہت مشکل ہے
آدمی مسافر ہے
چھوڑ دے دنیا کسی کے لیئے
بہت لمبی فہرست ہے پسندیدہ گانوں کی
کشور کمار فلمی گانوں میں
اور اقبال باہو ۔ نصرت ۔ صوفیانہ کلام کی گائیکی میں پسندیدہ ہیں

4)آپکی پسندیدہ کتاب اور کردار؟؟؟
قران پاک
الرحیق المختوم
عشق کا عین
اور کردار
ابن صفی مرحوم کا تخلیق کردہ
علی عمران
5)آپ کو غصہ کس بات پر آتا ہے اور اسے کیسے کنٹرول کرتے ہیں؟؟؟
غصہ کبھی کبھار آتا ہے جب کہیں مجھے سمجھنے میں غلطی کی جا رہی ہو ۔
اور جب کبھی ایسی کیفیت طاری ہوتی ہے تو الگ تھلگ ہو کر
درود شریف کے ذکر سے خود کو مشرف کرنے لگتا ہوں ۔
6)کس بات پر خوش ہوتے ہیں اور کیا بات آپ کو آبدیدہ یا دکھی کر دیتی ہے؟؟؟
جب میری بٹیا میری سچی غزل مجھے پڑھاتی ہے
اور مجھے
ساڈا چڑیاں دا چنبہ اساں اڈ جانا ۔۔۔۔۔ یاد آنے لگتا ہے
7)آپکی پسندیدہ ڈش پلس سویٹ ڈش؟؟؟
نہاری " حلیم
چاکلیٹ بے انتہا پسند ہے
تعبیر بہنا
جزاک اللہ خیراء
آپ کے پوچھے گئے سوالات میرے لیئے کسی حد تک ذاتی محاسبے کا سبب بنتے میری اصلاح کا باعث بنے ۔
 

نایاب

لائبریرین
نایاب بھائی آپ کے دانت کا درد کیسا ہے ابھی۔
محترم بھائی اب تو بہت بہتر ہے ۔
جزاک اللہ خیراء
سب دوستوں کے بتائے ٹوٹکوں کو جمع کرتے گرائنڈ کرتے اک پیسٹ بنا کر خوب رگڑا ۔
اور آرام پاتے دل سے دعائیں دیں آپ سب کو
نایاب بھائی بہت خوب باتیں ہیں آپکی
اللہ آپکو سدا خوش رکھے آمین
یہ آپ سب کی محفل اردو پر موجودگی کے باعث ہے محترم بہنا
کہ مجھے بھی باتیں کرنا آ گئی ہیں ،
سدا سجی رہے یہ محفل اردو آمین
آپ کی دعاؤں پر آمین ثم آمین
جزاک اللہ خیراء
 
ایک شعر معمولی سی ترمیم کے ساتھ، آپکی نذر۔۔۔:)
لاکھوں ہی مسافر چلتے ہیں ، منزل پہ پہنچتے ہیں دو ایک
اے اہلِ زمانہ قدر کرو، نایاب ہیں ہم ، کمیاب ہیں ہم
 
Top