نتائج : اردو محفل ایوارڈز 2009

جیہ

لائبریرین
سب جیتنے والوں کو تہہ دل سے مبارک باد

بھئی ایک ایوارڈ مجھےتو بھی ملنا چاہیے : "وفادارِ محفل" ۔۔۔۔۔۔۔۔ کہ مارٹر گولوں کے دھماکوں، کوبرا ہیلی کاپٹرز سے میزائلز کی بارش اور جے تھری گنوں کی تھڑ تھڑاہٹ اور 70 دنوں کی جلاوطنی کے عالم میں بھی محفل پر حاضری دیتی رہی:)
 
جویریہ بٹیا آپ بذات خود ہمارے لئے اعزاز ہیں۔ ہم محفلین کو آپ پر فخر ہے اور سوات کے حالات کو لیکر ہمدردی بھی۔

ویسے آپ کے تمغے "چھوٹو خان بہادر عبد اللہ عرف گبین" کے کیا حال ہیں۔ کوئی تازہ ترین تصویری ہو جائے۔
 
جیہ

لائبریرین
بھائی سعود ، بھائی مغل ، نوازش ۔ شکریہ۔ کرم۔ مہربانی۔۔۔۔۔ بر سبیل تذکرہ کہا تھا۔۔۔۔۔ مجھے سب سے جو محبت ملی وہ ہی اصل ایوارڈ ہے

گبین کو اسلام آباد کی گرمی نے پریشان کر دیا تھا ، کملا گیا تھا۔ اب فارم ہیں آ رہا ہے آہستہ آہستہ
 
ابوشامل

محفلین
جیہ صاحبہ! آپ کی جرات و بہادری اور اردو محفل سے محبت کے تو ہم قائل ہو گئے۔ اللہ آپ کو امن و خوشحالی نصیب کرے۔ آمین۔ ویسے آپ کا شکوہ بجا لگتا ہے، "محفل کا سب سے بہادر رکن" کا ایوارڈ آپ کو ملنا چاہیے :)
عبد اللہ کو بہت پیار دیجیے گا۔
 
مغزل

محفلین
بھائی سعود ، بھائی مغل ، نوازش ۔ شکریہ۔ کرم۔ مہربانی۔۔۔۔۔ بر سبیل تذکرہ کہا تھا۔۔ مجھے سب سے جو محبت ملی وہ ہی اصل ایوارڈ ہے

یار یہ تو ہمیں بھی پتہ ہے ۔۔ وہ کیا کہتے ہیں کہ ’’ خود کو وضاحتوں سے نہ ہلکان کیجے ‘‘ ( سہیل اختر ہاشمی)

گبین کو اسلام آباد کی گرمی نے پریشان کر دیا تھا ، کملا گیا تھا۔ اب فارم ہیں آ رہا ہے آہستہ آہستہ

اب فارم میں آرہا ہے ، کیوں کیا وہ شعیب اختر ہوگیا ہے ۔:biggrin: :rollingonthefloor:
 
مغزل

محفلین
جیہ صاحبہ! آپ کی جرات و بہادری اور اردو محفل سے محبت کے تو ہم قائل ہو گئے۔ اللہ آپ کو امن و خوشحالی نصیب کرے۔ آمین۔ ویسے آپ کا شکوہ بجا لگتا ہے، "محفل کا سب سے بہادر رکن" کا ایوارڈ آپ کو ملنا چاہیے :)
عبد اللہ کو بہت پیار دیجیے گا۔

لو جی کچھ لوگ ( جیہ کی آمد کے بہانے سہی ) برسات کے بعد نظر آئے ہیں۔۔۔:biggrin: :rollingonthefloor:
 
جیہ

لائبریرین
جیہ صاحبہ! آپ کی جرات و بہادری اور اردو محفل سے محبت کے تو ہم قائل ہو گئے۔ اللہ آپ کو امن و خوشحالی نصیب کرے۔ آمین۔ ویسے آپ کا شکوہ بجا لگتا ہے، "محفل کا سب سے بہادر رکن" کا ایوارڈ آپ کو ملنا چاہیے :)
عبد اللہ کو بہت پیار دیجیے گا۔

