نستعلیق اردو ونڈوز ۸ اور آفس ۲۰۱۳ میں!

arifkarim

معطل
مجھے حیرت ہے کہ ابھی تک کسی نے ونڈوز ۸ میں آفس ۲۰۱۳ پر اردو لکھ کر نہیں دیکھی؟ آج دونوں انسٹال کر کے اردو کی اسپورٹ چیک کی تو یہ دیکھ کر دنگ رہ گیا کہ مائکروسافٹ والوں نے ابھی سے آفس ۲۰۱۳ کیلئے اردو کی ڈکشنری لانچ بھی کر دی ہے! مزید یہ کہ پوری ونڈوز کے علاوہ اردو کی رینڈرنگ پہلے سے بہت زیادہ برق رفتاری سے کام کر رہی ہے۔ نستعلیق فانٹس تو ایسا تیز دوڑ رہے ہیں کہ یقین ہی نہیں آتا کہ میں ایک ونڈوز جیسے بدنام زمانہ آپریٹنگ سسٹم پر کام کر رہا ہوں۔ کچھ اسکرین شاٹس ملاحظہ ہوں:
JN3l0.png
ilxv8.png
QmbEl.png
zWc2m.png
 

نعیم سعید

محفلین
زبردست …… یہ تو بہت اچھی خبر سنائی۔
کیا وررڈ ۲۰۱۳ میں ٹائپوگرافی کے ایڈوانس فیچرز بھی استعمال کیے گئے ہیں ؟ جیسا کہ ایڈوب انڈیزائن میں کئے گئے ہیں؟
 
میں نے ونڈوز8 کا پریویوو ورزن استعمال کیاتھا اس میں آفس 2013 بھی استعمال کیا تھا بہت اچھالگا تھا مائکرو سوفٹ والوں نےقریب قریب سبھی زبانو کی ڈکشنریز ڈاؤن لوڈ کے لئے مہیا کردی ہیں
اس میں میں نے انپیج چلانا چاہا تو وہ کسی قیمت پر نہیں چلا ہوسکتا ہے اس فل ورزن ونڈوز 8میں چل جائے جن احباب کے پاس ونڈو8 فل ورزن ہے وہ ذرا چیک کرکے بتادیں شکریہ
کھڑ کی نمبر 8 کھڑ کی نمبر7 سے بہت تیز رفتار بھی ہے اورشانداربھی اسکے استعمال کا واقعی ایک الگ مزا ہے
 

محمد بلال اعظم

لائبریرین
میں ونڈوز 8 پری ویو ورژن اور آفس 2013 دونوں استعمال کیے ہیں اور بہت مزہ آ رہا ہے۔
ویسے کیا میں ونڈوز 7 میں بھی آفس 2013 کر سکتا ہوں، اس وقت میں آفس 2007 استعمال کر رہا ہوں۔
 

الف عین

لائبریرین
عارف کریم، ونڈوز کے اپنے اردو ڈفالٹ فانٹ کے ساتھ بھی سکرین شاٹ دینا تھا۔ اور کوئی بھی یہاں دے سکتا ہے۔
 

محمد بلال اعظم

لائبریرین
عارف کریم، ونڈوز کے اپنے اردو ڈفالٹ فانٹ کے ساتھ بھی سکرین شاٹ دینا تھا۔ اور کوئی بھی یہاں دے سکتا ہے۔

میں نے ابتدائی ورژن چیک کیا تھا لیکن افسوس کہ اُس کا کوئی سکرین شاٹ نہیں لے سکا کیونکہ اگلے ہی دن ونڈوز کرپٹ ہو گئی تھی۔
 

تعمیر

محفلین
یہاں سے علم ہوا تھا کہ مائیکروسافٹ ونڈوز 8 میں اپنا خود کا نستعلیق فونٹ بنام Urdu Typesetting شامل کرنے والا ہے۔ کیا کسی نے ونڈوز 8 میں یہ مائیکروسافٹ نستعلیق فونٹ چیک کیا ہے؟
 
Top