نجم سیٹھی نگران وزیر اعلی پنجاب

زرقا مفتی

محفلین
http://jang.com.pk/jang/mar2013-daily/26-03-2013/index.html

3-26-2013_141003_1.gif
 
ش

شہزاد احمد

مہمان
ن لیگ کو معلوم تھا کہ الیکشن کمیشن سے بھی یہی نام "فائنل" ہونا ہے تو خواہ مخواہ نجم سیٹھی سے کیا جھگڑا مول لینا؟ ۔۔۔ ان کے سامنے نگران وزیراعظم میر ہزار خان کی مثال موجود ہے ۔۔۔ مجھے تو بس "منیب" کی فکر کھائے جا رہی ہے ۔۔۔ وہ بےچارہ دو تین ماہ کے لیے بے روزگار ہی نہ ہو جائے ۔۔۔
 
حسینی

محفلین
امید ہے سیٹھی صاحب اچھے وزیر اعلی ثابت ہوں گے۔۔۔۔
اب صحافی کو بھی پتہ چلے گا کہ بطور وزیر ان پر کتنے نقدواشکال ہوتے ہیں۔۔۔ اور برداشت کرنا پڑتا ہے۔۔۔
 
زرقا مفتی

محفلین
ن لیگ کو معلوم تھا کہ الیکشن کمیشن سے بھی یہی نام "فائنل" ہونا ہے تو خواہ مخواہ نجم سیٹھی سے کیا جھگڑا مول لینا؟ ۔۔۔ ان کے سامنے نگران وزیراعظم میر ہزار خان کی مثال موجود ہے ۔۔۔ مجھے تو بس "منیب" کی فکر کھائے جا رہی ہے ۔۔۔ وہ بےچارہ دو تین ماہ کے لیے بے روزگار ہی نہ ہو جائے ۔۔۔
یعنی ن لیگ کو اپنے وزن کا اندازہ ہو گیا اور نواز شہباز نےمیں نہیں مانتا کی گردان چھوڑ دی
 
زرقا مفتی

محفلین
نجم سیٹھی صاحب اُس روشن خیال طبقے کی نمائندگی کرتے ہیں جن کی اکثریت تقسیم کے خلاف اور سرحد کی لکیر کو مٹانے کی حامی ہے۔ عاصمہ جہانگیر کی اسی بنیاد پر مخالفت ہوئی مگر اُن کا متبادل اُسی طبقے سے لیا گیا
 
شمشاد

لائبریرین
انہیں اور کوئی نہیں ملا تھا پنجاب کے لیے جو سیٹھی صاحب کو وزیر اعلٰی بنانے جا رہے ہیں۔
 
ساجد

محفلین
نجم سیٹھی صاحب اُس روشن خیال طبقے کی نمائندگی کرتے ہیں جن کی اکثریت تقسیم کے خلاف اور سرحد کی لکیر کو مٹانے کی حامی ہے۔ عاصمہ جہانگیر کی اسی بنیاد پر مخالفت ہوئی مگر اُن کا متبادل اُسی طبقے سے لیا گیا
آپ تھوڑا غلط اندازہ کر گئیں۔ دوستی اور میل جول کی بات کرنا تقسیمِ برصغیر سے انکار اورسرحد کی لکیر مٹانے کی حمایت کے مترادف قرار نہیں دیا جا سکتا۔ عاصمہ جہانگیر اور نجم سیٹھی کے خیالات میں بنیادی فرق چند اسلامی قوانین پر عاصمہ کی طرف سے غیر ذمہ دارانہ بیانات و نظریات کا ہے ۔
 
ساجد صاحب ہو سکتا ہے میرا اندازہ غلط ہو مگر ان پر علیحدگی پسندوں کی حمایت کا الزام بھی ہے
 
ساجد

محفلین
ساجد صاحب ہو سکتا ہے میرا اندازہ غلط ہو مگر ان پر علیحدگی پسندوں کی حمایت کا الزام بھی ہے
1969 کی سیاسی تاریخ کے بہت سے دیگر علیحدگی پسند اور قوم پرست آج قومی سیاست اور پاکستان کی سالمیت کے داعی ہیں ۔ لگتا ہے کہ آپ نے تصویر کا صرف ایک رخ دیکھا ہے یا پھر آپ نے پیش کردہ رپورٹ جیسی دیگر رپورٹس کا مطالعہ ہی نہیں کیا۔ کل کے بہت سے ولن آج کے ہیرو اور کل کے ہیرو آج کے ولن نظر آئیں گے۔ سندھ اور بلوچستان کی سیاست پر ذرا ریسرچ کریں تو بہت کچھ ہے چونکا دینے والا۔
8 مارچ کو لاہور میں بلوچستان کے صحافیوں کی کانفرنس کی آخری نشست تھی ان میں شرکت کرنے والے صحافیوں سے ہماری ملاقات بھی ہوئی وہ دل و جان سے پاکستان کے وفادار تھے لیکن جن گاڑیوں میں آئے تھے ان پر براہمداغ بگتی کی تصویر تھی۔ یہ چھوٹی سی مثال ہے بلوچستان کی سیاست کے مدو جذر جاننے کے لئے ، صرف رپورٹس سے آپ حقائق تک نہیں پہنچ سکتے۔ رپورٹس کی بنیاد پر ہی تو ہماری حکومتیں بلوچستان میں غلطیوں پر غلطیاں کرتی رہی ہیں۔
 
Top