نستعلیق خطوط اور ای او ٹی eot

ابو کاشان

محفلین
eot فونٹ کا وہ فارمیٹ ہے جس کے ذریعہ آپ اپنی سائیٹ کو ناظر کو ویسے ہی دِکھا سکتے ہیں جیسا آپ نے بنایا ہے۔ اس میں فونٹ کو ویب سائیٹ کے ساتھ نتھی (embed) کیا جاتا ہے۔ فونٹ سرور پر ہی ہوتا ہے اور ہر پیج کے ساتھ ڈاؤنلوڈ ہوتا ہے۔ کم وزن والے فونٹ کے لیئے تو خاص فرق نہیں پڑتا لیکن یہ وقت طلب ہوتا ہے نستعلیقی خطوط کے لیئے۔ اس لیئے فورم پر اس کے امکانات ابھی روشن نہیں ہیں۔

اور کچھ جناب؟
 
الف عین

لائبریرین
لیکن عبد المجید۔ وہ ایکسٹینشن بھی فائر فاکس ورژن 2 تک کے لئے تھا۔ ورژن 3 میں بیکار ہو گیا ہے۔ اب اس کی اپ گریڈ نہ ہی کی جائے تو بہتر ہے کہ اس تکنیک کا استعمال بالکل نا پسندیدہ ہے۔ نستعلیق فانٹس کی اب کمی تو نہیں ہے نا، اب اس کی کیا ضرورت؟
 
arifkarim

معطل
EOT ایکسٹنشن مائکروسافٹ کی Weft ایمبڈنگ ٹیکنالوجی پر مبنی ہے۔ لیکن جیسا کہ پہلے بھی ذکر ہو چکا ہے کہ اس طور کی ایمبڈنگ یا انکرپشن فانٹ کو چوری سے بچانے کیلئے غیر موزوں ہے۔ نیز سوائے انٹرنیٹ اکسپلورر کے کوئی بھی براؤزر اسکی مکمل اسپورٹ فراہم نہیں‌ کرتا۔
مزید:
http://www.microsoft.com/typography/web/embedding/weft3/
 
لیکن عبد المجید۔ وہ ایکسٹینشن بھی فائر فاکس ورژن 2 تک کے لئے تھا۔ ورژن 3 میں بیکار ہو گیا ہے۔ اب اس کی اپ گریڈ نہ ہی کی جائے تو بہتر ہے کہ اس تکنیک کا استعمال بالکل نا پسندیدہ ہے۔ نستعلیق فانٹس کی اب کمی تو نہیں ہے نا، اب اس کی کیا ضرورت؟
الف عین صاحب مجھے یہ بات معلوم نہیں تھی کہ وہ ایکسٹیشن فائر فوکس کے ورژن 3 کیلئے بیکار ہے ۔ ای او ٹی کے سلسلے میں نقش قدم صاحب نے دھاگہ شروع کردیا تھا شاید وہی بہتر بتاسکیں کہ وہ ای او ٹی کو کس سلسلے میں مفید پاتے ہیں ۔ ویسے میں خود آپسے بلکل متفق ہوں کہ اب اس ایکسٹینشن کی ضرورت نہیں‌ہے
 
footprints

محفلین
فوری توجہ پر آپ سب کا بہت بہت شکریہ، محفل پر یہ میرا پہلا استفسار ہے
EOT کے حوالہ سے گفتگو تو ہو چکی البتہ میری اس میں دلچسپی کی واحد وجہ یہ تھی کہ اس ٹکنالوجی کے استعمال سے خط کی تنصیب نہیں کرنا پڑتی۔
خط کے حجم کے کم ہونے کے امکانات بھی ہوتے ہیں کیونکہ اس میں صرف استعمال شدہ حروف یا ان کے مجموعے شامل کیے جاتے ہیں خصوصا جب صفحہ پر متن بھی کم ہو۔
مختصر یہ کہ میں نے ان خطوط کا eot بنانے کی کوشش کی لیکن کامیابی نہ ہوئی۔اور پھر ارادہ کیا کہ آپ لوگوں کی رائے اور مشورہ حاصل کیا جائے۔
بہر حال اس کا استعمال تو صرف مخصوص حالات میں قابل ترجیح ہے عام صورت میں تو جیسا کہ کہا گیا کہ غیر موزوں اور نامناسب بھی ہے۔
ویسے (آف دی ریکارڈ) پاک ڈیٹا مینیجمنٹ والے اس کا استعمال تو بہت خوب کرتے ہیں۔
 
