نظموں اور کہانیوں کو گرافکس اور اینیمیشن میں پیش کرنا

ہاں، یوں کہو نا کہ آہستہ آہستہ۔۔۔ :p
ویسے شعیب بھائی نے پہلے جتنی ویڈیوز بنائی ہیں، وہ کافی اچھی ہیں۔۔۔ اور مجھے لگتا ہے کہ انہیں آڈیو، ویڈیو مکسنگ والا کام بھی بخوبی آتا ہے۔ خیر، اب کوئی آڈیو تیار ہو تو آگے پیش رفت ہوگی۔۔۔ میرے علاوہ کوئی اور بھی آڈیو ریکارڈ کرسکے، بچوں کی کوئی نظم یا کہانی تو ضرور سامنے لائے۔
 
بھائی میں اناڑی کام سے سخت گھبراتا ہوں۔ پہلے مرحلے میں فلیش ہی کافی ہے۔ آہستہ آہستہ ٹون بوم پر بھی آجائیں گے۔۔۔۔۔
اچھا میرے والد صاحب! (میں کچھ اور لکھنا چاہ رہا تھا، مگر نہیں لکھا کہیں آپ برا نہ مان جائیں:grin1:) جیسا آپ کا حکم!۔۔۔۔میں نے ٹون بوم ڈاؤن لوڈ کر کے انسٹال کر لیا۔ آہستہ آہستہ سیکھنے کی کوشش کرتا ہوں۔ آپ جس طرح ٹون بوم کے قصیدے پڑھ رہے ہیں، میرا اندازہ ہے کہ آپ کو اس سافٹ ویئر سے کافی شد بد ہے۔ تو جناب آپ ہی سکھا دیں نا مجھے۔ یا کسی ویڈیو ٹریننگ کے ربط سے آگاہ کریں۔ پڑھ کر سیکھنے میں خاصا وقت لگے گا۔
 

ماوراء

محفلین
عمار، میں ہفتے کو ایک برتھ پارٹی پر گئی ہوئی تھی۔۔ بچوں کے پاپا نے یوٹیوب پر بچوں کی نظم لگائی ہوئی تھی۔ لکڑی کی کاٹھی۔ تو گھر آ کر میں نے بھی بچوں کی نظمیں سرچ کی تھیں۔:grin:

[ame="http://www.youtube.com/watch?v=GbpvgGYGCas"]YouTube - lakri ki kathi[/ame]

کافی کہانیاں بھی ہیں۔
[ame="http://www.youtube.com/watch?v=oy-F0tFZZDU&feature=related"]YouTube - Hindi: dadima ki kahaniya 5[/ame]
 
ہاں، یوں کہو نا کہ آہستہ آہستہ۔۔۔ :p
ویسے شعیب بھائی نے پہلے جتنی ویڈیوز بنائی ہیں، وہ کافی اچھی ہیں۔۔۔ اور مجھے لگتا ہے کہ انہیں آڈیو، ویڈیو مکسنگ والا کام بھی بخوبی آتا ہے۔ خیر، اب کوئی آڈیو تیار ہو تو آگے پیش رفت ہوگی۔۔۔ میرے علاوہ کوئی اور بھی آڈیو ریکارڈ کرسکے، بچوں کی کوئی نظم یا کہانی تو ضرور سامنے لائے۔

عمار میں نے کون سی ویڈیوز بنائی ہیں؟ یہ تو میرے لیے بھی خبر ہے!:eek:

بھائی ویڈیو مکسنگ تو بالکل الگ چیز ہے ۔اس میں تو ایڈوبی پریمیئر وغیرہ استعمال ہوتے ہیں، جو مجھے نہیں آتا۔ ہاں میکرومیڈیا (ایڈوبی) فلیش میں کچھ کارٹون بنائے ہیں، SWF میں۔ اس میں تو ویکٹر بیسڈ اینی میشن بنتی ہیں ٹون بوم کی طرح۔ ہاں آپ اپنی اینی میشن کو ریسٹر فارمیٹ (جیسے AVI) میں بھی ایکسپورٹ کر سکتے ہیں مگر اس سے Interactivity ختم ہو جاتی ہے۔ یعنی بٹن اور اسکرپٹنگ وغیرہ کام نہیں کرتے۔ پھر حجم میں بھی بہت فرق ہوتا ہے۔

