سید فصیح احمد
لائبریرین
السلام علیکم اہلیانِ محفل!
اردو محفل کی دسویں سالگرہ کے ساتھ "نثر پارے ۲۰۱۵" کے اجراء کا وقت بھی آن پہنچا۔ اردو محفل کی گزشتہ سالگرہ کے موقع پر اس محفل کے دُلارے محترم ذوالقرنین بھائی نے ایک نیرنگ خیال پیش کیا۔ کہ اردو مشاعروں کی طرح کیوں نہ ایسی نشست کا انتظام کیا جائے جہاں دوست ایک منظم ماحول میں اپنی نثری کاوشیں شریک کر سکیں۔ یوں نئے لکھنے والوں کو پہچان بھی ملے گی اور پہلے سے لکھنے والے نئے نئے رنگیں خیال ہم سب کے ساتھ پر لطف انداز میں شریک کریں گے۔ اس نئی سوچ کی لہر کو خوب پزیرائی ملی۔ اہلِ محفل نے انتہائی تپاک سے اس کی تشکیل کے واسطے آراء پیش کیں۔ پس اس تجویز پر عمل پیرا ہوتے ہوئے باہم مشاورت کے بعد سن ۲۰۱۴ میں سالانہ "نثر پارے" نثری نشست کی بنیاد رکھی گئی۔ اور آج اسی سلسلے کی دوسری انجمن سجائی جائے گی۔ اسی مناسبت سے آج "نثر پارے ۲۰۱۵" کے انعقاد کا باضابطہ اعلان کیا جاتا ہے۔ تمام اراکینِ محفل سے اور بالخصوص اربابِ ادب سے التماس ہے کہ اس نثری نشست میں بھرپور حصہ لے کر اسے رونق بخشیں۔
دعوتِ عام:
وہ تمام احباب جو اس نشست میں اپنے نثری فن پاروں کی رو نمائی کروانا چاہیں، اپنے اسمائے گرامی اِسی لڑی میں نثری نشست کے باقاعدہ آغاز سے قبل درج کروا دیں۔ تا کہ بروقت ان کو مدعو کیا جا سکے۔
اگرچہ اس نشست کے ضوابط میں کوئی خاطر خواہ تبدیلی نہیں لائی گئی۔ مگر فقط رمضان مبارک کی مصروفیت کے باعث چند ایک نقاط میں عارضی ترمیم کی گئی ہے۔ "نثر پارے ۲۰۱۵" کے قواعد و ضوابط ذیل میں لگائے جا رہے ہیں۔ تمام خوش اخلاق احباب سے ان کی پاس داری کی توقع کی جاتی ہے۔
قواعد و ضوابط:
جب بھی مدعو لکھاری کو دعوت موصول ہو وہ جہانِ نثر کے ذیلی زمرے آپ کی تحریریں میں اپنی تحریر کی نئی لڑی بنائے گا اور جس کے عنوان کے ساتھ (اردو محفل کی دسویں سالگرہ پر) درج ہو گا۔
پھر مدعو لڑی میں اپنا پیغام اور تحریر کا عنوان درج کیا جائے گا۔ عنوان کے سامنے (یہاں کلک کریں) لکھ کر اس پر اصل مسودے کا ربط باندھ دیا جائے گا۔
مثال:
تحریر از نمونہ حاضر ہے،
ایک مثال ۔۔ (یہاں کلک کریں)
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
تاریخِ آغاز
بتاریخ : بارہ جولائی دوہزارپندرہ
بوقت: ۱۴:۰۰ بجے ( جی ایم ٹی)
مہمانانِ گرامی
صدارت : عزت مآب جناب اعجاز عبید صاحب
مہمانِ خصوصی : عزت مآب جناب محمد یعقوب آسی صاحب
نگران و منتظمین:
محمد خلیل الرحمٰن ، سید فصیح احمد
معاونین:
ذولقرنین بھائی، عبد الرحمٰن بھائی، ماہی احمد اور شزہ مغل
جزاکم اللہ خیرا ! ۔۔۔

- تحریروں کی کل تعداد 3 سے زائد نہ ہو۔
- تحریریں اقتباس نہ ہو ں بلکہ آپ کے ذاتی فن پارے ہوں۔
- وقت کی کمی کے باعث زیادہ طویل ادبی پاروں سے پرہیز کیا جائے۔
- سیاسی اور مذہبی نوشہ جات پر ممانعت ہو گی۔
- تنقیدی جائزے، اداریے، نثری نظم/ نثرِ لطیف بھی ممنوع ہوں گے۔
- افسانے، کہانیاں ، مضامین ، انشائیہ ، مزاح ، ادبی شخصیات کے تعارف اور ان کے فکر و فن پر اظہار، کالم وغیرہ اصنافِ ترجیح ہوں گے مگر مذکور بالا حد بندی (نکات 4 اور 5) کے علاوہ تخلیقات پر کوئی پابندی نہ ہو گی۔ ( ترمیم شدہ )
- اگرچہ نئی تحریر تازگی کا احساس دو چاند کر دے گی۔ لیکن رمضان مبارک کی مصروفیت کے پیش نظر اس بار ایسی تحریریں بھی شامل کرنے کا فیصلہ کیا جا رہا ہے جو لکھی تو پہلے گئیں لیکن کبھی اردو محفل یا نثری نشست کی زینت نہیں بنیں۔ ( عارضی اضافت )
- ناقدین اپنی صحت مند آراء سالگرہ کے اختتام کے 5 روز بعد لڑیوں میں لکھ سکتے ہیں۔ اس سے قبل اپنے تنقید و تبصرہ کو محفوظ رکھیں !
- تمام تاثرات کو مدعو لڑی کے بجائے تحریر کی اصل لڑی کے ذیل میں لکھا جائے گا۔

آخری تدوین: