نسوار۔۔۔

0.jpg

523446_488565901155682_52431681_n.jpg

DSC02431.jpg

naswar.jpg
 

جاسمن

لائبریرین
جی ہاں، میں سمجھتا ہوں اس بات کو مگر وہ کیا ہے نا کہ۔۔۔ ۔۔۔ ۔ اب تدوین کے اختیارات نہیں ہیں میرے پاس۔۔ ورنہ ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔
فرخ بھائی! اللہ آپ کو اچھی صحت کے ساتھ لمبی عُمر دے۔آمین!
یہ کس قدر صحت مندانہ روّیہ ہے۔ماشاءاللہ۔ آپ کے والدین کا دل آپ سے ٹھنڈا ہو۔ بہت خوشی ہوئی۔:)
 
نسوار کا ایک نام (پریچ پریچ) کافی عرصہ پہلے ایک پرانی فائل کی ورق گردانی کرتے ہوئے، انگلش میں مرتب ایک فہرست میں پڑھا۔ 2-3 دن سوچتا رہا کہ یہ کس چیز کا نام ہے؟ فہرست ایک ایسے خط سے منسلک تھی، جس کے ماتھے پر جلی حروف اور سرخ روشنائی سے خفیہ لکھا تھا۔ فہرست کے باقی مندراجات کی مکمل سمجھ آتی تھی لیکن یہ لفظ پلے نہیں پڑا۔ حتی کہ لغت کا سہارا بھی لیا۔ بہت دنوں کے بعد کہیں باتوں باتوں میں ایک ساتھی نے بتایا کہ کسی زمانے میں یہ نسوار کا فوری امریکی نام تھا۔ جو پھر کافی عرصہ تک یوں ہی لکھا جاتا رہا۔
 

فرخ

محفلین
آپ نے بہت عمدہ مضمون لکھا مزہ آیا پڑھنے کا اور ہنسی بھی۔
میں نے تو بس ایک تکنیکی غلطی کی نشاندہی کی۔
آپ نے اور ہی اندازے لگانے شروع کر دئیے :)
جناب من۔۔۔، پسندیدگی پر بہت ممنون ہوں۔۔۔ مگر آپ کا کیا خیال ہے وہ آخری جملہ، آخر میں کیوں لکھا تھا میں نے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ :smile3:
 

اوشو

لائبریرین
مان جائیے کہ اس پھندے میں آپ پکڑ لیئے گئے ہیں۔۔۔ ۔:devil:

میں تو یہیں کہوں گا کہ
نا تجربہ کاری سے واعظ کی یہ باتیں ہیں
اس رنگ کو کیا جانے، پوچھو تو کبھی پی ہے؟.
آپ ایک بار نسوار استعمال کر کے دیکھیں تو اس کی افادیت کو مان جائیں گے اور نسوار کے بارے میں اپنے گزشتہ نظریات سے رجعت اختیار کرتے ہوئے نسوار کی تعریف میں جواب آں غزل کے طور پر اس سے بھی لمبا مضمون تحریر فرمائیں گے ۔ :)
 

فرخ

محفلین
میں تو یہیں کہوں گا کہ
نا تجربہ کاری سے واعظ کی یہ باتیں ہیں
اس رنگ کو کیا جانے، پوچھو تو کبھی پی ہے؟.
آپ ایک بار نسوار استعمال کر کے دیکھیں تو اس کی افادیت کو مان جائیں گے اور نسوار کے بارے میں اپنے گزشتہ نظریات سے رجعت اختیار کرتے ہوئے نسوار کی تعریف میں جواب آں غزل کے طور پر اس سے بھی لمبا مضمون تحریر فرمائیں گے ۔ :)
اوپر کافی تحقیق مقالہ لکھا ہے میں نے اور اس میں کافی سالوں کی تحقیق شامل ہے، خاص طور پر اس کے استعمال شدگان سے حاصل شدہ علم بھی شئیر کیا ہے۔۔۔۔۔ اسی کے نتیجے میں اسے "نہ استعمال" کرنے کا تہیہ کر چکے ہیں ہم۔۔۔۔۔۔
 

