نشان حیدر

قیصرانی

لائبریرین
ایک خیال آیا ہے کہ ایک دھاگہ کھولا جائے جہاں ہمارے نشان حیدر یافتہ فوجی افسران و جوانوں کے حالات زندگی اور ان کی شہادت کے بارے مصدقہ اور تفصیلی باتیں لکھی جائیں۔ ہمارے پاکستان کے درسی نصاب میں جو چند پیراگراف کی شکل میں متون موجود ہیں، وہ ہرگز کسی بھی طرح سے ان باتوں کو واضح نہیں کرتے۔ مثال کے طور پر (درست یاد نہیں) کہ ایک ہمارے فوجی جوان یا افسر نے ریکوائل لیس رائفل سے دشمن کے ٹینک تباہ کئے تھے جس کی وجہ سے انہیں نشان حیدر دیا گیا۔ تاہم اس وقت اس محاذ کی صورتحال کیا تھی، جنگی اہمیت، اگر یہ فوجی ٹینک نہ تباہ کرتے تو کیا نتائج و عواقب ہوتے، وغیرہ وغیرہ پر روشنی ڈالی جانی چاہیئے۔ ہمیں اپنے ہیروز کے بارے معلومات ہونی چاہیئے

چونکہ یہ موضوع براہ راست پاکستان اور انڈیا کی جنگوں سے متعلق ہے، اس لئے دشمن کا لفظ اور یہ موضوع ہرگز اس انداز میں نہ لیا جائے کہ کسی کی دل آزاری ہو اور نہ ہی میرا یہ مقصد ہے۔ میرا مقصد محض تاریخی اعتبار سے ان افراد کی زندگی اور ان کے کارناموں کی تفصیل جاننا ہے
 
عسکری

معطل
ایک ایک کر کے لکھیں میرے پاس بہت معلومات ہیں دفاعی نقطہ نظر سے اس بارے میں جیسا کہ یہی میرا دھندا ہے :idontknow:
 
عسکری

معطل
کس کس بات پر ؟ ہزاروں ٹائپ کے ہتھیار سینکڑوں افواج ہیں آپکو کیا پوچھنا ہے ؟
 
محمد امین

لائبریرین
اب کیا کہیں سمجھ لیں جھک مارتے ہیں :bighug:

ہاہاہہا۔۔۔

ویسے یہ المیہ ہی ہے کہ ہماری درسی کتب میں سے شجاعت و بہادری کے واقعات ہٹا دیے جاتے ہیں۔ ہم جب چھوٹے تھے تو اردو کی کتاب سے حضرت علی کا خیبر والا واقعہ ہٹا دیا گیا تھا۔ جس مجھے اتنا رنج تھا کہ میں بتا نہیں سکتا۔۔۔
 
میرے خیال سے ہسٹری کا ایک سبجیکٹ ہونا چاہیے جو کہ غیر متعصب اور غیر جانبدار لوگوں کا لکھا ہو ۔

راشد منہاس شہید کے بارے میں میرے خیالات عام پاکستانی جیسے تھے لیکن جب میں نے اندر کی ساری بات سنی اور ان کے سنئیرز جونیرز سے بات کی تو اس میں اور بات نکلی ۔ اصل میں راشد اور اے ٹی سی کی غلطی برابر تھی اے ڈی اے جہازوں کو روانگی میں تاخیر کی وجہ سیسل چوھدری اور موٹا بٹ جو دیر سے روانہ ہوئے ۔ اے ٹی سی کی آنکھ کے سامنے جہاز نکل گیا اور وہ سکریمبل کرنے میں منٹوں لگا دے ؟ اور آخری بات راشد کی 3 غلطیوں نے انکی جان لی کیونکہ وہ چند گھنٹوں کا تجربہ رکھتے تھے ورنہ سینئر پائلٹس نے مجھے بتایا ہے کہ ان کے پاس درجن بھر طریقے تھئ مطیع کو مار کر زندہ بچ نکلنے کے پر راشد نے انہیں استمال نہیں کیا ۔ یہ جو سٹوری پی اے ایف نے شائع کی ہے اصل میں ویسا نہیں تھا ۔اس حادثے کے کئی زمہ داروں کو بچایا گیا ۔
 
تاریخ خیبر کی ہو یا راشد منہاس شہید کی ، اللہ ہی حافظ ہے ۔ بہرحال میرا آبائی ضلع گجرات ہے اور اس ضلع سے تین نشان حیدر ہیں میجر عزیز بھٹی،میجر شبیر شریف اور میجر محمد اکرم ۔ میجر عزیز تو میرے پڑوسی گاؤں کے ہیں اور وہیں شہید کی قبر بھی ہے۔
عزیز بھٹی کی قبر بیدیاں(بی آر بی نہر) والی سائیڈ پر نہیں ہے بھلا؟
 
