نستعلیق کا ایک نیا انداز!

dxbgraphics

محفلین
آج ہی القلم فارم کا اتنے عرصے بعد دورہ کیا اور ایک چونکا دینے والی خبر ملی:
عنقریب ہی نستعلیق کا ایک نیا انداز منظر عام پر لایا جا رہا ہے، جو کہ خصوصاً کاپی رائٹ پر مبنی لگیچرز کا مسئلہ ختم کر دے گا۔ یہ فانٹ بظاہر علوی لاہوری نستعلیق کی جدت پر مبنی لگتا ہے:
1024200911923am.png

1024200913924am.png

کب ریلیز کیا جارہا ہے اس فونٹ کو ۔۔۔
بے صبری سے انتظار رہے گا۔
 
مہوش علی

لائبریرین
تو احباب اس فنڈ والی تجویز سے متفق نظر آتے ہیں۔ اس کا طریقہ کار بھی طے کرلیجیے۔

یہ موضوع اہم ہے اور کچھ سست پڑ گیا ہے۔ اور اگر ہمارے اس سست پڑنے سے اس وقت محترم شاکر القادری بھائی بھی خدانخواستہ کچھ سست پڑ گئے تو شاید دنیائے اردو کو بہت دیر تلک ایک بہترین لاہوری نستعلیق فونٹ دیکھنے کو نصیب نہ ہو گا۔ لوہا گرم ہے ۔۔۔۔ اس پر اس وقت چوٹ مار لیجئے۔
لاہوری نستعلیق فونٹ کےاوزان بہت نازک ہیں۔ اگر ذرا سا اپنے وزن سے ادھر اُدھر ہوا تو بدصورت لگنے لگتا ہے۔ اس لیے ضرورت اس بات کی ہے کہ اس کو ملغوبہ نہ بنایا جائے اور ایک مکمل اور خالص لاہوری نستعلیق فونٹ تیار کیا جائے۔
فیض نستعلیق بہت قابل قدر کاوش ہے، مگر یہ اپنے وزن سے بہت دور ہے اور اگر آپ لوگوں سے پوچھیں گے تو وہ اسکی خوبصورتی کے متعلق اچھی رائے نہیں دیں گے۔ یہ خوبصورتی ایک Relative چیز ہے اور یہاں اس سے مراد یہ ہے کہ فیض نستعلیق خوبصورتی کے معیار میں دہلوی سٹائل پر مبنی نستعلیق فونٹز کو کبھی مات نہیں دے پائے گا، اور اس وجہ سے مستقبل میں ایک نستعلیق سٹائل فقط اس وجہ سے ختم ہو جائے گا کیونکہ ہم لوگوں نے اسکا ایک صحیح فونٹ بنانے کی کوشش نہیں کی۔
لاہوری نستعلیق بہت ہی نازل فونٹ ہے۔ اس چیز کا اندازہ "نفیس نستعلیق" میں الفاظ کی ابتدائی، درمیانی اور انتہائی صورتوں کی کثیر تعداد کو دیکھ کر بھی ہوتا تھا جو کہ دہلوی نستعلیق کے مقابلے میں کہیں زیادہ تھیں۔ اسکے باوجود "نفیس نستعلیق" بھی اپنے اوزان پر پورا نہیں اتر پایا اور اس میں کچھ کمی ہی رہی۔ مگر ایک بات طے ہے کہ نفیس نستعلیق کی خوبصورتی پھر بھی فیض نستعلیق سے زیادہ ہے [آپ میں سے شاید کچھ میری رائے سے اختلاف کریں، بہرحال یہ میری ذاتی رائے ہے]

