خورشیدآزاد
محفلین
آزادی کا تقاضا ہے کہ فورم کے کم سے کم قوانیں ہونے چاہئیں۔
1۔ کوئی بری، بدتمیز کی زبان استعمال نہ ہو۔
2۔ معلومات و معاملات کی طرف توجہ ہو نہ کہ کردار کشی کی طرف
3۔ معلومات و معاملات جھوٹے نہ ہوں۔
اس کے بعد جو بھی جو کچھ کہتا ہے وہ کہے، دوسروں کو اس کا جواب دینے دیجئے۔
ایک تجویز یہ ہے کہ ایک بٹن "نامناسب" کا ہو کہ اگر ایک خاص تعداد ارکان کی اس کو "نامناسب" تصور کرتی ہے تو مراسلہ یا تو خود سے حذف ہو جائے یا ناظم کے پاس "حذف"ہونے کے لئے پہنچ جائے۔ ۔ بجائے 25 مراسلات کے اگر 25 لوگ ایک مراسلہ پر "نامناسب" تصور کرتے ہیں تو وہ 'حذف" کرنے کے لائق ہو۔
شروع میں اس کا ناجائز استعمال ہوگا بعد میں لوگوں کو کو بہتر احساس ہو جائےگا۔
والسلام
بہت اچھی تجویز ہے۔