رانا

محفلین
میرے خیال سے ہسٹری کا ایک سبجیکٹ ہونا چاہیے جو کہ غیر متعصب اور غیر جانبدار لوگوں کا لکھا ہو ۔

راشد منہاس شہید کے بارے میں میرے خیالات عام پاکستانی جیسے تھے لیکن جب میں نے اندر کی ساری بات سنی اور ان کے سنئیرز جونیرز سے بات کی تو اس میں اور بات نکلی ۔ اصل میں راشد اور اے ٹی سی کی غلطی برابر تھی اے ڈی اے جہازوں کو روانگی میں تاخیر کی وجہ سیسل چوھدری اور موٹا بٹ جو دیر سے روانہ ہوئے ۔ اے ٹی سی کی آنکھ کے سامنے جہاز نکل گیا اور وہ سکریمبل کرنے میں منٹوں لگا دے ؟ اور آخری بات راشد کی 3 غلطیوں نے انکی جان لی کیونکہ وہ چند گھنٹوں کا تجربہ رکھتے تھے ورنہ سینئر پائلٹس نے مجھے بتایا ہے کہ ان کے پاس درجن بھر طریقے تھئ مطیع کو مار کر زندہ بچ نکلنے کے پر راشد نے انہیں استمال نہیں کیا ۔ یہ جو سٹوری پی اے ایف نے شائع کی ہے اصل میں ویسا نہیں تھا ۔اس حادثے کے کئی زمہ داروں کو بچایا گیا ۔

بالکل آپ کی اس بات سے سو فیصد متفق ہوں کہ غیر متعصب اور غیر جانبدارانہ انداز میں یہ تمام واقعات اور معلومات شئیر کی جانی چاہییں۔ کیونکہ اس کے برعکس طرز عمل سے کئی ہیروز گمنام ہی رہتے ہیں اور کئی کے کارناموں پر ہی پردہ پڑا رہتا ہے۔ اور کئی جگہ معلومات ہی غلط مہیا کی جاتی ہیں اور جب بعد میں کسی کو اصل صورت حال کا علم ہوتا ہے تو دلی رنج ہوتا ہے جیسا آپ کے ساتھ ہوا۔

باقی رہی بات کہ راشد منہاس کی غلطیوں نے ان کی جان لی تو اس سے ان کی قدرومنزلت میں میرے نزدیک کوئی فرق نہیں پڑتا۔ کیونکہ اگر یہ بات درست ہے کہ مطیع جہاز کو انڈیا لے جانا چاہتا تھا اور راشد نے اسے روکنے کے لئے آخری ڈیسیژن لیا تو پھر اس نے جو اس وقت سب سے بہتر سمجھا وہ کیا۔ اگر راشد کے پاس متبادل طریقے بھی تھے تو جیسا کہ آپ نے ہی بتایا ہے کہ بےچارے کے پاس چند گھنٹوں کا ہی تجربہ تھا تو اتنے کم تجربے کے بعد ایسی کڑی صورت حال کا سامنا بندے کو کرنا پڑ جائے جس میں وطن کی عزت داو پر لگی ہو اور فیصلہ کرنے کےلئے چند منٹ ہوں تو دماغ جس ذہنی کشمکش کا شکار ہوتا ہے اس کا اندازہ سب کو ہے۔ کوئی جانتے بوجھتے اپنے آپ کو ہلاکت میں نہیں ڈالتا۔ اگر راشد کو ان متبادل طریقوں کا علم بھی تھا تو بھی یہ بات ظاہر ہے کہ اس وقت ان کے ذہن میں وہ نہیں آئے ہوں گے ورنہ وہ ضرور انہیں استعمال کرتے۔ ایسی صورت میں سب کچھ بندے کی Decision Power ہی ہوتی ہے اور وہ راشد میں تھی اور جب اسکو کوئی متبادل راستہ سمجھ میں نہیں آیا تو اس نے ڈیسیژن لیا اور یہ جانتے ہوئے لیا کہ موت یقینی ہے لیکن وطن کی عزت مقدم ہے۔ اس سے بڑی بات اور کیا ہوسکتی ہے۔ اس واقعے نے یہ تو بتادیا کہ بندے میں واقعی ٹیلینٹ تھا جو بقول آپ کے چند ذمے داروں کی نااہلی کے نتیجے میں ضائع ہو گیا۔ ورنہ ایسی ڈیسیژن پاور والا بندہ جس کی وطن سے محبت بھی سامنے آچکی ہو اگر اسے موقع ملتا تو کتنا بڑا سرمایہ ثابت ہوتا۔ میرے دل میں تو ان کی عزت اور قدرومنزلت اب بھی ویسی ہی ہے جیسی یہ پوسٹ پڑھنے سے پہلے تھی بلکہ اس میں مذید اضافہ ہی ہوا ہے یہ جان کر کہ ان کے پاس اس وقت صرف چند گھنٹوں کا تجربہ تھا۔
 
