استاد محترم!میں سمجھنے سے قاصر ہوں کہ کیا کرنا چاہ رہے ہیں اس کے لیے مجھے پوری بحث دیکھنا ہوگی جس کے لیے تھوڑی سی مہلت دیجئے۔
دوسرا یہ کہ ترسیمہ جات آئیں گے کہاں سے؟ عماد نستعلیق میں اگر آپ نوری نستعلیق ڈالنا چاہ رہے ہیں تو دونوں کی روش میں زمین آسمان کا فرق ہے۔ ایک دہلوی روش پر ہے دوسرا لاہوری روش کے قریب تر ہے تو یہ کافی عجیب نہیں لگے گا۔
نوٹ: میرے پاس کسی وجہ سے وولٹ ورک میں عماد نستعلیق نہیں کھل رہا ہے۔
میں حاضر ہوں گا جلد اس بحث میں انشاء اللہ۔میں ظہور احمد سولنگی اور محسن حجازی کو یہاں بلایا ہے تاکہ وہ اس سلسلے میں پاک نوری نستعلیق کے ساتھ کیے جانے والے کام کی تفصیل بتا سکیں۔ وہ پہلے لگیچر بیسڈ فانٹ بنا چکے ہیں چناچہ جو کچھ ہم سوچ رہے ہیں وہ کرچکے ہیں۔ چناچہ وہ بہتر رہنمائی کرسکیں گے۔
وسلام
بحث میں ہی نہیں، کچھ کام میں بھی حصہ ڈالئے گا۔۔۔۔میں حاضر ہوں گا جلد اس بحث میں انشاء اللہ۔
بہن میں تو آپ کی سادہ لاجک کے مطابق تجربہ نہیں کر سکا لیکن ابھی بھائی عبدالمجید سے تفصیلی گفتگو ہوئی انہیوں نے آپ کی سادہ لاجک کو صد فی صد کامیاب قرار دیا ہے اور اب گویا وہ مشکل مرحلہ حل ہو گیا جس پر مجھے کام رکنے اور تعطل کا شکار ہونے کا اندیشہ تھانوٹ: میرے پاس کسی وجہ سے وولٹ ورک میں عماد نستعلیق نہیں کھل رہا ہے۔
بہرحال، میں نے نفیس نستعلیق اور پاک ٹائپ کے فونٹز کے ساتھ ابھی ابھی اوپر بیان کردہ سادہ لاجک کے ساتھ چھوٹے پیمانے پر کامیاب تجربے کیے ہیں۔
مثلا نفیس نستعلیق کے لگیچر ٹیبل میں میں نے سادہ الفاظ میں یہ لکھا:
Bay Seen Teh Chootiyeh -> .....اسکے بعد کوئی بھی لگیچر کا نام دے دیا [مثلا La ]
تو آپ لوگ پھر سے تجربات کریں۔ اور اگر یہ سمپل لاجک کامیاب ثابت ہوتی ہے تو ہمارا کام کئی گنا آسان ہو جائے گا۔
بہن میں تو آپ کی سادہ لاجک کے مطابق تجربہ نہیں کر سکا لیکن ابھی بھائی عبدالمجید سے تفصیلی گفتگو ہوئی انہیوں نے آپ کی سادہ لاجک کو صد فی صد کامیاب قرار دیا ہے اور اب گویا وہ مشکل مرحلہ حل ہو گیا جس پر مجھے کام رکنے اور تعطل کا شکار ہونے کا اندیشہ تھاا
بہن میں تو آپ کی سادہ لاجک کے مطابق تجربہ نہیں کر سکا لیکن ابھی بھائی عبدالمجید سے تفصیلی گفتگو ہوئی انہیوں نے آپ کی سادہ لاجک کو صد فی صد کامیاب قرار دیا ہے اور اب گویا وہ مشکل مرحلہ حل ہو گیا جس پر مجھے کام رکنے اور تعطل کا شکار ہونے کا اندیشہ تھا
