عمار شکریہ کہ آپ نے اس مرحوم دھاگے کو زندہ کیا۔ بہت زبردست ویڈیوز ڈھونڈیں ہیں آپ نے۔ ایک بندر نے کھولی دکان تو بہت پسند آئی۔ مجھے تو ایسے اردو کارٹونز کی تلاش رہتی ہے۔
پاکستان میں Enterprise Team کمپنی نے
اردو قاعدہ کے نام سے ایک اینی میٹڈ پروجیکٹ بنایا ہے۔ اس کا ڈیمو ورژن اور الف بے پے کا گیت
یہاں سے ڈاؤن لوڈ کیا جاسکتا ہے۔ اس کے علاوہ ای کہانیاں کے نام سے اینی میٹڈ کہانیاں تیار کی ہیں۔جن کی چار سی ڈیز جاری کی جاچکی ہیں۔ جن کی ڈیمو ویڈیو
یہاں دیکھی جا سکتی ہے۔ اس سے آپ کی کی یہ شکایت تو کسی حد تک دور ہوسکتی ہے کہ اردو میں اس سلسلے میں کوئی کام نہیں ہوا ہے۔ بس یہ ضرور ہے کہ ابھی تک کسی نے یہ سی ڈیز خرید کر انھیں یوٹیوب پر مہیا نہیں کیا ہے۔ جیسا کہ آپ کی پیش کردہ موویرز کے سلسلے میں ایسا ہوچکا ہے۔
اگر آپ مجھےMP3 یا WAV فارمیٹ میں فالحال کوئی ایک کہانی یا نظم کی آڈیو مہیا کر سکیں تو میں کم از کم ایک سادہ سی اینی میشن بنا سکتا ہوں۔ اتنی اچھی تو نہیں ہوگی جیسی آپ کی پیش کردہ ویڈیوز میں ہے، تاہم پوری کوشش کروں گا۔ فالحال فراغت بھی ہے۔ عید کے بعد ٹائم نکالنا مشکل ہو گا۔ فالحال آپ ایک بچوں کی اچھی سی نظم کی آڈیو مہیا کر دیں۔ میں کوشش کرتا ہوں، انشا؍ اللہ