آپ فالحال صرف ایک چھوٹی سی کوئی نظم کی آڈیو تو مجھے عنایت فرمائیے۔ عارف بھائی کے معیار پر اترنا تو مشکل ہوگا۔ تاہم ایک انٹر ایکٹو اینی میشن بنانے کی کوشش کرتا ہوں۔ مگر تھوڑا وقت دیجئے گا۔ :)
 

arifkarim

معطل
اچھا میرے والد صاحب! (میں کچھ اور لکھنا چاہ رہا تھا، مگر نہیں لکھا کہیں آپ برا نہ مان جائیں:grin1:) جیسا آپ کا حکم!۔۔۔۔میں نے ٹون بوم ڈاؤن لوڈ کر کے انسٹال کر لیا۔ آہستہ آہستہ سیکھنے کی کوشش کرتا ہوں۔ آپ جس طرح ٹون بوم کے قصیدے پڑھ رہے ہیں، میرا اندازہ ہے کہ آپ کو اس سافٹ ویئر سے کافی شد بد ہے۔ تو جناب آپ ہی سکھا دیں نا مجھے۔ یا کسی ویڈیو ٹریننگ کے ربط سے آگاہ کریں۔ پڑھ کر سیکھنے میں خاصا وقت لگے گا۔

کوئی ایک؟ ذرا گوگل پر ایک ہاتھ مار کر تو دیکھیں۔۔۔۔ ویڈیو ٹوٹوریلز سے بھرا پڑا ہے اور وہ بھی مکمل فری!!!
http://www.google.no/search?hl=no&q=toonboom+tutorial&meta=

میں نے بہت عرصہ قبل اس پروگرام کیساتھ کافی کشتیاں کی ہیں۔ آجکل فانٹ ڈویلپمنٹ سے وابستگی کے باعث یہ شوق ختم ہو چکا ہے :)
 
عمار میں نے کون سی ویڈیوز بنائی ہیں؟ یہ تو میرے لیے بھی خبر ہے!:eek:

بھائی ویڈیو مکسنگ تو بالکل الگ چیز ہے ۔اس میں تو ایڈوبی پریمیئر وغیرہ استعمال ہوتے ہیں، جو مجھے نہیں آتا۔ ہاں میکرومیڈیا (ایڈوبی) فلیش میں کچھ کارٹون بنائے ہیں، Swf میں۔ اس میں تو ویکٹر بیسڈ اینی میشن بنتی ہیں ٹون بوم کی طرح۔ ہاں آپ اپنی اینی میشن کو ریسٹر فارمیٹ (جیسے Avi) میں بھی ایکسپورٹ کر سکتے ہیں مگر اس سے Interactivity ختم ہو جاتی ہے۔ یعنی بٹن اور اسکرپٹنگ وغیرہ کام نہیں کرتے۔ پھر حجم میں بھی بہت فرق ہوتا ہے۔

آپ فالحال صرف ایک چھوٹی سی کوئی نظم کی آڈیو تو مجھے عنایت فرمائیے۔ عارف بھائی کے معیار پر اترنا تو مشکل ہوگا۔ تاہم ایک انٹر ایکٹو اینی میشن بنانے کی کوشش کرتا ہوں۔ مگر تھوڑا وقت دیجئے گا۔ :)
ویڈیوز سے میری مراد اینی میٹڈ ویڈیوز ہی تھیں۔ اور آڈیو ویڈیو مکسنگ کی شد بد کا اندازہ اس ویڈیو سے ہوا جو مستی کے دن ہیں والے گانے پر ڈرٹو کی ویڈیو مکس کی تھی۔ ;) میں ایک دو دن میں کسی آڈیو کا انتظام کرتا ہوں۔
 
عمار، میں ہفتے کو ایک برتھ پارٹی پر گئی ہوئی تھی۔۔ بچوں کے پاپا نے یوٹیوب پر بچوں کی نظم لگائی ہوئی تھی۔ لکڑی کی کاٹھی۔ تو گھر آ کر میں نے بھی بچوں کی نظمیں سرچ کی تھیں۔:grin:

