نبیل بھائی اور ہیلسنکی

قیصرانی

لائبریرین
رنگت تو ہم امید کرتے ہیں کہ جرمنی میں رہتے گوری چٹی سفید ہوچلی ہوگی۔
تبھی شاید آپ بھی چاند چہرہ کا نعرہ لگائے جارے ہیں :)

اور ڈیل ڈول میں ہمارے نبیل بھائی پنجاب کے معلوم ہوتے ہیں کہ نہیں :)
ڈیل ڈول سے کیا میں پنجاب کا لگتا ہوں؟ :) ماشاء اللہ کافی سپورٹس مین لگ رہے تھے :)
 
قیصرانی

لائبریرین
بہت بہت بہت ہی زبردست۔۔۔ ۔۔۔ ۔ کیا خوب اطلاع ہے۔۔ اور آپ نے لکھا بھی بہت پیارا ہے :) :) ۔۔۔ منصور بھائی تصویریں کہاں ہیں؟؟؟؟؟ میں ناراض ہوگیا بس :nottalking:
تصویریں پہلے دن تو اس وجہ سے میں کیمرہ نہیں لے گیا کہ بھائی تھکے ہوئے ہوں گے۔ جاتے ہی کیا فوٹو سیشن کرنا۔ بعد میں وہ مصروف ہی اتنے ہو گئے کہ دوسری ملاقات رہ گئی :)
 
قیصرانی

لائبریرین
مزے کی تو ہے لیکن بنا تصویروں کے کچھ ایسی ہوئنگ
جیسے گوشت کے بغیر پلاؤ:ROFLMAO:

اب تو خالی خشکے پر ہی گذارا کریں۔ گوشت کا انتظام اگلی بار ہو جائے گا :)

بہت دلچسپ جناب۔اگلی قسط کب منظرِ عام پر آرہی ہے؟

بہت شکریہ جناب کہ آپ کو پسند آیا۔ اگلی قسط جونہی یاداشت نے ساتھ دیا، پیش کر دی جائے گی

جی بھیا
قیصرانی بھیا جلدی سے تصویروں کا انتظام کریں ناں

یہی تو مسئلہ ہے کہ نبیل بھائی اب گھر واپس جا چکے ہیں۔ میری تصویر تو آپ نے دیکھی ہوئی ہے نا؟ بس سوچ لیں کہ نبیل بھائی اس میں میرے ساتھ موجود ہیں :)
 
نبیل

تکنیکی معاون
منصور، تمہارے ساتھ ملاقات یقیناً یادگار رہی، اور تم نے اس کی روداد بھی بہت خوب پیش کی ہے۔ لیکن بھائی، اتنی تعریفیں جو کر دی ہیں تم نے، لوگ بعد میں مایوس نہ ہوں مجھ سے مل کر۔ :)
میرے متعلق جو کچھ تم نے لکھا ہے وہ تمہاری محبت ظاہر کرتی ہے۔ جزاک اللہ خیر۔
 
فہیم

آہ ہا
آپ بھی ہیں یہاں تو :)

کیسے ہیں نبیل بھائی اور کیسا رہا آپ کا سفر۔

آپ ہی کچھ تصاویر کا بندوبست فرمادیں غریب عوام کے لیے :)
 
نبیل

تکنیکی معاون
رنگت تو ہم امید کرتے ہیں کہ جرمنی میں رہتے گوری چٹی سفید ہوچلی ہوگی۔
تبھی شاید آپ بھی چاند چہرہ کا نعرہ لگائے جارے ہیں :)

اور ڈیل ڈول میں ہمارے نبیل بھائی پنجاب کے معلوم ہوتے ہیں کہ نہیں :)

دراصل منصور قیصرانی کسر نفسی سے کام لے رہے ہیں۔ وہ ہم سے قد کاٹھ میں محض بڑے نہیں، وہ جن کے جن ہیں۔ :)
اور جہاں تک میری رنگت کا تعلق ہے تو اس پر جرمنی نے کوئی اثر نہیں ڈالا ہے۔
ڈیل ڈول بس تمہارے والا ہی ہے۔ جیسے تم انڈر ٹیکر، ویسا میں ڈائنامائٹ کڈ۔ :)
 
نبیل

تکنیکی معاون
نبیل بھائی خود اگر پڑھ رہے ہوں تو بخوبی اندازہ لگالیں کہ محفلین آپ کا چہرہ دیکھنے کے کِس قدر شائق ہیں۔کیا خیال ہےتو پھر ہو جائے ایک تصویر

جی خلیل بھائی، مجھے دوستوں کے اشتیاق کا اندازہ ہے۔ یقین مانیں کہ مجھے چہرہ چھپانے کا کوئی شوق نہیں ہے۔ میرے پاس فی الوقت اپنی کوئی اچھی تصویر نہیں جو لگاؤں۔:)
 
فہیم

لائبریرین
دراصل منصور قیصرانی کسر نفسی سے کام لے رہے ہیں۔ وہ ہم سے قد کاٹھ میں محض بڑے نہیں، وہ جن کے جن ہیں۔ :)
اور جہاں تک میری رنگت کا تعلق ہے تو اس پر جرمنی نے کوئی اثر نہیں ڈالا ہے۔
ڈیل ڈول بس تمہارے والا ہی ہے۔ جیسے تم انڈر ٹیکر، ویسا میں ڈائنامائٹ کڈ۔ :)

ظاہر ہے اب گوری رنگت پر جرمنی مزید کیا اثر ڈالنا تھا :)

اور یعنی آپ کی اور ہماری ملاقات ہو تو آپ سکون سے ہمارے ساتھ گھوم سکیں گے۔
یہ نہیں کہ قیصرانی بھائی کے ساتھ آپ کو کبھی آگے اور کبھی پیچھے ہونا پڑرہا ہوگا کہ ساتھ چلتے دونوں میں کافی فرق لگنگ :)
 
تصویریں پہلے دن تو اس وجہ سے میں کیمرہ نہیں لے گیا کہ بھائی تھکے ہوئے ہوں گے۔ جاتے ہی کیا فوٹو سیشن کرنا۔ بعد میں وہ مصروف ہی اتنے ہو گئے کہ دوسری ملاقات رہ گئی :)
اب تو 3310 میں بھی کیمرا ہوتا ہے۔۔۔:D
ہم نبیل بھائی سے خود تصویر مانگ لیتے ہیں۔
اگر انہوں نے نہیں دی تو پھر غیر معینہ مدت کے لیے محفل میں ہڑتال کی جائے گی۔۔۔:D
 
فہیم

لائبریرین
جی خلیل بھائی، مجھے دوستوں کے اشتیاق کا اندازہ ہے۔ یقین مانیں کہ مجھے چہرہ چھپانے کا کوئی شوق نہیں ہے۔ میرے پاس فی الوقت اپنی کوئی اچھی تصویر نہیں جو لگاؤں۔:)
اچھی بنانے کے لیے ہماری خدمات حاصل کی جاسکتی ہیں نہ وہ بھی فری فنڈ میں :)
 
Top