خیر کام کی بات۔

ہم لوگ اس پر راضی ہو چکے ہیں کہ اس پراجیکٹ کے لیے فنڈنگ حاصل کی جائے۔ اسکے لیے اشتہار پر بھی راضی ہو گئے ہیں۔ اب یہ اشتہار بنائے کون؟ ایک تعارفی مضمون کون لکھے؟ کیا فنڈنگ لاہور نستعلیق کے نام پر اکھٹی کی جائے، یا پھر فارس عماد نستعلیق کے نام پر، ۔۔۔۔ یا پھر دونوں کا نام پراجیکٹ میں دیا جائے؟
اخراجات کا تخمینہ تو شاکر القادری برادر نے دینا ہے، مگر ابتدا میں انکے لیے بھی مشکل ہو گا کہ وہ تخمیہ کا صحیح اندازہ لگا سکیں، اور ٹیمیں بھی ابھی تیار نہیں ہوئی ہیں جو بعد میں اس پر مل کر کام کریں۔ اس لیے کچھ ایسا طریقہ کار کچھ آسان کیا جائے اور کم از کم ابتداء میں فقط ان کاموں کی لسٹ مہیا کر دی جائے جن پر اخراجات اٹھیں گے۔ اسکے بعد صرف یہ دکھایا جاتا رہے کہ کتنا پیسہ جمع ہوا ہے، اور کتنے فیصد پیسہ خرچ ہونے کے بعد پراجیکٹ کس مرحلے تک پہنچ پایا ہے۔

ڈیموکریسی اچھی چیز ہے۔ قرآن میں رسول اللہ ص کو مشاورت کا حکم ہے۔ مگر مشاورت کے بعد آخری فیصلہ کرنے کا اختیار رسول اللہ ص کو دیا گیا ہے۔ یہی طریقہ خلفاء راشدین میں مروی رہا۔
اوپر ہم سب لوگوں نے اپنی اپنی تجاویز پیش کر دی ہیں۔ اب فائنل فیصلہ ہم سب مل کر شاکر القادری برادر کے ہاتھ میں دے دیتے ہیں کہ وہ جس طرح سہولت کے ساتھ جس فونٹ کو بھی پہلے شروع کروانا چاہیں، یا جس طریقے سے بھی کام کرنا چاہیں، انہیں اس آخری فیصلے کی پوری آزادی ہو۔
پھر اشتہار اور اس میں موجود متن بھی محترم شاکر برادر فائنل کریں۔ اس اشتہار کو اردو ویب پر لگانے پر اگر ہمارے ناظمین کی جانب سے کوئی خدشات ہوں تو وہ بھی یہاں بیان کر سکتے ہیں۔

تو کسی طریقے سے اس پراجیکٹ کو آگے بڑھائیے اور چپ اور خاموشی سادھنے سے مجھے بس یہ لگتا ہے کہ شاکر برادر کی حوصلہ شکنی ہو گی ۔ ہر انسان کو اور ہر آرٹسٹ کو حوصلہ افزائی بلکہ مسلسل حوصلہ افزائی کی ضرورت ہوتی ہے۔ اس سلسلے میں کنجوسی نہ کیجئے گا۔

والسلام۔
 
arifkarim

معطل
مگر ایک بات طے ہے کہ نفیس نستعلیق کی خوبصورتی پھر بھی فیض نستعلیق سے زیادہ ہے [آپ میں سے شاید کچھ میری رائے سے اختلاف کریں، بہرحال یہ میری ذاتی رائے ہے]
میرے خیال میں نفیس نستعلیق و فیض لاہوری نستعلیق قریباً ایک ہی اسٹائل اور خوبصورتی کے مالک ہیں۔ فرق صرف لگیچرز اور رفتار کا ہے جو کہ فیض لاہوری کی کہیں زیادہ ہے۔
باقی فنڈز والے کام کو جلد سیٹ اپ کر لینا چاہئے، اس سے پہلے کہ لوہا’’گرم‘‘ ہو جائے!
 
