نستعلیق کا ایک نیا انداز!

arifkarim

معطل
آج ہی القلم فارم کا اتنے عرصے بعد دورہ کیا اور ایک چونکا دینے والی خبر ملی:
عنقریب ہی نستعلیق کا ایک نیا انداز منظر عام پر لایا جا رہا ہے، جو کہ خصوصاً کاپی رائٹ پر مبنی لگیچرز کا مسئلہ ختم کر دے گا۔ یہ فانٹ بظاہر علوی لاہوری نستعلیق کی جدت پر مبنی لگتا ہے:
1024200911923am.png

1024200913924am.png
 
شاکرالقادری

لائبریرین
یار سارا موڈ خراب کر دیا۔ اتنا خوبصورت تو ہے۔ نیز انپیج والوں کے بے تکے اعتراضات سے بھی جان چھوٹ جائے گی۔

ان پیج کی بات نہیں!
یہ اعتراض ہمارے اپنے ہاں سے بھی بار بار دبے الفاظ میں یا برملا دونوں طرح سے ہو رہا ہے
علوی نستعلیق کی ریلیز کے موقع پر بھی یہ معاملہ کسی نہ کسی طرح اچھالا گیا اور اب بھی
اسی لیے مجھے یہ محنت کرنا پڑی اور اب میں نے اس کے 80 فیصد تر سیمے تبدیل کر دیے ہیں
ج چ ح خ س ش ص ض ع غ ق ل ن ں ی
اور ان حروف پر ختم ہونے والے تمام ترسیمے تبدیل کر دیے ہیں
اس کے علاوہ ک اور میم کی ابتدائی اشکال پہلے ہیں تبدیل کر دی گئی ہیں
اور اس میں کرننگ بھی پہلے سے بہت بہتر ہوگی
بہرحال
یہ فونٹ کسی کو پسند آئے نہ آئے لیکن اس کے لگیچر ہمارے اپنے ہی ہونگے اور ہم کسی طرح کے اخلاقی دبائو سے آزاد ہونگے
 
بہت اعلیٰ۔۔۔ کرننگ تو واقعی بہت بہتر ہے۔۔۔۔۔ جزاک اللہ احسن الجزاء
 
نبیل

تکنیکی معاون
شاکرالقادری صاحب، کیا عماد نستعلیق پر مبنی لگیچرز بنانے کے کام کو آگے بڑھانا ممکن ہے؟ اگر اس کام کو آٹومیٹ کرنے کے لیے آپ کے ذہن میں کوئی آئیڈیا ہو تو ضرور بتائیں۔
 
شاکرالقادری

لائبریرین
شاکرالقادری صاحب، کیا عماد نستعلیق پر مبنی لگیچرز بنانے کے کام کو آگے بڑھانا ممکن ہے؟ اگر اس کام کو آٹومیٹ کرنے کے لیے آپ کے ذہن میں کوئی آئیڈیا ہو تو ضرور بتائیں۔

نبیل آپ کی توجہ کا بہت شکریہ!
آپ نے جس حد تک ممکن تھا خود کار اطلاقیوں کی مدد سے ہمارے کام کو آسان کیا آپ کی یہ خدمات ناقابل فراموش ہیں
عماد نستعلیق میں لگیچر بنانے کا کام ایسا نہیں ہے کہ اس کے لیے کوئی اطلاقیہ تیار کیا جا سکے
ان لگیچرز پر تو کورل ڈرا میں کام کرنا پڑتا ہے اور یہ کام بھی وہی کر سکتا ہے جو بذات خود نستعلیق خطاطی سے کچھ شغف رکھتا ہو میں نے کچھ دوستوں کی مدد سے چھ سات ہزار ترسیمے مکمل کیے ہیں لیکن کام آگے نہیں بڑھ رہا
در اصل ہمارے لوگ تیار حلوہ کھانے کے عادی ہیں ناں
لک اپ جنریٹ کرانے کا خود کار اطلاقیہ آپ نے فراہم کر دیا
ترسیمے مفت میں تیار شدہ مل گئے
نستعلیق فونٹ تیار ہو گیا
محنت کرنے کے لیے کوئی تیار ہی نہیں
اگر ایک دوسرے کی ٹانگ کھینچنے کی بجائے ٹیم ورک ہوتا تو میرا خیال ہے ایک بہترین لاہوری سٹائل کا فونٹ تیار ہو چکا ہوتا مگر ہر ایک کو انفرادی طور پر تمغہ حاصل کرنے کی دھن ہے اس لیے ٹیم کی صورت میں کام کرنا کوئی پسند نہیں کرتا میں نے تو محص لگیچرز کے کاپی رائٹس پر ہونے والی بحث کو ختم کرنے کے لیے نئے لگیچر تیار کیے ہیں اور میرے لیے یہ یہ تبدیلیاں کرنا نسبتا آسان تھا
کیونکہ لاہوری طرز کے نئے لگیچر لکھوانا اور سکین کرنا با وجود خواہش کے مجھ اکیلے کے بس کا روگ نہیں یہ تو ایک مکمل پروجیکٹ ہے جس کے لیے یا تو رضا کار مہیا ہوں یا پھر پیسے موجود ہوں