footprints

محفلین
مسئلہ میرا جوں کا توں

مگر دوستو! کوٕئی تو بتائے کہ کیا ان نستعلیق خطوط کا eot بنانا ممکن ہے؟

کیونکہ میرا مسئلہ تو جوں کا توں ہے

شکریہ
 
مگر دوستو! کوٕئی تو بتائے کہ کیا ان نستعلیق خطوط کا eot بنانا ممکن ہے؟

کیونکہ میرا مسئلہ تو جوں کا توں ہے

شکریہ

eot مائکروسافٹ ویفٹ ٹینالوجی پر مبنی ہے۔ اسلئے فانٹس کو ویفٹ پروگرام کے ذریعے ہی استعمال کیا جا سکتا ہے۔ ویفٹ یہاں سے حاصل کریں: http://www.microsoft.com/typography/web/embedding/weft3/
 
footprints

محفلین
مسئلہ میرا جوں کا توں

جناب میں نے بھی اسی اطلاقیے کو استعمال کر کے یہ کوشش کی تھی۔
میں نتائج کہیں انٹرنیٹ پر اپ لوڈ کرنے کی کوشش کرتا ہوں تاکہ اسے آزمایا جاسکے۔

اور کیا تکنیکی طور پر نستعلیق خطوط کے eot بنائے جاسکتے ہیں؟ 
 
نقش قدم صاحب ای او ٹی کسی بھی خط کا صرف اس وقت بنایا جاسکتا ہے جب سائٹ کا منتظم یہ سپورٹ ڈالنا چاہے سائٹ میں یہ کام فونٹ‌ڈویلپر کے اختیار میں‌نہیں ہے کہ وہ فونٹ‌کو ای او ٹی بنائے ای او ٹی تب ہی بن جاتا ہے جب سائٹ پر فونٹ‌کو ایمبڈ کیا جاتا ہے
 
جناب EOT بنانے کے لیے کس سائیٹ کا منتظم ہونا ضروری نہیں بلکہ MS Weft کے ذریعے یہ کام بحسن وخوبی انجام دیا جاسکتا ہے، ویب سائیٹ کا تو صرف حوالہ ہوتا ہے جہاں سے وہ ٍفونٹ استعمال ہوسکتا ہے۔ اور اگر آپ حوالہ میں کمپیوٹر کی ہارڈ ڈرائیوز کے حروف بھی شامل کردیں تو EOT کو آپ ڈیسک ٹاپ سے بھی استعمال کر سکتے ہیں۔
میں اس سے قبل غیر نستعلیق کئی خطوط کے EOT کامیابی سے بنا کر جانچ چکا ہوں اور مشکل ہوئی تو ان نستعلیق خطوط میں جس پر میں نے یہان اس زمرہ میں مدد چاہی۔
واضح رہے کہ پاک ڈیٹا مینیجمنٹ والے اپنے خطوط کو کاروباری حوالہ سےمحفوظ رکھنے کے لیے EOT خطوط ہی استعمال کرتے ہیں۔ اور نمونہ کے طور پر آپ ان کی بنائی ہوئی ویب سائیٹ کا دورہ کر سکتے ہیں جیسے:
www.banuri.edu.pk

جناب یہاں‌دیکھ لیں
The Web Embedding Fonts Tool 'WEFT', lets Web authors create 'font objects' that are linked to their Web pages so that when an Internet Explorer user views the pages they'll see them displayed in the font style contained within the font object.
 
