نسخۂ سرگوشی: پیغام میں سرگوشی شامل کریں۔

تجمل حسین

محفلین
السلام علیکم!
کچھ محفلین کو اپنے پیغام یا تحریر میں سرگوشی شامل کرتے وقت مشکل پیش آتی ہے یا انہیں معلوم نہیں ہوتا کہ سرگوشی کس طرح سے شامل کی جاسکتی ہے۔ آج بھی ایک بھائی نے ایک لڑی میں پوچھا تو پہلے میں نے اسی لڑی میں جواب لکھنا شروع کیا۔ پھر خیال آیا کہ اس کی علیحدہ لڑی بنادوں تاکہ دیگر محفلین بھی آسانی سے یہ طریقہ جان سکیں۔
تو لیجئے جناب اس کے لیے باتصویر طریقہ حاضر ہے۔
٭٭٭٭٭ نسخۂ سرگوشی ٭٭٭٭٭
اپنی تحریر یا پیغام میں سرگوشی شامل کرنے کے لیے نیچے دی گئی تصویر کے مطابق بالترتیب دائرہ نمبر1 اور دائرہ نمبر2 پر کلک کریں۔
تصویر نمبر1
urduweb.jpg
آپ کے سامنے نیچے تصویر کی طرح سے ایک پاپ اپ باکس ظاہر ہوگا۔ اس میں "سرگوشی کا عنوان والے خانے میں کچھ لکھنا چاہیں تو لکھ سکتے ہیں ورنہ خالی چھوڑ دیں۔ اس کے بعد جاری رکھیں کے بٹن پر کلک کریں۔
تصویر نمبر2
urduweb_1.jpg
آپ کی تحریر والے خانے میں ایک کوڈ شامل ہوجائے گا اور کرسر خود بخود نیچے تصویر کیطرح سے دائرے میں دکھائی گئی بریکٹس کے درمیان آجائے گا۔ اب سرگوشی والے حصے میں جو بھی متن لکھنا چاہیں لکھیں اور اس کے بعد تیروں کے نشان والے بٹنوں سے نیچے والا 2 یا 3 بار دبادیں اور اینٹر کا بٹن دباکر اپنی بقیہ تحریر لکھ کر تحریر ارسال کردیں۔
تصویر نمبر3
urduweb_2.jpg
سرگوشی اس طرح سے دکھائی دے گی۔
کمال ہے۔۔۔ اوپر لکھا بھی تھا کہ دیکھنا منع ہے اس کے باوجود آپ دیکھنے سے باز نہیں آئے۔ :p
 
زہیر عبّاس

محفلین
تجمل بھائی آپ کی بڑی مہربانی ہوگی اگر آپ مراسلے کے رواں متن میں کسی ہائپر لنک (ویب سائٹ ربط) کو داخل کرنے کا طریقہ بھی بیان کردیں۔ اصل میں ربط شامل کرنے کے بٹن میں جب میں ربط شامل کرنے کی کوشش کرتا ہوں تو وہ ایسے نظر آتا ہے https://ur.wikipedia.org/wiki/صفحۂ_اول ۔ میں چاہتا ہوں کہ لکھا ہوا وکیپیڈیا اردو آئے اور جب کوئی اس پر یعنی وکیپیڈیا اردو پر کلک کرے تو اس کے پیچھے موجود لنک پر چلا جائے۔جیسے آپ نے اوپر تصویر نمبر 1 اور 2 کو کیا ہے۔
 
arifkarim

معطل

اسکے لئے کسی متن کو سلیکٹ کریں اور اوپر اس باکس کو دبائیں:
b528.gif

b529.gif
 
مدیر کی آخری تدوین:
السلام علیکم!
کچھ محفلین کو اپنے پیغام یا تحریر میں سرگوشی شامل کرتے وقت مشکل پیش آتی ہے یا انہیں معلوم نہیں ہوتا کہ سرگوشی کس طرح سے شامل کی جاسکتی ہے۔ آج بھی ایک بھائی نے ایک لڑی میں پوچھا تو پہلے میں نے اسی لڑی میں جواب لکھنا شروع کیا۔ پھر خیال آیا کہ اس کی علیحدہ لڑی بنادوں تاکہ دیگر محفلین بھی آسانی سے یہ طریقہ جان سکیں۔
تو لیجئے جناب اس کے لیے باتصویر طریقہ حاضر ہے۔
٭٭٭٭٭ نسخۂ سرگوشی ٭٭٭٭٭
اپنی تحریر یا پیغام میں سرگوشی شامل کرنے کے لیے نیچے دی گئی تصویر کے مطابق بالترتیب دائرہ نمبر1 اور دائرہ نمبر2 پر کلک کریں۔
تصویر نمبر1
urduweb.jpg
آپ کے سامنے نیچے تصویر کی طرح سے ایک پاپ اپ باکس ظاہر ہوگا۔ اس میں "سرگوشی کا عنوان والے خانے میں کچھ لکھنا چاہیں تو لکھ سکتے ہیں ورنہ خالی چھوڑ دیں۔ اس کے بعد جاری رکھیں کے بٹن پر کلک کریں۔
تصویر نمبر2
urduweb_1.jpg
آپ کی تحریر والے خانے میں ایک کوڈ شامل ہوجائے گا اور کرسر خود بخود نیچے تصویر کیطرح سے دائرے میں دکھائی گئی بریکٹس کے درمیان آجائے گا۔ اب سرگوشی والے حصے میں جو بھی متن لکھنا چاہیں لکھیں اور اس کے بعد تیروں کے نشان والے بٹنوں سے نیچے والا 2 یا 3 بار دبادیں اور اینٹر کا بٹن دباکر اپنی بقیہ تحریر لکھ کر تحریر ارسال کردیں۔
تصویر نمبر3
urduweb_2.jpg
سرگوشی اس طرح سے دکھائی دے گی۔
کمال ہے۔۔۔ اوپر لکھا بھی تھا کہ دیکھنا منع ہے اس کے باوجود آپ دیکھنے سے باز نہیں آئے۔ :p
بارہا ایسا ہوا کہ لوگ وہیں "بیٹھے" دکھائی دئے جہاں لکھا تھا: "یہاں ۔۔۔۔۔ منع ہے"
:bomb:
 
Dr. Amjad

محفلین
اس فورم میں ہر طرف اردو دیکھ کر بہت اچھا لگا۔ ایک چھوٹی سی مدد کی درخواست ہے۔ میں اپنی کوئی تحریر کہاں شئیر کر سکتا ہوں۔۔۔؟
 
زیک

مسافر

اردو محفل فورم
اس صفحے پر جائیں۔ وہاں اپنی مرضی کے موضوع پر کلک کریں۔ پھر نئی لڑی کے بٹن پر کلک کر کے اپنی تحریر لکھ لیں
 
Top