بہرحال نیا انداز پرانے انداز سے بہتر نہیں ہے۔ لیکن کاوشوں کی حوصلہ افزائی
بہرحال نیا انداز پرانے انداز سے بہتر نہیں ہے۔ لیکن کاوشوں کی حوصلہ افزائی
یار سارا موڈ خراب کر دیا۔ اتنا خوبصورت تو ہے۔ نیز انپیج والوں کے بے تکے اعتراضات سے بھی جان چھوٹ جائے گی۔
ان پیج کی بات نہیں!
یہ اعتراض ہمارے اپنے ہاں سے بھی بار بار دبے الفاظ میں یا برملا دونوں طرح سے ہو رہا ہے
علوی نستعلیق کی ریلیز کے موقع پر بھی یہ معاملہ کسی نہ کسی طرح اچھالا گیا اور اب بھی
اسی لیے مجھے یہ محنت کرنا پڑی اور اب میں نے اس کے 80 فیصد تر سیمے تبدیل کر دیے ہیں
ج چ ح خ س ش ص ض ع غ ق ل ن ں ی
اور ان حروف پر ختم ہونے والے تمام ترسیمے تبدیل کر دیے ہیں
اس کے علاوہ ک اور میم کی ابتدائی اشکال پہلے ہیں تبدیل کر دی گئی ہیں
اور اس میں کرننگ بھی پہلے سے بہت بہتر ہوگی
بہرحال
یہ فونٹ کسی کو پسند آئے نہ آئے لیکن اس کے لگیچر ہمارے اپنے ہی ہونگے اور ہم کسی طرح کے اخلاقی دبائو سے آزاد ہونگے
شاکرالقادری صاحب، کیا عماد نستعلیق پر مبنی لگیچرز بنانے کے کام کو آگے بڑھانا ممکن ہے؟ اگر اس کام کو آٹومیٹ کرنے کے لیے آپ کے ذہن میں کوئی آئیڈیا ہو تو ضرور بتائیں۔
لک اپ جنریٹ کرانے کا خود کار اطلاقیہ آپ نے فراہم کر دیا
ترسیمے مفت میں تیار شدہ مل گئے
نستعلیق فونٹ تیار ہو گیا
محنت کرنے کے لیے کوئی تیار ہی نہیں
اگر ایک دوسرے کی ٹانگ کھینچنے کی بجائے ٹیم ورک ہوتا تو میرا خیال ہے ایک بہترین لاہوری سٹائل کا فونٹ تیار ہو چکا ہوتا مگر ہر ایک کو انفرادی طور پر تمغہ حاصل کرنے کی دھن ہے اس لیے ٹیم کی صورت میں کام کرنا کوئی پسند نہیں کرتا
کیا مفت ترسیموں سے فانٹ تیار کرنے میں محنت نہیں لگتی؟! جمیل نستعلیق ٹیم نے ہر فانٹ کی لانچ کیلئے کم از کم تین مہینے لگاتار محنت کی تھی۔ ہزاروں لگیچرز کو کسی بھی فانٹ میںسمونا کوئی آسان کام نہیں ہے۔ بہت سی کمپلیکیشنز ہوتی ہیں اور ہر طرح کے ایرر کا دھیان رکھنا پڑتا ہے۔ خاص کر نوری نستعلیق کے کسٹم 2000لگیچرز اور فیض لاہوری نستعلیق کے تمام 43،000لگیچرز "بنے بنائے" دستیاب نہیں تھے۔ ان سب کو "محنت" سے مینولی حاصل کیا گیا تھا۔ گو کہ کورل میں ہر لگیچر پر مینولی کام نہیں کیا گیا۔ یہ خاصیت آپ جیسے ماہرین خطاطی تک محدود ہے
نیز بلال بھائی کی توجہ پر عماد نستعلیق کے پراجیکٹ کو دوبارہ زندہ کیا گیا تھا، مگر چونکہ انفرادی قوت دنیا میں مختلف مقامات پر موجود ہے۔ یوں پراجیکٹ کو جامع ایک ہی سمت میں لیڈ کرنا شایدنا ممکن تھا، اور ہوا بھی یہی۔ میرے خیال میں آپنے جتنے ابتک میر عماد کے لگیچرز بنا لئے ہیں، انہی کو فانٹ میں شامل کرنے کے بعد بھی اسکی اچھی خاصی شکل نکل آئی گی۔ خیر آپکی بہترین کاوشوں کو سلام! :
applause:
قادری صاحب آپ کی کاوشیں بلاشک قابل تعریف اور قابل احترام ہیں۔ میرے جیسوں کے پاس وقت کی کمی اور صلاحیتوں کا فقدان ہے۔ اس معاملے میں تو بالکل پھکڑ ہوں۔ ہاں آپ کی فنڈکے قیام والی تجویز سے متفق ہوں۔ حکم فرمائیے کب قائم کررہے ہیں؟ میری طرف سی حقیر سا نذرانہ اس میں ضرور شامل ہوگا جتنا میں کرسکا۔ احباب سے گزارش ہے اس پر سنجیدگی سے غور فرمائیں شاباش دینے والے تو بہت ہیں لیکن عملی کام کوئی نہیں کرتا۔ عملی نہیںتو مالی مدد ہی فرما دیں۔ ماشاءاللہ سب احباب پر اللہ کی بڑی رحمتیں ہیں اور یہ تو ہے بھی صدقہ جاریہ۔نبیل آپ کی توجہ کا بہت شکریہ!
