صرف منتظمین محفل ہی نہیں بلکہ تمام صارفین کو چاہیے کہ بھائیوں اور بہنو ں تحمل مزاجی اور بردباری ہم مسلمانو ں کی اولین ترجیحات میں شامل ہے،نہ کہ ہم کوئی صاحب بیچارے میری طرح نئے نئے تشریف لا کر کوئی غلطی کر بیٹھیں تو سارے محفل یوزرز نہ آو دیکھیں نہ تاو بس اس بیچارے کو کوسنا شروع ہو جائیں ۔اب میری مثال ہی لے لیں کہ میں ایک متشدد قسم کے فورم پر لاگ ان ہوا تو مجھے فورم کے مزاج سے آگاہی نہ تھی ۔میں نے وہاں کسی بھائی کو ایک غلطی پر ٹوکا کہ بھائی صاحب آپ غلطی پر ہیں ۔بس پھر کیا تھا سب یوزرز بشمول ایڈمن صاحب مجھ پر برہم ہوگئے ۔
بہر حال جب میں نے hamza1983کےساتھ یوزرزکا سلوک دیکھا تو کچھ سابقہ کیفیت سامنے آگئی اگر چہ ان صاحب کا طرز کلام اور رویہ درست نہ تھا لیکن کبھی کسی بات کو اگنور بھی کیا جاتا ہے اور حد تو یہ ہے کہ موصوف کاکسی صاحب نے شکریہ تک بھی ادا نہیں کیا ۔بھائی کم از کم شکریہ تو ادا کردیں ۔مجھے یہ بتائیں (تمام یوزرز)کہ شکریہ کے بٹن کو کلک کرنے کا کتنا خرچ آتا ہے ۔اگر آپ نے اختلاف کرنا بھی ہے تو پہلے شکریہ ادا کر کے اس کو خوش کر لیں بعد میں اس کی اصلاح کی جانب مبذول ہوں اس طرح نفسیاتی تو پر فریق ثانی متاثر ہو گا ۔آخر میں کہوں گا کہ hamza1983بھائی صاحب کو بھی ایسا نہ کرنا چاہیے تھا جیسا انہوں نے کیا ۔
جی جناب ، آپ کے جیسے لعن پھٹکار کے تجربات مجھے بھی بعض فورمز پہ ہوئے ہیں ۔ چونکہ میں اردو کے کسی بھی فورم پہ جعلی نام سے رجسٹرڈ نہیں ہوتا اس لئیے بہت سے احباب جو دوسرے فورمز کے اراکین بھی ہیں میری بے عزتی کے مشاہدین بھی ہوں گے
۔
محفل پہ عام طور پہ ایسا نہیں ہوتا کہ جن تجربات کا ذکر میں کر رہا ہوں اور آپ بھی دیکھ چکے ہیں۔
آپ یقین کریں کہ ایک بار نبیل بھائی کے تھوڑے سے سخت الفاظ میں کسی رکن سے مخاطب ہونے پہ میں نے ان سے اسی دھاگے میں گلہ کیا تو انہوں نے نہایت متانت سے اس کا جواب دیا۔ اور حمزہ صاحب کو بھی زیک ، شمشاد بھائی ، ناچیز اور ابن سعید صاحب نے سمجھایا لیکن وہ بگڑتے رہے۔ یہ محض منتظمین کی آواز میں آواز ملانے والا معاملہ نہیں تھا بلکہ محفل کے باقاعدہ اراکین دیکھ رہے تھے کہ حنزہ صاحب فورم کے قواعد کے خلاف چل رہے تھے۔
بہر حال حمزہ صاحب کو کسی نے نکال باہر نہیں کیا وہ خود ہی احتجاج کر کے واک آؤٹ پہ ہیں۔ قوانین کی پابندی کے ساتھ واپس آ جائیں تو ان کا خیر مقدم کیا جائے گا۔