نستعلیق کی تیاری

الف نظامی

لائبریرین
کیا آپ بتاسکتے ہیں کہ ہم فانٹ کی سپیڈ کو کیسے بڑھا سکتے ہیں
تستعلیقی خطوط کی رفتار کم ہونے کی وجوہات:
1۔ کیا اوپن ٹائپ نستعلیقی خطوط کی تخلیق کے لیے موزوں ہے یا اس میں کوئی تبدیلی درکار ہے۔ (اوپن ٹائپ میں جداول کی لمبائی) دیکھیے نفیس نستعلیق کے ریلیز نوٹ سے اقتباس
attachment.php



2۔ لے آوٹ انجنوں (یونی سکرائب ، پینگو ، آئی سی یو) کا نستعلیقی خطوط کو مدنظر رکھ کر تخلیق نہ کیا جانا۔
آئی سی یو کی ایک مثال
یونی سکرائب کے الگورتھم: ڈاکٹر سرمد کے مطابق
However, in addition the algorithms
used by
uniscribe are not very efficient
 

Attachments

  • otf limitation.JPG
    otf limitation.JPG
    17.5 KB · مناظر: 108

arifkarim

معطل
درست فرمایا، نظامی، یقینا یونی اسکرائب انجن میں موجود بگز کی وجہ سے نستعلیقی خطوط مشکلات کا شکار ہیں۔ :(
اوپر سے مائکروسافٹ اور اڈوبی نے اوپن ٹائپ رینڈرنگ کےلئے اپنے الگ الگ انجز بنائے ہوئے ہیں۔ اس طرح جو فانٹ‌ مائکروسافٹ کے پروگرامز میں‌ درست کام کرتا ہے وہ اڈوبی کے پروگرامز میں درست کام نہیں کرتا :( حالانکہ دونوں‌ کا پلیٹ‌ فارم ونڈوز ہی ہے۔
 

arifkarim

معطل
بھئی سلسلہ رُک کیوں گیا ہے۔ لک اپس وہیں کہیں رہ گئے ہیں۔

پتہ نہیں‌ یار، میں‌ تو خود حیران ہوں :eek:
مہوش بہن کا بھی کچھ پتا نہیں‌ چل رہا۔ اور شاکر القادری اور علوی امجد صاحب بھی اچانک غائب ہو گئے :(
لگتا ہے ساروں نے چپ کا روزہ رکھ لیا ہے۔
 

شاکرالقادری

لائبریرین
باقی کام تو ہوتا رہے گا
طویل اور صبر آزما کام تو ترسیمہ جات کی تیاری ہے
ذرا وہ دوست جو خطاطی سے بھی تھوڑی بہت جانکاری رکھتے ہوں اور کورل ڈرا سے بھی کچھ تعلق ہو اور ترسیمہ جات کی تیاری کے لیے کام میں حصہ بھی لینا چاہتے ہوں ۔۔۔ اپنی آمادگی کا عندیہ دیں ۔ میرے خیال میں
باسم
ایم بلال
م م مغل
عمار﴿راہبر﴾
عبدالمجید
اور راقم الحروف
یہ کام کر سکتے ہیں یہ صاحبان او ان کے علاوہ بھی اگر کوئی اس کام کو کرنا چاہے تو اپنی آمادگی ظاہر کرے تاکہ کام شروع کیا جائے
 

مہوش علی

لائبریرین

یہ اطلاقیہ شاکر [دوست] نے بنانا ہے۔

اور شاکر کو درپیش مسئلہ یہ ہے کہ انہیں ہر ہر حرف کی جتنی بھی ابتدائی، درمیانی اور انتہائی شکلیں ہیں انکی پہچان کرنی ہے اور پھر انہیں نام دینا ہے۔

اسکے لیے ایک ٹیبل بنانا چاہیے [جو کہ شاکر القادری بھائی بہتر طور پر بنا سکتے ہیں کیونکہ وہ گلائفز کو دیکھ کر سمجھ سکتے ہیں کہ وہ اپنے سیاق و سباق میں کونسے حروف سے جڑتا ہے۔

جتبک شاکر [دوست] کے پاس یہ ٹیبل میسر نہ ہو گا، وہ اطلاقیہ نہیں بنا سکیں گے۔

//////////////////////////

ایک درخواست:

فاروق صاحب نے خط رعنا کی خطاطی جہاں اپلوڈ کی تھی، وہ لنک اب کام نہیں کرتا۔
کیا کسی کے پاس اس خط رعنا کی خطاطی موجود ہے؟ اگر نہیں بھی ہے تو خط رعنا میں لکھا ہوا کوئی ایک صفحے کا امیج ہی پوسٹ کر دیں۔ اگر یہ بھی ممکن نہیں تو کم از کم یہ بتا دیں کہ کیا یہ لاہوری نستعلیق کے قریب ہے یا پھر نوری نستعلیق کے؟

شکریہ۔
 

دوست

محفلین
مجھے اس سلسلے میں شاکرالقادری صاحب نے ذ پ میں گائیڈ لائن دی ہے۔ آئندہ کچھ دنوں میں‌ یہ اطلاقیہ انشاءاللہ تیار ہوجائے گا۔
وسلام
 

علوی امجد

محفلین
فاروق صاحب نے خط رعنا کی خطاطی جہاں اپلوڈ کی تھی، وہ لنک اب کام نہیں کرتا۔
کیا کسی کے پاس اس خط رعنا کی خطاطی موجود ہے؟ اگر نہیں بھی ہے تو خط رعنا میں لکھا ہوا کوئی ایک صفحے کا امیج ہی پوسٹ کر دیں۔ اگر یہ بھی ممکن نہیں تو کم از کم یہ بتا دیں کہ کیا یہ لاہوری نستعلیق کے قریب ہے یا پھر نوری نستعلیق کے؟

یہ نوری نستعلیق کے انداز پر بنا ہوا ہے۔ اس میں لکھا ہوا ایک نمونہ حاضر خدمت ہے۔

sample.gif
 

شاکرالقادری

لائبریرین
Top