ارے میں نے شکوہ تو نہیں کیا ہے۔۔۔۔۔۔ مذاق کی حد تک رکھی جائے میری بات۔ عبد اللہ کو پیار دوں گی جب نانی کے ہاں سے آئے گا۔ :)
 
شمشاد

لائبریرین
دوربین نہیں خورد بین۔

اور ہاں گھر سے نکلنے سے پہلے میں آپ کو فون کر رہا تھا پر کال رسیو نہیں ہوئی۔ اور شمشاد بھائی کو کال ہی نہیں لگ رہی تھی۔

بہت شکریہ سعود بھائی۔

اب آپ وہاں کا نمبر مجھے ذپ کر دیں، میں خود ہی کال کر لوں گا۔
 
جیہ

لائبریرین
میں تو سمجھ گیا تھا کہ آپ نے مذاق کیا ہے

آپی جی کیا حال ہے آپ کا کیسی ہیں بہت دنوں کے بعد نظر آئیں

ٹھیک ہوں چن چن بھیا۔ اللہ کا کرم ہے۔ جب سے سوات آئی ہوں روز تو آتی ہوں

لو جی ۔۔۔۔ ہم تو گزشتہ کئی دنوں سےمحفل پر براجمان ہیں لیکن لگتا ہے کہ آپ ساون کے اندھے بن گئے ہیں :)

اس کو کہتے داندان شکن جواب ;)
 
خرم شہزاد خرم

لائبریرین
ٹھیک ہوں چن چن بھیا۔ اللہ کا کرم ہے۔ جب سے سوات آئی ہوں روز تو آتی ہوں

جی جی مجھے آپ آج ہی نظر آئیں ہیں نا اس لیے

اب کسی کو بھی میرا نام یاد نہیں رہا صرف آپ کو یاد ہے اب تو میرے بھتیجے بھی مجھے چنو نہیں کہتے :confused: چار ماہ سے دور ہوں نا سب سے اس لیے

آج بہت عرصے کے بعد آپ کی زبان سے چن چن سنا تو اچھا لگا اور ماضی یاد آ گیا :)
 
طالوت

محفلین
سب جیتنے والوں کو تہہ دل سے مبارک باد
بھئی ایک ایوارڈ مجھےتو بھی ملنا چاہیے : "وفادارِ محفل" ۔۔۔۔۔۔۔۔ کہ مارٹر گولوں کے دھماکوں، کوبرا ہیلی کاپٹرز سے میزائلز کی بارش اور جے تھری گنوں کی تھڑ تھڑاہٹ اور 70 دنوں کی جلاوطنی کے عالم میں بھی محفل پر حاضری دیتی رہی:)
شکر ہے آپ دکھائی تو دیں ۔ میں نے سوچ رکھا تھا کہ اگر مجھے کوئی ایوارڈ ملا تو اسے درج ذیل لوگوں کے نام کروں گا۔
تو میں اپنا ایوارڈ ام گبین ، ظفری ، زین اور فاروق سرور خان کے نام کرتا ہوں ۔
وسلام
 
طالوت

محفلین
قصہ یہ ہے کہ یوں تو اس محفل کے سبھی رکن اپنے آپ میں ایک کمال ہیں ۔ کہ گزشتہ ایک برس میں کسی نے ڈانٹا ، کسی نے اصلاح ، کسی نے تنبیہ کی ، کسی نے تعریف کی ، کسی نے سراہا ، کسی نے تنقید کی ، کسی نے پچکارا تو کسی نے گالی دی ۔ یعنی ہر رنگ اور ہر ذائقہ چکھا ، مگر آپ چار لوگوں کا خصوصیت سے ذکر اس لئے میں نے آپ چاروں سے کچھ نیا اور منفرد سیکھا اور ہاں سب باتیں برسر منبر کہنے کی نہیں ہوتیں :)۔
وسلام
 
Top