ویری گڈ ماوراء! :) مجھے لگتا ہے کہ تم سے بھی کافی مدد مل سکے گی۔ لکڑی کی کاٹھی اور اس طرح کے ایسے گانے جو بچوں کے لیے فلموں میں شامل کیے گئے، انہیں میں نے ایک تھریڈ میں جمع کرنا شروع کیا تھا۔ تمہاری والی ویڈیو میں لکڑی کی کاٹھی والا گانا کسی نے دوبارہ گایا ہے۔ ہمارے پاس بھی ایسا آپشن موجود ہے۔ اس کے علاوہ صوفی تبسم کی بھی بہت سی نظمیں موجود ہیں۔۔۔ فی الحال میرے ذہن میں کچھ چھوٹی چھوٹی نظمیں ہیں۔ ایک تو یہ کہ
عذرا کی گڑیا نہانے لگی
نہانے لگی، ڈوب جانے لگی
بڑی مشکلوں سے بچایا اسے
کنارے پہ میں کھینچ لایا اسے

۔۔۔۔

عذرا کی گڑیا
سوئی ہوئی ہے
توبہ ہے میری
میں نہ جگاؤں
وہ رو پڑے گی
مجھ سے لڑے گی
۔۔۔۔۔۔۔۔

اور ابھی ابھی میرے ذہن میں ایک اور بھی اچھی نظم آئی۔۔۔

ڈاکٹر! ڈاکٹر! کرو علاج
میری گڑیا ہے بیمار
کل جو برسا چھم چھم پانی
اس میں بھیگی گڑیا رانی
میں نے کپڑے دیے اتار
پھر بھی اس کو چڑھا بخار
ڈاکٹر! ڈاکٹر! دے دو پڑیا
میں گھر لے جاؤں گی گڑیا
 
ویڈیوز سے میری مراد اینی میٹڈ ویڈیوز ہی تھیں۔ اور آڈیو ویڈیو مکسنگ کی شد بد کا اندازہ اس ویڈیو سے ہوا جو مستی کے دن ہیں والے گانے پر ڈرٹو کی ویڈیو مکس کی تھی۔ ;) میں ایک دو دن میں کسی آڈیو کا انتظام کرتا ہوں۔
اچھا وہ تو وی سی ڈی کٹر وغیرہ سے کاٹ چھانٹ کرکے بنائی تھی۔ فلیش کا استعمال بھی کیا تھا کچھ۔
چلیں ٹھیک ہے میں انتظار کرتا ہوں، آپ آڈیو کا انتظام کریں۔
 
فی الحال دو ٹریک ہیں، میوزک کے بغیر۔۔۔ فروٹی لوپس کو سیکھنا کافی محنت طلب کام ہے۔۔۔ :p

[ame="http://www.divshare.com/download/5938714-108"]عذرا کی گڑیا[/ame]
 

arifkarim

معطل
شکریہ عمار بہت خوبصورت آواز ہے، خاص کر پہلے ٹریک کی ریکارڈنگ بہت اچھی کی ہے۔ اب دیکھتے ہیں شعیب ان ٹریکس پر اینیمیشن کیسی بناتے ہیں۔ اینیمیشن کے بعد فروٹی لوپس کےذریعے ایک ہلکا پھلکا سا بیگ گراؤنڈ میوزک بھی بنانا ہوگا۔۔۔۔
 
شکریہ عمار بھائی بہت عمدہ آڈیو فراہم کرنے کے لئے۔ آواز بہت عمدہ ہے۔زبردست!

فالحال میں عذرا کی گڑیا والی نظم کی اینی میشن بنانے کی کوشش کرتا ہوں۔ یہ چھوٹی بھی ہے۔ جلد بن جائے گی، انشا؍اللہ۔ آپ نے آڈیو فراہم کرنے میں دو دن لگائے۔ اب کم از کم اتنا ہی وقت مجھے بھی عنایت فرمائیے۔ :rolleyes:

میں انشا؍اللہ اتوار تک اینی میشن تیار کر کے پوسٹ کرنے کی کوشش کرتا ہوں۔ وہ فائنل نہیں ہوگی۔ اہلیان محفل خصوصا آپ اور عارف بھائی اسے دیکھ کر اپنی آرا؍ سے نوازیں گے۔ عارف بھائی سے گزراش ہے کہ وہ اس دوران ان دونوں نظموں کی مناسبت سے مناسب بیک گراؤنڈ میوزک یا لوپ تیار کردیں۔ (فروٹی لوپس کا استعمال مجھے بھی نہیں آتا:()۔ اس کے بعد انشا؍اللہ فائنل اینی میشن بنانے کی کوشش کریں گے۔ انشا؍اللہ