اور یہ سب کچھ استاذالعلماء نابغہء عصر حضرت علامہ محسن حجازی مدظلہ العالی اور انکے خلیفہ خاص مولانا ظہور احمد سولنگی مدظلہ کے قدوم میمنت لزوم کی برکتیں ہیں کہ اِدھر انہوں نے قدم رنجہ فرمایا اور ادھر مسئلہ کا حل ہاتھ باندھ کر حاضر ہو گیا ۔۔۔ کہ حضور "میں ہوں ناں"
میں نے ترسیمہ جات کی بہتر کوالٹی کے حصول اور نقاط کی درست جاگزینی کے حوالے سے عبدالمجید کو مزید ایک دو تجربات سونپے ہیں ۔۔۔۔ جونہی وہ اپنے تجربات کے نتائج دیتے ہیں ہم کام کی تقسیم کر لیں گے
ابتدائی طور پر اتنا عرض کر دوں کہ:
ترسیموں کی فراہمی راقم الحروف، عبدالمجید اور ایم بلال کی ذمہ داری ہوگی
اور لک اپ لکھنا آپ کے سپرد ہو گا
مہوش علی بہن یہ ضروری ہے وولٹ ہمیشہ کریکٹرز کے بنیاد پر لگیچر فراہم کردیتا ہے اسلئے میرے معلومات کے مطابق یہ نہیں ہوسکتا کہ لگیچرز کو ہم کریکٹرز سے پہلے کرلے دوم لگیچرز ڈالنے کی وجہ سے چونکہ فانٹ کو بہت کم اشکال رینڈر کرنے پڑھتے ہیں تو اسلئے فانٹ کا سپیڈ تو تیز ہی ہوگا سپیڈ کم نہیںہوسکتا باقی محسن بھائی اس پر تفصیلی روشنی ڈال سکتے ہیں
جی نہیں اسپیڈ نہیں پکڑے گا بلکہ اسی طرح رہے گا۔شکریہ عبدالمجید بھائی۔
اور جی محسن صاحب، اب آپ ذرا روشنی ڈالئیے کہ:
۱۔ کیا واقعی یہ ممکن ہے کہ عماد نستعلیق کریکٹر بیسڈ فونٹ [جو کہ اتنا برق رفتار نہیں] اگر اس میں یہ اٹھارہ ہزار [یا جتنے بھی ممکنہ حد تک] لگیچرز ڈال دینے سے کیا واقعی یہ یہ پہلے سے برق رفتار ہو سکتا ہے؟
یہ سب سے پہلا اور سب سے اہم سوال ہے۔
۲ ۔ ۔۔۔۔ اور دوسرا فی الحال کوئی اور سوال نہیں۔ آپ نے کام کو گائیڈ کرنے کی حامی بھر لی ۔۔۔۔ تو اسکا مطلب ہے کہ کام ہو جائے گا۔ میں فی الحال صرف اپنے پہلے سوال پر اکتفا کرتی ہوں۔
شکریہ۔
تو بھائی جان کیا آپ بتاسکتے ہیں کہ ہم فانٹ کی سپیڈ کو کیسے بڑھا سکتے ہیں اور کیا آپ True Type Font Collection کے بارے میں کچھ بتاسکتے ہیں کہ یہ کیا ہے اور اسکو کیسے بنایا جاتا ہے شکریہجی نہیں اسپیڈ نہیں پکڑے گا بلکہ اسی طرح رہے گا۔
ہائیں یہ کیا آپ سولنگی بھائی کو جھاڑ جھنکار کہہ رہے ہیںاستغفراللہ من ذلک! ہمارے نام کے ارد گرد اس قدر جھاڑ جھنکاڑ حضور کیا خوب کانٹوں میں گھسیٹتے ہیں۔
ساری کہانی سمجھ گیا ہوں، ترسیمہ جات تیار کیجئے میں اس بارے میں مزید دیکھتا ہوں۔
والسلام،
محسن۔
لگتا ہے آپ ہماری لڑائی کروانا چاہتے ہیں محسن کو علامہ اور مجھے مولانا، میرے لئے لفظ مولوی ٹھیک رہے گا کیا خیال ہے؟