دوست

محفلین
اس کے لیے اشتہار کیا کرنا۔ یہاں جو احباب موجود ہیں میرے خیال سے وہی کافی ہیں۔ اگر اردو ویب کی ہوسٹنگ کی فیس ادا ہوسکتی ہے تو نستعلیق کے لیے فنڈنگ بھی ہوسکتی ہے۔
 
شاکرالقادری

لائبریرین
میں اس سلسلہ میں نبیل اور سسٹر مہوش علی سے ذاتی مشاورت کر رہا ہوں میں نہیں چاہتا کہ فنڈز اکٹھے کیے جائیں اور پھر کام فنڈز مہیا کرنے والے لوگوں کی خاطر خواہ نہ ہو کیونکہ جو لوگ عطیات دیتے ہیں انکو پورا پورا حق ہوتا ہے کہ وہ کام کی پروگریس کے تمام مراحل سے آگاہی رکھیں اور کام قابل اطمینان ہو
میں اس سلسلہ میں پہلے اپنا اطمینان چاہتا ہوں
اس کے بعد ہی کچھ کہا جا سکے گا
 
مہوش علی

لائبریرین
از شاکر القادری:

آراء میں اختلاف ہو سکتا ہے۔
میں چیزوں کو آسان سے آسان تر بنانے کی حامی ہوں۔ اور میں یہ یقین رکھتی ہوں کہ چیزیں بہت آسان ہو جاتی ہیں اگر ہم ایک دوسرے پر تھوڑا سا اعتماد کر سکیں۔
احتیاطی تدابیر مفید چیز ہے، مگرضرورت سے زیادہ تذبذب میں مبتلا ہونا وقت کا کچھ ضیاع ہے ۔ لہذا چیزوں کو آسان بنائیں۔
اور نستعلیق فونٹ کی تیاری کے حوالے سے میری رائے میں یہ ضرورت سے اس حد تک زیادہ ہو گیا ہے کہ اسکی وجہ سے نستعلیق پروجیکٹ کی رفتار میں کمی آنے کا خدشہ ہے۔ اس سلسلے میں شاکر (دوست) کی رائے سے میں بالکل متفق ہوں۔
اس کے لیے اشتہار کیا کرنا۔ یہاں جو احباب موجود ہیں میرے خیال سے وہی کافی ہیں۔ اگر اردو ویب کی ہوسٹنگ کی فیس ادا ہوسکتی ہے تو نستعلیق کے لیے فنڈنگ بھی ہوسکتی ہے۔

کچھ مراحل تاکہ سلسلہ شروع ہو۔
پہلا مرحلہ:
پہلے مرحلے میں فنڈ ریزنگ صرف اس محفل پر کی جائے [پرائیویٹ فنڈ ریزنگ]۔اور پھر شاکر القادری صاحب کے حوالے اس شرط کے ساتھ کریں کہ انہیں کوئی حساب کتاب نہیں دینا ہے۔ اسکی وجہ یہ ہے کہ ہم پچھلے کئی سالوں سے محترم شاکر القادری صاحب کو جانتے ہیں، اور اردو زبان کے لیے ابتک انہوں نے جو کاوشیں کی ہیں اُن سب سے واقف ہیں، اور یقینا ہمیں پورا پورا یقین و اعتماد ہے کہ یہ فنڈ اپنے مقصد کے لیے ہی استعمال ہو گا۔
دوسرا مرحلہ:
مجھے یقین ہے کہ پہلے مرحلے کے بعد فونٹ کی بنیاد کھڑی ہو چکی ہو گی۔ اور بنیاد سے میری مراد "کریکٹر بیسڈ " لاہوری فونٹ کم از کم تیار ہو چکا ہو گا۔
اسکے بعد دوسرے مرحلے میں ضرورت کے مطابق اوپن فنڈ ریزنگ کر لی جائے۔ اور اگر کسی کو فونٹ کی تیاری کے رزلٹ چاہیے ہوں، تو وہ کریکٹر بیسڈ فونٹ کی صورت میں موجود ہوں۔
پھر دوسرے مرحلے میں ترسمیوں کی تیاری یا دوسری چیزیں شروع ہو گی تو اصل فنڈ شاید اس دوسرے حصے کے لیے چاہیے ہوں۔

بہرحال، میں تو یہ چاہتی ہوں کہ زیادہ تذبذب میں نہ پڑا جائے۔ سادگی سے یہ کم از کم پہلے مرحلے کی فنڈ ریزنگ کر لی جائے۔ چاہے یہ پرائیویٹ میں کریں یا پھر سادگی سے محفل میں اشتہار کے ذریعے۔ بس کسی طرح کام شروع کیجئے۔

