نجی ٹی وی چینل بول کے میزبان عامر لیاقت اور ان کے پروگرام پر پیمرا کی پابندی

محمدظہیر

محفلین
عامر لیاقت کے عیب فاش ہوئے، ایک بڑا طبقہ اس سے نفرت کرنے لگا ہے، ایسے اور بھی کتنے لوگ ہوں گے جنہیں عوام سننا اور پڑھنا پسند کرتی ہے جن کے عیوب عوام سے چھپے ہیں
 
آخری تدوین:

عثمان

محفلین
مقبول ضرور ہے، مگر اچھا کم ہی لوگ سمجھتے ہیں۔
میرا خیال ہے یہ دونوں متضاد باتیں ہے۔ اگر لوگ اچھا نہیں سمجھ رہے تو قبول کیسے کر رہے ہیں؟
سند یافتہ مذہبی افراد کیسے برسوں سے اس کے پروگرام میں شریک ہوتے آئے ہیں؟
میرے خیال میں اس کی شخصیت، انداز اور پروگرام کے کچھ پہلو لوگوں کے لئے تسلی بخش نہ ہوں لیکن مجموعی طور پر سب قابل قبول ہی ہے۔
 
فرقان احمد

عمدہ لب و لہجے اور خوش گفتاری کے باعث عامر لیاقت صاحب ایک زمانے تک شوبز کی دنیا پر راج کرتے رہے۔ اوائل دور میں تو غالباََ اس سے بھی زیادہ مقبول تھے، جتنے کہ اب ہیں۔ بعد ازاں، مختلف النوع تنازعات میں گھرے رہنے کے باعث کافی حد تک غیر مقبول ہو گئے۔ خاص طور پر جب وہ سیاست میں آئے اور مسلسل پارٹیاں بدلتے چلے گئے تو ان کی شہرت کم ہوتی چلی گئی۔ اسی طرح کچھ ایسی ویڈیوز لیک ہوئیں جن سے ان کا امیج متاثر ہوا۔ تاہم، اس میں کوئی شک نہیں کہ وہ اب بھی ایک مقبول شخصیت ہیں۔ تحریکِ انصاف میں شمولیت کے بعد سوشل میڈیا پر ان کے حق میں بھی کافی پوسٹس دیکھنے کو ملتی رہتی ہیں تاہم اس میں کوئی شک نہیں کہ سنجیدہ مزاج افراد ان کے لاابالی پن کو پسند نہیں کرتے۔
 
یاز

محفلین
سمجھ نہیں آیا یہ کیسا موازنہ ہے۔
ٹرمپ جہاں امریکی ووٹرز کے ایک طبقہ میں ناپسندیدہ ہے وہیں ایک دوسرے طبقہ میں قابل قبول ہے ورنہ عہدہ صدارت کے لئے منتخب نہ ہو سکتا تھا۔
سب میڈیا ہائپ ہے۔ میڈیا ہی بتاتا ہے کہ فلاں شخص یا فلاں پروگرام بہت مقبول ہو گیا ہے۔ عام افراد کو شاید اس کی پروا ہی نہ ہو۔
 
عثمان

محفلین
سب میڈیا ہائپ ہے۔ میڈیا ہی بتاتا ہے کہ فلاں شخص یا فلاں پروگرام بہت مقبول ہو گیا ہے۔ عام افراد کو شاید اس کی پروا ہی نہ ہو۔
اگر پروگرام مقبول نہیں تو میڈیا کو کیا فائدہ غلط بیانی سے؟
مقبول پروگرام تو میڈیا کی ضرورت ہے۔ غیر مقبول پروگرام تو منافع کی کمی سے میڈیا خود ہی ہٹا دیتا ہے۔
پھر اس کے پروگرام کے حاضرین اور مہمانوں سے واضح ہے کہ مقبولیت تو ہے۔
 
پاکستانی میڈیا کا منافع شاید کچھ دیگر ذرائع سے بنتا ہے، تو ان کو ایسی حقیقی مقبولیت کی ضرورت نہیں ہے۔
مقبولیت سے زیادہ "قبولیت" ضروری ہے۔
 
عثمان

محفلین
پاکستانی میڈیا کا منافع شاید کچھ دیگر ذرائع سے بنتا ہے، تو ان کو ایسی حقیقی مقبولیت کی ضرورت نہیں ہے۔
مقبولیت سے زیادہ "قبولیت" ضروری ہے۔
جو بھی لوگ سرمایہ لگا رہے ہیں ان کو مالی منافع ہوتا ہوگا تو کاروبار چل رہا ہے۔
اگر یہ پروگرام پاکستان کے مذہبی طبقات کے لئے قابل قبول نہ ہوتا تو اس کا چلنا ناممکن تھا۔
 
