نجی چینل اور جعلی پیر کا مشترکہ کارنامہ

ساجد

محفلین
بھائی تھوڑا معلومات میں اضافہ کر لیں۔ توصیف الرحمٰان حفظہ اللہ نے دین اسلام کی ترویج کے لیے کبھی ویڈیو کو حرام قرار نہیں دیا۔ بلکہ ایک ویڈیو میں انہوں نے اسے جائز قرار دیا ہے۔ ہاں یہ الگ بات ہے کہ اگر اس "مکتبہ فکر" سے آپ کو کچھ اختلاف ہے (تھوڑا بہت ہو بھی سکتا ہے، جو نفرت کا باعث نہ بنے) تو پھر کچھ کہا نہیں جا سکتا۔
جو علماء قول و فعل کا تضاد نظر آتے ہیں انہیں چھوڑیں، جو نہیں ہیں انہیں ڈھونڈنے کی کوشش کریں، نہیں تو خود دین اسلام کو سمجھنے کی کوشش کریں۔ اگر ان میں سے کچھ بھی نہیں کر سکتے تو کم از کم سب مسلمانوں کے لیے یہ دعا کر دیا کریں:
الٰھم اهدنا فيمن هديت
جاسم بھائی ، مجھے تو معاف ہی رکھیں :)۔
میں تو "و ما علینا الا البلاغ" کا قائل ہوں۔ فکر کے مکتبے میرے دماغ میں کبھی نہیں گھسے ہیں اور اللہ پاک سے دعا ہے کہ مجھے مرتے دم تک ان سے دور ہی رکھے ۔ میں صرف اور صرف مسلمان ہوں جو اسلام کو سلامتی اور دوسروں کے لئیے امن ومحبت کا پیامبر مانتا ہے۔
اسلام میرا مذہب ہے ۔ میرا کوڈ آف لائف ہے ۔ اور میں اسے حتی الوسع اپنی زندگی کے معاملات میں اپنانے کی کوشش کرتا ہوں ۔ حال آں کہ اسے صرف عبادات میں اپنا کر خود کو پارسا کہلوانا بہت آسان ہوتا ہے۔ اللہ سےتوبہ کرتا ہوں لیکن انسانی جبلت پھر سے گناہ کی طرف لے جاتی ہے پھر سے مالک حقیقی کے آگے روتا ہوں اور دل کو سکون ملتا ہے تو محسوس ہوتا ہے کہ اس نے پھر مجھ گناہ گار پہ ترس کھا لیا ۔ یوں سرشاری و خود احتسابی کے عالم میں گزر رہی ہے اور کسی پر اس کے ایمان اور عقیدے کے حوالے سے طنز ، تشنیع ، ٹھٹھول ، تلبیس (تقل اتارنا) اور منہ بگاڑ کر تنقید کرنا مجھ جیسا گناہ گار کہاں افورڈ کر سکتا ہے۔ شاید یہ کام فضلاء ہی کا ہو سکتا ہے۔ اور میں رب کا شکر ادا کرتا ہوں کہ اس نے مجھے ایسا فاضل نہیں بنایا۔
اللہ ہم سب کو ہدایت نصیب فرمائے۔
 
ساجد

محفلین
ایک عاجزانہ گزارش ہے کہ بہن ام نورالعین اور بھائی محمود غزنوی لکھتے وقت جذبات پہ تھوڑا قابو رکھا کریں تا کہ بد مزگی پیدا نہ ہو۔ موڈریٹر ہوں نہ منتظم بس اخلاقی طور پہ کہنے کا حق استعمال کر رہا ہوں ۔
 
اصل پیغام ارسال کردہ از: محمود احمد غزنوی شائد آپ علمی معاملات میں دلیل کی بنیاد پر مختلف رائے رکھنے والوں کا احترام کرتی ہوں لیکن مذکورہ مولوی صاحب میں ایسی اعلیٰ ظرفی دیکھنے میں نہیں آئی۔۔۔1-میں نے کئی مرتبہ انکو طاہر القادری کو طاہر الپادری کہتے ہوئے سنا ہے اور 2-تبلیغی جماعت کے مولوی طارق جمیل کے بارے مین بھی انکا انداز عامیانہ اور بازاری سا ہے۔۔۔۔
اور یہ رہا یہ اس کا ثبوت
كيا اس وڈیو ميں ان دونوں باتوں كا كوئى ثبوت ہے ؟
منتظر ....
 
