نظریہ پاکستان کاؤنسل اسلام آباد۔ چند تصویریں

فرحت کیانی

لائبریرین
داخلی دروازہ

2013-04-03%2015.40.12.jpg
 

فرحت کیانی

لائبریرین
لکھاری اور ناقد ۔ مسٹر انجم خلیق ۔ یہ شاید استاد بھی ہیں اور ان کا طرزِ گفتگو بہت دلچسپ اور بہت اچھا تھا۔
2013-04-03%2015.46.15.jpg
 

فرحت کیانی

لائبریرین
ان کے بعد انہوں نے پاکستان الیکشن کمیشن کے سابقہ سیکریٹری کنور دلشاد کو بلایا جنہوں نے اتنی ہی بور باتیں کیں جو ابدال و قطب ، مجیب الرحمٰن و ضیاء الحق، بھٹو وبےنظیر ، نوازشریف و عمران خان یعنی نیل کے ساحل سے تابخاکِ کاشغر پر محیط تھیں۔ ابھی آپ ان کی سیکنڈز میں بلوچستان پرواز کو ہضم کر رہے ہوتے تھے کہ اگلے چند سیکنڈز میں وہ پرواز کر کے بنگلہ دیش میں کسی قطب سے ملاقات کے لئے پہنچ جاتے تھے۔ اسی تگ ودود میں ان کی تصویر بنائی نہیں جا سکی۔ بلکہ میرے ہاتھ نے کیمرہ اٹھانے سے ہی انکار کر دیا کہ ایسی جلیل القدر شخصیت کی تصویر بناتے ہوئے ہاتھ ہی نہ جل جائے۔
 

فرحت کیانی

لائبریرین
اس دورے کی بس یہی چند ایک تصویریں تھیں۔ تصویری گیلری میں بہت سی نایاب تصویریں موجود ہیں۔ لیکن میں ان کی تصویریں نہیں لے سکی۔ لائبریری بھی بہت اچھی ہے۔ میں وہاں کتابیں دیکھنے اور پھر ان کے نیوز لیٹرز وغیرہ اٹھانے میں مصروف ہو گئی تو وہاں بھی تصویر نہیں لے سکی۔
 

فرحت کیانی

لائبریرین
ہمارے قائد :)
ویسے ہمارے قائد اس وقت کے موجودہ قائدین کو دیکھ لیتے تو ہمارے قائد ایک ہی بات فرماتے:
لا لو لتر تے پا لو لمیا :rollingonthefloor:
جی ہم سب کے قائد۔ :)
ممکن ہے ایسا کہتے بلکہ انہوں نے جیسے کسی سرکاری تقریب میں دیر سے پہنچنے والوں کی کرسیاں اٹھوا دی تھیں۔ اسی طرح ان قائدین کی کرسیاں بھی ضبط کروا دیتے۔
 

فرحت کیانی

لائبریرین
یہ آرٹ کی کون سی قسم ہے؟ فیسی نیٹنگ :)
شاید اصل اصطلاح تو کوئی آرٹسٹ ہی بتا سکے گا۔ لیکن میرا خیال ہے اسے ایمبوسڈ یا ووڈ کاروڈ پینٹنگ کہا جائے گا۔ پاکستان مانیومنٹ اور دیگر بہت سے اداروں میں اس طرح کے آرٹی فیکٹس موجود ہیں۔
 

قیصرانی

لائبریرین
شاید اصل اصطلاح تو کوئی آرٹسٹ ہی بتا سکے گا۔ لیکن میرا خیال ہے اسے ایمبوسڈ ووڈ کاروڈ پینٹنگ کہا جائے گا۔ پاکستان مانیومنٹ اور دیگر بہت سے اداروں میں اس طرح کے آرٹی فیکٹس موجود ہیں۔
شیئرنگ کا شکریہ
مجھے اس قسم کی آرٹ بہت فیسی نیٹ کرتی ہے۔ تبھی پوچھا :)
 

قیصرانی

لائبریرین
جی ہم سب کے قائد۔ :)
ممکن ہے ایسا کہتے بلکہ انہوں نے جیسے کسی سرکاری تقریب میں دیر سے پہنچنے والوں کی کرسیاں اٹھوا دی تھیں۔ اسی طرح ان قائدین کی کرسیاں بھی ضبط کروا دیتے۔
ویسے ہمارے قائد کے ہوتے ہوئے ایسے بندے ہمارے قائد بن سکتے؟
 
Top