نظم ۔۔۔آنگن۔۔۔از محمد احمدؔ

ماہی احمد

لائبریرین
ماشاءاللہ کتنی پیاری نظم لکھی ہے آپ نے۔۔۔۔ اللہ پاک آپ پر رحمت کرے۔۔۔۔ ایک بہترین موضوع انتہائی خوبصورت مگر سادہ ترین انداز۔۔۔ کوئی گنجلک باتیں نہیں۔۔۔۔ میری طرف سے شکریہ:)
 

محمد عبدالرؤوف

لائبریرین
واہ احمد بھائی مزہ آ گیا
گو کہ میں ایک چھوٹے شہر سے ہوں مگر یہاں بھی صورتحال اچھی نہیں ہے یہاں بھی دیہاتوں کو کاٹ کاٹ کر ٹاؤن بنائے جا رہے ہیں
 

محمداحمد

لائبریرین
ماشاءاللہ کتنی پیاری نظم لکھی ہے آپ نے۔۔۔۔ اللہ پاک آپ پر رحمت کرے۔۔۔۔ ایک بہترین موضوع انتہائی خوبصورت مگر سادہ ترین انداز۔۔۔ کوئی گنجلک باتیں نہیں۔۔۔۔ میری طرف سے شکریہ:)

بہت شکریہ ماہی!

خوش رہیے!
 

محمداحمد

لائبریرین

محمداحمد

لائبریرین
آنگن

یہ میرا گھر ہے
یہ میرا کمرہ کہ جس میں بیٹھا
میں اپنے آنگن کو دیکھتا ہوں
کشادہ آنگن کہ جس میں مٹی کی سُرخ
اینٹیں بچھی ہوئی ہیں
کیاریوں میں سجیلے گُل ہیں
حسین بیلیں قطار اندر قطار دیوار پر چڑھی ہیں
بسیط آنگن کے ایک کونے میں اک شجر ہے
شجر کے پتے ہوا کے ہمراہ جھومتے ہیں
میں اپنے کمرے سے دیکھتا ہوں
کہ میرے بچے شجر کے اطراف
اپنے ہمجولیوں کے ہمراہ گھومتے ہیں
عجب مُسرت سے اُن کی آنکھیں دمک رہی ہیں
اور اُن کے چہرے خوشی سے پیہم چمک رہے ہیں
ہوا میں نکہت ہے اور شجر پر
پرندے بیٹھے چہک رہے ہیں
اِک ایسا منظر کہ جس کی ضو سے
چمک رہا ہے مرا بھی چہرہ
سکوں کا احساس ہے فزوں تر
خوشی کا ہر رنگ، ہر تاثر
ہر ایک پل ہو رہا ہے گہرا
میں سوچتا ہوں کہ اس مسرت سے بڑھ کے کوئی خوشی نہیں ہے
جہاں کا سب سے حسین منظر
یہاں نہیں تو کہیں نہیں ہے

مگر یکایک!
مگر یکا یک! یہ سارا منظر ہوا میں تحلیل ہو گیا ہے
میں اپنے بستر پہ ہوں، کوئی ہے
جو مجھ کو پیہم پکارتا ہے
میں دیکھتا ہوں کہ میرے بچے
مجھے مسلسل ہلا رہے ہیں، جگا رہے ہیں
میں اُٹھ کے بیٹھا ہوں اپنی آنکھوں کو مل رہا ہوں
میں دیکھتا ہوں
میں دیکھتا ہوں کہ اب وہ آنگن نہ وہ شجر ہے
طیور ہی ہیں نہ تو ہواؤں کی رہگزر ہے
میں دیکھتا ہوں کہ میرے آنگن پہ چھت پڑی ہے
کہیں سے آنگن میں ایک دیوار آ گڑی ہے
میں دیکھتا ہوں، کشادہ آنگن جو تھا کبھی اب
وہ تِیرہ کمروں میں بٹ گیا ہے
اُجالوں جیسا تھا خواب میرا جو
تیرہ بختی سے اَٹ گیا ہے
میں دیکھتا ہوں کہ میرے بچے
مجھے جگاتے ہیں ،
پارک چلنے کا کہہ رہے ہیں
میں سوچتا ہوں!
میں سوچتا ہوں کہ اُن کو کیسے بتاؤں آخر
کہ پارک جو تھا
وہ زرپرستوں کی حرص کی نذر ہو چکا ہے
وہاں پہ اب اِک پلازہ تعمیر ہو رہا ہے

محمد احمد ؔ

محمد احمد صاحب، سلام عرض ہے!
بہت عمدہ نظم ہے ۔ داد قبول فرمائیے ۔
نیازمند،
عرفان عؔابد
 

نیرنگ خیال

لائبریرین
بہت خوبصورت نظم ہے۔۔ اور ہمارا المیہ بھی۔۔۔ کمال احمد بھائی۔ ماشاءاللہ۔۔۔ اللہ پاک آپ کو سلامت رکھے۔
 

نیرنگ خیال

لائبریرین
جو بھی اچھی نظم پڑھتی ہوں، مجھے لگتا ہے یہ میں نے کہی ہے۔
بس یہ بھی میری کہی ہوئی ہے۔:)
آپ نے کتنی اچھی بات کہی ہے۔ خاص کر احمد بھائی کو پڑھ کر یہی محسوس ہوتا ہے۔۔۔ جیسے یہی شعر دیکھیں ان کا۔۔۔

میں نقش گر ہوں، تبسّم لبوں پہ رکھتا ہوں
مجھے پسند نہیں سوگوار تصویریں

ایسا لگتا ہے جیسے میں نے ہی کہا ہو۔۔۔۔
 

محمد عبدالرؤوف

لائبریرین
جو بھی اچھی نظم پڑھتی ہوں، مجھے لگتا ہے یہ میں نے کہی ہے۔
بس یہ بھی میری کہی ہوئی ہے۔:)

ایسا لگتا ہے جیسے میں نے ہی کہا ہو۔۔۔۔

احمد بھائی جلدی سے آئیں یہاں پر قبضہ گروپ کا ”لُٹ پروگرام“ چل رہا ہے :)
 

محمداحمد

لائبریرین

گُلِ یاسمیں

لائبریرین
بہت زبردست
کیا خوب منظر کشی کی ہے کہ لگتا ہے اپنی آنکھوں سے دیکھ رہے ہیں۔۔ آنگن، پیڑ، بیلیں،گل اور کھیلتے بچوں نے بھرپور تازگی کا احساس دلایا
مگر پھر تیرہ کمروں اور آنگن کی چھت کا ذکر آتے ہی کھلے آسمان کے نیچے بیٹھے ہونے کے باوجود گھٹن محسوس ہوئی ۔ بہت باکنال نقشہ کھینچا ہے
خوش رہئیے اور لکھتے رہئیے
 

گُلِ یاسمیں

لائبریرین
اب کہاں کہاں اصلاح کرتے پھریں
"کلہی جندڑی تے دکھ ہزاراں"
پہلے اپنا کلی درست کریں نا :rollingonthefloor:
با کنال یعنی کہ ایک کنال رقبے کا نقشہ کھینچا ہے کیونکہ بیلیں بوٹے پرندے بچے سب کچھ تو ہے اور یہ سب ایک مرلے میں تھوڑی سماتا ہے
آپ تو یہ شکر کیجئیے کہ ہم نے با کنال لکھا
اگر با ایکڑ لکھا ہوتا تو؟؟؟:rollingonthefloor:
 
Top