آپ کسی طرح م م مغل کو راضی کریں کہ وہ ہمیں لگیچر لکھ دیں کیونکہ وہ بہترین خطاط ہیں
اس کے بعد باقی کام ہم پر چھوڑ دیں

محفل پر ایک اور صاحب بھی ہیں جو خطاط ہیں مجھے نام یاد نہیں آرہا

اور اگر ایسا ممکن نہ ہو تو پھر ترسیمہ جات لکھوانے کے لیے فنڈ کا قیام عمل میں لایا جانا چاہیئے اور میرا خیال ہے کہ اس سلسلہ میں عطیات مل سکیں گے
کچھ مخیر حضرات کو اس پر قائل کیا جا سکتا ہے
 
arifkarim

معطل
لک اپ جنریٹ کرانے کا خود کار اطلاقیہ آپ نے فراہم کر دیا
ترسیمے مفت میں تیار شدہ مل گئے
نستعلیق فونٹ تیار ہو گیا
محنت کرنے کے لیے کوئی تیار ہی نہیں
اگر ایک دوسرے کی ٹانگ کھینچنے کی بجائے ٹیم ورک ہوتا تو میرا خیال ہے ایک بہترین لاہوری سٹائل کا فونٹ تیار ہو چکا ہوتا مگر ہر ایک کو انفرادی طور پر تمغہ حاصل کرنے کی دھن ہے اس لیے ٹیم کی صورت میں کام کرنا کوئی پسند نہیں کرتا

کیا مفت ترسیموں سے فانٹ تیار کرنے میں محنت نہیں لگتی؟! جمیل نستعلیق ٹیم نے ہر فانٹ کی لانچ کیلئے کم از کم تین مہینے لگاتار محنت کی تھی۔ ہزاروں لگیچرز کو کسی بھی فانٹ میں‌سمونا کوئی آسان کام نہیں ہے۔ بہت سی کمپلیکیشنز ہوتی ہیں اور ہر طرح کے ایرر کا دھیان رکھنا پڑتا ہے۔ خاص کر نوری نستعلیق کے کسٹم 2000لگیچرز اور فیض لاہوری نستعلیق کے تمام 43،000لگیچرز "بنے بنائے" دستیاب نہیں تھے۔ ان سب کو "محنت" سے مینولی حاصل کیا گیا تھا۔ گو کہ کورل میں ہر لگیچر پر مینولی کام نہیں کیا گیا۔ یہ خاصیت آپ جیسے ماہرین خطاطی تک محدود ہے :)
نیز بلال بھائی کی توجہ پر عماد نستعلیق کے پراجیکٹ کو دوبارہ زندہ کیا گیا تھا، مگر چونکہ انفرادی قوت دنیا میں مختلف مقامات پر موجود ہے۔ یوں پراجیکٹ کو جامع ایک ہی سمت میں لیڈ کرنا شایدنا ممکن تھا، اور ہوا بھی یہی۔ میرے خیال میں آپنے جتنے ابتک میر عماد کے لگیچرز بنا لئے ہیں، انہی کو فانٹ میں شامل کرنے کے بعد بھی اسکی اچھی خاصی شکل نکل آئی گی۔ خیر آپکی بہترین کاوشوں کو سلام! :applause:
 
