محمدظہیر
محفلین
شاید کہنے کی وجہ؟شاید اصل شاعری ڈاکٹر حسن رضوی کی ہے۔ ندا فاضلی جی نے سرقہ کیا تھا
شاید کہنے کی وجہ؟شاید اصل شاعری ڈاکٹر حسن رضوی کی ہے۔ ندا فاضلی جی نے سرقہ کیا تھا
الہلال بھائی! شاید کہنے کی وجہ فقط یہ ہے کہ ہو سکتا ہے کہ یہ بات غلط ہو۔ ایسا بھی تو ممکن ہے (اگرچہ امکان بہت کم ہے) کہ ندا فاضلی نے گیت پہلے لکھا ہو اور حسن رضوی صاحب نے بعد میں۔شاید کہنے کی وجہ؟
الہلال بھائی! شاید کہنے کی وجہ فقط یہ ہے کہ ہو سکتا ہے کہ یہ بات غلط ہو۔ ایسا بھی تو ممکن ہے (اگرچہ امکان بہت کم ہے) کہ ندا فاضلی نے گیت پہلے لکھا ہو اور حسن رضوی صاحب نے بعد میں۔
برسبیلِ تذکرہ، میں نے حسن رضوی کی یہی غزل کافی پہلے ایک کتاب میں پڑھی تھی۔ یہی انٹرنیٹ پر مختلف ویب سائٹس پر موجود ہے۔ ریختہ پہ اس کو یہاں دیکھا جا سکتا ہے۔
غور کرنے کی بات یہ ہے کہ مرکزی خیال میں مماثلت نہیں اور نا ہی تھیم میں ہے۔ گیت میں اور غزل میں مجھے بہت فرق محسوس ہو رہا ہے۔ شروع میں میں سمجھا کہ ندا فاضلی صاحب نے ہوبا ہو غزل اپنے نام کر لی ہے لیکن غور کرنے پر معلوم ہوادونوں میں بہت فرق ہے۔اسی لیے میں نے گیت کی تعریف لکھ دی ۔ اس بات سے میں اتفاق کرتا ہوں کہ گیت کا پہلا شعر تھوڑا بہت غزل کے پہلے شعر سے ملتا ہے اس کے باوجود مجھے آپ کی اس بات کو تسلیم کرنے میں دقت ہو رہی ہے کہ ندا فاضلی نے حسن رضوی کی غزل کا سرقہ کیا ہے۔سرقہ کے لئے ضروری نہیں کہ لفظ بہ لفظ نقالی ہو۔ مرکزی خیال یا تھیم کو نقل کرنا یا ابتدائی اشعار کو ہوبہو یا معمولی تبدیلی کے ساتھ پیش کرنے کو بھی سرقہ ہی کہا جانا چاہئے۔
یہ تو آپ کا تعارفی دھاگہ ہے۔ چلیے اس شعر کے بہانے آپ کا تعارف بھی پڑھ لیا۔اور پھر ایک پرانی لڑی کی یہ پوسٹ بھی دیکھئے۔
مشہور لوگوں کے گیت ہی اکثر فلم والے لیتے ہیں۔میرا خیال ہے بعض اوقات ان کے پاس لوگ اپنی لکھی ہوئی پسنددہ شاعری بھیج دیتے ہیں۔ چونکہ فلم بنانے والوں کا رابطہ لیرسٹ سے ہوتا ہے اس لیے وہ اپنے نام سے پیش کرتے ہوں گے تاکہ مقبول ہو اور مقبول ہونے کے بعد کمائے ہوئے پیسے تقسیم کرلیتے ہوں گے۔ویسے میں اس بات پہ حیران ہوں کہ ندا فاضلی جیسے باکمال شاعر اور گیت نگار کو کسی بھی قسم کے سرقے کی ضرورت کیوں آن پڑی۔ جو شاعر "تُو اس طرح سے میری زندگی میں شامل ہے" جیسے لازوال اور بے مثال گیت خود تخلیق کر سکتا ہے، اس کو کسی کی نقل کیوں کرنی پڑ گئی۔