عمار ایک بار پھر آپ کا بے حد شکریہ!:)
 
شکریہ عارف اور شوبی! یہ دو بہنوں کی منت کرنے کا نتیجہ ہے :lll: کہ ایک نے دونوں ٹریک ریکارڈ کروادیے اچھے اور طرز بھی بہت حد تک اس نے خود ہی سوچ لی، میں نے بیچ میں تھوڑے ٹپس دیے تھے بس ;) آپ اینی میشن پر آرام سے کام کریں، پس آواز موسیقی کا بھی کچھ کرتے ہیں۔ محفل پر کوئی موسیقار بھی ہونا چاہیے تھا۔ :(
 
عذرا کی گڑیا - ابتدائی ورژن

عذرا کی گڑیا اینی میشن کا ابتدائی ورژن حاضر ہے۔ تمام اہل محفل سے ایک نظر دیکھ لینے کی گزارش ہے۔ اس میں بیک گراؤنڈ میوزک کچھ زیادہ جچ نہیں رہا ہے۔شامل اس لئے کیا ہے کہ اس کے بنا اینی میشن تھوڑی پھیکی پھیکی سی لگ رہی تھی۔ چنانچہ گزارش ہے کہ اس نظم کی مناسبت سے اگر کوئی اچھا میوزک لوپ تیار یا فراہم کر سکے تو ضرور یہاں بتائے تاکہ فائنل ورژن میں شامل کیا جا سکے۔ عمار بھائی سے گزارش ہے کہ اس نظم کے شاعر کے نام سے آگاہ کریں تاکہ ان کا نام بھی شامل کیا جا سکے۔

نوٹ: ابھی یہ اینی میشن ابتدائی مراحل میں ہے فائنل ہر گز نہیں ہے۔ اس لئے یہاں پوسٹ کی ہے۔ میوزک اور کریڈٹ وغیرہ فائنل ہوجائیں پھر اسے گوشہ اطفال میں منتقل کر دیا جائے گا لہٰذا فالحال اسے منتقل نہ کیا جائے۔ شکریہ!:)

[ame="http://www.youtube.com/watch?v=ydpiscwC8Ag"]YouTube - Azra Ki Gurya (Animated Urdu Rhyme)[/ame]
 
بہت خوب۔۔۔ آپ نے تو ایک ہی دن میں کام کردکھایا۔۔۔۔ شکریہ۔
اب، صداکار کا نام تبدیل ہوگا۔۔۔ وہ تو ذپ کیا ہے میں نے آپ کو۔۔۔ اس کے علاوہ میں سمجھتا ہوں کہ آڈیو مجھے دوبارہ ریکارڈ کرنی ہوگی۔۔۔ مائک منہ سے زیادہ قریب ہونے کے باعث آواز کانوں میں چبھ رہی ہے۔۔۔ آپ کیا کہتے ہیں؟ تیسری بات یہ کہ اینی میشن میں اگر لڑکی کے بجائے لڑکا دکھایا جائے تو زیادہ بہتر رہے شاید۔۔۔ کیونکہ نظم میں ہے "کھینچ لایا اسے"۔
آڈیو تو آرام سے بدل جائے گی نا؟
 
شکریہ عمار۔ نام میں نے شامل کر دیا ہے۔ ویڈیو بنا کر دوبارہ اپلوڈ کرتا ہوں را ت تک۔ ایک بات اور کہ کیا بیک گراؤنڈ موسیقی کے سلسلے میں بھی آپ کچھ کر سکتے ہیں۔ یا یہ ٹھیک ہے اس اینی میشن میں۔ عارف بھائی تو یہاں جھانک بھی نہیں رہے۔ لگتا ہے ہمیں ہی کچھ کرنا پڑے گا۔ :(

