نویں سالگرہ " نثر پارے 2014 " -- اردو محفل کی نویں سالگرہ کے موقع پر پہلی بار نثری نشست کا انعقاد!

سید فصیح احمد

لائبریرین
تو ٹھیک ہے میرا نام مت لکھئیے گا۔ میں ویسے ہی شئیر کر دوں گی۔
نام اپنی یاداشت میں درج کر لیا تا کہ بھول نہ جائیں اور ہم تقریب کے دوران آپ سے پھر تصدیق کروا لیں گے ،،، بس ذہن میں رکھنا تا کہ شائد کوئی اچھا خیال سوجھ جائے ۔۔۔۔ ہم جانتے ہیں ہمارے بیٹے کو جب تک کوئی خیال مائل نہ کرے قلم نہیں اُٹھاتا !!
:) ، :) ، :)
 

الف عین

لائبریرین
بھئی یہ اعزاز وغیرہ کب تک ہمارے حصے میں آتا رہے گا، مشاعرے کا قبول کر لیا تو اب نثری میں بھی نام ہے۔
خیر۔ صدور اور مہمانان خصوصی خاموش بھی ہوتے ہیں۔ میں تو ممکن ہے غائب بھی رہوں۔
 

سید فصیح احمد

لائبریرین
بھئی یہ اعزاز وغیرہ کب تک ہمارے حصے میں آتا رہے گا، مشاعرے کا قبول کر لیا تو اب نثری میں بھی نام ہے۔
خیر۔ صدور اور مہمانان خصوصی خاموش بھی ہوتے ہیں۔ میں تو ممکن ہے غائب بھی رہوں۔
:) :) ، ہم سب کے بہت ہی پیارے استاد محترم اعجاز صاحب !! ۔۔۔ ہم سب نے آپ سے بے انتہا سیکھا اور آپ کا اردو زبان سے بے لوث پیار کس سے چھپا ہے؟ ۔۔۔۔ پس! ہر تقریب و جھرمٹِ ادب میں سب کی کوشش ہوتی ہے کہ جو بھی ہو آپ کے زیر سایہ رو نما ہو۔ :) :)
ہمارے دُلارے صدر صاحب آپ سے اِک ادنیٰ گزارش ہے، خاموشی کی نسبت اگر آپ کے قلم کی کوئی آواز بازگشت ہی نصیب ہو جائے تو بھی کمال ہو۔ :) :)
باقی اگر حالات ساز گار نہ ہوں تو آپ کا پیارا نام بھی اعزاز ہے ہم سب کے لیئے۔ :) :)
 
آخری تدوین:

سید فصیح احمد

لائبریرین
بہترین خیال پیش کیا ہے نیرنگ نے ، ویسے اس بندے کا دماغ ہر وقت شرارت پر مائل رہتا ہے۔۔
محترم بھائی ، میں ان کی حسِ شرارت پر کوئی نازک رائے جاری نہیں کر سکتا ، ورنہ یہ بالائی سطح کا حساس مسئلہ بن جائے گا ۔۔ :) :)
اور بلا شبہ ایسے چُست دماغ سے کچھ اچھا خیال ہی توقع کیا جا سکتا ہے :) :) ۔۔۔ اور پھر غضب یہ کہ محترم نے اسمِ شناخت بھی نیرنگ خیال چُن رکھا ہے ۔۔۔ :) :)
 
Top