نظم۔۔۔ احساس کے ٹھہرے پانی میں تو کتنے کنکر پھینک چکا ۔۔۔ والد گرامی جناب نصراللہ مہر

متلاشی

محفلین
احساس کے ٹھہرے پانی میں تو کتنے کنکر پھینک چکا​
یا تیرِ نظر یا حرفِ ملامت کے پتھر​
لیکن تو بس دیکھ چکا ہے اک معمولی سی ہلچل​
اب یا تو تو بس روئے جا​
یا پھر خون بہا دے خواہش کا​
یا پھر ہاتھ اُٹھا اور آہِ رسا سے​
ہر پتھر پانی کردے​
احساس کے ٹھہرے پانی کو​
اک آن میں طوفانی کر دے​
والد گرامی جناب نصراللہ مہر​
 
الف عین

لائبریرین
خوب، ذیشان، والد صاحب کے برقی مجموعے کے بارے میں کیا خیال ہے؟ مجھے پوسٹ کر دو ان کا جو کلام ٹائپ کیا ہے یا ان پیج یا یونی کوڈ میں ہے۔
 
متلاشی

محفلین
خوب، ذیشان، والد صاحب کے برقی مجموعے کے بارے میں کیا خیال ہے؟ مجھے پوسٹ کر دو ان کا جو کلام ٹائپ کیا ہے یا ان پیج یا یونی کوڈ میں ہے۔
استاذ گرامی خیال تو اچھا ہے بلکہ مفید ہے مسئلہ یہ ہے کہ ان کی شاعری کوئی اتنی زیادہ موجود نہیں ہے تھوڑی بہت ہے کہ جس سے کوئی کتاب تو کیا کوئی چھوتا کتابچہ بننا بھی مشکل ہے ۔۔۔ اصل میں بقول والد صاحب والد صاحب کی شاعری کی پہلا دیوان تو ان کے والد صاحب (دادا جان )نے تلف کر دیا تھا۔۔۔:cry: اس میں سے تھوڑا بہت جو کچھ اب انہیں یاد ہے وہ اتنا نہیں کہ کتابی شکل دی جا سکی ۔۔۔ ! اور مزید آج کل غمِ روزگار سے ہی انہیں فرصت نہیں ملتی کہ غمِ یار میں کچھ کہیں ۔۔۔!
 
الف عین

لائبریرین
چھ سات تخلیقات تو یہاں ہی پوسٹ کر چکے ہو تم۔ میں تو بیس پچیس صفحات کی ای بک بن جائے تو بنا دیا کرتا ہوں۔ جس میں پندرہ غزلیں نظمیں تو ہو جاتی ہیں۔ اتنی تو ہوں گی ہی نا؟
 
متلاشی

محفلین
چھ سات تخلیقات تو یہاں ہی پوسٹ کر چکے ہو تم۔ میں تو بیس پچیس صفحات کی ای بک بن جائے تو بنا دیا کرتا ہوں۔ جس میں پندرہ غزلیں نظمیں تو ہو جاتی ہیں۔ اتنی تو ہوں گی ہی نا؟
ٹھیک ہے استاذ گرامی میرے پاس ان کی شاعری کی جو ذخیرہ ہے وہ میں آپ کو یونی کوڈ میں ہی بھیج دیتا ہوں ۔۔۔!
 
احساس کے ٹھہرے پانی میں تو کتنے کنکر پھینک چکا
یا تیرِ نظر یا حرفِ ملامت کے پتھر
لیکن تو بس دیکھ چکا ہے اک معمولی سی ہلچل
اب یا تو تو بس روئے جا
یا پھر خون بہا دے خواہش کا
یا پھر ہاتھ اُٹھا اور آہِ رسا سے
ہر پتھر پانی کردے
احساس کے ٹھہرے پانی کو
اک آن میں طوفانی کر دے

بہت خوب!
 
Top