عثمان
محفلین
حقیقت یہ ہے کہ ہومیو میڈیسن کا بنیادی اصول سائنسی اصولوں سے ماورا ہے
صاحب۔۔
بحث برائے بحث تو میں بھی نہیں کرنا چاہتا۔
بلکہ میں دھاگے پر دوسرے شریک بحث اور قارئین سے مخاطب ہوں۔۔۔
صاحبان!
آپ تمام لوگ اپنا وقت ضائع کررہے ہیں۔ بحث صرف اور صرف اسی وقت کی جاسکتی ہے جب شریک بحث اس بنیادی نقطے پر راضی ہوں کہ بات دلیل ثبوت اور منطق پر قائم ہوگی۔
لیکن جہاں شریک بحث کا بس اس پر زور ہو کہ ان کے تمام تر علم و فضل کا ماخذ کوئی ماورائے سائنس، ماورائے منطق اور ماورائے دلیل۔۔ کوئی "الہام" اور" کشف" ہے تو وہاں کوئی مائی کا لال ان کا کچھ نہیں کرسکتا۔
سائنس، منطق اور دلیل کو صحیح یا غلط ثابت کرنے کے لئے متعلقہ سائنس، منطق اور دلیل کی ضرورت ہوتی ہے۔
جبکہ "الہام" اور "کشف" کو غلط ثابت کرنے کے لئے آپ کو کوئی الہام اور کشف ہی لانا پڑے گا۔ دلیل بیچاری یہاں کام نہ دے گی۔