footprints
محفلین
فورم پر مذکورہ خطوط کی Eot پر منتقلی کے حوالہ سےجانچ پڑتال
ساجد قبال صاحب فائر فوکس پر ایک مخصوص ایکسٹینشن انسٹال کرنے سے Embbeding Open Type یعنی OET کام کرتا ہےدوسرے یہ انٹرنیٹ ایکسپلورر کے علاوہ دوسرے براؤذرز پر کارآمد بھی نہیں۔
الف عین صاحب مجھے یہ بات معلوم نہیں تھی کہ وہ ایکسٹیشن فائر فوکس کے ورژن 3 کیلئے بیکار ہے ۔ ای او ٹی کے سلسلے میں نقش قدم صاحب نے دھاگہ شروع کردیا تھا شاید وہی بہتر بتاسکیں کہ وہ ای او ٹی کو کس سلسلے میں مفید پاتے ہیں ۔ ویسے میں خود آپسے بلکل متفق ہوں کہ اب اس ایکسٹینشن کی ضرورت نہیںہےلیکن عبد المجید۔ وہ ایکسٹینشن بھی فائر فاکس ورژن 2 تک کے لئے تھا۔ ورژن 3 میں بیکار ہو گیا ہے۔ اب اس کی اپ گریڈ نہ ہی کی جائے تو بہتر ہے کہ اس تکنیک کا استعمال بالکل نا پسندیدہ ہے۔ نستعلیق فانٹس کی اب کمی تو نہیں ہے نا، اب اس کی کیا ضرورت؟
مگر دوستو! کوٕئی تو بتائے کہ کیا ان نستعلیق خطوط کا eot بنانا ممکن ہے؟
کیونکہ میرا مسئلہ تو جوں کا توں ہے
شکریہ
جناب EOT بنانے کے لیے کس سائیٹ کا منتظم ہونا ضروری نہیں بلکہ MS Weft کے ذریعے یہ کام بحسن وخوبی انجام دیا جاسکتا ہے، ویب سائیٹ کا تو صرف حوالہ ہوتا ہے جہاں سے وہ ٍفونٹ استعمال ہوسکتا ہے۔ اور اگر آپ حوالہ میں کمپیوٹر کی ہارڈ ڈرائیوز کے حروف بھی شامل کردیں تو EOT کو آپ ڈیسک ٹاپ سے بھی استعمال کر سکتے ہیں۔نقش قدم صاحب ای او ٹی کسی بھی خط کا صرف اس وقت بنایا جاسکتا ہے جب سائٹ کا منتظم یہ سپورٹ ڈالنا چاہے سائٹ میں یہ کام فونٹڈویلپر کے اختیار میںنہیں ہے کہ وہ فونٹکو ای او ٹی بنائے ای او ٹی تب ہی بن جاتا ہے جب سائٹ پر فونٹکو ایمبڈ کیا جاتا ہے
جناب یہاںدیکھ لیںمیں اس سے قبل غیر نستعلیق کئی خطوط کے EOT کامیابی سے بنا کر جانچ چکا ہوں اور مشکل ہوئی تو ان نستعلیق خطوط میں جس پر میں نے یہان اس زمرہ میں مدد چاہی۔
واضح رہے کہ پاک ڈیٹا مینیجمنٹ والے اپنے خطوط کو کاروباری حوالہ سےمحفوظ رکھنے کے لیے EOT خطوط ہی استعمال کرتے ہیں۔ اور نمونہ کے طور پر آپ ان کی بنائی ہوئی ویب سائیٹ کا دورہ کر سکتے ہیں جیسے:
www.banuri.edu.pk
شکریہ
The Web Embedding Fonts Tool 'WEFT', lets Web authors create 'font objects' that are linked to their Web pages so that when an Internet Explorer user views the pages they'll see them displayed in the font style contained within the font object.
اسے قیمتی خطوط کو محفوظ رکھنے کے لیے استعمال کیا جاتا ہے جیسے پاک ڈیٹا مینیجمنٹ والے اپنے نستعلیق خطوط کو مھفوظ رکھنے کے لیے استعمال کرتے ہیں۔
اور ویب سائیٹ مصنف کی خواہش کے مطابق ویب سائیٹ پر متن کی مختلف خطوط میں نمائش کے لیے جبکہ صارف کو خط بھی خطوط نصب بھی نہ کرنا پڑیں۔
اب میں بھی مؤخر الذکر مقصد کے لیے نستعلیق خطوط کے لیے eot بنانا چاہ رہا تھا جس میں کامیابی نہ ہوئی جبکہ نستعلیق کے علاوہ دیگر اردو و عربی خطوط کے لیے کامیابی کے ساتھ eot بنا چکا ہوں۔
اب نستعلیق خطوط سازوں میرا یہ پوچھنا ہے آیا کہ میں ان خطوط کے لیے eot بنانے میں غلطی کر رہا ہوں یا پھر یہ خطوط eotکے لیے سپورٹ فراہم نہیں کرتے؟
شکریہ