محمد عظیم الدین
محفلین
انسان کا ڈیزائین کسی بھی دوسرے جاندار کی طرح ہی ہے۔ مذہبی نکتہ نظر سے بھی اور اس کے بغیر بھی یہ صاف نظر آتا ہے کہ انسانوں میں ہی لوگ ارتقاء کے مختلف مراحل میں ہیں۔ بہت سے لوگ، و کچھ سوچ ہی نہیں پاتے جو دوسرے لوگ زمانوں سے کرر ہے ہیں۔ بہت سے لوگ وہ کچھ سمجھ ہی نہیں پاتے جو دوسرے لوگوں کے لئے سامنے کی بات ہے۔ لہذا سوچوں کو منجمد حالت میں رکھنا، اور غیر منطقی باتوں پر یقین کرنا گویا علم کے حصول سے کنارہ کشی کے مترادف ہے۔ ایسی ذہنی خود کشی ، کسی طور زیب نہیں دیتی۔ سمجھدار انسان کی بات سننا ، اور کم از کم اس پر غور کرنا بہت ہی ضروری ہے ۔
مسلمانوں کے لئے ہی نہیں ۔ کئی دوسری کتب سے بھی ارتقاء کی طرف اشارہ ملتا ہے۔ چونکہ یہاں زیادہ تر مسلمان ہیں اور اللہ کے وجود پر یقین رکھتے ہیں تو یہ بہت ہی آسان ہے کہ ان سے پوچھا جائے کہ رب خلیہ سے انسان تک کے بارے میں کیا ٹائم لائین رکھتا ہے؟ کیا یہ خلیہ سے انسان تک کا ارتقاء صرف ماں کے پیٹ میں ہوا تھا یا پھر آزادانہ نیچر میں؟ اگر آزادانہ نیچر میں یہ سب کچھ ہوا تھا تو پھر کیا یہ خلئے سے انسان تک کا ارتقاء تھا؟
سورة الْمُؤْمِنُونَ - آیت 12 تا 16یہی نہیں بلکہ ایک حقیر نطفے سے انسان تک کا ارتقا تو خود الہامی کتب کا حصہ ہے پھر بھی اڑے ہوئے ہیں کہ کوئی ارتقا نہیں ہوا، سب کچھ جادوئی چھڑی سے ہوا
وَلَقَدۡ خَلَقۡنَا ٱلۡإِنسَ۔ٰنَ مِن سُلَ۔ٰلَةٍ۬ مِّن طِينٍ۬
ثُمَّ جَعَلۡنَ۔ٰهُ نُطۡفَةً۬ فِى قَرَارٍ۬ مَّكِينٍ۬
ثُمَّ خَلَقۡنَا ٱلنُّطۡفَةَ عَلَقَةً۬ فَخَلَقۡنَا ٱلۡعَلَقَةَ مُضۡغَةً۬ فَخَلَقۡنَا ٱلۡمُضۡغَةَ عِظَ۔ٰمً۬ا فَكَسَوۡنَا ٱلۡعِظَ۔ٰمَ لَحۡمً۬ا ثُمَّ أَنشَأۡنَ۔ٰهُ خَلۡقًا ءَاخَرَۚ فَتَبَارَكَ ٱللَّهُ أَحۡسَنُ ٱلۡخَ۔ٰلِقِينَ
ثُمَّ إِنَّكُم بَعۡدَ ذَٲلِكَ لَمَيِّتُونَ
ثُمَّ إِنَّكُمۡ يَوۡمَ ٱلۡقِيَ۔ٰمَةِ تُبۡعَثُونَ
سورة التین
لَقَدْ خَلَقْنَا الْإِنْسَانَ فِي أَحْسَنِ تَقْوِيمٍ
(یہ اس لیے نہیں کہا تھا کہ بعد میں انسان جانوروں کو اپنا جد مان کرخود اپنی تذلیل پر لگ جائے۔)
سورة یس
إِنَّمَآ أَمۡرُهُ ۥۤ إِذَآ أَرَادَ شَيۡ۔ٴً۬۔ا أَن يَقُولَ لَهُ ۥ كُن فَيَكُونُ
ترجمہ اور تفسیر پڑھیے خود سمجھیے اگر واقعی طلب ہے۔
بھائیوں مباحثے میں حصہ لینے کو مجھے شوق نہیں، بات ہی ایسی کی گئی تھی اس لیے رہا نہیں گیا۔ مزید سوال و جواب سے میں عاجز ہوں۔ جتنا وقت آپ حضرات سائنس پڑھنے میں لگاتے ہیں اس سے تھوڑا وقت نکال کر قرآن کریم کو پڑھیے اور سمجھیے انشاءاللہ سارے اشکالات دور ہوجائیں گے۔ اللہ تعالی مجھے اور ہم سب کو سمجھ نصیب فرمائے۔
آخری تدوین: