متلاشی
محفلین
آوازِبلالؓ
تو میرے ہاتھ باندھ دے
تو میری آنکھیں نوچ لے
لبوں پہ میرے قفلِ آہنی لگا
مگر اے جورِ پست خو
تجھے خبر نہیں ابھی
کہ اس کے باوجود بھی
نگاہ و دست و لب کشا
اس اک جمالِ بے بہا ﷺ کو حلقۂِ خیال میں لیے ہوئے
تری طرف نگاہ تک کیے بغیر
میں گنگناتا جاؤں گا
میں مسکراتا جاؤں گا
(والد گرامی جناب نصراللہ مہر صاحب )