آپ نے جس حد تک ممکن تھا خود کار اطلاقیوں کی مدد سے ہمارے کام کو آسان کیا آپ کی یہ خدمات ناقابل فراموش ہیں
عماد نستعلیق میں لگیچر بنانے کا کام ایسا نہیں ہے کہ اس کے لیے کوئی اطلاقیہ تیار کیا جا سکے
ان لگیچرز پر تو کورل ڈرا میں کام کرنا پڑتا ہے اور یہ کام بھی وہی کر سکتا ہے جو بذات خود نستعلیق خطاطی سے کچھ شغف رکھتا ہو میں نے کچھ دوستوں کی مدد سے چھ سات ہزار ترسیمے مکمل کیے ہیں لیکن کام آگے نہیں بڑھ رہا
در اصل ہمارے لوگ تیار حلوہ کھانے کے عادی ہیں ناں
لک اپ جنریٹ کرانے کا خود کار اطلاقیہ آپ نے فراہم کر دیا
ترسیمے مفت میں تیار شدہ مل گئے
نستعلیق فونٹ تیار ہو گیا
محنت کرنے کے لیے کوئی تیار ہی نہیں
اگر ایک دوسرے کی ٹانگ کھینچنے کی بجائے ٹیم ورک ہوتا تو میرا خیال ہے ایک بہترین لاہوری سٹائل کا فونٹ تیار ہو چکا ہوتا مگر ہر ایک کو انفرادی طور پر تمغہ حاصل کرنے کی دھن ہے اس لیے ٹیم کی صورت میں کام کرنا کوئی پسند نہیں کرتا میں نے تو محص لگیچرز کے کاپی رائٹس پر ہونے والی بحث کو ختم کرنے کے لیے نئے لگیچر تیار کیے ہیں اور میرے لیے یہ یہ تبدیلیاں کرنا نسبتا آسان تھا
کیونکہ لاہوری طرز کے نئے لگیچر لکھوانا اور سکین کرنا با وجود خواہش کے مجھ اکیلے کے بس کا روگ نہیں یہ تو ایک مکمل پروجیکٹ ہے جس کے لیے یا تو رضا کار مہیا ہوں یا پھر پیسے موجود ہوں
آپ کسی طرح م م مغل کو راضی کریں کہ وہ ہمیں لگیچر لکھ دیں کیونکہ وہ بہترین خطاط ہیں
اس کے بعد باقی کام ہم پر چھوڑ دیں
محفل پر ایک اور صاحب بھی ہیں جو خطاط ہیں مجھے نام یاد نہیں آرہا
اور اگر ایسا ممکن نہ ہو تو پھر ترسیمہ جات لکھوانے کے لیے فنڈ کا قیام عمل میں لایا جانا چاہیئے اور میرا خیال ہے کہ اس سلسلہ میں عطیات مل سکیں گے
کچھ مخیر حضرات کو اس پر قائل کیا جا سکتا ہے
چاچو میرے خیال سے یہ مطالبہ دو وجوہات سے موزوں نہیں۔ اول تو یہ کہ موجودہ علوی نستعلیق اور اس نئے فانٹ دونوں کا تشخص خلط ملط ہو جائے گا۔ دوئم یہ کہ ابھی تک کیا گای کوئی بھی کام اگر بہتر نہیں تو خراب بھی نہیں ہو رہا کیوں کہ ان کا حالیہ انداز بھی تسلی بخش ہے اور اس پر قناعت کیا جا سکتا ہے۔ ویسے سمت کے کم از کم وہ شمارے جن کی پریزینٹیشن کا کام میں نے کیا ہے ان کو کسی بھی نئے فانٹ میں تبدیل کرنا کوئی نیا پہیہ ایجاد کرنے جیسی بات نہیں۔
آپ دونوں جمیل نستعلیق میں لکھی گئی تحریر اور اس فانٹ میں لکھی گئی تحریر کو آمنے سامنے رکھ کر موازنہ کر لیں صاف پتہ لگے کا کہ کون سی تحریر بھلی لگ رہی ہے۔ پرانا انداز تو اتنا کارآمد ہے کہ اسی میں کتب چھپتی ہیں، اسی میں ویب سائیٹس وغیرہ بنتی ہیں۔ چلو اللہ اس انداز کو بھی کامیابی دے۔یار سارا موڈ خراب کر دیا۔ اتنا خوبصورت تو ہے۔ نیز انپیج والوں کے بے تکے اعتراضات سے بھی جان چھوٹ جائے گی۔