نستعلیق فونٹ بنانے والے حضرات سے مدد کی درخواست

ذیشان حیدر

محفلین
السلام علیکم رحمۃ‌اللہ وبرکاتہ!
میں نے جمیل نستعلیق کے تمام کریکٹر کو ڈوٹ کی شکل دے دی ہے تصویر ملاحظہ کریں
zee.jpg

اب مسئلہ یہ ہے کہ جب میں‌ نے کریکٹر کو ڈوٹ کی شکل دے دی تو جمیل کے تمام لیگچرز کو ڈیلیٹ کردیا تو فونٹ ٹسٹ میں لکھ نہیں‌جا رہا مطلب اب فونٹ میری مرضی کے مطابق کام نہیں‌کررہا مطلب ایک لفظ‌ بھی پورا نہیں‌لکھ رہا اس کےلئے مجھے کیا کرنا ہوگا۔
کیا اس کےلئے کوئی کوڈنگ کی ضرورت ہوتی ہے جس سے یہ فونٹ کام کرے گا؟
میں‌چاہ رہا تھا کہ جس طرح‌باسم صاحب نے کریکٹر بیس ہلکا پھلکا ویب بیس فونٹ بنایا ہے تو اسی طرح‌میرا فونٹ بن جائے تاکہ جن حضرات کو فوری ڈوٹ فونٹ کی ضرورت ہے کو پور کیا جاسکے۔ از راہ کرم مدد کریں۔
 

اشتیاق علی

لائبریرین
ما شا اللہ بہت خوب ۔ نستعلیق کا یہ انداز دیکھ کر بہت خوشی ہوئي۔ انشا اللہ کوئی نہ کوئی حل ضرور مل جائے گا ۔
 

محمدصابر

محفلین
ذیشان بھائی اگر آپ ڈوٹڈ کی بجائے مکمل لائن میں کام کریں تو ڈوٹڈ ایفیکٹ کورل سے لیا جا سکتا ہے۔ اور اس طرح سے مکمل تحریر فونٹ کا مزا بھی لیا جا سکے گا۔
 

ذیشان حیدر

محفلین
ذیشان بھائی اگر آپ ڈوٹڈ کی بجائے مکمل لائن میں کام کریں تو ڈوٹڈ ایفیکٹ کورل سے لیا جا سکتا ہے۔ اور اس طرح سے مکمل تحریر فونٹ کا مزا بھی لیا جا سکے گا۔

جی میرے پاس دونوں ‌ہیں اس پر ابھی کام چل رہا ہے لیکن چند دوستوں‌کو اس کی اشد ضرورت تھی اس پر پہلے اس پر کام کیا۔ اب نستعلیق بنانے والے حضرات کی ضرورت ہے جو مجھے بتإیں‌کہ کام کیسے کرتا ہے۔
 
السلام علیکم۔ جمیل نوری نستعلیق تو مکمل ترسیموں پر مبنی ہے۔ اور اسکو سہارا دینے والا جوہر نستعلیق حرفی فانٹ کی حیثیت ثانوی سی ہے۔ ہم یقین سے کہہ سکتے ہیں کہ خالی جوہر نستعلیق استعمال کرنے کے بعد بھی یہ اچھا نتیجہ نہیں دے پائے گا۔ بہتر ہوگا کہ نفیس نستعلیق کی تمام اشکال کو ڈاٹس میں‌ کر دیا جائے۔
 

ذیشان حیدر

محفلین
جمیل بھائی شکریہ
ہم اسکو ڈوٹس کی شکل دے رہے ہیں۔ الحمد اللہ کافی حد تک کام کرچکے ہیں۔
‌دراصل کچھ صاحبان کو ڈوٹس فونٹ کی اشد ضرورت تھی اس لیے سوچا کیوں ناں پہلے کریکٹر بیس نستعلیق بنا دیا جائے تاکہ حضرات کی ضرورت کو پورا کیا جاسکے۔
 

نبیل

تکنیکی معاون
کیا ایسا ممکن نہیں ہے کہ کسی موجودہ اردو فونٹ کی تمام گلفس کو کسی بیچ آپریشن کے ذریعے ڈاٹڈ کیریکٹرز میں کنورٹ کر دیا جائے؟ اس کے لیے فونٹ سے گلفس ایکسپورٹ کرنا ہوگا اور ان گلفس کو پراسیس کرکے واپس فونٹ میں امپورٹ کرنا ہوگا۔ ہو سکتا ہے کہ کورل، السٹریٹر اور فونٹ لیب وغیرہ کے ایکسپرٹ اس کا کوئی طریقہ دریافت کر لیں۔ تجربے کے طور پر اس تھیوری کو کسی سادہ نسخ فونٹ جیسے کہ نفیس ویب نسخ پر آزمایا جا سکتا ہے۔ اگر یہ تجربہ کامیاب ہو جائے تو اسے کسی کیریکٹر یا لگیچر بیسڈ نستعلیق فونٹ پر بھی اپلائی کیا جا سکے گا۔
 

الف عین

لائبریرین
صبح میں نے یہاں پیغام لکھا تھا جو پوسٹ نہ ہو سکا، پہلے محفل اور پھر نیٹ ورک کی پرابلم کی وجہ سے۔
اس کام کے لئے بجائے نستعلیق فانٹ کے نستعلیق نما قسم کا فانٹ استعمال کیا جائے تو بہتر ہے۔ ’نستعلیق نما‘ اور ’نستعلیق لائک‘ نام کے فانٹس کے علاوہ جو مکمل فامٹس بنائے گئے ہیں اس قسم کے، ان میں فدوی کے نقش، نسق فانٹس بھی شامل ہیں۔ جو محفل سے ہی داؤن لوڈ کئے جا سکتے ہیں۔
 
Top