فرقان احمد

محفلین
مقبول پروگرام تو میڈیا کی ضرورت ہے۔ غیر مقبول پروگرام تو منافع کی کمی سے میڈیا خود ہی ہٹا دیتا ہے۔
پھر اس کے پروگرام کے حاضرین اور مہمانوں سے واضح ہے کہ مقبولیت تو ہے۔
عامر لیاقت صاحب مقبول شخصیت ضرور ہیں تاہم ان کی وجہء شہرت کچھ زیادہ اچھی نہیں ہے۔ 'بدنام ہوں گے تو کیا نام نہ ہو گا' والا معاملہ ہے۔
 
عامر لیاقت صاحب مقبول شخصیت ضرور ہیں تاہم ان کی وجہء شہرت کچھ زیادہ اچھی نہیں ہے۔ 'بدنام ہوں گے تو کیا نام نہ ہو گا' والا معاملہ ہے۔
‏رمضان المبارک کے بعد جب شیطان آزاد ہوگا تو یقیناً خوشی سے ڈاکٹر عامر لیاقت کو گلے لگا لے گا کہ انہوں نے اُس کی غیرموجودگی کا احساس نہیں ہونے دیا.
 
یاز

محفلین
عامر لیاقت صاحب مقبول شخصیت ضرور ہیں تاہم ان کی وجہء شہرت کچھ زیادہ اچھی نہیں ہے۔ 'بدنام ہوں گے تو کیا نام نہ ہو گا' والا معاملہ ہے۔
کن لوگوں یا کن طبقات میں مقبول ہیں؟
میں پھر وہی کہوں گا کہ اتنے مقبول نہیں ہیں، جتنا میڈیا نے چڑھا دیا ہے کہ بہت مقبول ہیں۔
 
کن لوگوں یا کن طبقات میں مقبول ہیں؟
میں پھر وہی کہوں گا کہ اتنے مقبول نہیں ہیں، جتنا میڈیا نے چڑھا دیا ہے کہ بہت مقبول ہیں۔
عامر لیاقت حسین کی مقبولیت کا اندازہ اس بات لگا لیں کہ پاکستان کی ایک مایہ ناز پارٹی ان کے ایک ٹویٹ کی مار ہے اور فوراً ٹکٹ دینے پر آمادہ ہو گئی
IMG_20180613_101714.jpg

‏عامر لیاقت وہ واحد بندہ ہےجس پر پی ٹی آئی اور ایم کیو ایم دونوں متفق ہیں
" تم رکھ لو "
 
عامر لیاقت دراصل تماشہ لگانے کا ماہر ہے، اس کے پروگرام میں بھرپور مصالحہ ہوتا ہے، چاہے اس میں میرا کی توبہ کا مصالحہ ہو یا بچیوں کے ڈانس کا یا علماء کی بحث و تکرار کا ۔ کچھ دن پہلے بھارت سے آئی ایک کال پر جس طرح اس نے ڈاکٹر ذاکر نائیک کو بیچ میں زبردستی گھسیٹا اور اس چیز کی وڈیو وائرل ہوئی اس سے اس کے پروگرام کی ریٹنگ ضرور آسمان کو چھوگئی ہوگی ۔ لوگ شوق سے تماشہ دیکھتے ہیں اور عامر لیاقت کی ریٹنگ کو اوپر چڑھا دیتے ہیں۔
 
عثمان

محفلین
عامر لیاقت حسین کی مقبولیت کا اندازہ اس بات لگا لیں کہ پاکستان کی ایک مایہ ناز پارٹی ان کے ایک ٹویٹ کی مار ہے اور فوراً ٹکٹ دینے پر آمادہ ہو گئی
IMG_20180613_101714.jpg

‏عامر لیاقت وہ واحد بندہ ہےجس پر پی ٹی آئی اور ایم کیو ایم دونوں متفق ہیں
" تم رکھ لو "
میں سمجھا آپ نے مذاق کیا ہوگا۔ گوگل سے پتا چلا کہ انہیں بھی تحریک انصاف کا ٹکٹ مل گیا ہے۔ کیا ایسا ہی ہے؟
 
Top