شاکرالقادری

لائبریرین
کیا مفت ترسیموں سے فانٹ تیار کرنے میں محنت نہیں لگتی؟! جمیل نستعلیق ٹیم نے ہر فانٹ کی لانچ کیلئے کم از کم تین مہینے لگاتار محنت کی تھی۔ ہزاروں لگیچرز کو کسی بھی فانٹ میں‌سمونا کوئی آسان کام نہیں ہے۔ بہت سی کمپلیکیشنز ہوتی ہیں اور ہر طرح کے ایرر کا دھیان رکھنا پڑتا ہے۔ خاص کر نوری نستعلیق کے کسٹم 2000لگیچرز اور فیض لاہوری نستعلیق کے تمام 43،000لگیچرز "بنے بنائے" دستیاب نہیں تھے۔ ان سب کو "محنت" سے مینولی حاصل کیا گیا تھا۔ گو کہ کورل میں ہر لگیچر پر مینولی کام نہیں کیا گیا۔ یہ خاصیت آپ جیسے ماہرین خطاطی تک محدود ہے :)
نیز بلال بھائی کی توجہ پر عماد نستعلیق کے پراجیکٹ کو دوبارہ زندہ کیا گیا تھا، مگر چونکہ انفرادی قوت دنیا میں مختلف مقامات پر موجود ہے۔ یوں پراجیکٹ کو جامع ایک ہی سمت میں لیڈ کرنا شایدنا ممکن تھا، اور ہوا بھی یہی۔ میرے خیال میں آپنے جتنے ابتک میر عماد کے لگیچرز بنا لئے ہیں، انہی کو فانٹ میں شامل کرنے کے بعد بھی اسکی اچھی خاصی شکل نکل آئی گی۔ خیر آپکی بہترین کاوشوں کو سلام! :
applause:

حضور ہم آپ کی محنت کو سلام پیس کرتے ہیں
میرا مقصد ہر گز ییہ نہیں تھا کہ آپ نے جمیل نستعلیق یا فیض نستعلیق کی تیاری میں کوئی محنت نہیں کی
میں اس کام کے تمام مراحل سے بخوبی آگاہ ہوں
لیکن اگر ان فونٹس کے لگیچر بھی ہمیں خود تیار کرنا پڑتے تو ان پر کتنی محنت اور وقت صرف ہوتا اس کا شاید آپ کو احساس ہی نہیں
ایک معمار تیار شدہ اینٹوں سے دیوار کھڑی کرنے میں جو محنت کرتا ہے وہ یقینا محنت ہے
لیکن اگر معمار کو اینٹیں بھی تیار کرنا پڑیں تو اسے نانی یاد آجائے:grin:
میں کچھ اسی قسم کی محنت کا ذکر کر رہا تھا:)
اگر اس قسم کی محنت کرنے کے لیے کچھ رضا کار تیار ہو جاتے تو ہم آج ایک خالص لاہوری فونٹ تیار کر چکے ہوتے
اور ہمیں فیض نستعلیق جیسے آدھے تیتر آدھے بٹیر ترسیموں پر گزارا نہ کرنا پڑتا اور اتنی باتیں بھی نہ سننا پڑتیں
فیض نستعلیق والوں نے لاہوری خط کو دہلی کی شناخت دینے کے چکر میں جو اس کی مت ماری ہے وہ آپ کے سامنے ہے:grin:
میر عمار کے پروجیکٹ کے سلسلہ میں سسٹر مہوش علی نے جو اصرار اور تکرار کی میں اسے فراموش نہیں کر سکتا انہوں نے میری بہت حوصلہ افزائی کی برادرم بلال کا تعاون بھی مجھے ملا اور انہوں نے کچھ ترسیمے تیار کرنے میں میری مدد بھی کی اسی طرح خاور بلال نے بھی میری مدد کی ترسیموں کی تیاری میں عبدالمجید کا خصوصی شکر گزار ہوں کہ انہوں نے پکچر فائلوں کو فونٹس فائلوں میں کنورٹ کر کے دیا
الحمد للہ عماد نستعلیق اب اس قابل ہو گیا ہے کہ
میں نے اس فونٹ پر دو کتابیں شائع کی ہیں
لیکن کام ابھی نا مکمل ہے

