دسویں سالگرہ " نثر پارے 2015 " -- اردو محفل کی دسویں سالگرہ کے موقع پر نثری نشست کا انعقاد (اعلان)

سلمان حمید

محفلین
کچھ لکھنے کی کوشش ضرور کروں گا لیکن چونکہ اس بار عید کے آس پاس کے دس دن کسی کے گھر مہمان بن کر گزریں گے تو شاید وقت کی کمی آڑے آ جائے۔
 

سید فصیح احمد

لائبریرین
کچھ لکھنے کی کوشش ضرور کروں گا لیکن چونکہ اس بار عید کے آس پاس کے دس دن کسی کے گھر مہمان بن کر گزریں گے تو شاید وقت کی کمی آڑے آ جائے۔

سلمان بھائی آپ ضرور کچھ لکھیئے گا۔ عید 18 تاریخ کے قریب ہو گی اور نثری نشست 31 تاریخ کو ختم ہو گی۔ میں کوشش کروں گا اگر آپ کے قلم سے کچھ موتی حاصل ہوئے تو آپ کا نام عید کے بعد پکارا جائے :) :)
 

سید فصیح احمد

لائبریرین
آپ کی بات کا احترام ہے مجھے اور بہت عزت بھی ہے ۔مگر کیا ہے میں رمضان المبارک میں لکھ نہ پاؤں ۔۔۔ کیا یہ سلسلہ رمضان المبارک کے بعد تک چلے گا ؟ ابھی ذہن میں کچھ نہیں ہے ۔۔۔ خالی سا ہے :) :) :)

یعنی کہ سب سے بڑے شاپری سردار ہیں ۔۔ :) :) :)

ہاں بھئی آپ کا کوئی بہانہ کار گر نہیں ہو گا۔ رمضان المبارک 18 کو ختم ہو گا اور یہ نشست اس مہینے کے آخر تک چلے گی۔ آپ کا نام عید کے بعد پکار لیں گے :) :)

ارے توبہ کرو بی بی شاپری سردار کا خطاب بس ایک ہی ہستی کو جچتا ہے۔ :p ہم تو نائب ہیں صاحب کے :rolleyes:

:):)
 

bilal260

محفلین
یہ نثر لکھنا یا نثری نشست کسے کہتے ہیں؟
میں اس سے نابلد ہوں معلومات عطا فرمائے۔
۔شاید کہ میں بھی علم کے سمندر میں ہاتھ پائوں مار لوں۔
 

سید فصیح احمد

لائبریرین
یہ نثر لکھنا یا نثری نشست کسے کہتے ہیں؟
میں اس سے نابلد ہوں معلومات عطا فرمائے۔
۔شاید کہ میں بھی علم کے سمندر میں ہاتھ پائوں مار لوں۔

بلال بھائی بالکل مشاعرے کی طرح ہم ایک محفل سجائیں گے۔ لیکن اس محفل میں شعر و نظم کی بات نہیں ہو گی بلکہ کہانیاں ، مضامین یا ایسی کوئی بھی صنف سب دوست لکھ کر شکریک کریں گے جسے نثر گنا جا سکتا ہو۔ اس معاملے میں اعلان کے متن میں نکتہ نمبر 6 پڑھیں۔ اس میں اصناف کی تفصیل قدرِ وضاحت سے لکھی گئی ہے۔ اب آپ کو کرنا یہ ہو گا کہ جب ہم نثری محفل ایک الگ دھاگے کی شکل میں شروع کریں گے تو حامی بھرنے والے لوگوں کا نام پکار کر باری باری اس دھاگے میں دعوت دی جائے گی۔ اس کے بعد وہ عزیز اپنا پیغام اور اپنی تخلیق وہاں سب کے سامنے شریک کریں گے۔ جسے باقی محفل کے دوست پڑھ کر اپنی اپنی رائے دیں گے۔ اس کی تفصیل بھی اوپر اعلان والے حصے میں موجود ہے۔ :) :)
 

bilal260

محفلین
  • افسانے، کہانیاں ، مضامین ، انشائیہ ، مزاح ، ادبی شخصیات کے تعارف اور ان کے فکر و فن پر اظہار، کالم وغیرہ اصنافِ ترجیح ہوں گے مگر مذکور بالا حد بندی (نکات 4 اور 5) کے علاوہ تخلیقات پر کوئی پابندی نہ ہو گی۔ ( ترمیم شدہ )
افسانہ سے کیا مراد لیا جائے گا؟
جبکہ انشائیہ کے متعلق معلومات فراہم کر دی جائے۔
 

bilal260

محفلین
بلال260کو بھی سچی مختصر کہانیاں میں اپنا حصہ ڈالنے دیا جائے۔
درخواست قبول فرمائے۔
 

نور وجدان

لائبریرین
ہاں بھئی آپ کا کوئی بہانہ کار گر نہیں ہو گا۔ رمضان المبارک 18 کو ختم ہو گا اور یہ نشست اس مہینے کے آخر تک چلے گی۔ آپ کا نام عید کے بعد پکار لیں گے :) :)

ارے توبہ کرو بی بی شاپری سردار کا خطاب بس ایک ہی ہستی کو جچتا ہے۔ :p ہم تو نائب ہیں صاحب کے :rolleyes:

:):)
چلیں فصیح بھیا نے اب پکڑ لیا اور ہمارے پاس چونکہ کوئی اور بہانہ بہ بچا تھا ۔ ہم نے حامی دے کر بھری ۔۔۔۔۔۔ ہا ہا چلیں ٹھیک :)
اب پی ایچ ڈی بھائی یعنی ڈاکٹر فصیح شاپری ماہر ۔۔۔ بتاتے نا آپ کو یہ خلعتِ فاخرہ جناب نین بھیا نے دی ہے ۔۔میں ایویں ہی عالم و فاضل سمجھ بیٹھی آپ کو :) :) :)
 

محمد امین

لائبریرین
میں بھی لکھ ماروں گا کچھ مگر ایک شرط پر۔۔۔

مجھے شاپر شاپریت وغیرہم کا مطلب سمجھایا جائے۔۔۔

برس ہا برس بیت گئے کوئی بتاتا نہیں :(
 
Top