footprints

محفلین
محترم یہ سب گفتگو تو پہلے ہی ہو چکی ہے، شاید کہ میں اپنے مسئلہ صحیح طور سے بیان نہیں کر پایا۔ مسئلہ کچھ یوں ہے:

Weft مائکرسافٹ کی فانٹ ایمبڈنگ ٹیکنالوجی ہے جس سے کسی بھی فانٹ کا ( بشرطیکہ اس خط کے خالق نے اسے ایمبڈ کرنے پر پابندی عائد نہ کی ہو ) eot بنایا جاسکتا ہے۔
eot بنانے کے مراحل یہ ہوتے ہیں:
Eot بنائے جانے کے لیے درکار خط کا سسٹم میں پہلے سے نصب ہوناِ۔
وہ متون جنہیں ویب پر اس خط میں دکھانا مطلوب ہو۔
weft سافٹ ویئر (مائکروسافٹ کی ویب سائیٹ پر دستیاب ہے)
weft کو eot بنانے کے لیے اس ویب سائیٹ کو عنوان دریافت کرتا ہے جہاں اس eot کو متون دکھانے کے لیے استعمال کیا جائے گا اسی سے کسی خط کی ویب سائیٹ پر حفاظت بھی ممکن ہوتی ہے کہ کوئی اور اسے حاصل کرنے کا باوجود استعمال نہ کرسکے۔ کیونکہ eot صرف اسی صورت میں کام کرے گا جب یہ فراہم کردہ عنوان ویب سائیٹ سے استعمال کیا جائے گا۔
حوالہ میں کمپیوٹر کی ہارڈ ڈرائیوز کے حروف بھی شامل کیے جاسکتے ہیں جسکہ نتیجہ میں اس ڈیسک ٹاپ یہ کمپیوٹڑ کی سی ڈی درائیو میں بھی استعمال کیا جاسکتا ہے
اس ٹیکنالوجی کے استعمال کے مقاصد:
اسے قیمتی خطوط کو محفوظ رکھنے کے لیے استعمال کیا جاتا ہے جیسے پاک ڈیٹا مینیجمنٹ والے اپنے نستعلیق خطوط کو مھفوظ رکھنے کے لیے استعمال کرتے ہیں۔
اور ویب سائیٹ مصنف کی خواہش کے مطابق ویب سائیٹ پر متن کی مختلف خطوط میں نمائش کے لیے جبکہ صارف کو خط بھی خطوط نصب بھی نہ کرنا پڑیں۔
اب میں بھی مؤخر الذکر مقصد کے لیے نستعلیق خطوط کے لیے eot بنانا چاہ رہا تھا جس میں کامیابی نہ ہوئی جبکہ نستعلیق کے علاوہ دیگر اردو و عربی خطوط کے لیے کامیابی کے ساتھ eot بنا چکا ہوں۔

اب نستعلیق خطوط سازوں میرا یہ پوچھنا ہے آیا کہ میں ان خطوط کے لیے eot بنانے میں غلطی کر رہا ہوں یا پھر یہ خطوط eotکے لیے سپورٹ فراہم نہیں کرتے؟

eot خطوط کو ٹی ٹی یف کی صورت میں حاصل کرنا نہایت آسان ہے۔ ہم کئی مرتبہ اسکے کامیاب تجربے کر چکے ہیں۔ اگر آپ صرف ویب پر خطوط ایمبڈ کرنا چاہتے ہیں تو eot جیسی ناقص تیکنالوجی کی بجائے css شیٹس استعمال کریں۔
 
footprints

محفلین
Eot کی بجائے css کا استعمال

شکریہ جمیل نستعلیق !
اگر ممکن ہو تو آپ eot کی بجائے css کااستعمال مثال کے ساتھ سمجھا دیجیے گا،

میری اولین ضرورت بغیر فونٹ انسٹالیشن کے ویب یوزر کو اپنے پسندیدہ فونٹس مین متن کو دکھانا ہے۔
 
Top