By hassanizami

By hassanizami
 
دوست

محفلین
نبیل آپ کی توجہ کا بہت شکریہ!
آپ نے جس حد تک ممکن تھا خود کار اطلاقیوں کی مدد سے ہمارے کام کو آسان کیا آپ کی یہ خدمات ناقابل فراموش ہیں
عماد نستعلیق میں لگیچر بنانے کا کام ایسا نہیں ہے کہ اس کے لیے کوئی اطلاقیہ تیار کیا جا سکے
ان لگیچرز پر تو کورل ڈرا میں کام کرنا پڑتا ہے اور یہ کام بھی وہی کر سکتا ہے جو بذات خود نستعلیق خطاطی سے کچھ شغف رکھتا ہو میں نے کچھ دوستوں کی مدد سے چھ سات ہزار ترسیمے مکمل کیے ہیں لیکن کام آگے نہیں بڑھ رہا
در اصل ہمارے لوگ تیار حلوہ کھانے کے عادی ہیں ناں
لک اپ جنریٹ کرانے کا خود کار اطلاقیہ آپ نے فراہم کر دیا
ترسیمے مفت میں تیار شدہ مل گئے
نستعلیق فونٹ تیار ہو گیا
محنت کرنے کے لیے کوئی تیار ہی نہیں
اگر ایک دوسرے کی ٹانگ کھینچنے کی بجائے ٹیم ورک ہوتا تو میرا خیال ہے ایک بہترین لاہوری سٹائل کا فونٹ تیار ہو چکا ہوتا مگر ہر ایک کو انفرادی طور پر تمغہ حاصل کرنے کی دھن ہے اس لیے ٹیم کی صورت میں کام کرنا کوئی پسند نہیں کرتا میں نے تو محص لگیچرز کے کاپی رائٹس پر ہونے والی بحث کو ختم کرنے کے لیے نئے لگیچر تیار کیے ہیں اور میرے لیے یہ یہ تبدیلیاں کرنا نسبتا آسان تھا
کیونکہ لاہوری طرز کے نئے لگیچر لکھوانا اور سکین کرنا با وجود خواہش کے مجھ اکیلے کے بس کا روگ نہیں یہ تو ایک مکمل پروجیکٹ ہے جس کے لیے یا تو رضا کار مہیا ہوں یا پھر پیسے موجود ہوں

آپ کسی طرح م م مغل کو راضی کریں کہ وہ ہمیں لگیچر لکھ دیں کیونکہ وہ بہترین خطاط ہیں
اس کے بعد باقی کام ہم پر چھوڑ دیں

محفل پر ایک اور صاحب بھی ہیں جو خطاط ہیں مجھے نام یاد نہیں آرہا

اور اگر ایسا ممکن نہ ہو تو پھر ترسیمہ جات لکھوانے کے لیے فنڈ کا قیام عمل میں لایا جانا چاہیئے اور میرا خیال ہے کہ اس سلسلہ میں عطیات مل سکیں گے
کچھ مخیر حضرات کو اس پر قائل کیا جا سکتا ہے
قادری صاحب آپ کی کاوشیں بلاشک قابل تعریف اور قابل احترام ہیں۔ میرے جیسو‌ں‌ کے پاس وقت کی کمی اور صلاحیتوں کا فقدان ہے۔ اس معاملے میں تو بالکل پھکڑ ہوں۔ ہاں آپ کی فنڈ‌کے قیام والی تجویز سے متفق ہوں۔ حکم فرمائیے کب قائم کررہے ہیں؟ میری طرف سی حقیر سا نذرانہ اس میں ضرور شامل ہوگا جتنا میں کرسکا۔ احباب سے گزارش ہے اس پر سنجیدگی سے غور فرمائیں شاباش دینے والے تو بہت ہیں لیکن عملی کام کوئی نہیں کرتا۔ عملی نہیں‌تو مالی مدد ہی فرما دیں۔ ماشاءاللہ سب احباب پر اللہ کی بڑی رحمتیں ہیں اور یہ تو ہے بھی صدقہ جاریہ۔
وسلام
 
شاکرالقادری

لائبریرین
شکریہ شاکر عزیز!
اگر ایسے ہی چند اور دوست سامنے آتے ہیں تو اس بارے میں سوچ لیتے ہیں
اللہ آپ کو جزائے خیر عطا فرمائے
 
الف عین

لائبریرین
بہت خوشی ہوئی شاکر بھائی کہ آپ نئے سرے سے ترسیمے بنانے میں لگے ہیں۔ تاکہ چوری کے الزام سے بچا جا سکے۔ میرا مشورہ محض یہ ہے کہ ان کو مکمل کر کے فانٹ کا نام پہلے سے موجود کسی فانٹ کے نئے ورژن کے طور پر ہی جاری کیا جائے۔ میرا ووٹ علوی نستعلیق کی طرف ہی ہے، اس فانٹ کی اغلاط کو سدھار کر ان نئے لگیچرس سے فانٹ تیار کیا جائے تو بہتر ہے، بلکہ یہ کام علوی امجد ہی کر لیں تو بہتر ہو، معلوم نہیں کہ فانٹ بنانے کے کام میں‌کس قدر محنت کی جا چکی ہے، اور اس میں امجد علوی شامل ہیں یا نہیں۔ اگر وہ نہ بھی ہوں تو بھی اس نام کو استعمال کرنے میں حرج نہیں ہونا چاہئے۔ یہ میرا اس لئے بھی خیال ہے کہ علوی نستعلیق میں‌جو کام ہو چکا ہے، وہی کمپوزڈ شدہ مواد اب اس نئے فانٹ میں اپنے آپ نظر آئے۔ اسے میری خود غرضی کہہ لیجیے، کہ میں "سمت" اور "کتابیں" کی کمپوزنگ میں مزید تبدیلیاں نہیں کرنا چاہتا۔
 