اوشو

لائبریرین
اوپر کافی تحقیق مقالہ لکھا ہے میں نے اور اس میں کافی سالوں کی تحقیق شامل ہے، خاص طور پر اس کے استعمال شدگان سے حاصل شدہ علم بھی شئیر کیا ہے۔۔۔ ۔۔ اسی کے نتیجے میں اسے "نہ استعمال" کرنے کا تہیہ کر چکے ہیں ہم۔۔۔ ۔۔۔

ارے آپ لوگوں کی باتوں میں آ گئے۔
لوگوں کا کیا ، سمجھانے دو، ان کی اپنی مجبوری
جہاں لوگوں کی اتنی مانی ایک ہماری بھی مان کر دیکھ لیجیے حضور:)
اور ویسے بھی لوگ اگر نسوار کو برا کہتے ہیں تو
ایسا بھی کوئی ہے کہ سب اچھا کہیں جسے؟
 

فرخ

محفلین
ارے آپ لوگوں کی باتوں میں آ گئے۔
لوگوں کا کیا ، سمجھانے دو، ان کی اپنی مجبوری
جہاں لوگوں کی اتنی مانی ایک ہماری بھی مان کر دیکھ لیجیے حضور:)
اور ویسے بھی لوگ اگر نسوار کو برا کہتے ہیں تو
ایسا بھی کوئی ہے کہ سب اچھا کہیں جسے؟
آپ میرے ان چند دوستوں کی طرح ہیں جنہوں نے مجھے سگریٹ کی طرف مائل کرنے کی کوشش کی تھی۔۔۔۔مگر۔۔۔ اللہ نے دھوئیں کی غلامی سے بھی نجات میں ہی رکھا ۔۔۔۔ اور ابھی تک اس سبزی مائل اور زنگ زد نمدار جمے ہوئے پوڈر سے بھی اللہ نے محفوظ ہی رکھا ہے۔۔۔۔ آپ شوق سے مزے لیتے رہئیے اور ہم اسکی تحقیق کرتے رہیں گے۔۔۔
دراصل ہم نے وہ شکلیں بھی دیکھی ہیں جنہیں ایسی چیزوں کے استعمال سے کینسر رہ چکا ہے یا ابھی تک ہے۔۔۔۔
 

اوشو

لائبریرین
آپ میرے ان چند دوستوں کی طرح ہیں جنہوں نے مجھے سگریٹ کی طرف مائل کرنے کی کوشش کی تھی۔۔۔ ۔مگر۔۔۔ اللہ نے دھوئیں کی غلامی سے بھی نجات میں ہی رکھا ۔۔۔ ۔ اور ابھی تک اس سبزی مائل اور زنگ زد نمدار جمے ہوئے پوڈر سے بھی اللہ نے محفوظ ہی رکھا ہے۔۔۔ ۔ آپ شوق سے مزے لیتے رہئیے اور ہم اسکی تحقیق کرتے رہیں گے۔۔۔
دراصل ہم نے وہ شکلیں بھی دیکھی ہیں جنہیں ایسی چیزوں کے استعمال سے کینسر رہ چکا ہے یا ابھی تک ہے۔۔۔ ۔

محترم میں نے جتنی باتیں کیں ازراہ تفنن کیں۔ اللہ کریم آپ کو سگریٹ نسوار و دیگر تمام مضر صحت اشیاء سے ہمیشہ محفوظ رہنے کی توفیق عطا فرمائے۔
خوش رہیں
بہت جئیں۔ :)
 

فرخ

محفلین
محترم میں نے جتنی باتیں کیں ازراہ تفنن کیں۔ اللہ کریم آپ کو سگریٹ نسوار و دیگر تمام مضر صحت اشیاء سے ہمیشہ محفوظ رہنے کی توفیق عطا فرمائے۔
خوش رہیں
بہت جئیں۔ :)
آمین، یا رب العالمین۔۔۔ ۔۔۔۔
ویسےاتنی سنجیدگی تو میں نے بھی اختیار نہیں کی تھی۔۔:lol:۔
 
Top