نظم اصلاح کے لئے۔۔۔

کاشف اسرار احمد، بھائی بہت ہی اچھی نظم ہے بہت شاندار مضمون ، جاندار گرفت بہت بہت داد قبول کیجئے ۔ جن امور کی طرف استادِ محترم نے اشارہ کیا ہے انہیں دیکھ لیں۔ مجموعی اعتبار سے ایک خوبصورت نظم ہے ۔ جس خوبصورتی سے آپ نے بچپن کے کھیلوں کو نام لے لے کر نظم کیا ہے مزہ آگیا۔

نہ اُچھلتے ناچتے "لٹّؤں" کا نظارہ، اب مرے سامنے
نہ رہی، ہوا میں ہی ہاتھ پہ، اُنھیں تھامنے کی مہارتیں!

یہ مہارت ہمیں بھی حاصل تھی، ہم اسے "ہاتھ جالی" کہتے تھے ۔
بہت بہتر۔
پسندیدگی کے لئے شکریہ۔
سلامت رہیں ! :)
 
کاشف اختر

لائبریرین
وہ شرارتیں، وہ محبتیں، عطا سب کو ہوں وہ وراثتیں!

عطا سب کو ہوں ..۔۔۔۔۔مناسب نہیں لگتا ..۔کیوں کہ اس صورت میں ..۔۔۔تیسرے رکن " عطا سب کو ہوں " میں عطا کا الف ساقط کرنا پڑتا ہے۔۔۔۔۔ حالاں کہ اس طرح کے الفاظ سے کسی حرف کو ساقط کردینا خلافِ معمول ہے ۔۔۔۔۔جبکہ" ہوں "وہ" جیسے الفاظ میں اس کی گنجائش ہے ..۔۔
اسلئے یوں کہیں تو بہتر ہوگا ..۔۔۔۔۔۔۔۔۔

وہ شرارتیں، وہ محبتیں ،ہوں عطا وہ سب کو وراثتیں ۔۔۔
 
بے حد شکریہ کاشف صاحب۔
درست ہے لیکن صرف روانی پر تھوڑا فرق آتا ہے۔ دیکھتا ہوں۔ ابھی نظم کانٹ چھانٹ کے مراحل میں ہی ہے۔
شاید اور بہتر صورت پیدا ہو سکے۔
نوازش۔ جزاک اللہ
 
Top