چاچو میرے خیال سے یہ مطالبہ دو وجوہات سے موزوں نہیں۔ اول تو یہ کہ موجودہ علوی نستعلیق اور اس نئے فانٹ دونوں کا تشخص خلط ملط ہو جائے گا۔ دوئم یہ کہ ابھی تک کیا گای کوئی بھی کام اگر بہتر نہیں تو خراب بھی نہیں ہو رہا کیوں کہ ان کا حالیہ انداز بھی تسلی بخش ہے اور اس پر قناعت کیا جا سکتا ہے۔ ویسے سمت کے کم از کم وہ شمارے جن کی پریزینٹیشن کا کام میں نے کیا ہے ان کو کسی بھی نئے فانٹ میں تبدیل کرنا کوئی نیا پہیہ ایجاد کرنے جیسی بات نہیں۔
 
ہاہاہاہا، بہت خوب کہا!
اس "پہیہ" نما مینیو سے فانٹ "تبدیل" کیا جا سکتا ہے، خود غرضی کیساتھ: :)
b085.gif
 
مدیر کی آخری تدوین:

شہزاد وحید

محفلین
یار سارا موڈ خراب کر دیا۔ اتنا خوبصورت تو ہے۔ نیز انپیج والوں کے بے تکے اعتراضات سے بھی جان چھوٹ جائے گی۔
آپ دونوں جمیل نستعلیق میں لکھی گئی تحریر اور اس فانٹ میں لکھی گئی تحریر کو آمنے سامنے رکھ کر موازنہ کر لیں صاف پتہ لگے کا کہ کون سی تحریر بھلی لگ رہی ہے۔ پرانا انداز تو اتنا کارآمد ہے کہ اسی میں کتب چھپتی ہیں، اسی میں ویب سائیٹس وغیرہ بنتی ہیں۔ چلو اللہ اس انداز کو بھی کامیابی دے۔

خیر لگتا ہے لوگوں کو میری بات سے غصہ لگا ہے تو جناب میں یہ کہنا چاہوں گا کہ فانٹس سے متعلق میرا علم تو بہت محدود بلکہ صفر ہے۔ تو میری رائے کی تو حیثیت ہی نہیں بنتی اور اس پر حفگی کا اظہار کرنا بےکارہے۔
اور میں نے حوصلہ افزائی اس چیز کی کہ اردو کے لئیے کام ہوتا ہے۔ اور وہ بھی بغیر کسی اجرت کے۔
 
نبیل

تکنیکی معاون
شہزاد وحید، آپ کی رائے کی اپنی جگہ اہمیت ہے کیونکہ کوئی بھی فونٹ بالآخر اینڈ یوزر کے استعمال کے لیے ہوتا ہے۔
 
الف عین

لائبریرین
سعود، فانٹ کی ویب سائٹ پر تبدیلی تو میں بھی دو تین سیکنڈ میں کر سکتا ہوں۔ برقی کتابوں کی سائٹ کی سی ایس ایس میں تندیلی کر کے لیکن ان دو سو کتابوں میں فانٹ کی مزید تبدیلی اب ممکن نہیں۔
میری تجویز ایسی غلط بھی نہیں ہے، آخر لاہوری نستعلیق کے نئے لگیچرس کو ہی ایک بار علوی نستع؛لیق کا نام ہی دیا جا چکا ہے۔
شاکر بھائی۔ یہ سکرین شاٹ میں گولائی والے حروف (س، ن، ی وغیرہ( کا سٹائل عنوانوں کی حد تک تو ٹھیک ہے لیکن عام تحریر میں پسندیدہ نہیں، ان لگئچرس کو بھی اس طرح کر دیا جائے جیسے جمیل میں کشیدہ کا عمل ہے، یعنی عام تحریر کو بولڈ یا اٹیلکس کرنے پر یہی نتائج برامد ہوں۔
 
Top