نجی ٹی وی چینل بول کے میزبان عامر لیاقت اور ان کے پروگرام پر پیمرا کی پابندی

عثمان

محفلین
تحریک انصاف اگر عامر لیاقت کے علاوہ مولانا خادم حسین رضوی اور ممتاز قادری کے کسی نزدیکی رشتہ دار کو بھی ٹکٹ دے تو اسے مزید سیاسی تقویت مل سکتی ہے۔ عوام کا ایک طبقہ بھلے ان سے بیزار ہو لیکن ایک دوسرے طبقہ میں ان کی کافی مقبولیت ہے۔ الیکشن میں کامیابی ایسی مشکل تو نہ ہو گی۔
 
سین خے

محفلین
لوگوں کی ایک واضح اکثریت میں یہ کافی مقبول ہو گا۔

:) جی بالکل کافی مقبول ہیں۔ کم از کم کراچی میں ان کی کافی اہمیت ہے۔ میرے اپنے خاندان کے کچھ افراد ان کے پنکھے ہیں اور ان کا شو بلاناغہ دیکھتے ہیں اور ان میں خواتین کی تعداد زیادہ ہے۔ اب یہاں پر جتنے احباب کہہ رہے ہیں کہ ان کی ریٹنگ نہیں ہے تو ہو سکتا ہے ان کے حلقہ احباب میں لوگ ان کو ناپسند کرتے ہوں لیکن اس بات سے انکار نہیں کیا جا سکتا ہے کہ کوئی بھی ان کے شو کو دیکھنا پسند نہیں کرتا ہے۔ لوگ دیکھتے ہیں اور ان کو پسند بھی کرتے ہیں۔

تحریک انصاف اس وقت الیکٹیبلز کی طرف متوجہ ہے اور عامر لیاقت کو پارٹی میں شامل کرنے کے پیچھے یہی وجہ نظر آتی ہے۔ لیکن ایک بات اور یاد رکھنے کی ضرورت ہے کہ عامر لیاقت کی اہمیت متحدہ سے وابستگی کی وجہ سے تھی۔ اب اس پر کچھ کہا نہیں جا سکتا ہے کو لوگ ان کو متحدہ سے نکلنے کے بعد بھی ووٹ دینا پسند کریں گے یا نہیں۔
 
سین خے

محفلین
اگر خدانخواستہ۔۔۔خدانخواستہ یہ بندہ جیت گیا تو کیا ہوگا!!

پہلے بھی تو ہمارے مذہبی امور کے منسٹر رہ چکے ہیں :)
ان کے ماضی کے کارنامے دیکھتے ہوئے تو یہی محسوس ہوتا ہے کہ مذہبی شدت پسندی کو ہوا ملے گی۔ اسی وجہ سے ان صاحب کو اپنی منسٹری اور متحدہ کی ممبرشپ سے بھی ہاتھ دھونا پڑے تھے۔
 
عثمان

محفلین
تحریک انصاف اس وقت الیکٹیبلز کی طرف متوجہ ہے اور عامر لیاقت کو پارٹی میں شامل کرنے کے پیچھے یہی وجہ نظر آتی ہے۔ لیکن ایک بات اور یاد رکھنے کی ضرورت ہے کہ عامر لیاقت کی اہمیت متحدہ سے وابستگی کی وجہ سے تھی۔ اب اس پر کچھ کہا نہیں جا سکتا ہے کو لوگ ان کو متحدہ سے نکلنے کے بعد بھی ووٹ دینا پسند کریں گے یا نہیں۔
ایم کیو ایم سے وابستگی تو ۲۰۰۲ء کے الیکشن سے تھی۔ عامر لیاقت کی شہرت ہی اس زمانے میں کتنی ہوگی۔
اب ۲۰۱۸ء میں ان کی اپنی ذاتی فین بیس ہے۔ متحدہ یا تحریک انصاف کیا، آزاد امیدوار کے طور پر بھی ان کی جیت کے امکانات ہونگے۔
 
