نا پید جنگلی حیات

عزیزامین

محفلین
مجھے لگتا ہے اس دھاگے کا مطلب آپ غلط سمجھ اس سے مراد وہ جنگلی حیات ہے جو اب باقی نہیں جیسے ڈوڈو ڈائینوسارز وغیرہ
 
سید عاطف علی

لائبریرین
عزیز دوست میرے خیال میں اگر آپ کی مراد ایسی جنگلی حیات سے ہے جو تیزی سے ناپید ہوتی جارہی ہے مثلاً شمشاد بھائی کا ذکر کیا گیا پانڈا وغیرہ تو پھر اس کا عنوان" ناپید ہوتی جنگلی حیات "ہونا چاہیے تھا میرے خیال میں ۔جبکہ آپ نے دھاگے کے انٹرو میں بھی اس کی خاطر خواہ وضاحت نہیں کی ۔
اس کی وجہ سے مجھے یہی گمان گذرا کہ ناپید شدہ حیات کے بارے میں معلومات ہو گی۔
ایسے جانوروں میں پاکستان کی شمالی علاقوں میں پایا جانے والا بگ کیٹ فایملی کا میمبر۔سنو لیپرڈ بھی ہے جو دشوار گزار گھاٹیوں اور پتھریلیاور برف پوش چٹانوں میں اپنی بقا کی جنگ لڑرہا ہے۔اس علاقائی زبان میں برفانی چیتا کہا جاتا ہےحالانکہ یہ تیندوا ہے ۔ہمالیہ اور قراقرم سلسلے کے دامن میں کونی فرس اور الپائن فاریسٹ کبھی قدرت کی صنّاعی کے اس عظیم شاہکار کا سٹرونگ ہولڈ رہے ہون گے مگر اب اسکا مقابلہ حضرت انسان کی ظلم اور جہل پر مبنی سفّاکانہ کشور کشائیوں کی ہوس سے ہے۔
399px-Uncia_uncia.jpg
 
سید عاطف علی

لائبریرین
میرا خیال ہے کہ آرکیو ٹیرکس جیسے جانور جو انسان سے قبل کے دور سے تعلق رکھتے ہیں، اس میں شامل نہیں ہوں گے بلکہ صرف وہ جانور جو معلوم تاریخ انسانی میں معدوم ہوئے، پر بات ہوگی :)
چھوٹا ریڈ پانڈا کیا واقعی پانڈا کا ہی قریبی رشتہ دار ہے؟
ریڈ پانڈا کو پہلے رکون سمجھا گیا تھا لیکن اب غالباً اسے جائنٹ پانڈا کا دور کا رشتہ دار مانا جاتا ہے۔لیکن اس کی اپنی قریبی فیملی کوئی نہیں۔
 
عزیزامین

محفلین
عزیز دوست میرے خیال میں اگر آپ کی مراد ایسی جنگلی حیات سے ہے جو تیزی سے ناپید ہوتی جارہی ہے مثلاً شمشاد بھائی کا ذکر کیا گیا پانڈا وغیرہ تو پھر اس کا عنوان" ناپید ہوتی جنگلی حیات "ہونا چاہیے تھا میرے خیال میں ۔جبکہ آپ نے دھاگے کے انٹرو میں بھی اس کی خاطر خواہ وضاحت نہیں کی ۔
اس کی وجہ سے مجھے یہی گمان گذرا کہ ناپید شدہ حیات کے بارے میں معلومات ہو گی۔
ایسے جانوروں میں پاکستان کی شمالی علاقوں میں پایا جانے والا بگ کیٹ فایملی کا میمبر۔سنو لیپرڈ بھی ہے جو دشوار گزار گھاٹیوں اور پتھریلیاور برف پوش چٹانوں میں اپنی بقا کی جنگ لڑرہا ہے۔اس علاقائی زبان میں برفانی چیتا کہا جاتا ہےحالانکہ یہ تیندوا ہے ۔ہمالیہ اور قراقرم سلسلے کے دامن میں کونی فرس اور الپائن فاریسٹ کبھی قدرت کی صنّاعی کے اس عظیم شاہکار کا سٹرونگ ہولڈ رہے ہون گے مگر اب اسکا مقابلہ حضرت انسان کی ظلم اور جہل پر مبنی سفّاکانہ کشور کشائیوں کی ہوس سے ہے۔
399px-Uncia_uncia.jpg
میرا مطلب ہے جن کا ایک بھی پیس باقی نہیں
 
آخری تدوین:
Top