والسلام۔
 
شاہ حسین

محفلین
پہلے مرحلے میں فنڈ ریزنگ صرف اس محفل پر کی جائے [پرائیویٹ فنڈ ریزنگ]۔اور پھر شاکر القادری صاحب کے حوالے اس شرط کے ساتھ کریں کہ انہیں کوئی حساب کتاب نہیں دینا ہے۔ اسکی وجہ یہ ہے کہ ہم پچھلے کئی سالوں سے محترم شاکر القادری صاحب کو جانتے ہیں، اور اردو زبان کے لیے ابتک انہوں نے جو کاوشیں کی ہیں اُن سب سے واقف ہیں، اور یقینا ہمیں پورا پورا یقین و اعتماد ہے کہ یہ فنڈ اپنے مقصد کے لیے ہی استعمال ہو گا۔
دوسرا مرحلہ:

اس بات سے اتفاق کرتا ہوں اور جس قسم کی بھی اس سلسلے میں مدد کی ضرورت ہو اپنی بساط کے مطابق میں حاضر ہوں ۔
 
dxbgraphics

محفلین
فنڈنگ والی تجویز سے میں‌بھی مکمل اتفاق رکھتا ہوں۔ اور اس میں بیرون ممالک میں مقیم اراکین کی تھوڑی مدد بھی زیادہ کے برابر ہوگی۔ لہذا اس سلسلے میں مزید دیر نہیں ہونی چاہئے۔
 
dxbgraphics

محفلین
آج ہی القلم فارم کا اتنے عرصے بعد دورہ کیا اور ایک چونکا دینے والی خبر ملی:
عنقریب ہی نستعلیق کا ایک نیا انداز منظر عام پر لایا جا رہا ہے، جو کہ خصوصاً کاپی رائٹ پر مبنی لگیچرز کا مسئلہ ختم کر دے گا۔ یہ فانٹ بظاہر علوی لاہوری نستعلیق کی جدت پر مبنی لگتا ہے:
1024200911923am.png

1024200913924am.png

نیز اخبارات کی شہ سرخی اور زیلی سرخی میں یہ فونٹ دھوم مچادے گا۔
 
dxbgraphics

محفلین
میرے خیال میں فونٹ کریئیٹر میں ہی اگر درج ذیل فائل میں نشان زدہ حصے کا ای پی ایس شاکر القادری بھائی فراہم کر دیتے ہیں تو کورل ڈرا کی ضرورت نہیں پڑےگا۔ (جہاں تک میری چھوٹی سی سمجھ ہے(
اور اس کے لئے میرے خیال سے جمیل نستعلیق کے لیگیچر منتخب کئے جائیں تو اچھا رہے گا۔
nastaleeq1.jpg
 
dxbgraphics

محفلین
اور محفل کے کوئی بھی ایسے اراکین جو فونٹ کریئیٹر استعمال کر سکتے ہوں کر سکتے ہیں۔ کیوں کہ فونٹ کریئیٹر میں لائن ایڈیٹنگ تقریبا کورل ڈرا جیسی ہی ہے۔
 
فنڈ ریزنگ کا آغاز کر دیا جائے، سب احباب حسب استطاعت ضرور شرکت کریں گے، میری جانب سے بھی مکمل تعاون کی امید رکھیئے گا۔
 
دوست

محفلین
جی یہ کام مدھم پڑ گیا ہے اس بارے میں کوئی پیش رفت نہیں‌ ہوسکی۔ کیا ہی اچھا ہو اردو محفل کی فنڈ ریزنگ پالیسی کو یہاں‌بھی اپنایا جائے، یعنی پورٹل پر ایک عدد پراگریس بار وغیرہ، لیکن پہلے کل رقم کا تو فیصلہ ہو۔
 
شاکر صاحب سے بات کی ہے۔ آپ ابھی اس معاملہ میں کام کر رہے ہیں۔ دراصل جب تک مکمل لائحہ عمل تیار نہ ہو،ڈؤنیشنز لینے کا کوئی فائدہ نہیں ہے۔
 
Top