چودہویں سالگرہ نشہ ہرن تو نہ ہو گیا!

فرقان احمد

محفلین
ایک ہزار مراسلات مکمل ہو جائیں تو محفل انتظامیہ عام طور پر یہ اطلاع نامہ 'روانہ' کرتی ہے کہ 'آپ کو فورم کا نشہ ہو گیا ہے'۔ تاہم، نشہ کی لت لگنے کے باوجود بعض محفلین اڑن چھو ہو جاتے ہیں، تاہم، ہمارے نزدیک ایک سو مراسلات ہی نشہ طاری کر دینے کے لیے کافی ہیں۔ آپ نے یوں کرنا ہے کہ فعال اور غیر فعال اراکین کے نام لکھنے ہیں جنہوں نے ایک سو سے زائد مراسلات مکمل کیے۔ بہتر ہو گا کہ انہیں ٹیگ بھی کر دیا جائے۔ اس بہانے نشے کے عادی محفلین کی فہرست مفت میں مرتب ہو جائے گی۔ اُمید ہے، معزز محفلین اس لڑی میں شرکت کر کے اسے پذیرائی بخشیں گے۔ (y)
 
آخری تدوین:

عرفان سعید

محفلین
آپ نے تو لڑی کی بنیادیں ہی ہلا دیں۔
کبیدہ خاطر نہ ہوں۔
ایک ہزار کا ہدف ہم نے سالوں میں مکمل کیا اور جب یہ گھڑی آئی تو محفل سے نشہ ہونے کی اطلاع اور محفلین کی جانب سے نشئی ہونے کی مبارکباد دی گئی۔ پھر کچھ ہزاری منصب پر فائز ہونے والے محفلین کو نشئی ہونے کی مبارکباد دی گئی تو کچھ کو شدید ناراض ہوتے دیکھا۔ اس لیے یہ ہزار کا ہندسہ اور نشہ، ایک اٹونگ انگ کے طور پر، ذہن میں نقش ہو گئے۔
 
Top