جی عامر لیاقت کی کافی مضبوط فین بیس موجود ہے جو کہ انھوں نے رفاحی کاموں اور اپنے شوز کے ذریعے لوگوں میں تحفے تحائف بانٹ کر بنائی ہے۔ اور بڑی تعداد میں لوگوں کا ان کے شوز کو دیکھنے کا جو مقصد میری سمجھ میں آیا ہے وہ یہ بھی ہے کہ کسی نا کسی کا رشتے دار شو میں موجود ہوتا ہے اور پورا خاندان اس کے جیتنے کے چکر میں شو دیکھتا رہتا ہے۔

اب ایسی قوم جہاں پر ہر شخص کے اتنے مالی مسائل موجود ہیں وہاں یہ صاحب فرشتے سے کم سمجھے نہیں جاتے ہیں۔

ان کی جیت کے امکانات موجود ہیں پر متحدہ کے ہاتھ سے کراچی کا مینڈیٹ اتنی آسانی سے جاتا محسوس ہوتا نہیں ہے۔ باقی یہ ہے کہ ہونے کو تو کچھ بھی ہو سکتا ہے۔
 
عثمان بھائی متحدہ کے پلیٹ فارم سے الیکشن جیتنا درحقیقت اس جیت میں امیدوار کی کوئی اپنی کرشمہ سازی نہیں ہوتی ، ووٹر متحدہ کو ووٹ دیتا ہے نہ کہ امیدوار کو۔ عامرلیاقت کی جو ذاتی فین بیس ہے وہ بس میڈیا کی بدولت ہے ،عامرلیاقت اس فین بیس پر کبھی بھی الیکشن نہیں جیت سکتے ۔ تحریک انصاف کے ٹکٹ پر اب وہ دوبارہ امیدوار ہیں ،مگر مجھے ان کی جیت کے آثار بہت کم نظر آرہے ہیں ۔
 
یاز

محفلین
جی عامر لیاقت کی کافی مضبوط فین بیس موجود ہے جو کہ انھوں نے رفاحی کاموں اور اپنے شوز کے ذریعے لوگوں میں تحفے تحائف بانٹ کر بنائی ہے۔ اور بڑی تعداد میں لوگوں کا ان کے شوز کو دیکھنے کا جو مقصد میری سمجھ میں آیا ہے وہ یہ بھی ہے کہ کسی نا کسی کا رشتے دار شو میں موجود ہوتا ہے اور پورا خاندان اس کے جیتنے کے چکر میں شو دیکھتا رہتا ہے۔

اب ایسی قوم جہاں پر ہر شخص کے اتنے مالی مسائل موجود ہیں وہاں یہ صاحب فرشتے سے کم سمجھے نہیں جاتے ہیں۔

ان کی جیت کے امکانات موجود ہیں پر متحدہ کے ہاتھ سے کراچی کا مینڈیٹ اتنی آسانی سے جاتا محسوس ہوتا نہیں ہے۔ باقی یہ ہے کہ ہونے کو تو کچھ بھی ہو سکتا ہے۔
میرا اندازہ ہے کہ متحدہ کی حمایت کے بغیر عامر لیاقت نے اپنی ضمانت بھی بچا لی تو بڑی بات ہو گی۔ کراچی میں اکثریتی ووٹ صرف متحدہ کا ہے۔
ہاں اگر فرشتے مدد کو آ جائیں تو کچھ بھی ہو سکتا ہے۔
 
چلئے پھر لگ گئی شرط!
جیت کی صورت میں انعام کیا ہونا چاہیے۔ :)
 
عثمان

محفلین
جیت کا انعام طے کرنا تو مشکل ہے۔
ہارنے والے کو سزا کے طور پہ ڈرامہ چوراسی دو دفعہ دیکھنا ہو گا یا چوہدری نثار کی دو پریس کانفرنس پوری سننا ہوں گی۔
انعام کے طور پر مدح سرائی پر مبنی ایک پیرا گراف لکھا جا سکتا ہے۔
 
اگر خدانخواستہ۔۔۔خدانخواستہ یہ بندہ جیت گیا تو کیا ہوگا!!
کچھ خاص نہیں ۔
ان کے ماضی کے کارنامے دیکھتے ہوئے تو یہی محسوس ہوتا ہے کہ مذہبی شدت پسندی کو ہوا ملے گی۔
کوئی خاص فرق نہیں پڑتا ایسے لوگوں سے۔
 
Top