عسکری

معطل
سابق ائیر چیف مارشل کلیم سعادت اسی بیچ کے تھے جس کے راشد منہاس ۔ وہ شاید ترقی کر کے بہت اوپر جاتے پر خدا کو کچھ اور منظور تھا دونوں 51 جی ڈی پی کورس سے تھے ۔
 
طالوت

محفلین
ان باتوں کو اندر سے جان کر حیرت ہوتی ہے ۔ کبھی کبھی اپنے اوپر ہنسی بھی آ جاتی ہے جیسے میرے ایک ریٹائرڈ ائیر کموڈور دوست نے کہا قوم کو ہیرو چاہیے جو ہمارے خون سے بنتے ہیں :ROFLMAO:
کموڈور صاحب ویسے فخر میں مبتلا ہیں ۔ میرا مقصد اطلاع ہے ۔
عزیز بھٹی کی قبر بیدیاں(بی آر بی نہر) والی سائیڈ پر نہیں ہے بھلا؟
جی نہیں ، مقام لادیاں ہے تحصیل کھاریاں ، کھاریاں شہر اور جی ٹی روڈ سے غالبابیس کلیو میٹر دور۔
 
ساجد

محفلین
احباب ، ہر معاملہ میں کفر و اسلام اور قادیانیت کو کیوں گھسیڑ لیا جاتا ہے؟۔ جب ایک رکن کے کسی مراسلے کی رپورٹ کر دی جاتی ہے تو پھر انتظامیہ خود ہی ایکشن لے لیتی ہے لہذا اراکین خود سے اسی قسم کے جوابی مراسلات سے گریز فرمایا کریں۔ یہ دھاگہ جس کام کے لئے کھولا گیا ہے وہ کریں تو بہتر رہے گا دیگر موضوعات پر لکھنے سے گریز کریں۔
 
طالوت

محفلین
اس لنک پر عزیز بھٹی شہید کی قبر کے بارے میں کسی زمانے میں تھوڑی سی معلومات فراہم کی تھی۔
یہ تزئین و آرائش تقریبات کا حصہ ہے ، بعد کی صورتحال بس ، بس ہی ہے۔

احباب ، ہر معاملہ میں کفر و اسلام اور قادیانیت کو کیوں گھسیڑ لیا جاتا ہے؟۔ جب ایک رکن کے کسی مراسلے کی رپورٹ کر دی جاتی ہے تو پھر انتظامیہ خود ہی ایکشن لے لیتی ہے لہذا اراکین خود سے اسی قسم کے جوابی مراسلات سے گریز فرمایا کریں۔ یہ دھاگہ جس کام کے لئے کھولا گیا ہے وہ کریں تو بہتر رہے گا دیگر موضوعات پر لکھنے سے گریز کریں۔
متفق مگرایکشن کے ساتھ ساتھ مراسلے کی خلاف شرائط ، تضحیک یا دل آزاری کے پہلو پر بھی روشنی ڈالی جانی چاہیے خصوصا جب اسے تلاشنے کے لئے خوردبین کی بھی ضرورت ہو۔ روشنی چاہے ذاتی میں ہو۔
 
رانا

محفلین
یہاں ایک ہی نام سے اور ایک ہی ٹاپک پر دو علیحدہ علیحدہ دھاگے چل رہے ہیں۔ میرے خیال میں یا تو دونوں کو ضم کردیا جائے یعنی تاریخ وار دونوں مراسلے ایک ہی دھاگے میں یکجا کردیئے جائیں۔ لیکن یہ شائد اس لئے مشکل ہو کہ دونوں الگ الگ ممبران نے شروع کئے ہیں۔ اس لئے کم از کم ایک ہی فورم میں کردیئے جائیں۔ کیونکہ ایک "اپنے اپنے دیس میں" چل رہا ہے تو دوسرا "تاریخ کا مطالعہ" میں۔ جبکہ دونوں کے پیچھے خیال ایک ہی ہے۔
 
Top