تجمل حسین
محفلین
السلام علیکم!
کچھ محفلین کو اپنے پیغام یا تحریر میں سرگوشی شامل کرتے وقت مشکل پیش آتی ہے یا انہیں معلوم نہیں ہوتا کہ سرگوشی کس طرح سے شامل کی جاسکتی ہے۔ آج بھی ایک بھائی نے ایک لڑی میں پوچھا تو پہلے میں نے اسی لڑی میں جواب لکھنا شروع کیا۔ پھر خیال آیا کہ اس کی علیحدہ لڑی بنادوں تاکہ دیگر محفلین بھی آسانی سے یہ طریقہ جان سکیں۔
تو لیجئے جناب اس کے لیے باتصویر طریقہ حاضر ہے۔
تصویر نمبر1
آپ کے سامنے نیچے تصویر کی طرح سے ایک پاپ اپ باکس ظاہر ہوگا۔ اس میں "سرگوشی کا عنوان والے خانے میں کچھ لکھنا چاہیں تو لکھ سکتے ہیں ورنہ خالی چھوڑ دیں۔ اس کے بعد جاری رکھیں کے بٹن پر کلک کریں۔
تصویر نمبر2
آپ کی تحریر والے خانے میں ایک کوڈ شامل ہوجائے گا اور کرسر خود بخود نیچے تصویر کیطرح سے دائرے میں دکھائی گئی بریکٹس کے درمیان آجائے گا۔ اب سرگوشی والے حصے میں جو بھی متن لکھنا چاہیں لکھیں اور اس کے بعد تیروں کے نشان والے بٹنوں سے نیچے والا 2 یا 3 بار دبادیں اور اینٹر کا بٹن دباکر اپنی بقیہ تحریر لکھ کر تحریر ارسال کردیں۔
تصویر نمبر3
سرگوشی اس طرح سے دکھائی دے گی۔
کچھ محفلین کو اپنے پیغام یا تحریر میں سرگوشی شامل کرتے وقت مشکل پیش آتی ہے یا انہیں معلوم نہیں ہوتا کہ سرگوشی کس طرح سے شامل کی جاسکتی ہے۔ آج بھی ایک بھائی نے ایک لڑی میں پوچھا تو پہلے میں نے اسی لڑی میں جواب لکھنا شروع کیا۔ پھر خیال آیا کہ اس کی علیحدہ لڑی بنادوں تاکہ دیگر محفلین بھی آسانی سے یہ طریقہ جان سکیں۔
تو لیجئے جناب اس کے لیے باتصویر طریقہ حاضر ہے۔
٭٭٭٭٭ نسخۂ سرگوشی ٭٭٭٭٭
اپنی تحریر یا پیغام میں سرگوشی شامل کرنے کے لیے نیچے دی گئی تصویر کے مطابق بالترتیب دائرہ نمبر1 اور دائرہ نمبر2 پر کلک کریں۔تصویر نمبر1
تصویر نمبر2
تصویر نمبر3
کمال ہے۔۔۔ اوپر لکھا بھی تھا کہ دیکھنا منع ہے اس کے باوجود آپ دیکھنے سے باز نہیں آئے۔