جاسم

محفلین
جاسم بھائی ، مجھے تو معاف ہی رکھیں :)۔
میں تو "و ما علینا الا البلاغ" کا قائل ہوں۔ فکر کے مکتبے میرے دماغ میں کبھی نہیں گھسے ہیں اور اللہ پاک سے دعا ہے کہ مجھے مرتے دم تک ان سے دور ہی رکھے ۔ میں صرف اور صرف مسلمان ہوں جو اسلام کو سلامتی اور دوسروں کے لئیے امن ومحبت کا پیامبر مانتا ہے۔
اسلام میرا مذہب ہے ۔ میرا کوڈ آف لائف ہے ۔ اور میں اسے حتی الوسع اپنی زندگی کے معاملات میں اپنانے کی کوشش کرتا ہوں ۔ حال آں کہ اسے صرف عبادات میں اپنا کر خود کو پارسا کہلوانا بہت آسان ہوتا ہے۔ اللہ سےتوبہ کرتا ہوں لیکن انسانی جبلت پھر سے گناہ کی طرف لے جاتی ہے پھر سے مالک حقیقی کے آگے روتا ہوں اور دل کو سکون ملتا ہے تو محسوس ہوتا ہے کہ اس نے پھر مجھ گناہ گار پہ ترس کھا لیا ۔ یوں سرشاری و خود احتسابی کے عالم میں گزر رہی ہے اور کسی پر اس کے ایمان اور عقیدے کے حوالے سے طنز ، تشنیع ، ٹھٹھول ، تلبیس (تقل اتارنا) اور منہ بگاڑ کر تنقید کرنا مجھ جیسا گناہ گار کہاں افورڈ کر سکتا ہے۔ شاید یہ کام فضلاء ہی کا ہو سکتا ہے۔ اور میں رب کا شکر ادا کرتا ہوں کہ اس نے مجھے ایسا فاضل نہیں بنایا۔

یہ انسان اور اللہ کا معاملہ ہے۔ اور پتہ نہیں کوئی دوسرا اللہ کے آگے کتنا روتا ہو، اور کسکا رونا اللہ کو کتنا پسند آتا ہو۔ کسی کا کم اور بااثر رونا شاید اللہ کو زیادہ پسند آ جائے، اور کسی دوسرے کا بہت زیادہ اور بغیر اثر کے رونا بھی اس انسان کو کوئی کام نہ دے سکے۔ یہ تو اللہ بہتر جانتا ہے اور اللہ ہم سب کی ہی مغفرت فرمائے اور ہماری توبہ کو قبول فرمائے۔ آمین۔
باقی گزارش یہی تھی کہ اگر شیخ کی اس ویڈیو میں بات کرنے کے انداز پر کوئی آُپ کو بات بری لگی تھی، تو یا تو آپ کوئی ایسی ویڈیو جس میں کچھ آپ کے بقول بامقصد اور اصلاحی باتیں ہوں، انہیں دنیا کے سامنے شئر کر دیں، اور اگر نہیں کر سکتے تو بھائی خاموشی زیادہ بہتر ہے۔ کیونکہ اس ویڈیو میں جس انداز میں "جعلی پیر" کی کلاس لی گئی ہے، میرے خیال سے تو وہ بہت بہتر اور عبرت آموز ہے اور اس میں نا تو کوئی طنز ہے، نہ منہ بنا کر اور نقلیں اتار کر کوئی ایسی بات کی گئی ہے۔۔۔۔
اللہ ہم سب کو ہدایت نصیب فرمائے۔
آمین، ثم آمین۔ اور پھر اس پر ثابت قدم بھی رکھے۔ آمین۔
 
جاسم بھائی شاعر نے کہا تھا،
زاہد نگاہ کم سے کسی رند کو نہ دیکھ
جانے اس کریم کو تو ہے کہ وہ پسند
دراصل یہ بات نبی اکرم علیہ صلوۃ و السلام کے مختلف فرامین کا نچوڑ ہے جن میں تکبر ، نخوت ، غرور اور علمی برتری کے زیر اثر دوسروں کو حقیر سمجھنے سے منع کیا گیا۔ علم اللہ تعالی کی ودیعت کردہ ایک نعمت ہے اور اس کا درست استعمال ہمارے اوپر لازم ہے ۔ اللہ آپ کو جزائے خیر دے کہ آپ نے مجھ جاہل کو خاموشی کی اہمیت بتا دی ورنہ میں بھی شاید یہاں دوسروں پر پھبتیاں کس رہا ہوتا یا پھر اپنے وطن کے خلاف شعلہ بیانی کے جوہر دکھا رہا ہوتا۔ ان شعلہ بیانوں میں سارے فکروں کے مکتبے مستقبل کی فکر سے بے نیاز شامل ہیں۔
بندہ پرور ، آپ کی دعاؤں کی ضرورت ہے ورنہ میں کہاں اور صاحبان علم کہاں۔
میں کم تر یہ سمجھتا ہوں کہ ویڈیوز سے بھی بہتر اصلاحی تبلیغ ہمارا عمل یعنی انسانوں کے ساتھ ہمارے معاملات ہیں۔
۔۔۔۔۔۔
اس کے بعد تو آپ جعلی پیر کے حوالے سے میرے خیالات سے آگاہ ہو ہی گئے ہوں گے!!!۔ ایسے جعلسازوں کو خوف خدا ہے نہ آخرت کی فکر اور نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی ذات اقدس کے حوالے سے ان کو جھوٹ بولتے حیا بھی نہیں آتی۔
 
Top