قیصرانی
لائبریرین
ایک خیال آیا ہے کہ ایک دھاگہ کھولا جائے جہاں ہمارے نشان حیدر یافتہ فوجی افسران و جوانوں کے حالات زندگی اور ان کی شہادت کے بارے مصدقہ اور تفصیلی باتیں لکھی جائیں۔ ہمارے پاکستان کے درسی نصاب میں جو چند پیراگراف کی شکل میں متون موجود ہیں، وہ ہرگز کسی بھی طرح سے ان باتوں کو واضح نہیں کرتے۔ مثال کے طور پر (درست یاد نہیں) کہ ایک ہمارے فوجی جوان یا افسر نے ریکوائل لیس رائفل سے دشمن کے ٹینک تباہ کئے تھے جس کی وجہ سے انہیں نشان حیدر دیا گیا۔ تاہم اس وقت اس محاذ کی صورتحال کیا تھی، جنگی اہمیت، اگر یہ فوجی ٹینک نہ تباہ کرتے تو کیا نتائج و عواقب ہوتے، وغیرہ وغیرہ پر روشنی ڈالی جانی چاہیئے۔ ہمیں اپنے ہیروز کے بارے معلومات ہونی چاہیئے
چونکہ یہ موضوع براہ راست پاکستان اور انڈیا کی جنگوں سے متعلق ہے، اس لئے دشمن کا لفظ اور یہ موضوع ہرگز اس انداز میں نہ لیا جائے کہ کسی کی دل آزاری ہو اور نہ ہی میرا یہ مقصد ہے۔ میرا مقصد محض تاریخی اعتبار سے ان افراد کی زندگی اور ان کے کارناموں کی تفصیل جاننا ہے