کاشف اسرار احمد
محفلین
وزن پر دھیان دیجیئے !دوپہر کی وہ طوالتیں
وزن پر دھیان دیجیئے !دوپہر کی وہ طوالتیں
بہت بہتر۔کاشف اسرار احمد، بھائی بہت ہی اچھی نظم ہے بہت شاندار مضمون ، جاندار گرفت بہت بہت داد قبول کیجئے ۔ جن امور کی طرف استادِ محترم نے اشارہ کیا ہے انہیں دیکھ لیں۔ مجموعی اعتبار سے ایک خوبصورت نظم ہے ۔ جس خوبصورتی سے آپ نے بچپن کے کھیلوں کو نام لے لے کر نظم کیا ہے مزہ آگیا۔
نہ اُچھلتے ناچتے "لٹّؤں" کا نظارہ، اب مرے سامنے
نہ رہی، ہوا میں ہی ہاتھ پہ، اُنھیں تھامنے کی مہارتیں!
یہ مہارت ہمیں بھی حاصل تھی، ہم اسے "ہاتھ جالی" کہتے تھے ۔
بے حد شکریہ کاشف صاحب۔وہ شرارتیں، وہ محبتیں، عطا سب کو ہوں وہ وراثتیں!
عطا سب کو ہوں ..۔۔۔۔۔مناسب نہیں لگتا ..۔کیوں کہ اس صورت میں ..۔۔۔تیسرے رکن " عطا سب کو ہوں " میں عطا کا الف ساقط کرنا پڑتا ہے۔۔۔۔۔ حالاں کہ اس طرح کے الفاظ سے کسی حرف کو ساقط کردینا خلافِ معمول ہے ۔۔۔۔۔جبکہ" ہوں "وہ" جیسے الفاظ میں اس کی گنجائش ہے ..۔۔
اسلئے یوں کہیں تو بہتر ہوگا ..۔۔۔۔۔۔۔۔۔
وہ شرارتیں، وہ محبتیں ،ہوں عطا وہ سب کو وراثتیں ۔۔۔