مبارکباد نظارو ! مست ہو کر گنگناؤ ! عید کا دن ہے

مہ جبین

محفلین
نظارو ! مست ہو کر گنگناؤ ! عید کا دن ہے
ہر اک سُو پھول خوشیوں کے لٹاؤ ! عید کا دن ہے
کرو سوزِ جنوں ، سازِ خرد کو آج ہم آہنگ
کوئی پُرکیف سا نغمہ سناؤ ! عید کا دن ہے
جہاں کو رشکِ فردوسِ بریں پھر سے بناؤ تم!
دئے امید کے دل میں جلاؤ ! عید کا دن ہے
کرو کچھ دیر کو تم بند ماضی کے دریچوں کو
جھلک عہدِ درخشاں کی دکھاؤ ! عید کا دن ہے
تمہاری ، اے دُکھو ! چین جبیں دائم سہی ، لیکن
ذرا دھیرے سے تم بھی مسکراؤ ! عید کا دن ہے
سسکتی آرزوؤ ! ساتھ دو تم بھی فضاؤں کا
خزاں کی گود میں گلشن کھلاؤ ! عید کا دن ہے
ذرا دَم کو بھلادو قصہء دردِ جدائی تم
بجھے دل سے سہی ، لیکن مناؤ ! عید کا دن ہے
کرو مت جستجو منصورِ محزوں ، دل گرفتہ کی
اُسے تم آج کے دن بھول جاؤ ! عید کا دن ہے
یہ غزل میرے والدِ محترم راس مسعود صدیقی کی ہے​
انکا تخلص منصور ہے​
تمام اہلیانِ محفل کو دل کی گہرائیوں سےعید کی مبارکباد​
محمد احمد بھائی توجہ فرمائیں شکریہ
 
524449_4178996605830_428050913_n.jpg

آپ سب کو عید کی خوشیاں بہت بہت مبارک ہوں!!!
 

محمداحمد

لائبریرین
واہ واہ واہ

زبردست۔۔۔۔! کیا بات ہے ۔

بہت خوب ! یہ جان کر بہت خوشی ہوئی کہ یہ آپ کے والدِ محترم کا کلام ہے۔ بہت خوبصورت ہے۔

شکریہ اس پیشکش اور ہماری تصیح کا۔

میری طرف سے بہت سی عید مبارک قبول کیجے۔
 

فرحت کیانی

لائبریرین
واہ۔ بہت عمدہ کلام۔
بہت شکریہ مہ جبین آنٹی شیئرنگ کے لئے۔ یہ جان کر کہ یہ آپ کے والد کا کلام ہے بہت خوشی ہو رہی ہے سچ میں۔ :)
اور احمد آپ کا بھی بہت شکریہ ٹیگ کرنے کے لئے ورنہ شاید مجھے خبر ہی نہ ہوتی :)
 

تعبیر

محفلین
:applause::applause::applause:

شکر ہے میں نے بقر عید سے پہلے پڑھ لیا اور جواب بھی دے دیا
بہت خوب جبین زبردست
اور ٹیگ کے لیے شکریہ :lovestruck:
ہم اب سمجھ آیا کہ آپ کے پاس اتنے زبردست الفاظ کہاں سے آئے اور آپکی اردو اتنی زبردست کیسے ہے
 
Top