بالکل آپ نے جو باتیں بیان کی ہیں یہ میں بھی سوچ رہا تھا۔ آواز بدلنا تو کوئی مشکل نہیں مگر مسئلہ ہے Lip Syncing کا۔ افسوس اس کا کوئی خودکار طریقہ نہیں ہے۔ ٹون بوم میں ہے مگر اسے سیکھنے میں وقت لگے گا۔ لپ سنکنگ میں دوبارہ سے محنت کرنی پڑے گی۔ میرا خیال ہے اس اینی میشن میں رہنے دیتے ہیں، ڈاکٹر ڈاکٹر کرو علاج میں بھی کچھ جگہ مائیک پر کافی قریب سے بولا گیا ہے۔ آپ ایسا کریں وہ نظم دوبارہ ریکارڈ کروا دیں۔ اس نظم میں بیک گراؤنڈ میوزک کا بھی کچھ کر سکیں تو ضرور کیجئے گا۔

جہاں تک اینی میشن میں لڑکے کی بات ہے تو میں نے اس لئے لڑکی کے کیریکٹر کو ترجیح دی کہ میں نے کبھی لڑکوں کو گڑیوں سے کھیلتے نہیں دیکھا۔ پھر آواز بھی لڑکے کی نہیں تھی۔ میری گزارش ہے اس بار لڑکی ہی رہنے دیجئے، آئندہ کی اینی میشن میں لڑکا ہی لانے کا ارادہ ہے۔:grin1:
 
میں ایک بار یہی ٹریک دوبارہ ریکارڈ کرتا ہوں اور کوشش کرتا ہوں کہ جس طرح یہ گایا گیا ہے، اسی طرح وہ بھی گالیا جائے۔۔۔ تب آپ کو Lip Syncing میں مسئلہ نہیں ہوگا۔ چیک کرلیں گے، اگر ہوگیا تو ٹھیک ورنہ رہنے دیں گے۔ موسیقی کا بھی کچھ تو کرنا ہی ہوگا۔ ایسے زیادہ اچھا نہیں لگ رہا ہے۔ اور ڈاکٹر ڈاکٹر والی تو دوبارہ ریکارڈ کرواتا ہی ہوں۔۔۔ لیکن اُس نظم میں کریکٹر لڑکی ہی کا ہوگا۔۔۔ کیونکہ اس کی شاعری ایسی ہے کہ لڑکی اپنی گڑیا لے کر ڈاکٹر کے پاس گئی ہے۔ :)
 
ٹھیک ہے آپ دوبارہ ریکارڈ کر لیں۔ خیال رہے کہ اس نظم کی ساؤنڈ فائل بتیس ۳۲ سیکنڈ طویل ہے۔ اور نظم بھی فورا شروع نہیں ہو رہی۔ اگر اس بات کا خیال رکھیں گے تو پھر بھی کوشش کی جا سکتی ہے نئی آواز شامل کرنے کی۔ لیکن پھر بھی میرا تجربہ ہے کہ فلیش نئی ساؤنڈ فائل کو اینی میشن کے ساتھ درست سنک نہیں کرتا اور اسے خود سے درست کرنا پڑتا ہے۔ بہرحال میں کوشش کروں گا اگر آسانی سے ہوگیا تو ٹھیک ورنہ ایسے ہی رہنے دوں گا۔ بیک گراؤنڈ میوزک کے ساتھ ڈاکٹر ڈاکٹر کرو علاج کی ریکارڈنگ بھی کرنے کی کوشش کیجئے۔ لیکن میوزک کی الگ فائل ہونی چاہیئے اور نظم کی الگ تاکہ لپ سنکنگ میں آسانی رہے۔ کیا آپ ایسا کر سکتے ہیں؟ اگر مشکل ہے تو صرف نظم کی آڈیو ہی ریکارڈ کر لیں میں سرچ کر رہا ہوں لوپس کو نیٹ پر۔ دیکھتے ہیں کیا ہوتا ہے۔

اور ایک ضروری بات عذرا کی گڑیا کے شاعر کا نام بھی بتا دیں تاکہ اسے بھی شامل کیا جا سکے، مگر ذرا جلدی۔۔۔
 
شوبی! شاعر کا نام ملنا تو بہت مشکل ہے۔ یہ تو ایک طرح سے لوک نظمیں ہوئیں جو برسوں سے سنتے چلے آرہے ہیں ہم :lll: شاعر کا نام رہنے ہی دیں۔
یا اگر محفل پر کسی کو پتا ہو تو بتادے۔
 
Top